واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


قطار در قطار

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-12-09, 09:22 PM  
قطار در قطار
بزم خیال بزم خیال آف لائن ہے 03-12-09, 09:22 PM

تحریر: محمودالحق

گرمی کا احساس بڑھنے پر میں نے گاڑی کاشیشہ تھوڑا نیچا کیا ہی تھا کہ ایک ہاتھ تیزی میں میری طرف بڑھا مشکل سے اپنا منہ بچا پایا مگر کانوں میں ایک بےسری آواز نے ایسا جادو جگایا کہ میری برداشت ہی جواب دے گئی اتنی تکلیف مجھے ایک گھنٹے سے ٹریفک میں پھنسے رہنے سے نہیں ہوئی میں نے دونوں ہاتھ جوڑ کر ایک ہٹے کٹے بھکاری سے معافی مانگی "اللہ کے واسطے تو مجھے معاف کر دے "اب تو میں نے ان بھکاریوں سے الجھنا چھوڑ دیا تھا روز طرح طرح کی باتیں سننے کی تو انہیں عادت تھی مگر مجھے سنانے کی نہیں تھی ایک بات تو طے ہے عوام کی برداشت بڑھانے میں ان کا اہم کردار ہے
وہ مجھ پر ایسے چیخ رہا تھا جیسے کوئی قرض خواہ قرض دار سے وعدہ کا وقت گزرنے پر دو دو ہاتھ کرنے آیا ہو اگر جان چھڑوانے کے لئے ایک کا احسان چکا بھی دیں تو نہ جانے کون سی بھاشا میں دوسروں کو اطلاع کر دیتے ہیں کہ یہ بکرا نرم دل ہے تو ایک ایک کر کے دوسرے فقیر آوازوں کی چھری سے حلال کرنے پہنچ جاتے ہیں
بات کہاں سے کہاں پہنچ گئی واقعہ تو مجھے اور بیان کرنا تھا جسے آج میں پہلی بار دیکھ رہا تھا فقیر تو ہم روزانہ ہی دیکھتے ہیں اور بھگتنا بھی پڑتا ہے
لاہور کا ایک مصروف چوک موڑ سمن آباد چاروں اطراف سے بھاری ٹریفک کی آمدورفت سے اکثر و بیشتر ایسا منظر پیش کرتا جیسے سینکڑوں بھیڑوں کو ایک تنگ گلی میں دھکیل دیا گیا ہو عوام کی بے چینی ان کے چہروں سے عیاں ہوتی ہے بعض مجبوری سے آگے پیچھے دیکھتے ہیں موقع ملے تو وہ نکل بھاگیں بچے سکولوں کے باہر ان کی راہ تک رہے ہوتے ہیں اور بعض ایسے بھی جن پر یہ محاورہ پورا اترتا ہے کہ" منٹ دا ویل نیں ٹکے دی آمدن نیں"ایسے مواقع پر میرا پسندیدہ مشغلہ لوگوں کے چہروں سے اڑتی ہوائیاں دیکھوں یا پھر سڑک کے اطراف ہورڈنگز کیسے "نیا جال لائے ہیں پرانے شکاری" میری حیرانگی کی انتہا نہ رہی جب میں نے ہورڈنگ پر بنی تصویر دیکھی ہمیں تو دیکھنے کی عادت ہو چکی ہے شیونگ کریم کے اشتہار میں ایک خوبصورت ماڈل کی چمکتی مسکراہٹ یا موٹر سائیکل کا اشتہار چلانے والے کی آنکھ کے تصور سے آگے سپیڈو میٹر تو پیچھے بیٹھی ماڈل نظر آتے ہیں خود وہ کیمرے میں ڈھل جاتا ہے
یہ تصویر ایک الگ ہی کمپنی کا اچھوتا آئیڈیا معلوم ہو رہی تھی نیچے چیونٹیوں کی ایک لمبی قطار اور اوپراُڑتے ہوئے ایک قطار میں پرندے ایک لمحے کو یہ خیال گزرا کہ شکار کے متعلق کچھ معلومات ہوں مگر یہ چیونٹیاں کیوں ہیں یہاں، بے ضرر ہیں کیڑے مار ادویات والے اتنا پیسہ کیوں لگائیں گے میں نے اپنی توجہ وہاں سے ہٹائی تو صوبائی حکومت کا نام ایک پیغام کے ساتھ نیچے نظر آیا کہ قطار میں چلنے کا ان سے ہمیں سبق سیکھنا چاہیئے لیکن میرے تو آگے پیچھے ایک عجب تماشا کا سماں تھا عوام ایک دوسرے کوکوس رہے تھے بعض موٹے تازے تو آنکھوں سے ڈرانے کی بھی کوشش کر رہے تھے تاکہ دوسرے راستہ دیں اور وہ نکل جائیں بعض سمجھدار قسم کے لوگ ایسی بے ہنگم ٹریفک کو حکومت کی غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دے رہے تھے مگر کوئی بھی اس ہورڈنگ کی طرف نہیں دیکھ رہا تھا مگر وہ پرندے اور چیونٹیاں انہیں ضرور دیکھ رہے تھے کہ ہمیں پاؤں میں روندنے والے اور پروں کو نوچنے والے کیسے دست وگریباں ہونے کو تیار بیٹھے ہیں حکومت نے اپنا فرض ادا کر دیا تھا عوام اپنا فرض ادا کر رہے ہیں اور یہ چیونٹیاں اور پرندے اپنے پروردگار کے حکم سے اشرف المخلوقات کو انسانیت کا پیغام پہنچانے کا کام سر انجام دے رہے ہیں یہ پریشان تو ضرور ہوتے ہوں گے کہ وہ انسان پانچ وقت بغیر کسی لالچ و ترغیب کے نظم وضبط کا کمال مظاہرہ کرتا ہے اور لاکھوں کا اجتماع بھی اپنے پروردگار کے سامنے کسی خارجی دباؤ کے بغیر رکوع و سجود ایسی قطاروں اور نظم و ضبط سے کرتا ہے کہ یہ پرندوں اور چیونٹیوں نے شائد وہیں سے سیکھا ہو
مغربی دنیا نے ان سب کو قانون کے دھارے میں ڈھال کر قطار کا پابند کروایا مگر ہمیں ہمارے پروردگار نے سجدہ کا حکم دیا تو ہم نےقطاریں بنا لی کیا ہی اچھا ہو اگر پانچ وقت کی اسی عادت کو 24 گھنٹے اپنائے رکھیں

 
بزم خیال's Avatar
بزم خیال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 780
Reply With Quote
11 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-01-10), گوندل (04-12-09), محمدعدنان (07-12-09), ام طلحہ (04-12-09), ابو عمار (04-12-09), تانیہ رحمان ستارہ (04-12-09), راجہ اکرام (06-12-09), سائرہ علی (18-12-09), سحر (04-12-09), عامرشہزاد (04-12-09), عدنان دانی (03-12-09)
پرانا 08-12-09, 05:10 AM   #16
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان مراسلہ دیکھیں
محمود بھائی بہت اچھی تحریر ہے
لیکن بھائی ہم روزانہ ایسی بہت سی باتیں پڑھتے ہیں ، دیکھتے یا سنتے ہیں لیکن عمل نہیں کرتے
السلام علیکم و رحمۃ اللہ
شکریہ عدنان بھائی ، ہم روز دیکھتے بھی ہیں اور سنتے بھی ہیں اور زیادہ تر اس کا حصہ بن جاتے ہیں اگر صرف خود کو ہی عمل کرنے پر آمادہ کر لیں تو بہت بڑی بات ہے۔
والسلام
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-12-09, 12:53 PM   #17
Senior Member
 
سائرہ علی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2009
مقام: خوابوں کی سرزمین
مراسلات: 262
کمائي: 6,400
شکریہ: 366
216 مراسلہ میں 640 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا پیغام دیا ہے آپ نے بھائی
سائرہ علی آف لائن ہے   Reply With Quote
سائرہ علی کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (26-12-09)
پرانا 26-12-09, 09:21 AM   #18
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سائرہ علی مراسلہ دیکھیں
بہت اچھا پیغام دیا ہے آپ نے بھائی
شکریہ بہن سائرہ علی
جب تک عملی مظاہرہ دیکھنے میں نہ آئے پیغام کی افادیت باقی نہیں رہتی ۔ ایک عزیز کے ساتھ گاڑی میں سوار جا رہا تھا وہ اوور ٹیک کے لئے ہارن پہ ہارن بجائے جا رہے تھے پوچھا جناب ہمیں کیا جلدی ہے فرمانے لگے یہاں یہ سب چلتا ہے میں نے کہا خود بھی تکلیف میں ہیں دوسروں کو بھی اذیت دے رہے ہیں مگر جناب غصے میں تھے نہ مانے ۔ آئندہ ان کے ساتھ جانے سے توبہ کر لی - خوامخواہ بلڈ پریشر ہائی کر لیتے ہیں اور کر دیتے ہیں مگر میں نہ مانوں کی ضد پر قائم رہتے ہیں
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (21-01-10)
پرانا 21-01-10, 07:38 AM   #19
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: Karachi
عمر: 36
مراسلات: 8
کمائي: 393
شکریہ: 56
4 مراسلہ میں 6 بارشکریہ ادا کیا گیا
شاہ بھائی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں شاہ بھائی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں شاہ بھائی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت خوب اللہ کرے زورِ قلم اور زیادہ
شاہ بھائی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ بھائی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (21-01-10), بزم خیال (22-01-10)
جواب

Tags
great, فرض, کوشش, کمال, ٹریفک, پسندیدہ, موٹر سائیکل, موقع, معلوم, آج, اللہ, انداز, بہترین, بھائی, تحریر, تصویر, جواب, حکم, دل, راستہ, عوام, عادت, عجب, غلط, صوبائی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:10 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger