واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


دوسروں کے لیے پریشانیاں مت پیدا کریں

Like Tree4Likes

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-09-09, 11:25 AM  
دوسروں کے لیے پریشانیاں مت پیدا کریں
حیدر حیدر آف لائن ہے 05-09-09, 11:25 AM

حضرت واثلہ بن اسقع 'جو اونٹوں کی تجارت کرتے تھے، کے پاس ایک آدمی آیا ارو اس نے ان سے ایک اونٹ 300 درہم کے عوض خریدا اور چلا گیا۔ تھوڑی دیر بعد حضرت واثلہ کو اپنی ایک غلطی کا احساس ہوا اور وہ دیوانہ وار بازاروں اور گلیوں میں اس آدمی کو تلاش کرنے لگے۔ بہت دیر کے بعد وہ آدمی ملا تو اس سے پوچھا کہ اس نے اونٹ کس مقصد کے لیے خریدا ہے؟ اس آدمی نے تعجب سے پوچھا کہ آپ کیوں پوچھ رہے ہیں۔ حضرت واثلہ نے فرمایا کہ بھائی اگر تو آپ نے یہ اونٹ ذبح کرنے کے لیے خریدا ہے تو پھر کوئی بات نہیں۔ لیکن اگر سواری کے لیے خریدا ہےتو میں آپکو بتانا بھول گیا کہ اس کے ایک پاؤں میں سوراخ ہے۔ خریدار نے کہا کہ جناب میں سواری کے لیے ہی خریدا ہے۔ اس پر صحابی نے اسے کہا کہ ایسا کرو پھر اس کی قیمت سو درہم کم ہے۔ خریدار تعجب سے بولا کہ اس طرح تو آپ نے اپنا نقصان خود ہی کر لیا۔ حضرت واثلہ نے فرمایا کہ بھائی اس نقصان کا کیا ہے یہ تو پھر پورا ہو جائے گا لیکن اگر ایمان کی دولت لٹ گئی تو سمجھو سب کچھ لٹ گیا۔

آج ہمارے معاشرے کی زبوں حالی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ہم سب ایک دوسرے کے خیر خواہ بننے کے بجائے ایک دوسرے کے بد خواہ بنے ہوئے ہیں۔ اور اخلاقی دیوالیہ پن کی اس انتہا کو پہنچے ہوئے ہیں کہ ہماری بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ اگر دوسرے کو نقصان نہیں پہنچا سکتے تو کم از کم اسے فائدہ بھی نہ پہنچنے دیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہر شخص دوسرے کی ٹانگ کھینچنے میں لگا ہوا ہے گویا کہ وہ اسکا مسلمان بھائی نہیں بلکہ دشمن ہو کافر ہو۔جبکہ اسلام کو کفار کے ساتھ بھی حسن سلوک کی ترغیب دیتا ہے۔

آپ کسی الیکٹریشن ،پلمبر، کاریگر کے پاس جائیے وہ معاوضہ بقدر محنت وصول کرنے کے بجائے آپکی لا علمی ، مجبوری، نا تجربہ کاری اور مصروفیت کے مطابق وصول کرے گا۔ اگر ٹوٹی ہوئی ایک تار بھی جوڑنی ہے تو آپ کے سامنے دس نقص نکال کر آپکو ٹھیک ٹھاک خرچہ بتائے گا اور پھر ایک دو دن کا وقت لے گا تاکہ آپ یہ سمجھیں کہ واقعی لمبا کام ہے۔اس طرح جو کام 50 روپے میں ہو سکتا ہے اس کے 500 روپے وصول کرے گا۔اور ساتھ ہی آپکا وقت بھی ضائع کرے گا۔ اسی طرح آپ دکاندار سے کہیے کہ مجھے اچھی چیز چاہیے خواہ وہ مہنگی ہی کیوں نہ ہو ' اس کے باوجود وہ آپکو گھٹیا چیز مہنگے داموں پکڑا دے گا۔جبکہ اس دو نمبر چیز کو "بہترین" بھی قرار دے گا۔ آپ اپنی گاڑی یا موٹر سائکل کھڑی کر دیجیے ۔آپکے مسلمان بھائی اس میں سے پٹرول چوری کر لیں گے۔،پارٹس کھول کر لے جائیں گے ورنہ کم از کم گاڑی پرسکریچ اور موٹر سائکل کی سیٹ ضرورپھاڑ جائیں گے۔۔ کسی سرکاری دفتر میں بغیر رشوت کے فائل جمع کروا دیں۔آپکی فائل ہی گم ہو جائے گی۔اور جب تک اس کے نیچے پہیے نہیں لگتے تب تک نہ وہ برآمد ہو گی اور نہ ہی آگے چلے گی۔

آپ ہزاروں روپے خرچ کے کے اپنے گھر پر رنگ کروائیں۔دوسرے دن گھر کی بیرونی دیوار پر کسی نہ کسی تنظیم کے حق میں یا مخالفت میں نعرے ضرور لکھے ہوں گے۔ آپ صاف کپڑے پہن کر مسجد جا رہے ہوں یا دفتر یا کہیں اور ۔ ۔ ۔کسی کھڑکی سے آنے والی پان کی پچکاری آپکے کپڑوں کا ستیا ناس پھیر دے گی۔اگر یہ پان کے بجائے پانی ہوتا تب بھی کم شرمناک بات نہ ہوتی کہ آپ نے ایک شریف انسان کے اوپر تھوک دیا۔ آم ،کیلے یا دیگر پھل کے چھلکے سڑک پر پھینک دیتے ہیں ۔اب یہ گزرنے والوں کی قسمت کی ان کی ٹانگ ٹوٹتی ہے یا ہاتھ۔ گاڑی اس طرح کھڑی کرتے ہیں کہ دوسروں کے لیے راستہ ہی نہ بچے۔ گاڑی ایسے چلائیں گے کہ جیسے پوری سڑک پر ایک ہی شخص کی اجارہ داری ہے۔ کسی کی گاڑٰی خراب ہو جائے تو اسکی مدد کرنے کے بجائے اسکا مذاق اڑاتے گزر جائیں گے۔ حتیٰ کہ اگر کوئی شخص ہم سے مشورہ مانگتا ہے تو ہم اسکو مشورہ بھی ٹھیک نہیں دیتے کہ کہیں اس کا فائدہ نہ ہو جائے۔
(مفتی ابو ہریرہ محی الدین۔ روزنامہ امت کراچی)


اب بھی نہ بدلے تو مٹ جاؤ گے اے پاکستان والو
تمہــاری داسـتان بھـی نـہ ہوگـی داستـانوں مـیں
Miss Khan likes this.

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 741
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (01-05-12), shafresha (07-09-09), skjatala (29-04-12), فیصل ناصر (05-09-09), ھارون اعظم (30-04-12), یاسر عمران مرزا (10-10-09), منتظمین (05-09-09), مرزا عامر (30-04-12), ابو عمار (05-09-09), اخترحسین (05-09-09)
پرانا 10-10-09, 11:59 PM   #16
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,267
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہئے ایک ایسا تھریڈ بھی ہونا چاہیے جس میں ہر کوئی (جس کو جس کا پتا ہو( ۔ ۔ ۔ مارکیٹ میں ہونے والئے فراڈز بتا سکے۔ تاکہ کوئی اللہ کا بندہ ان سے بچ جائے تو اسکا اجر ملے
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
Miss Khan (01-05-12), کنعان (11-10-09)
پرانا 11-10-09, 12:24 AM   #17
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,076
شکریہ: 5,188
5,037 مراسلہ میں 11,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کراچی کے بعض علاقوں میں بچھڑے کے پیدا ہوتے ہی بچے کو کاٹ کر بکرے کا گوشت بنا کر بیچھا جاتا ہے
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-10-09, 01:25 AM   #18
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,327
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
الیکٹریشن والی بات بہت حد تک ٹھیک کہی، سعودی عرب میں بہت سے لوگ ائر کنڈیشن مرمت کا کام کرتے ہیں اور اس طرح کی ڈنڈی اکثر ماری جاتی ہے، ہماری کمپنی کا کنٹریکٹ ایک پاکستانی سے ہے، اسے جب بھی اے سی کی مرمت کی لیے بلایا جاتا ہے وہ فورا کہتا ہے کہ اس کی مکمل صفائی ہو گی جس کا بل 250 ریال بنتا ہے۔ اسے اگر کوئی کہے کہ بھائی پہلے چیک تو کر لو تو وہ فورا کہتا ہے بھائی صاحب مجھے اندازہ ہے اس اے سی کا
اسی طرح میرے بڑے بھائی کے بیشتر دوست بھی اے سی کا کام کرتے ہیں، بھائی کہتے ہیں کہ ایک صاحب کہتے ہیں اے سی کے کام میں کوئی بچت نہیں، میرے بھائی نے کہا، کہ بقیہ لوگ تو بہت کما رہے ہیں، تو وہ صاحب کہتے ہیں، بھائی جس طرح کما رہے ہیں نہ اس طرح میرا کمانے کو دل نہیں کرتا، اپنے بچوں کو حرام نہیں کھلانا چاہتا، اے سی کے کام میں بچت تبھی ہے جب گاہک کے ساتھ دھوکہ کیا جائے، اے سی میں گیس ہو نہ ہو، گیس بھرنے کا بل ڈالا جائے، صفائی، جالیوں کی مرمت کا کام بھی کیا جائے، چھوٹی سی پرابلم کو خود بڑا بتا کر ہی پیسہ کمایا جا سکتا ہے ورنہ اے سی کے کام میں کوئی بچت نہیں۔
الیکٹریشن والوں کے بارے میں جو کچھ کہا جاتا ہے وہ کافی حد تک درست ہے لیکن میرا خیال ہے یہ الیکٹریشن والوں کا کسی حد تک حق ہے (یہ میری ذاتی رائے ہے اور میں کوئی الیکٹریشن نہیں ہوں)

اب میں وجہ بتاتا ہوں۔ کوئی بھی ٹیکنیشن کیوں نا ہو وہ اتنی آسانی سے نہیں بنتا۔ ٹیکنیشن بننے کے لیے بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ اور ٹیکنیشن کی کمائی اس کا ہنر ہوتا ہے۔ جب لوگ ہنر کی قدر نہیں کرتے تو پھر ٹیکنیشن کو ایسا کرنا پرتا ہے۔
پاکستان میں میرے ایک جاننے والے ریڈیو کا کام کیا کرتے تھے۔ ان کے پاس صرف وہی کسٹمر آتے تھے جو ان کی عادت کو جانتے تھے۔ ایک دفعہ میں ان کے پاس بیٹھا ہوا تھا۔ اتنے میں ان کے پاس ایک کسٹمر آیا اور کہنے لگا میرا ریڈیو خراب ہے اس کو ٹھیک کرنے کے کتنے پیسے لگے گے۔ تو انھوں نے کہا پہلے چیک کرنا پڑے گا۔
انھوں نے ریڈیو چیک کیا اور کہا اس میں ایک رجسٹنز خراب ہے رجسٹنز ایک روپے کا ہے اور میں وہ رجسٹنز لگانے کا 50 روپے لوں گا۔

اس آدمی نے حیران ہو کر پوچھا اتنے پیسے کون رجسٹنز تو ایک روپے کا ہے۔ انھوں نے رجسٹنز اس کے سامنے رکھ دیا اور کہا ایک روپیہ دو اور یہ رجسٹنز لے جاو اور خود لگا لوں۔ اس آدمی نے ریڈیو کو دیکھا وہاں سو کے قریب رجسٹنز لگے ہوئے تھے وہ بولا مجھے کیا پتہ کون سا خراب ہے۔

تو انھوں نے کہا میں اسی کے 50 روپے لے رہا ہوں کہ آپ کو نہین پتہ اور میں اپنے ہنر اور فن کی وجہ سے جانتا ہوں یہ میری مزدوری ہے۔ وہ بات کو سمجھ گیا اور 50 روپے نکال کر دے یے۔


لیکن اب ہوتا کیا ہے اوپر بھائی نے بات کی ہے کہ اگر ایک تار لگانی ہو تو اس کو زیادہ خرچ بتاتا ہے۔ وہ اسی لیے بتاتے ہیں جناب۔ کہ اگر آپ کوپتہ ہے کہ ایک تار خراب ہے تو آپ خود کیوں نہیں لگا سکتے۔ اگر یہ پتہ ہے کہ چھوٹی خرابی ہے تو خود ٹھیک کیوں نہیں کر سکتے۔ ہنر مند کو اور مزدور کو اس کا حق نہیں دیا جاتا اس لیے ان کو ایسی حرکتیں کرنی پڑتی ہیں۔


بندہ کام کس لیے سیکھتا ہے


میں بھی سکریپ کا کام کرتا ہوں میرے پاس بھی بہت سے لوگ آتے ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 11-10-09, 01:27 AM   #19
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,327
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
میرا خیال ہئے ایک ایسا تھریڈ بھی ہونا چاہیے جس میں ہر کوئی (جس کو جس کا پتا ہو( ۔ ۔ ۔ مارکیٹ میں ہونے والئے فراڈز بتا سکے۔ تاکہ کوئی اللہ کا بندہ ان سے بچ جائے تو اسکا اجر ملے


بلکے ہمیں یہ سوچنا چاہے کہ وہ لوگ فراڈ کرتے کیوں ہیں
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
ایس اے نقوی (13-10-09), احمد بلال (27-10-09)
پرانا 30-04-12, 05:01 PM   #20
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,887
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک ایسا تھریڈ بھی ہونا چاہئے جس میں لوگ طے کرکے پھر اپنی زبان سے مکر جاتے ہیں۔
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (30-04-12), ننھا بچہ (30-04-12), محمد یاسرعلی (30-04-12), حیدر (30-04-12)
پرانا 30-04-12, 10:16 PM   #21
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,267
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,167 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : skjatala مراسلہ دیکھیں
ایک ایسا تھریڈ بھی ہونا چاہئے جس میں لوگ طے کرکے پھر اپنی زبان سے مکر جاتے ہیں۔
ہائیں
skjatala likes this.
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (01-05-12)
پرانا 01-05-12, 01:15 PM   #22
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,887
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ہائیں
سوری !
دراصل کاتب کی غلطی کی وجہ سے آپ کو حیرت ہورہی ہے۔ اس کا اشارہ آپ کی طرف ہزگز نہیں، میری مراد ایسے دوکاندار ہیں جو سودا طے ہوجانے کے باوجود ڈیلیوری کے مرحلے پہ اپنی زبان سے پھر جاتے ہیں۔
میں لکھنا یہ چاہ رہا تھا۔
ایک ایسا تھریڈ بھی ہونا چاہئے جس میں تاجر سوداطے کرکے پھر اپنی زبان سے مکر جاتے ہیں۔
__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
skjatala کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (01-05-12)
جواب

Tags
کوشش, کراچی, پاکستان, نظر, مسجد, آدمی, ایمان, اللہ, انسان, اسلام, بہترین, بھائی, تلاش, تحریر, حسن, خدا, داڑھی, راستہ, شخص, علمی, عذاب, عرصہ, غلطی, صاف, صحابی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پیر راجہ اکرام سے دوسری ملاقات عبداللہ آدم گپ شپ 71 26-10-11 08:39 AM
ہمارے فورمز کے دوسرے 500 مضامین بھیجنے والے منتظمین خاص آفرز اور اعلانات 20 30-12-10 10:29 PM
بلا اجازت دوسروں کے گھروں میں داخل نہ ہوا کرو عبداللہ حیدر خاندانی زندگی 3 21-04-09 08:39 AM
سانحہ کارساز:انکوائری ٹریبونل میں سیکیورٹی پلان پیش،دوسری ایف آئی آر کے اندراج کے مقدمے کی سماعت ملتوی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:09 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger