واپس چلیں   پاکستان کی آواز > پاک۔نیٹ سوشل فورم > انٹرویوز




آبی ٹوکول سے اِنٹرویو

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-05-11, 05:57 PM   #1
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default آبی ٹوکول سے اِنٹرویو

آبی ٹوکول سے اِنٹرویو

Name:  27.gif
Views: 152
Size:  6.8 KB

مسکراہٹوں کی،خوشیوں کی بات کرتے ہیں
آیئے اِک اورممبر سے ملاقات کرتے ہیں

السلام علیکم

عزیز ممبرزآج ایک اوراِنٹریوکیساتھ حاضرہوں۔ آبی ٹوکول یہ نام نا ہی اجنبی ہے نہ ہی نامعلوم۔ سوچا اِس بار شرفِ اِنٹرویواِن بھائی صاحب کو بخشا جائے۔ تو لیجئے یہ رہے سوالات

Name:  d2c7b9da1f.gif
Views: 146
Size:  6.7 KB
سوالات:

1۔ آپ کا آئی ڈی آبی ٹوکول ہے یہ آئی ڈی کیوں رکھی آپ نے؟
2۔ آپ کا نام کیا ہے اورآپ کا کس شہر سے تعلق ہے؟
3۔ اپنی فیملی کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
4۔ آپ کے والد کیا کرتے ہیں؟
5۔ آپ کتنے بہن بھائی ہیں؟
6۔ گھر میں آپ سے کون سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور آپ کس کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں؟
7۔ کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟
8۔ آپ کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟
9۔ آپ کو کیاچیز نا پسند ہے؟
10۔ آپ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟
11۔ آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
12۔ اگر آپ کو کسی کوئی تجویز یا کوئی عمل پسند نہ آئے تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا ہے؟
13۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں ۔کیا تعلیم ہے آپ کی؟
14۔ سوال عجیب ہے لیکن پوچھنے کی جسارت کر لیتی ہوں۔ آپ کس طرح کے طالب علم رہے؟
15۔ آپ کتنی زبانیں باآسانی بول لیتےاور سمجھ لیتے ہیں؟
16۔ فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں؟
17- جب غصہ آتا ہے توکیا ریایکشن ہوتاہے ؟
18۔ زندکی کا کوئی خوشگوار لمحہ؟
19۔مسقبل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں؟
20۔ کوئی ایسا کام جسے کرنے پر شرمندگی یا پشیمانی ہوئی ہو؟
21- پاک نیٹ پر کیسے آنا ہوا؟
22۔ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
23۔ زندگی سے کوئی گلہ؟
24۔ شادی ھوئی ہے یا نہیں اگر نہیں تو شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟
25۔ کیا امید کرتےہیں آپ اپنے شریک حیات کے بارے میں؟
26- پاک نیٹ کا کونساسیکشن ذیادہ پسندہے؟
27۔ سب بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لیکن آپکو کس کاکام ذیادہ پسند ہے اورکیوں؟
28۔ مستقبل میں آپ پاک نیٹ کو کہاں دیکھتے ہیں؟

Name:  d2c7b9da1f.gif
Views: 146
Size:  6.7 KB

میری طرف سے اِتنے سوال کافی ہیں۔ باقی آپ لوگ خود بھی پوچھ سکتے ہیں گرپوچھنا چاہیں۔خوش رہیں۔ جزاک اللہ

والسلام
زارا
__________________
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
asakpke (30-05-11), saraah (22-06-11), skjatala (27-05-11), فخر بٹ (01-06-11), کنعان (28-05-11), ھارون اعظم (27-05-11), محمد یاسرعلی (27-05-11), محمد عاصم (29-05-11), محمدعدنان (28-05-11), آبی ٹوکول (27-05-11), ایس اے نقوی (28-05-11), ابوسعد (09-06-11), احمد نذیر (28-05-11), ارشد کمبوہ (27-05-11), بزم خیال (27-05-11), حیدر (27-05-11), سحر بٹ (01-06-11), عبداللہ آدم (27-05-11), عبداللہ خراسانی (30-05-11)
کمائي نے زارا کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
30-05-11 عبداللہ خراسانی دستیاب نہیں 12
پرانا 27-05-11, 09:52 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,267
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آہا۔۔۔۔۔۔
دیکھنا یہ ہے کہ اب کتنی دیر خود کو "کُول" رکھ پاتا ہے یہ آبی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (27-05-11), فیصل ناصر (27-05-11), فخر بٹ (01-06-11), کنعان (28-05-11), ھارون اعظم (28-05-11), محمد یاسرعلی (27-05-11), محمد عاصم (29-05-11), آبی ٹوکول (28-05-11), احمد نذیر (28-05-11), بزم خیال (27-05-11), عبداللہ آدم (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 11:07 PM   #3
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتظار ہے انٹرویو شروع ہونے کا ۔ کب کول ہاٹ جوابات دیتے ہیں !!!!!!!!
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
آبی ٹوکول (28-05-11)
پرانا 27-05-11, 11:10 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,380
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

I B 2 cool.............
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے M A Ansari کا شکریہ ادا کیا
آبی ٹوکول (28-05-11), عبداللہ آدم (27-05-11)
پرانا 27-05-11, 11:19 PM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,863
شکریہ: 23,988
4,978 مراسلہ میں 14,686 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میک اپ کروانے گئے ہوئے ہیں شاید..............
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-05-11), آبی ٹوکول (28-05-11), احمد نذیر (28-05-11), راجہ اکرام (30-05-11)
پرانا 28-05-11, 02:53 AM   #6
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,336
کمائي: 52,053
شکریہ: 4,379
1,824 مراسلہ میں 6,814 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اسلام علیکم پاک نیٹ !
گو کہ مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میری درگت بنانے کا فیصلہ بنا مجھ سے پوچھے کرلیا گیا چونکہ صاف گو آدمی ہوں سو لگی لپٹی نہیں رکھوں گا مجھے پاک نیٹ کا یہ طریق بالکل بھی پسند نہیں آیا مگر اب چونکہ تھریڈ لگ چکا ہے اور ماضی قریب میں کئی ایک دوستوں نے اس رسم سے راہ فرار بھی اختیار کی تو انکے ٹرینڈ کی پیروی نہیں کروں گا کہ حقیقت میں ان جیسا لائق فائق یا بڑا آدمی نہیں ہوں انتہائی معمولی قسم کا ایک عام سا انسان ہوں اس لیے پاک نیٹ انتظامیہ کی رضا میں راضی برضا ہونے میں ہی عافیت سمجھتا ہوں سو قربانی کا بکرا بننے کے لیے حاضر خدمت ہوں ۔

اب کچھ روایتی باتیں ہوجائیں ہاں جی تو سب سے پہلے پاک نیٹ انتظامیہ کا باالعموم اور زارا سسٹر کا باالخصوص شکریہ ادا کرتا ہوں کہ جنھوں نے مجھ ناچیز کو اس قابل سمجھا کہ اپنی ذات کہ حصار کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اُسے پاک نیٹ کا حصہ بنا سکوں ۔ یہ پاک نیٹ انتظامیہ کا حسن نظر ہی تھا وگرنہ مجھ میں حقیقتا کوئی بھی ایسی بات نہ تھی اور نہ ہے کہ جو احباب کی توجہ مجھ ناچیز کی طرف کی دلوا سکنے کا باعث بن سکتی اور یہ ایک عظیم حقیقت ہے کہ احباب کو مجھ جیسے بیکار اور نکمے ،ناکارہ اور ناکام ترین انسان سے ملکر یقینا مایوسی ہوگی مگر اب پچھتائے کیا ہوت جب چڑیاں چُگ گئیں کھیت سو حوصلہ رکھیئے اور برداشت کیجیئے کہ اس میں اصلا ہمارا کوئی دوش ہی نہیں ۔
پاک نیٹ انتظامیہ کہ بعد ان تمام احباب کا بہت بہت شکریہ کہ جنھوں نے اپنے اپنے طریق محبت سے مجھے یہاں ویلکم کہا یہ آپ سب کی محبتوں کا دل نشین انداز اور انوکھا طرز بیان ہی تھا جو کہ روح میں پیوست ہوتا ہوا سیدھا دل میں اتر گیا ۔ اللہ آپ سب احباب کو سلامت رکھے اور دین و دنیا کی بھلائیاں نصیب فرمائے اور آپکی محبتوں اور اخلاص کا اجرے عظیم عطا فرمائے آمین ۔

تو اب آتے ہیں سوالات کی طرف جیسا کہ میں نے عرض کی ایک عام سا آدمی ہوں اس لیے کوئی نخرہ نہیں سارے سوالات کہ جواب یکبارگی سے ہی آرہے ہیں کہ مجھ میں ایسا کچھ بھی نہیں کہ جسکو ڈسکرائیب کرنے میں زمانے لگیں ۔ ۔ ۔

اگلا مراسلہ سوالات کہ جوابات کہ ساتھ تب تک کے لیے ملتے ہیں بریک کہ بعد نیز آپ کو یہ بتلاتے چلیں کہ نیکسٹ سیگمنٹ کے لیے ہمارے ساتھ تعاون کیا ہے پپو یار تنگ نہ کر، تے ناں چھیڑ ملنگاں نوں بنانے والے محکمہ بے اوقات حکومت زنانستان نے ۔۔۔۔
__________________
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پیکرِ دلرُبا بن کے‌ آیا ،روحِ ارض و سما بن کے آیا
سب رسولِ خُدا بن کے آئے ،وہ حبیبِ خُدا بن کے آٰیا
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
asakpke (30-05-11), saraah (22-06-11), skjatala (28-05-11), ھارون اعظم (28-05-11), مہتاب (28-05-11), محمد عاصم (29-05-11), محمدعدنان (28-05-11), ابوسعد (09-06-11), احمد نذیر (28-05-11), عبدالقدوس (28-05-11), عبداللہ آدم (28-05-11), عدنان دانی (29-05-11)
پرانا 28-05-11, 02:55 AM   #7
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,336
کمائي: 52,053
شکریہ: 4,379
1,824 مراسلہ میں 6,814 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
آہا۔۔۔۔۔۔
دیکھنا یہ ہے کہ اب کتنی دیر خود کو "کُول" رکھ پاتا ہے یہ آبی
ڈونٹ فکر برادر ۔ اونھے آکھیا اے کوہ تے اے مدان

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بزم خیال مراسلہ دیکھیں
انتظار ہے انٹرویو شروع ہونے کا ۔ کب کول ہاٹ جوابات دیتے ہیں !!!!!!!!
آیا کھلا جناب جی اونھے آکھیا کہ تھوڑا لد تے سویرے آ

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
میک اپ کروانے گئے ہوئے ہیں شاید..............
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-05-11), ابوسعد (09-06-11), عبداللہ آدم (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 04:29 AM   #8
Senior Member
 
آبی ٹوکول's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 2,336
کمائي: 52,053
شکریہ: 4,379
1,824 مراسلہ میں 6,814 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
آپ کا آئی ڈی آبی ٹوکول ہے یہ آئی ڈی کیوں رکھی آپ نے؟
اسلام علیکم چونکہ گھر والے پیار سے آبی کہہ کر پکارتے تھے سو آج سے چند سال پہلے جب نیٹ سے پہلی بار پالا پڑا تو ایک دیرینہ دوست (شہباز نادر خان) نے میرے لیے جو یاہو کا آئی ڈی تجویز کیا وہ یہی تھا پھر یاہو کہ بعد جب فورمز کی دنیا جوائن کی تو ہرجگہ اسی ایک آئی ڈی کو ہی قائم رکھا دوست کا خیال تھا کہ چونکہ میں بہت غصے والا ہوں اس لیے ٹوکول کا لاحقہ کسی قدر تبدیلی کا باعث بنے گا مگر بیچاروں کو مایوسی ہوئی ۔

اقتباس:
آپ کا نام کیا ہے اورآپ کا کس شہر سے تعلق ہے؟
میرا نام عابد عنائت ہے اور میرا تعلق شہر گجرات کی تحصیل کھاریاں کہ نواحی گاؤں جنڈانوالہ سے جو کہ عین جی روڈ پر واقع ہے

اقتباس:
اپنی فیملی کے بارے میں کچھ بتائیں ؟
ہم ماشاء اللہ سے آٹھ بہن بھائی ہیں سب سے بڑی سسٹر ہیں اور پھر ان کے بعد پانچ بھائی اور پھر آخر میں دو بہنیں میرا نمبر پانچواں ہے ۔بڑی بہن ہاؤس وائف ہیں ۔انکے بعد جو بڑے بھائی ہیں وہ بائی پروفیشن میڈیکل ڈاکٹر ہیں پھر دوسرے دو بھائی پرائیویٹ فرمز میں ملازم ہیں جبکہ میں آجکل تلاش معاش میں جلا وطنی کی زندگی کاٹ رہا ہوں اور بارسلونا اسپین میں مقیم ہوں ۔ پھر چھوٹا بھائی ہے وہ بھی ملازمت پیشہ ہے جبکہ دونوں چھوٹی سسٹرز اپنے اپنے گھروں کی ہوچکیں اللہ کہ فضل سے ۔۔۔

اقتباس:
آپ کے والد کیا کرتے ہیں؟
میرے والد علیہ رحمہ اب اس دار فانی میں نہیں رہے آج سے ٹھیک تین سال پہلے جب میں نیا نیا پردیس آیا تو اللہ پاک نے انھے ابدی دیس میں بلوا لیا وہ میری زندگی کا سب سے بڑا سانحہ تھا انا للہ وانا الیہ راجعون میں نے انکی وفات پر اپنے جذبات کہ اظہار کہ لیے ایک فورم پر مضمون بھی لکھا تھا "میرے والد علیہ رحمہ " کہ عنوان سے۔ والدین دنیا میں سب ہی کہ عظیم ہوتے ہیں اور اللہ پاک کا بہترین تحفہ ہوا کرتے ہیں مگر میرے والدین یعنی امی اور ابو دونوں ہی اللہ پاک نے بہت ہی اسپیشل بنائے میں نے اپنی زندگی میں اتنے ایماندار حسین اور مخلص اور درد دل رکھنے والے لوگ نہیں دیکھے کہ جتنے میرے والد تھے وہ بھی ایک پرائیویٹ فرم میں ملازم تھے اور اس شان سے رٹائیر ہوئے کہ پرائیویٹ فرم ہوتے ہوئے بھی مالکان نے میرے والد صاحب علیہ رحمہ کی ایمانداری اور حسن کارکردگی کی بدولت انھے دو گولڈ میڈلز سے نوازا اور نیز بقایاجات میں ان کے حقوق کہ علاوہ ایک لاکھ نقد اور انکے زیر استعمال جو کار تھی وہ بھی انہی کو دے دی ھذا من فضل ربی اللہ پاک ان کو جنت الفردوس میں اعلٰی مقام عطا فرمائے آمین ۔


اقتباس:
آپ کتنے بہن بھائی ہیں؟
اس سوال کا جواب اوہر تفصیل سے دے چکا جواب کے لیے دیکھیے سوال نمبر تین کا جواب ۔

اقتباس:
گھر میں آپ سے کون سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور آپ کس کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں؟
ہم سب بہن بھائیوں کا آپس میں پیار اللہ کہ فضل سے مثالی ہے اور دوستی بھی بہت زیادہ ہے ہم لوگ ہمیشہ سے ہی خود آپس میں اس قدر گہرے دوست رہے کہ باہر سے دوست بہت کم بنا پائے کہ ایک دوسرے کہ ساتھ نے دوستوں کی کمی کبھی محسوس ہی نہیں ہونے دی مگر تاہم اس کا یہ مطلب نہیں کہ ہمارا باہر کوئی دوست نہیں وہ بھی بہت سے ہیں ۔ باقی میں اپنے گھر میں سب ہی کا چہیتا ہوں گھر اور اسکول دونوں میں ہر فن مولا کہ نام سے مشہور ہوں اور تھا۔
پھر بھی زیادہ قربت اپنے سے چھوٹے اور اپنے سے بڑے والے بھائی سے زیادہ رہی شاید وجہ یہ بنی کہ ہم لوگ ایک ساتھ زیادہ رہے یا پھر عمروں کا کم ڈفرینس بھی ایک وجہ ہوسکتا ہے باقی میں کس کو زیادہ چاہتا ہوں تو سب ہی کو بہت چاہتا ہوں مگر بہنوں کا جو رشتہ ہے وہ میرے لیے بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اس قدر کہ لفظوں میں اس کی عظمت کا بیان ممکن نہیں لہذا یہی وجہ ہے کہ بہنوں کا پیار خلوص اور انکی محبت سے آنکھیں پرنم دل مسرور اور روح پر نور رہتی ہے۔
اللہ سب کہ بہنوں بیٹیوں کو نور کی چادر عطا فرمائے آمین ۔

اقتباس:
کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟
کھانے میں بہت ہی سادہ مزاج واقع ہوا ہوں انتہائی سادہ اور دیسی کھانوں کا شوقین ہوں بس سالن اور روٹی ہونی چاہیے ویسے الحمدللہ سب کچھ کھا لیتا ہوں مگر خصوصیت سے سبزی خور ہوں گوشت رغبت سے نہیں کھاتا ۔

اقتباس:
آپ کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟
قدرت کہ سارے ہی رنگ نرالے اور من کو بھاتے ہیں مگر خصوصیت کہ ساتھ نیلا یا آسمانی کلر بہت پسند ہے ۔

اقتباس:
آپ کو کیاچیز نا پسند ہے؟
بہت سی چیزیں ناپسند ہیں اب کس کا ذکر کروں اور کس کو ترک کروں سو رہنے دیتا ہوں

اقتباس:
10۔ آپ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟
اکثر باتوں پر آجاتا ہے اوربہت جلد آتا ہے اور بہت جلد اتر بھی جاتا ہے مگر کوئی بھی بات دل میں نہیں رکھتا جس سے سخت سے سخت بھی ناراض ہوں منا لیا کرتا ہوں اور منانے میں اکثر پہل ہی کرتا ہوں اور منانے کا فن مجھے بہت آتا ہے ایسا میں نہیں کہتا میرے دوست کہتے ہیں ۔

اقتباس:
11۔ آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
دوست بہت کم ہیں کچھ قریب ہیں تو کچھ انتہائی قریب ان میں سے خلیل ، اسد ،شہباز تو قریب ہیں اور جو انتہائی قریب ہے وہ حافظ راجہ محمد یاسر آف سوہاوہ جوکہ آجکل یہاں میرے پاس بارسلونا میں ہی ہے کیا کمال کا بندہ ہے اللہ ایسا مخلص دوست سب کو دے آمین ۔

اقتباس:
12۔ اگر آپ کو کسی کوئی تجویز یا کوئی عمل پسند نہ آئے تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا ہے؟
دلائل کہ ساتھ اختلاف کرتا ہوں اور اپنی بات یا تجویز کو مخالف کی دلیل سے زیادہ بہتر اور مضبوط طرز استدلال سے ثابت کرتا ہوں مخالف کا رد ہر طریق یعنی نقل و عقل سے بطریق احسن کرتا ہوں اور اپنا مؤقف مضبوطی سے پیش کرتا ہوں ۔

اقتباس:
13۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں ۔کیا تعلیم ہے آپ کی؟
تعلیم انتہائی واجبی سی ہے آپ لوگوں کو جانکر یقینا مایوسی ہی ہوگی ریگولر تعلیم صرف میٹرک تک ہے پھر سکول چھوڑ کر ایک مدرسہ میں داخل ہوا وہاں سے دو سالا ادیب عربی کا امتحان امتیازی نمبروں سے پاس کیا مگر پھر مدرسہ کی تعلیم کو بھی خیر آباد کہہ دیا کچھ اپنی حرکتوں اور کچھ عمر کہ لا ابالی پن کی وجہ سے دلبرداشتہ ہوکر پھر کئی سال بعد شادی ہوجانے کہ بعد تعلیم کا خیال آیا تو اے، آئی، او ،یو سے ایف اے درس نظامی کا امتحان پاس کیا بی اے درس نظامی کررہا تھا تو معاش کی خاطر باہر آنا پڑا آگے زندگی میں ارادہ تو ہے اگر حالات درست ہوئے تو اس ڈگری کو مکمل ضرور کروں گا ان شاء اللہ العزیز

اقتباس:
14۔ سوال عجیب ہے لیکن پوچھنے کی جسارت کر لیتی ہوں۔ آپ کس طرح کے طالب علم رہے؟
کوئی عجیب سوال نہیں نارمل سا سوال ہے اور آپکا حق پوچھنے کا سو عرض ہے کہ کوئی بہت لائق فائق طالب علم نہیں تھا اور نہ ہی نالائق اور ڈل مائنڈڈ تھا بس اوسط درجہ کا طالب علم تھا جو کہ فقط امتحان کہ دنوں میں فقط ایک پرچہ سے پہلے کی ایک دن کی آدھی ادھڑی محنت سے اچھے نمبروں سے کامیاب ہوجایا کرتا تھا کبھی فرسٹ نہیں آیا البتہ دوم ،سوم چہارم سے لیکر ساتویں نمبر تک اپنی جماعت میں آیا کرتا تھا اکثر سیکنڈ تھرڈ یا پھر فورتھ ۔


اقتباس:
15۔ آپ کتنی زبانیں باآسانی بول لیتےاور سمجھ لیتے ہیں؟
با آسانی کی بات ہے تو پھر پنجابی ،اردو ،سرائیکی ،پوٹھوہاری اور پھر پنجابی میں فیصل آبادی لہجہ ،منڈی بہاؤالدین اور جھنگ کا لہجہ وغیرہ اور یہ بولیاں باآسانی بول لیتا ہوں جبکہ کسی قدر سپینش ،انگریزی ،عربی اور سندھی وغیرہ بھی بول لیتا ہوں ۔

اقتباس:
16۔ فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں؟
بہت سے کام ہیں انتہائی خطرناک حد تک موڈی واقع ہوا ہوں سو موڈ پر ڈیپنڈ کرتا ہے کہ کیا کروں ویسے اکثر کرکٹ کھیلنا ،مطالعہ کرنا یا پھر میوزک وغیرہ سننا پسند ہے ۔

اقتباس:
17- جب غصہ آتا ہے توکیا ریایکشن ہوتاہے ؟
غصہ آتا تو جلد ہے مگر الحمدللہ مجھے اپنے غصہ پر مکمل کنٹرول ہے سو فقط اپنے غصہ کا اظہار اس طریق سے کردیتا ہوں کہ بات بگڑنے نہ پائے ۔ ۔ ۔

اقتباس:
18۔ زندکی کا کوئی خوشگوار لمحہ؟
بہت سے لمحات ہیں اللہ کا خاص فضل رہا ہے ان میں سے ایک وہ کہ جب ادیب عربی کہ امتحان میں انشاء العربیہ کہ سبجیکٹ میں 100 میں سے 99 نمبر لیکر اپنے سے سینئر حافظ قیصر محمود کا 100 میں 97 نمبر کا 3 سال قبل کا ریکارڈ بریک کیا اور دوسرے جب اللہ پاک نے مجھے میری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ سب سے بڑی نعمت اور اپنی رحمت سے نوازا یعنی میری بیٹی امامہ عابد جو کہ میری کل کائنات ہے ۔

اقتباس:
19۔مسقبل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں؟
ویہلا اور نکما اور کسے نہ کم کا آدمی ہوں اس لیے خود سے تو کچھ بھی امید نہیں البتہ یہ دعا ہے کہ مسلم امہ کسی بھی طریق عروج پاجائے اور پاکستان کی فکر ہمہ وقت کھائے جاتی ہے بہت کڑتا ہوں اللہ میرے ملک کو سلامت رکھے اس اسلام کا گہوارہ بنائے یہی امید وابستہ کیے ہوئے ہوں ۔

اقتباس:
20۔ کوئی ایسا کام جسے کرنے پر شرمندگی یا پشیمانی ہوئی ہو؟
حقوق اللہ کہ اعتبار سے تو ایسے بے شمار کام ہیں کہ جن پر ہمہ وقت شرمندہ ہوتا رہتا ہوں اور جتنا بھی ہوں کم ہے مگر الحمدللہ حقوق العباد کی نسبت سے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا کہ جس پر شرمندگی ہو اور یہ محض اللہ کا کرم و فضل اور اسکے محبوب دانائے غیوب صلی اللہ علیہ وسلم کی عطا ہے ۔

اقتباس:
21- پاک نیٹ پر کیسے آنا ہوا؟
خلیل لے کر آیا بلکہ میرا آئی ڈی بھی یہاں خلیل نے ہی بنایا مجھے بتلائے بغیر اور بعد میں مجھے ای میل کیا آج بھی وہی آئی ڈی اور وہی پاسورڈ ہے ۔

اقتباس:
22۔ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟
کرنے کو تو بہت کچھ ہے مگر انتہائی نکما اور ناکام ترین انسان ہوں سو کیا کرسکتا ہوں بس دعا کہ ہے اپنے خاندان اپنے ملک اور اپنی امت مسلمہ کہ لیے اگر کچھ اچھا نہ کرسکوں تو کچھ برا بھی نہ کرکے جاؤں ۔
اقتباس:
23۔ زندگی سے کوئی گلہ؟
الحمدللہ کوئی گلہ نہیں زندگی نے تو بہت کچھ دیا البتہ خود کی ذات سے بہت سے گلے ہیں کہ ہم نے زندگی کا کوئی بھی حق اور فرض ٹھیک سے نہیں نبھایا سو اپنی ذات سے بے شمار گلے ہیں جو کہ خود کا خود پر قرض و ادھار ہیں ۔

اقتباس:
24۔ شادی ھوئی ہے یا نہیں اگر نہیں تو شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟
الحمدللہ ایک چاند سی بیٹی کہ جسکی عمر ماشاء اللہ سے چھ برس ہے کا والد گرامی قدر ہوں ۔

اقتباس:
25۔ کیا امید کرتےہیں آپ اپنے شریک حیات کے بارے میں؟
یہی کہ اللہ اسے اور مجھے نیک ہدایت اور توفیق دے نیز استقامت دے کہ ہم ایکدوسرے کہ تاحیات ممد و معاون بن کر رہ سکیں ۔

اقتباس:
26- پاک نیٹ کا کونساسیکشن ذیادہ پسندہے؟
اسلام سیکش اور پھر بحث و مباحثہ اور پھر گپ شپ ۔

اقتباس:
27۔ سب بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لیکن آپکو کس کاکام ذیادہ پسند ہے اورکیوں؟
سب ہی کا کام پسند ہے اپنی اپنی فیلڈ کہ ماشاء اللہ سے سبھی فرمانروا ہیں مگر خاص طور دینی حوالہ سے جو لوگ کام کرتے ہیں انکا کام مجھے زیادہ اٹریکٹ کرتا ہے اور پھر یہ کہ بہت سے بہنوں اور بھائیوں کی علمی لیاقت پر ذہنی استعداد و صلاحیتوں پر تو رشک آتا ہے جن میں کنعان بھائی ،بدر الزمان ،راجہ اکرام ،عبدالقدوس ،عبداللہ حیدر و عبداللہ آدم، عادل سہیل چچا اور ایس کے جتالہ چچا، عدنان ،خرم شہزاد خرم ، منتظمین، بازوق ،وجی ،ھارون اعظم ،معظم ،ابن جمال بھائی وغیرہ اور بہنوں میں زارا بہن اور ماما شالا ،سیپ اور عروج سسٹر اور سحر آپی جبکہ نیو قمرز میں سے ننھا بچہ اور صبیحہ بہن متاثر کن شخصیات ہیں ۔


اقتباس:
28۔ مستقبل میں آپ پاک نیٹ کو کہاں دیکھتے ہیں؟
ان شاء اللہ بہت عروج پر اللہ کہ حکم و فضل سے ۔

لو جی مک گئی گل ہُن اگے بولو ۔۔۔ ایک بات پھر پاک نیٹ انتظامیہ اور آپ تمام دوستوں کا بہت شکر گزار ہوں کہ آپ نے مجھ جیسے بور ترین ہستی کو برداشت کیا داد دینی پڑتی ہے آپکے انتخاب و برداشت دونوں کی والسلام

Last edited by آبی ٹوکول; 28-05-11 at 04:41 AM.
آبی ٹوکول آن لائن ہے   Reply With Quote
21 قاری/قارئین نے آبی ٹوکول کا شکریہ ادا کیا
asakpke (30-05-11), mama_shalla (04-06-11), saraah (22-06-11), skjatala (28-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), کنعان (28-05-11), ھارون اعظم (28-05-11), مہتاب (28-05-11), محمدعدنان (28-05-11), ابوبکر جاوید (09-06-11), ابوسعد (09-06-11), ابن جلال (07-06-11), احمد نذیر (28-05-11), احمد بلال (28-05-11), ارشد کمبوہ (28-05-11), بزم خیال (28-05-11), حیدر (28-05-11), راجہ اکرام (30-05-11), شھزادباجوہ (06-06-11), عبدالقدوس (28-05-11), عبداللہ آدم (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 06:33 AM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,334
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اشتہارات چلاو بھائی میں تب تک سوالات دھونڈتا ہوں
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
asakpke (30-05-11), skjatala (28-05-11), ننھا بچہ (28-05-11), آبی ٹوکول (29-05-11), احمد نذیر (28-05-11), احمد بلال (28-05-11), ارشد کمبوہ (28-05-11), عبداللہ آدم (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 10:03 AM   #10
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,887
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
کرنے کو تو بہت کچھ ہے مگر انتہائی نکما اور ناکام ترین انسان ہوں
کہتے ہیں تحریریں بولتی ہیں اور لکھنے والے کی شخصیت کی عکاسی کرتی ہے-کبھی آپ کی کسی تحریر سے محسوس نہیں ہوا کہ آپ ناکام انسان ہو- شاید آپ کا اشارہ دھن دولت کی طرف ہو۔ یہ تو اللہ کی دین ہوتی ہے- آپ کے نصیب کا تو آپ کو ملنا ہی ہے- اس میں کسی کا ذاتی کمال میرا خیال ہے نہیں ہوتا-
ہمیں ےیاد رکھنے کا شکریہ،
بیٹا! میں تو آپ کی علمی لیاقت پر رشک کرتا ہوں، اللہ اس میں برکت عنائت کرے، مجھے تو صحیح طرح سے لکھنا بھی نہیں آتا-
اللہ آپ کے والد بزگوار سے بہترین معاملہ کرے، انہیں جنت الفردوس میں جگہہ دے اور آپ سب بہن بھائیوں کو ان کے درجات بلند ہونے کا ذریعہ بنا دے
اللہ آپ کی بیٹی کو عزت، ایمان کے ساتھ سلامت رکھے، اسے ماں باپ کے دل کا سرور آنکھوں کا نور بنا دے- آمین
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
asakpke (30-05-11), mama_shalla (04-06-11), saraah (22-06-11), ہادی (28-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), ننھا بچہ (08-02-12), محمدعدنان (28-05-11), آبی ٹوکول (29-05-11), حیدر (29-05-11), راجہ اکرام (30-05-11), شھزادباجوہ (06-06-11), عبدالقدوس (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 10:03 AM   #11
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,491
کمائي: 52,034
شکریہ: 5,850
3,212 مراسلہ میں 6,913 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یار ڈوڈو پہلے اجازت لے لو
ہاں جی ٹول صاحب اجازت ہے سوال پوچھنے کی؟
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-05-11), آبی ٹوکول (29-05-11), حیدر (29-05-11), عبدالقدوس (28-05-11), عبداللہ آدم (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 10:06 AM   #12
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,491
کمائي: 52,034
شکریہ: 5,850
3,212 مراسلہ میں 6,913 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واللہ رے اس سادگی پہ کون نہ مر جائے
اچھا لگا آپ کا انٹرویو پڑھ کر انٹروئیو کے شروع میں ایک بُرا امیج بنا تھا آپ کے بارے میں لیکن جیسے جیسے پڑھتا گیا وہ ختم ہوتا گیا
اللہ آپ کے والد گرامی کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائیں۔ آپ کو آپ کے نیک مقاصد میں کامیاب کریں۔
__________________
اب تو اتنی بھی میسر نہیں مے خانے میں
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
saraah (22-06-11), skjatala (28-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), آبی ٹوکول (29-05-11), ابوسعد (09-06-11), حیدر (28-05-11), عبدالقدوس (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 10:40 AM   #13
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,267
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
گو کہ مجھے یہ اچھا نہیں لگا کہ میری درگت بنانے کا فیصلہ بنا مجھ سے پوچھے کرلیا گیا چونکہ صاف گو آدمی ہوں سو لگی لپٹی نہیں رکھوں گا مجھے پاک نیٹ کا یہ طریق بالکل بھی پسند نہیں آیا
اس میں کوئی شک نہیں کہ کسی سے متعلق کوئی تھریڈ بنانے سے پہلے اسکی اجازت لے لی جانی چاہیے۔ تاہم میں اپنے پرانے چند مراسلہ جات میں آپ کے انٹرویو لینے کا تذکرہ کر چکا تھا۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), آبی ٹوکول (29-05-11)
پرانا 28-05-11, 10:44 AM   #14
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,267
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا آپ سے سوال ہے کہ آپ اپنے ہی مندرجہ ذیل میں دئیے گئے "پی ایم" کی تشریح آسان الفاظ میں کر دیں۔ مشکل الفاظ کے معانی ضرور مہیا کریں تاکہ تشریح کو چیک کیا جا سکے

اقتباس:
اپ نے جن معنوں میں یہ عبارت لکھی ہے وہ یقینا وہ نہیں ہے جو کہ عبارت کہ ظاہری الفاظ سے عیاں ہورہا ہے کہنا یہ چاہتا ہوں کہ آپکی اس عبارت میں ایک تو لفظ " محض " نامناسب اور ناموزوں ہے کہ جس سے عقیدہ کی خرابی لازم آتی ہے کیونکہ یہ لفظ معنوی طور پر جب استعمال کیا جاتا ہے تو جس کام کی نفی اس سے مقصود ہوتی ہے اسی کام کا اثبات بھی کسی قدر اس میں پایا جاتا ہے یعنی معنوی طور پر اسے تب استعمال کیا جاتا ہے کہ جب ایک فعل کا ایک گونہ ثبوت دینا بھی مقصود ہو مگر اس فعل میں حصر کی نفی مقصود ہو یعنی جب آپ یہ کہتے ہیں کہ عبادات محض اللہ پر احسان کرنے کہ نظریہ سے نہ ادا کی جائیں تو یہاں لفظ محض نے عبادات کی ادائیگی میں نظریہ احسان کی خالق حقیقی کہ لیے فقط بطور حصر کہ نفی کی ہے جب ایک گونہ ثبوت بھی اسی میں پایا گیا ہے جی ہاں عبادات بلاشبہ احسان اتارنے کہ نظریہ سے کریں مگر اس میں حصر نہ کریں جبکہ عقیدہ اس کے بالکل مخالف ایک تو کوئی بھی عامی اور ادنٰی سے ادنٰی مسلمان جو بھی عبادت کرتا ہے اس کا نعوذ باللہ ایسا عقیدہ ہو ہی نہیں سکتا کہ وہ نعوذ باللہ االہ پاک پر کوئی احسان کرسکتا ہے اور اگر کسی خبیث الفطرت کا کوئی ایسا عقیدہ ہو بھی تو وہ مسلمان رہتا ہی نہیں کیونکہ اللہ کا احسان کوئی اتار سکتا ہی نہیں یہ مخلوق سے محال ہے کہ وہ خالق کی نعمتوں پر اس کا شکر و احسان اتار سکیں ۔۔۔امید کرتا ہوں آپ میرا مدعا سمجھ گئے ہونگے والسلام
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), آبی ٹوکول (29-05-11), عبداللہ آدم (28-05-11)
پرانا 28-05-11, 10:44 AM   #15
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,267
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں صرف مدعا سمجھ سکا تھا۔ باقی کُچھ سمجھ نہیں لگی تھی
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-05-11), فاروق سرورخان (28-05-11), آبی ٹوکول (29-05-11)
جواب

Tags
color, کس, گھر, پاک, پسند, پسندیدہ, وقت, لوگ, نام, اچھا کام, اجنبی, بہترین, بھائی, بول, تجویز, تعلیم, حیات, خود, دوست, زندگی, شہر, شادی, علم, عجیب, غصہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
رنگ ٹونز ہی رن ٹونز محمدعدنان رنگ ٹونز 13 17-11-10 12:50 PM
کارٹون نامہ جاویداسد خبریں 0 23-08-10 08:12 PM
رِنگ ٹون Wahid Mahmood قہقہے ہی قہقے 2 08-11-09 03:08 PM
بچپن کے کارٹونز شہزاد وحید گپ شپ 13 13-05-09 05:49 PM
کارٹون گارڈن مسافر دلچسپ اور عجیب 2 28-01-09 12:28 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 10:40 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger