|
|
#1 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
آئیں ہیں ہم ملاقات کرنے اِک اور ممبر سے بات کرنے پوچھیں گے ہم دیں گے یہ جواب یاسرعمران بھائی، حاضرہو جناب السلام علیکم عزیز ممبرزکافی عرصے سے کسی کااِنٹرویو نہیں ہواتو سوچا کیوں نہ آج ایک اورممبرکواِنٹرویو کیلئے پکڑاجائے۔ تو بہت سوچنے کے بعدیاسر عمران بھائی کا نام آیا۔ وہ کسی تعارف کے محتاج نہیں بہت اچھی شخصیت ہیں اورکافی اچھا کام کر رہے ہیں۔ آئے اِن سے سوالات کرتے ہیں۔ سوالات: 1۔ آپ کا نام تو ہمیں معلوم ہے لیکن اس کا کیا مطلب ہے؟ 2۔ آپ کا کس شہر سے تعلق ہے؟ 3۔ اپنی فیملی کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ 4۔ آپ کے والد کیا کرتے ہیں؟ 5۔ آپ کتنے بہن بھائی ہیں؟ 6۔ گھر میں آپ سے کون سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور آپ کس کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں؟ 7۔ آپ کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟ 8۔ آپ کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟ 9۔ آپ کو کیاچیز نا پسند ہے؟ 10۔ آپ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟ 11۔ آپ کا بہترین دوست کون ہے؟ 12۔ آپ کی اپنے دوستوں سے کیاایکسپیکٹیشنز ہیں؟ 13۔ اگر آپ کو کسی کوئی تجویز یا کوئی عمل پسند نہ آئے تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا ہے کیا اپنی منواتے ہیں یا اگلے کے ساتھ متفق ہو جاتے ہیں؟ 14۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں ۔کیا تعلیم ہے آپ کی؟ 15۔ تعلیم کے مختلف مراحل کے بارے میں بتائیں؟ 16۔تعلیمی دور میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہوا یا سب بہتریں ہے؟ 17۔ آپ کس طرح کے طالب علم رہے۔ 18۔ آپ کتنی زبانیں باآسانی بول لیتےاور سمجھ لیتے ہیں؟ 19۔ فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں؟ 20- جب غصہ آتا ہے توکیا ریایکشن ہوتاہے ؟ 21- کوئی ایسا واقعہ بتائیں جو آپکی زندگی میں بہت اہم ہو جیسے کوئی ناقابل فراموش یا اُس واقعے سے آپ نے کچھ سیکھا ہو؟ 22۔ زندکی کا کوئی خوشگوار لمحہ؟ 23۔مسقبل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں؟ 24۔ کوئی ایسا کام جسے کرنے پر شرمندگی یا پشیمانی ہوئی ہو؟ 25۔ جھگڑالو ہیں یا صلح پسند؟ 26۔ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟ 27۔ زندگی سے کوئی گلہ؟ 28۔ شادی ھوئی ہے یا نہیں اگر نہیں تو شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ 29۔ کیا امید کرتےہیں آپ اپنے شریک حیات کے بارے میں؟ 30- پاک نیٹ کا کونساسیکشن ذیادہ پسندہے؟ 31۔ یوں تو سب بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لیکن آپکو کس کاکام ذیادہ پسند ہے اورکیوں؟ جی تو اِتنے سوال کافی ہیں۔ باقی آپ لوگ خود بھی پوچھ سکتے ہیں گرپوچھنا چاہیں۔ خوش رہیں سب زارا
__________________
![]() |
|
|
|
| 16 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (27-12-10), گوہر (26-12-10), پاکستانی (24-12-10), ھارون اعظم (23-12-10), یاسر عمران مرزا (23-12-10), نورالدین (23-12-10), محمدخلیل (23-12-10), احمد بلال (25-12-10), بزم خیال (26-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (25-12-10), حیدر (23-12-10), سحر (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), عدنان دانی (28-12-10), عروج (23-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#2 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
ارے زارا یہ کیا کر دیا
![]() ![]() ![]() میں تو عام سا بندہ ہوں میرے انٹرویو کی کیا ضرورت تھی ۔ اور سوال بھی اتنے سارے کر دیے۔ چلیں اب آپ نے اتنے خلوص سے دھاگہ بنایا ہے تو جواب تو دینا ہی پڑے گا نا۔ میں کوشش کرتا ہوں۔ 1۔ آپ کا نام تو ہمیں معلوم ہے لیکن اس کا کیا مطلب ہے؟ یاسر عمران میرا نام ہے اور مرزا، فیملی نیم ہے۔ یاسر کا مطلب ہے مالی طور پر مستحکم، اور امیر، ویسے یہ نام مجھے فلسطینی لیڈر یاسر عرفات کے نام سے مرعوب ہو کر دیا گیا۔ 2۔ آپ کا کس شہر سے تعلق ہے؟ میرا تعلق ڈنگہ شہر سے ہے جو کہ بہت سارے دیہاتوں کے بیچ ایک چھوٹا قصبہ نما شہر ہے۔ ڈنگہ کے متعلق ایک تعارفی تھریڈ میں نے بنا رکھا ہے پاک نیٹ پر ہی۔ 3۔ اپنی فیملی کے بارے میں کچھ بتائیں ؟ میں ،مرزا، مغل فیملی سے تعلق رکھتا ہوں۔ وہی مغل فیملی جس نے برصغیر پر کئی سو برس حکومت کی۔ میرے پاس ہمارے خاندان کا شجرہ نصب لکھا ہوا پڑا تھا جو کہ بہادر شاہ ظفر تک جاتا ہے۔ 4۔ آپ کے والد کیا کرتے ہیں؟ میرے ابو کنسٹرکشن یعنی تعمیرات کے کام سے وابستہ تھے۔ فیلڈ میں بھی کام کرتے رہے اور بعدازاں کام میں فنی مہارت کی وجہ سے کچھ اضافی تعلیم حاصل کرنے کے بعد ڈرافٹسمین بن گئے۔ آج کل ڈنگہ میں جانے مانے بلڈنگ پلینر ہیں۔ مگر کام چھوڑ چکے ہیںاور فقط اپنے دوستوں کو تعمیرات کے سلسلے میں مفت مشورہ دیتے ہیں کبھی کبھار۔ 5۔ آپ کتنے بہن بھائی ہیں؟ جی ہم لوگ پانچ بھائی ہیں اور اللہ تعالی کی رحمت ، یعنی بہن، ہمارے گھر نہیں اتری۔ ![]() میرا نمبر چوتھا ہے۔
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com |
|
|
|
| 19 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | shafresha (27-12-10), پاکستان دوست (25-12-10), پاکستانی (24-12-10), ھارون اعظم (23-12-10), محمد یاسرعلی (24-12-10), محمدخلیل (23-12-10), معظم (30-12-10), آبی ٹوکول (24-12-10), احمد بلال (25-12-10), بزم خیال (26-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (25-12-10), حیدر (23-12-10), سحر (23-12-10), طارق راحیل (20-03-11), عامر صاحب (08-01-11), عبداللہ آدم (24-12-10), عدنان دانی (28-12-10), عروج (23-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#3 |
|
Senior Member
![]() |
باقی جوابات بھی دیں بھائی اچھا لگا اور
زارا کا بھی شکریہ بہت بہت |
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#4 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
یاسر بھائی کیا آپ سٹارپلس کے ڈراموں کی طرح قسط واراورسسپنس ڈال کہ انٹرویو دیں گے
![]() شکریہ خلیل بھائی۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (23-12-10), بزم خیال (26-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (25-12-10), حیدر (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#5 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
6۔ گھر میں آپ سے کون سب سے زیادہ پیار کرتا ہے اور آپ کس کو سب سے زیادہ چاہتے ہیں؟
گھر میںکس کا پیار کا حساب لگایا جائے۔ سبھی بہت پیار کرتے ہیں۔ فیملی ممبرز بالکل ایک جان ہو کر رہتے ہیں اور ایک بندے بھی آگے پیچھے ہو جائے تو اسکی شدید کمی محسوس ہوتی ہے۔ 7۔ آپ کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟ میںکھانے میں مٹن، قیمہ مٹر، کالے چنے اور سبزی میں ٹینڈے اور گوبھی پسند کرتا ہوں۔ 8۔ آپ کا پسندیدہ رنگ کون سا ہے؟ سفید 9۔ آپ کو کیاچیز نا پسند ہے؟ 10۔ آپ کو کس بات پر غصہ آتا ہے؟ چیز یا عادت یا طریقہ کار؟ مجھے بار بار کسی کو ایک ہی بات بتانی پڑے اس پر غصہ آتا ہے۔ سوال 9 اور 10 کا جواب ایک ہی ہے۔ |
|
|
|
| 11 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (23-12-10), معظم (30-12-10), آبی ٹوکول (24-12-10), بزم خیال (26-12-10), تانیہ رحمان ستارہ (25-12-10), حیدر (23-12-10), سحر (23-12-10), طارق راحیل (20-03-11), عبداللہ آدم (24-12-10), عروج (23-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#7 |
|
ناظم اعلی
![]() ![]() تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,267
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (23-12-10), عروج (23-12-10) |
|
|
#8 |
|
Senior Member
![]() |
اور اس کے ساتھ ہی اس دھاگے کو سٹکی کر دیا ہے
|
|
|
|
| 5 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا | یاسر عمران مرزا (23-12-10), بزم خیال (26-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), عدنان دانی (28-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#9 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
شکریہ یاسر بھائیfor creating suspense to knowing about you
شکریہ خلیل بھائی دھاگے کو سٹکی کرنے کا |
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#10 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
بھائی اچھا لگا یہ سب جان کر۔ زارا شکریہ۔
|
|
|
|
| 3 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا |
|
|
#11 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
11۔ آپ کا بہترین دوست کون ہے؟
میرا چھوٹا بھائی بلال، جس سے میں کافی کھیلا بھی ہوں، اسے کافی حکم بھی دے، چلو ایسےکرو، ویسے کرو اور اس کے لیے چھٹی پر گفٹس بھی لے کر جاتا ہوں۔ 12۔ آپ کی اپنے دوستوں سے کیاایکسپیکٹیشنز ہیں؟ دوستوں سے یہی امید کرتا ہوں کہ وہ میرے خلوص کا جواب خلوص سے ہی دیں۔ اور ضرورت پڑنے پر منہ نہ موڑیں۔ 13۔ اگر آپ کو کسی کوئی تجویز یا کوئی عمل پسند نہ آئے تو آپ کا کیا رد عمل ہوتا ہے کیا اپنی منواتے ہیں یا اگلے کے ساتھ متفق ہو جاتے ہیں؟ دونوں آپشن استعمال کرتا ہوں۔ اگر تو اگلے کی بات اچھی ہو اور میرے ذہن سے میچ کرے تو مان لیتا ہوں ورنہ اپنی بات پر اڑا رہتا ہوں۔ 14۔ اپنی تعلیم کے بارے میں بتائیں ۔کیا تعلیم ہے آپ کی؟ میں نے میٹرک اور انٹر جنرل سائنس کے ساتھ کیا اور بعد میں کمپیوٹر سائنس میں گریجویشن کی۔ اس کے ساتھ چند گرافک ڈیزائن کورسز بھی کیے ہیں۔ 15۔ تعلیم کے مختلف مراحل کے بارے میں بتائیں؟ انٹر تک تعلیم اپنے شہر سے ہی حاصل کی، بعد میں کمپیوٹر سائنس کے لیے لاہور منتقل ہوا اور وہاں تین سال سے زیادہ مختلف ہوسٹلوں میں رہا۔ پہلا سمیسٹر منہاج القرآن یونیورسٹی سے کیا، بعد ازاں کامسٹ نامی ایک انسٹی ٹیوٹ سے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے تحت بی سی ایس کیا۔ گرافک ڈیزائن کورسز ایج سسٹمز Edge Systems سے کیے جو لوئر مال روڈ پر واقع ہے۔ 16۔تعلیمی دور میں کسی قسم کی مشکلات کا سامنا ہوا یا سب بہتریں ہے؟ ہاں بہت مشکلات دیکھیں۔ خاص طور پر منہاج القرآن کی گریجویشن ڈگری کی سرکاری حیثیت کے متعلق۔ پھر منہاج کو خیر آباد کہہ دیا ۔ تاہم بعدازاں منہاج یونیورسٹی کو بھی چارٹرڈ کا درجہ مل گیا۔ میرے پاس آپشن تھا کہ میں منہاج کی ڈگری وصول کر لوں لیکن میں نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی ڈگری پر ہی اکتفا کیا۔بہرحال یہ ایک سرکاری یونیورسٹی ہے۔ 17۔ آپ کس طرح کے طالب علم رہے۔ میں درمیانے درجے کا طالبعلم رہا۔ کمپیوٹر سائنس میں تھیوری کی نسب پریکٹیکل مجھے زیادہ اچھا آتا تھا۔یہی وجہ ہے کہ میرے امتحان میں تو کم نمبر آتے مگر میرا پراجیکٹ سب سے اچھا ہوتا۔ پہلے مجھے لگتا تھا کہ میں ایک پروگرام بن جاؤں گا۔مگر بعدازاں پروگرامنگ سے جی بھر گیا۔ 18۔ آپ کتنی زبانیں باآسانی بول لیتےاور سمجھ لیتے ہیں؟ پنجابی، اردو، انگریزی اور عربی ایک مخصوص حد تک 19۔ فارغ وقت میں کیا کرتے ہیں؟ فارغ وقت ہوتا ہی نہیں۔ 20- جب غصہ آتا ہے توکیا ریایکشن ہوتاہے ؟ جو بندہ غصے کی وجہ ہو اس سے کافی لڑائی کرتا ہوں۔ اور غصہ ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کو منا بھی لیتا ہوں۔ |
|
|
|
| 7 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (23-12-10), آبی ٹوکول (24-12-10), بزم خیال (26-12-10), حیدر (23-12-10), طارق راحیل (20-03-11), عبداللہ آدم (24-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#12 |
|
Senior Member
![]() |
بھائی جی آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا
آج کل آپ کیا کر رہے ہو۔ یعنی جاب کی نوعیت کیا ہے؟ سعودی عرب میں کیا اچھا لگا کیا برا لگا؟ آس پاس کے ماحول اور لوگوں کے رویے کیسے ہیں؟
__________________
ناراضگی ظاہر کرنا دل میں برائی رکھنے سے بہتر ہے۔ |
|
|
|
| 6 قاری/قارئین نے محمدعمر کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (23-12-10), یاسر عمران مرزا (23-12-10), بزم خیال (26-12-10), حیدر (23-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#13 |
|
ذیلی ناظم
![]() ![]() |
21- کوئی ایسا واقعہ بتائیں جو آپکی زندگی میں بہت اہم ہو جیسے کوئی ناقابل فراموش یا اُس واقعے سے آپ نے کچھ سیکھا ہو؟
زندگی کا ہر موڑ ہر پہلو انسان کو کوئی نہ کوئی سبق دے کر جاتا ہے۔ ہم روزانہ صبح اٹھنے سے لے کر رات سونے تک کئی چیزوں کا سامنا کرتے ہیں اور کئی نئی چیزیں سیکھتے ہیں۔ فی الوقت کوئی ایسا خاص واقعہ ذہن میں نہیں۔ 22۔ زندکی کا کوئی خوشگوار لمحہ؟ جب میں نے پہلی بار حرمین کی زیارت کی تو ایسے لگا جیسے آج مجھے سب کچھ مل گیا ہو۔ بہت اچھا وقت تھا وہ۔ 23۔مسقبل سے کیا امیدیں وابستہ ہیں؟ 26۔ مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟ مستقبل میں اللہ تعالی سے اچھے کی ہی امید ہے۔ اور ان شا ء اللہ دین کی ترویج کے لیے بہتر کام کرنے کا ارادہ ہے۔دونوں سوال ایک جیسے ہی ہیں۔ 24۔ کوئی ایسا کام جسے کرنے پر شرمندگی یا پشیمانی ہوئی ہو؟ ایک دفعہ امی سے کچھ بدتمیزی کی تھی جس پر بعد میں بہت برا لگا۔ اور ان سے معافی مانگی۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ویسا دوبارہ پھر کبھی نہ ہو۔ 25۔ جھگڑالو ہیں یا صلح پسند؟ اگر صلح پسند کہوں گا تو لوگ کہیں گے اپنے منہ میاں مٹھو بن رہا ہوں۔ جن لوگوں کا مجھ سے معاملہ ہوتا ہے وہ بہتر بتا سکتے ہیں۔ 27۔ زندگی سے کوئی گلہ؟ کہ میں پردیس میں کیوں آیا۔ 28۔ شادی ھوئی ہے یا نہیں اگر نہیں تو شادی کب کرنے کا ارادہ ہے؟ 29۔ کیا امید کرتےہیں آپ اپنے شریک حیات کے بارے میں؟ شادی ہو چکی ہے۔ اور اللہ تعالی کے فضل سے میرے اور میری شریک کے بیچ بہت ہم آہنگی ہے۔ اور میں اللہ تعالی کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے ہم دونوں کو ایک دوسرے کے مزاج کے مطابق ساتھی عطا فرمایا۔ 30- پاک نیٹ کا کونساسیکشن ذیادہ پسندہے؟ ویب ماسٹرز اور حالات حاضرہ 31۔ یوں تو سب بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لیکن آپکو کس کاکام ذیادہ پسند ہے اورکیوں؟ فورم پر بہت اچھے دوست بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ لیکن مجھے راجہ اکرام، بدرالزمان، محترمہ سحر، ڈاکٹر نور، زارا ، فیصل بھائی اور شاہد بھائی کا کام زیادہ اچھا لگتا ہے۔ باقی دوست بھی کسی سے کم نہیں اور ہر کوئی اپنی اپنی فیلڈ میں بہت عمدہ ہے۔ شکریہ زارا، آپ نے مجھے موقع فراہم کیا کہ میں اپنے متعلق بات کر سکوں۔ آپکے سوالات کا جواب دے کر بہت اچھا لگا۔ جزاک اللہ خیر۔ |
|
|
|
| 8 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا | ھارون اعظم (23-12-10), محمد یاسرعلی (24-12-10), آبی ٹوکول (24-12-10), بزم خیال (26-12-10), حیدر (26-12-10), راجہ اکرام (28-12-10), عبداللہ آدم (24-12-10), غلام خان (28-12-10) |
|
|
#15 |
|
Senior Member
![]() تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 277,996
شکریہ: 1,151
6,262 مراسلہ میں 14,130 بارشکریہ ادا کیا گیا
|
|
|
|
|
| 4 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا |
![]() |
| Tags |
| color, گھر, پاک, پسند, پسندیدہ, وقت, لوگ, نام, معلوم, آج, اچھا کام, بہترین, بول, تعلیم, تعارف, حیات, خود, دیں, دوست, زندگی, شہر, شادی, علم, غصہ, صلح |
| Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests) | |
| موضوع کے اختیارات | |
| ظاہری انداز | Rate This Thread |
|
|