واپس چلیں   پاکستان کی آواز > اردو ادب اورشاعری > شاعروں کی بیٹھک > اقبال عظیم




جب اُن سے ملے تب صبر آیا، جو خود بھی لٹ کر آئے تھے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-12-10, 06:28 AM   #1
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,334
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default جب اُن سے ملے تب صبر آیا، جو خود بھی لٹ کر آئے تھے

جب اُن سے ملے تب صبر آیا، جو خود بھی لٹ کر آئے تھے

جب اُن سے ملے تب صبر آیا، جو خود بھی لٹ کر آئے تھے
پہلے پہل اس شہر میں ورنہ ہم تو بہت گھبرائے تھے
احباب، مریضِ غم کیلئے کچھ چارہ گروں کو لائے تھے
پھر کیا جانے کیوں لوٹ گئے دروازے تک تو آئے تھے
جب گھر کی آگ بجھی تو کچھ سامان بچا تھا جلنے سے
سو وہ بھی ان کے ہاتھ لگا جو آگ بجھانے آئے تھے
جو لوگ شریکِ سازش تھے ہم نام بھی ان کا کیسے لیں
کچھ ان میں دوست پرانے تھے کچھ باعزت ہمسائے تھے
کچھ اہلِ خرد اب کہتے ہیں اِس حال سے ماضی اچھا ہے
اور یہی جب ہم نے کہا تھا دیوانے کہلائے تھے
بے چارے چارہ سازوں کو، ناکامی کا الزام نہ دو
وہ اُن زخموں کا کیا کرتے جو جان کے ہم نے کھائے تھے
اِس شوقِ غزل گوئی سے، اُن کی حرمت بھی مجروح ہوئی
جوزخم بڑی مشکل سے ہم نےساری عمر چھپائے تھے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
فریدون (28-04-11), محمدعدنان (01-12-10), عبداللہ آدم (10-12-10), غلام خان (09-12-10)
پرانا 01-12-10, 08:17 AM   #2
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,172
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی شاعری ہے
شئیر کرنے کا شکریہ
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 01-12-10, 05:39 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,334
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آپکا پسند کرنے کا شکریہ
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-12-10, 12:45 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default غزل

السلام علیکم یا اھل پاکستان

یہ غزل تمام چاھنے والوں کے نام




وہ جو ہم ميں تم قرار تھا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو
وہي يعني وعدہ نباہ کا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

وہ جو لطف مجھ پہ تھے پيش تر وہ کرم کہ تھا مرے حال پر
مجھے سب ہے ياد ذرا ذرا تہمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

وہ نئے گلے وہ شکايتيں وہ مزے مرے کي حکايتيں
وہ ہر ايک بات پہ روٹھنا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

کبھي بيٹھے سب ميں جو روبو تو اشارتوں ہي گفتگو
وہ بيان شوق کا بر ملا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

ہوئے اتفاق سے گر بہم تو وفا جتائے کو دم بہ دم
گلہ ملامت اقربا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

کوئي ايسي بات اگر ہوئي کہ تمہارے جي کو بري لگي
تو بياں سے پہلے ہي بھولنا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

کبھي ہم ميں تم ميں بھي چاہ تھي کبھي ہم ميں تم ميں بھي راہ تھي
کبھي ہم بھي تم سے تھے آشنا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

سنو ذکر ہے کئي سال کا کہ کيا اک آپ نے وعدہ تھا
سو نباہنے کا تو ذکر کيا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو

کہا ميں بات وہ کوٹھے کي مرے دے صاف اتر گئي
تو کہا کہ جانے مري بلا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہوs

وہ بگڑ وصل کي رات کا وہ نہ ماننا کسي بات کا
وہ نہيں نہيں کي ہر آن ادا تمہيں ياد ہو نہ ياد ہو

جسے آپ گنتے تھے آشنا جسے آپ کہتے تھے با وفا
ميں وہي ہوں مومن مبتلا تمہيں ياد ہو کہ نہ ياد ہو‌
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (10-12-10)
پرانا 09-12-10, 12:47 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مراسلات: 594
کمائي: 8,411
شکریہ: 2,421
379 مراسلہ میں 903 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default غزل للعاشقییییینننننننننننننن الحلویییییییییییین

پیش کرتے ہیں تمام کی خدمت مین:-


قہر ہے موت ہے قضا ہے عشق
سچ تو يہ ہے بري بلا ہے عشق

اثر غم ذرا بتا دينا
وہ بہت پوچھتے ہيں کيا ہے عشق

آفت جاں ہے کوئي پردہ نشيں
مرے دل ميں آ چھپا ہے عشق

کس ملاحت سرشت کو چاہا
تلخ کامي پہ با مزا ہے عشق

ہم کو ترجيح تم پہ ہے يعني
دل رہا حسن و جاں رہا عشق

ديکھ حالت مري کہيں کافر
نام دوزخ کا کيوں دھرا ہے عشق

ديکھتے کس جگہ ڈبو دے گا
ميري کشتي کا نا خدا ہے عشق

آپ مجھ سے نباہيں گے سچ ہے
با وفا حسن بے وفا ہے عشق

قيس و فرہاد وامق و مومن
مر گئے سب ہي کيا وبا ہے عشق
غلام خان آف لائن ہے   Reply With Quote
غلام خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (10-12-10)
پرانا 10-12-10, 03:02 AM   #6
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,863
شکریہ: 23,988
4,978 مراسلہ میں 14,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جو لوگ شریکِ سازش تھے ہم نام بھی ان کا کیسے لیں
کچھ ان میں دوست پرانے تھے کچھ باعزت ہمسائے تھے

اِس شوقِ غزل گوئی سے، اُن کی حرمت بھی مجروح ہوئی
جوزخم بڑی مشکل سے ہم نےساری عمر چھپائے تھے
__________________

جناب یہ کون سا شاعر ہے؟؟؟

ہے تو غضب کا
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (10-12-10)
جواب

Tags
ہمسائے, ہاتھ, کیلئے, کیسے, کرتے, گھر, پرانے, لگا, لوگ, لوٹ, لائے, نام, ملے, آگ, الزام, تب, جانے, حال, حرمت, خود, دوست, شہر, غم, غزل, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وہ بھی کیا دن تھے یاسر عمران مرزا قہقہے ہی قہقے 5 13-11-09 08:53 PM
کس کو گماں ھے اب کہ مرے ساتھ تم بھی تھے The Great احمد فراز 1 03-09-09 10:12 AM
پھول بھی ابر بھی مہتاب بھی میرے کب تھے The Great شعر و شاعری 0 25-08-09 01:42 PM
کبھی ہم خوبصورت تھے sender شعر و شاعری 6 03-02-09 11:25 AM
گلہائے دھنک رنگ سے خوش پوش تھے ہم بھی محمدعدنان شعر و شاعری 0 30-03-08 07:05 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:13 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger