واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


پورنو گرافی سے خود کو کیسے بچائیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات درجہ بندی: موضوع  کی درجہ بندی:  1 ووٹ 4.00 اوسط ظاہری انداز
پرانا 15-04-11, 01:51 PM  
حیدر حیدر آن لائن ہے 15-04-11, 01:51 PM
درجہ بندی: (1 votes - 4.00 average)

فوجی اور سائنسی مقاصد کے لیے جب انٹرنیٹ ایجاد ہوا تھا تو شاید اُس وقت ایجاد کرنےوالوں کے ذہن کے کسی گوشے میں بھی نہ ہوگا کہ ایک دن انٹرنیٹ کا پھیلاؤ اس قدر زیادہ ہو جائے گا کہ انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد کروڑوں ، اربوں میں پہنچ جائے گی۔ دنیا کا ہر کمپیوٹر انٹرنیٹ سے منسلک ہو سکے گا۔

اسی طرح یہ بھی عین ممکن ہے کہ جب انٹرنیٹ کو عام مقاصد کے لیے پیش جا رہا ہو ، تب بھی یہ بات کسی کے ذہن میں بھی نہ ائی ہو کہ انٹرنیٹ کو تعلیمی مقاصد کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے بھی استعمال کیا جاسکتا ہو گا۔

آج جہاں انٹرنیٹ نے ہم کو جدید ترین سائنسی تحقیق سے لے کر قدم ترین معلومات تک رسائی دے دی ہے، ہم پاکستان میں بیٹھ کر امریکہ کے حالات معلوم کر سکتے ہیں، خبریں، موسم کا احوال، تجزیے، انفارمیشن شئیرنگ اب محض انگلیوں کی پور پر آ گئی ہے۔ اگر ہم یہ کہیں کہ انٹرنیٹ نے دنیا کو گلوبل ویلج بنانے کا خواب پورا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے تو شاید مبالغہ نہ ہوگا۔ انٹرنیٹ کا استعمال اب کمپیوٹرز سے نکل کر موبائل کی دنیا میں داخل ہو گیا ہے اور بے شمار لوگ راہ چلتے انٹرنیت استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔

لیکن ٹھہریے !

میں نے کہا کہ "بے شمار لوگ راہ چلتے انٹرنیٹ استعمال کرتے نظر آتے ہیں"۔ کیا کبھی کسی نے سوچا کہ وہ کیا استعمال کر رہا ہے؟ جی ہاں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کی اکثریت "پورنو گرافی" استعمال کرتی ہے۔ جب فیصد میں بات کی جاتی ہے ، تو اس میں نام نہیں لیے جاتے کہ حیدر پورنو گرافی استعمال نہیں کرتا۔ فلانی عورت پورنو گرافی استعمال نہیں کرتی۔ بلکہ جب فیصدی میں بات کی جاتی ہے تو انگلی کسی مخصوص شخص کے بجائے سبھی کی طرف گھوم جاتی ہے۔ تب حیدر بھی دل میں شرمسار ہو رہا ہوتا ہے اور فلانی عفیفہ بھی۔ ہر کسی کو اس آئینے میں اپنا چہرہ نظر آ جاتا ہے۔خواہ اس آئینے کے سامنے وہ یا نہ ہو۔

آج جب "ایم" نے پاکستانی چہرہ دکھایا تو میں بھی برافروختہ ہو گیا کہ مجھ پر کیوں الزام لگا رہا ہے۔ لیکن کیا محض غصہ کرنے سے معاملہ حل ہو سکتا ہے؟ کیا ضرورت اس امر کی نہیں ہے کہ ہم محض افسوس کرنے یا انکار کرنے سے بڑھ کر اس حقیقت کو ہی تسلیم کر لیں کہ ہاں "ہم میں سے کوئی نہ کوئی ہے جو پورنو گرافی استعمال کرتا ہے" اور اس بات کی کوشش کریں کہ اس شخص کو تلاش کیے بغیر ، اس کو اس سے نجات دلا سکیں، تاکہ اسکی وجہ سے ہم پر جو کالک لگ رہی ہے، اُس سے بچا جا سکے۔

میرا یہ مضمون اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اس مضمون میں چند مختصر سی تراکیب بیان کر دوں جن کی مدد سے ہم "پورنو گرافی" کے بجائے "انٹرنیٹ" استعمال کرنے کی طرف راغب ہو سکتے ہیں۔

یہ تراکیب کس حد تک موثر ہو سکتی ہیں ، یہ خود آپ پر ہی منحصر ہے۔لیکن میں اپکو یقین دلاتا ہوں کہ ان میں سے ہر ایک تیر بہدف ہے، بشرطیکہ آپ خود ہدف کو ہی تبدیل نہ کر دیں۔
اُمید ہے فورم کے ساتھی بھی "پورنو گرافی" سے "انٹرنیٹ" کی طرف سفر کرنے میں اپنے انجان و خفیہ بھائیوں اور بہنوں کی مدد کریں گے اور تجاویز پیش کریں گے۔

میری تجاویز دو جہتوں پر کام کرتی ہیں۔ ایک جہت ہے
"اندر سے باہر کی طرف"
اور دوسری جہت ہے
"باہر سے اندر کی طرف"

پورنو گرافی سے جان چھڑوانے کے لیے ہر کوئی اپنی مرضٰی کی جہت کا انتخاب کر سکتا ہے۔ یا اگر کوئی چاہے تو دونوں جہتوں کا ایک ہی وقت میں استعمال کرے۔ یہ خود مریض پر منحصر ہے کہ وہ اپنے مرض سے کس طور اور کس قدر جلدی چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہے

اللہ تعالیٰ سے اُمید کرتا ہوں کہ یہ تراکیب کامیاب ہوں گی۔انشا اللہ

اپنا دماغ بنائیے: ۔۔(اندر سے باہر کی طرف)
کیا آپ ابھی تک پورنو گرافی کے نقصانات سے آگاہ نہیں ہیں؟ کیا اپ ابھی تک اس خوش فہمی کا شکار ہیں کہ پورنو گرافی نے آپ کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا ؟ کیا آپ اب بھی اس خوش فہمی میں ہیں کہ آپکی پورنو گرافی کے استعمال کا کسی کو علم نہیں ہوتا؟ کیا آپکو ابھی تک علم نہیں ہے کہ
:::::ایک تحقیق کے مطابق خاندان ٹوٹنے میں ایک اہم کردار "پورنو گرافی" کا ہے۔ کیونکہ لاشعوری طور پر آپ اپنے شریک حیات سے وہی طور طریقے طلب کرسکتے ہیں جو آپ بار بار دیکھتے ہیں۔ جس سے آپ اپنے شریک حیات کو بھی ڈی گریڈ کرتے ہیں۔
:::::آپکا اپنا بچہ/بھائی/بہن بھی انہی سائٹس کو دیکھنے میں ملوث ہو سکتا ہے، جو آپ دیکھتے ہیں۔
:::::آپ انجانے میں ایک نئے قسم کے نشے میں ملوث ہو چُکے ہیں/ہو سکتے ہیں۔ جس کا نام ہے "پورنو گرافی"۔ اس کی وجہ سے اپکو چائلڈ سیکس، اینمل سیکس وغیرہ کی بیماریاں لاحق ہو سکتی ہیں۔
:::::"پورنو گرافی" آپ کو معاشرے کے غلط لوگوں کے ساتھ تعلقات کی طرف دھکیل سکتی ہے جس کا نتیجہ ڈرگ،اور ایڈز بھی ہو سکتا ہے (پاکستان میں ایڈز کا مرض تیزی سے بڑھ رہا ہے)
:::::آپ کی زہنی صلاحیتوں کو منفی اثر ڈال سکتا ہے۔کیونکہ ہمارا معاشرہ اور دین اس کو پسند نہیں کرتا ۔ اسی لیے آپ اس کو شعوری یا لاشعوری طور پر گناہ سمجھتے ہیں
:::::: ایک وقت ائے گا کہ اپ اس کو غلط سمجھنا چھوڑ دیں گے۔ آپ کا گناہ ، ثواب کا تصور گڑبڑا جائے گا۔ نتیجتاً آپ مزید برائیوں میں ملوث ہوتے جائیں گے۔
::::::سب سےبڑا نقصان یہ ہے کہ آپ شیطان کو خؤش کر رہے ہوتے ہیں اور رحمان کو ناراض۔

اس بارے میں مزید تحقیق کے لیے "disadvantages of porno graphy" لکھ کر تلاش کر سکتے ہیں۔

یا اس ویب سائٹ پر Damages of Addiction to Pornography کا مطالعہ کریں

اگر آپ جاننا چاہتے ہیں کہ کہیں آپکو "پورنو گرافی کا نشہ" تو نہیں لگ گیا ۔تو مندرجہ ذیل لنک کا وزٹ کریں۔
Signs of Addiction to Pornography



اپنے کمپیوٹر کو "انٹرنیٹ" فرینڈلی بنائیےباہر سے اندر کی طرف)
پورن سے بچنا کوئی مشکل کام نہیں۔ آج اگر آپ یہ سمجھ جاتے ہیں کہ "پورن" اپ کے لیے نقصان دہ ہے ، تو آپ ابھی سے ہی اس سے بچ سکتے ہیں۔ مسلمانوں کے لیے سب سے آسان کام ہے۔ توبہ۔ اللہ خوش ہو جائے گا۔ لیکن انٹرنیت پر کام کرتے ہوئے ، کوئی بھی چھوٹا موٹا واقعہ ، اپکو پورن کی سائیڈ پر دوبارہ لے جا سکتا ہے اور دوبارہ بے اعتدالی ہو سکتی ہے۔

مستقبل میں ان مسائل سے بچنے کے لیے مندرجہ زیل دو طریقے اپنا سکتے ہیں

1: اپنے ڈی ایس ایل موڈیم میں پورن کو بلاک کروا دیں۔ اکثر ڈی ایس ایل موڈیم(مثلاً شائرو)کی کنفیگریشن میں انہوں نے آپشن دیا ہوتا ہے کہ اپ مخصوص "کی ورڈز" کو بلاک کر سکتے ہیں۔آپ خود بھی، (بہتر ہو گا کہ کسی دوست یا کمپنی نمائندے سے یہ کام کروائیں تاکہ شیطان آپ کو اکسائے بھی تو بھی آپ کے پاس آپشن نہ ہو) موڈیم کنفیگریشن میں جا کر ان "کی ورڈز" کو اس میں داخل کر دیں۔ اس طرح آپ جیسے ہی ان "کی ورڈز" کی ویب سائٹ پر پہنچیں گے، آپ کا موڈیم اس کو بلاک کر دے گا اور وہ کسی طور بھی کھل نہ پائیں گی۔ اس کی مدد سے آپ 90 فیصد پورن سائٹس بلاک کر سکتے ہیں

2: اپنے کمپیوٹر پر "پورن فلٹر سسٹم " انسٹال کر لیں۔ اس کی مدد سے آپ اپنے کمپیوٹر پر پورن کو دفع کر سکتے ہیں۔
آپ کوئی بھی سافٹ وئر استعمال کر سکتے ہیں۔ مثلاً
Porn Filter - Porn Blocker

System Surveillance Pro 5.5 - Free software downloads and software reviews - CNET Download.com


جاری ہے

اپنا تجزیہ کریں: ۔۔ (اندر سے باہر کی طرف)
آپ اپنا تجزیہ کریں کہ آپ کس وقت "پورنو گرافی" کا نشہ پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ آپ یہ بھی تجزیہ کرنے کی کوشش کریں کہ وہ کیا باتیں یا مواقع ہوتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کے دل میں "پورنو گرافی" کا نشہ کرنے کی خواہش جاگتی ہے۔ ان کی ایک فہرست بنا لیں (ایم ایس ورڈ میں بنا کر اس کو پاس ورڈ پروٹیکٹ کر لیں)۔اس لسٹ میں وقتاً فوقتاً ضرورت کے مطابق اضافہ یا کمی کرتے رہیں۔
اور کوشش کریں کہ ان اوقات میں کمپیوٹر سے دور رہیں۔ یہ بھی کوشش کریں کہ ان وجوہات سے ، جو اپ نے تلاش کیں، سے بھی دور رہنے کی کوشش کریں۔ وجوہات کو آپ "کی ورڈز" میں تبدیل کر کے "بلاک لسٹ" میں ڈال لیں۔

متبادل کی تلاش :۔۔۔(باہر سے اندر کی طرف)
خود کو متبادل سرگرمیوں میں مصروف کرنے کی کوشش کریں۔ چونکہ پاکستانیوں کی اکثریت انگلش سے نا بلد ہے ۔ اس لیے وہ انٹرنیٹ پر آ کر بور ہوتے ہیں ، اور اسی بوریت کو ختم کرنے راستہ انٹر نیٹ کے بجائے "پورنو گرافی" کو استعمال تلاش کر لیتے ہیں۔ لیکن اب چونکہ انٹرنیٹ پر اردو کا مواد اچھی خاصی بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے اس لیے کوئی اچھی سی سائٹ یا فورم (جیسے پاک نیٹ) کو جوائن کر لیں۔ فورمز مسلسل دلچسپیوں کا ایک خزانہ ہوتے ہیں۔ اپ ان فورمز مثلاً پاک نیٹ پر اپنی دلچسپی کا سیکشن ڈھونڈ کر اس میں دوست بنا لیں اور پھر مصروفیت ہی مصروفیت۔ اس طرح سے آپ کو سیکھنے کا موقع بھی ملے گا اور آپ کا ذہن بھی "پورن" کے نشے کی طلب سے ہٹا رہے گا۔

ویب سائٹس کے ناموں کا اندازہ مت لگائیں: ۔۔۔۔ (باہر سے اندر کی طرف)
کوشش کیا کریں کہ ویب سائٹس کے ناموں کا اندازہ لگا کر اس کو کھولنے کی کوشش نہ کیا کریں۔ کیونکہ کئی پورن سائٹس ایسی ہیں جنہوں نے اپنے نام ، مشہور سائٹس کے نام سے ملتے جُلتے رکھے ہوئے ہیں مثلاً امریکن وائٹ ہاوس کی ویب سائٹ کے نام سے ملتا جُلتا نام ایک پورن سائٹ کا تھا۔ تھوڑا سا غلط ہوا اور آپ پھر سے پورن پر پہنچ گئے۔/ خیر اگر آپ نے "پورن" کو بلاک کیا ہوا ہے تو پھر تو کوئی پریشانی کی بات نہیبں ۔۔۔لیکن پھر بھی آپ اس طرح کے اندازوں سے گریز کریں۔ کیونکہ یاد رکھیے شیطان ہر حربے سے آپ کو واپس پورن کی طرف لے جانا چاہتا ہے۔ اب یہ آپ پر ہے کہ آپ کس حد تک اس سے بچتے ہیں۔

احتیاط ۔۔علاج سے بہتر ہے



جاری ہے

کمپیوٹر کا رُخ یا کمرہ تبدیل کر دیں اور دروازہ کھلا رکھیں:۔۔۔(باہر سے اندر کی طرف)
اول تو کوشش کریں کہ کمپیوٹر کو ایسے کمرے میں رکھیں جہاں سب لوگ موجود ہوں یا آنا جانا ہو، مثلاً ڈرائنگ روم یا ٹی وی لاؤنج۔ تاہم اگر یہ ممکن نہ ہوتو مانیٹر کا رُخ ایسی جانب رکھیں کہ جس طرف سے کسی کے آنے کے چانسز ہوں۔ اس طرح آپ کے اندر خوف موجود رہے گا کہ کوئی دیکھ لے گا۔ کوشش کریں کہ کمرے کا دروازہ کھلا رکھیں۔

انٹرنیٹ سرفنگ سے گریز کریں:۔۔۔۔۔۔(باہر سے اندر کی طرف)
جس حد تک ممکن ہو انٹرنیٹ سرفنگ یا سرچنگ سے گریز کریں۔ خود کو چند مخصوص سائٹس یا فورمز تک محدود رکھیں۔ ’’جتنا آپ آوارہ پھریں گے ، اُتنا آپ خود کو حملوں کے رسک میں ڈالیں گے‘‘

کمپیوٹر میں چند تبدیلیاں کر دیں :۔۔۔۔۔۔۔۔۔(باہر سے اندر کی طرف)
کمپیوٹر کے سٹارٹ اپ میں کوئی قرآنی تلاوت ڈال دیں۔ اسی طرح جب انٹرنیٹ استعمال کریں تو کوئی نعت وغیرہ سنتے رہیں۔ کمپیوٹر کا وال پیپیر کوئی اسلامی یا قرآنی استعمال کریں۔

اپنا نقصان تلاش کریں : ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(اندر سے باہر کی طرف)
جیسا کہ اس موضوع کے آغاز میں ہی بتایا کہ "پورنو گرافی" ایک نشہ ہے اور نہایت نقصان دہ ہے۔ تاہم یہ دیکھنے کے لیے کہ پورنو گرافی آپ کو کس معاملے میں زیادہ نقصان دے سکتی ہے ، آپ اپنی لسٹ خود بنائیں۔ اپنے ذہن سے سوچیں کہ پورنو گرافی آپ کو کہاں کہاں زک دے رہی ہے۔ ان تمام وجوہات کی لسٹ بنا لیں۔ اس لسٹ کو آپ ایم ایس ورڈ میں پاسورڈ کے ذریعے محفوط کر سکتے ہیں۔ اس لسٹ کا صبح اور رات کو مطالعہ کریں اور خود کو یاد دہانی کروائیں کہ ان نقصانات سے بچنا خؤد آپ کے مفاد میں ہے۔

اپنے عزیز یا پیارے کی تصویر لگائیں: (اندر سے باہر کی طرف)
اپنے کمپیوٹر کے پاس اپنے کسی بہت عزیز یا پیارے مثلاً شوہر یا بیوی یا بیٹی کی تصویر کمپیوٹر کے بالکل ساتھ ایسے لگائیں کہ وہ کمپیٹر استعمال کرتے وقت آپ کو نظر آتی رہے۔

قرآن کی مدد لیں:۔۔(اندر سے باہر کی طرف)
کوشش کریں کہ کمپیوٹر کھولتے وقت قرآن کی چند ایات کی تلاوت کر لیں اور اسی طرح خود سے عہد کریں کہ جب کمپیر بند کروں گا تب بھی تلاوت کروں گا۔ اس بات کا عہد اور معمول بنا لیں۔

Last edited by منتظمین; 15-04-11 at 09:52 PM..

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 5257
Reply With Quote
53 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
compaq (23-12-11), Ferozi (20-04-11), Irfan Mehmood (04-06-11), mama_shalla (20-04-11), rana ammar mazhar (22-12-11), sahj (16-04-11), shafirajput (15-04-11), shafresha (15-04-11), skjatala (22-04-11), فیضان صديقی ,سندھ (16-04-11), پاکستانی (17-04-11), ھارون اعظم (18-04-11), یاسر عمران مرزا (15-04-11), ڈفر (02-06-11), نورالدین (15-04-11), ننھا بچہ (15-04-11), ناصحی (16-04-11), موجو (23-04-11), ملک اظہر (22-09-11), محمد یاسرعلی (15-04-11), محمد چشتی (24-04-11), محمد عاصم (22-04-11), محمدمبشرعلی (16-04-11), محمدعبدالغفوربٹ (17-04-11), محمدعدنان (15-04-11), مرزا عامر (15-04-11), مسٹر شیف (18-04-11), معظم (16-04-11), wajee (15-04-11), آبی ٹوکول (15-04-11), ایکسٹو (16-04-11), اویسی (18-04-11), ابوسعد (16-04-11), ابن آدم (19-04-11), ابن جلال (16-04-11), ابرارحسین (15-04-11), احمد نذیر (18-08-11), احمد بلال (17-04-11), بزم خیال (16-04-11), جلالپوری (02-06-11), حسنین ایوب (12-05-11), راجہ اکرام (16-04-11), رضی (24-04-11), سیفی خان (16-04-11), سراج (12-05-11), شمشاد احمد (16-04-11), شاہ جی 90 (18-04-11), طاھر (15-04-11), عارف اقبال (15-04-11), عبدالقدوس (15-04-11), عبداللہ آدم (15-04-11), عبداللہ حیدر (15-04-11), عروج (02-06-11)
پرانا 25-04-11, 09:45 AM   #76
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
کمائي: 96,188
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے سُنا ہے ایسے افراد کے لیے لگا تار روزے رکھنے کی تلقین ہے۔ واللہ اعلم
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-04-11), مرزا عامر (25-04-11), راجہ اکرام (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 09:50 AM   #77
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,306
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,650 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ نے سہی سنا ہے
جس شخص کے پاس کوئی اور راستہ نہ ہو وہ روزے رکھے ، اس سے انسان میں تحمل، صبر اور خود پر کنٹرول آتا ہے۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (25-04-11), حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 11:50 AM   #78
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : Ferozi مراسلہ دیکھیں
ایک بندہ ہے جو کہ ٹانگوں سے معزور ہے سارا دن بھیک بھی مانگتا ہے کوئی والی وارث نہی اور جو سارے دن میں بھیک مانگی اس سے کچھ کھا پی لیا اور کچھ پیسوں سے پورنو گرافی سینما ہال میں ٹائم پاس کیا

اب ایسے بندے کے لئے اسلام کیا کہتا ہے جو معزور ہو اور شادی بھی نا کر سکے اور اپنی جنسی ہوس کو ختم کرنے کے لئے نجائز راہ ڈھونڈے
اپنے پچھلے مراسلے کو مزید آگے بڑھاوں گا۔۔۔۔ وہ یہ کہ اگر ایسے سینیما ھال کا کسی اسلامی ملک میں وجود ایک ناقابل برداشت عمل ہے ۔ ایسے سینیما گھر قائم ہو نے ہی نہیں چاہیئں اور اگر چوری چھپے قائم ہو ہی گئے تو حکومت کو انہیں مسمار کر دینا چاہیئے ۔ میں کوئی شدت پسند آدمی نہیں ہوں ۔ اور یہ سمجھتا ہوں کہ اس طرح کے سینیما گھروں کو مسمار کرنا شدت پسندی نہیں ہے ۔ اسلامی ملک میں اس طرح کی فحاشی کو روکنے کے لیئے اٹھایا جانے والا ہر قدم اللہ کی طرف اٹھنے والا قدم ہے ۔ اور یہ دھاگہ:: اس میں جو بھائی بھی حصہ لے رہے ہیں مجھے امید ہے اللہ ان سب سے خوش ہوگا اور انہیں اس کا اجر ضرور عطا فرمائے گا۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (25-04-11), فیصل ناصر (25-04-11), محمدعدنان (30-04-11), آبی ٹوکول (30-04-11), احمد نذیر (30-04-11), حیدر (25-04-11), عبداللہ حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 08:12 PM   #79
Senior Member
 
Ferozi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
کمائي: 6,111
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
اگر معذور سینما ہال جا کر فلم دیکھ سکتا ہے تو وہ اتنا بھی معذور نہیں کہ اس پر پورنو گرافی حلال کر دی جائے ۔ پورنو گرافی صحت مند کے ساتھ ساتھ معذور پر بھی حلال نہیں۔
اسلام ہر حال میں صبر کی تلقین کرتا ہے ۔ اور صبر کرنے سے اللہ انسان کو غنی کر دیتا ہے ۔

بالکل صحیح کہا آپ نے کہ پورنو گرافی کسی کے لئے بھی حلال نہیں

پورنو گرافی کا ناسور ختم ہونے والا بھی نہیں کیونکہ

کسی نے کیا خوب کہا تھا کہ
جب آنکھیں نفس کی پسندیدہ چیزیں دیکھنے لگیں تو دل انجام سے اندھا ہو جاتا ہے

میڈیا اس وقت ایک ریاست کے ستون میں شمار کیا جاتا ہے
لیکن میڈیا نے کبھی ایسے مضوعات پر بات نہیں کی اور جو چند ایک اسلامی چینل ہیں
ان کو دیکھنے کا کسی کے پاس ٹائم ہی نہیں

آپ سب لوگ جانتے ہیں کہ جب فیس بک پر گستاخانہ خاکو ں کا مقابلہ ہوا تھا تو فیس بک سمیت یو ٹیوب پر بھی پابندی عائد کر دی گئی تھی

اس طرح کی پابندی ایسی تمام سائٹس پر ہونی چاہئے جو کہ کسی بھی طریقے سے فحاشی کو پھیلانے میں آلہ کار ہے

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے
Ferozi آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے Ferozi کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (25-04-11), محمدعدنان (30-04-11), مرزا عامر (26-04-11), آبی ٹوکول (30-04-11), حیدر (30-04-11), عبداللہ حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 08:41 PM   #80
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Cool

Ab tak Haider k paish.krdah mzmoon pe kafi opinions aa chukey hein....tqreeban tmaam pehlu zair-e-behes aa chukey hein....

Deen ki roo sy yeh qbeeh practice or is ki jumla sooratein qabil-e-mazammat hein....or gunaah k zumrey mein shumaar hoti hein....gunaah ki ye wo qism hy jis ki had gunah-e-kabeera ko chooney lgti hy...ya kabeera me hi ja shamil hoti hy....

Ab kia hi acha ho ager Haider khud is aadat-e-soo' k dunyavi azraar pe b kuch tehqeeqi kaam paish krein....deegar members bhi is burai k dunyavi...social, medical, psychological or financial nuqsanaat discuss krein....
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-04-11, 09:20 PM   #81
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,194
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,302 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : mama_shalla مراسلہ دیکھیں
Ab tak Haider k paish.krdah mzmoon pe kafi opinions aa chukey hein....tqreeban tmaam pehlu zair-e-behes aa chukey hein....

Deen ki roo sy yeh qbeeh practice or is ki jumla sooratein qabil-e-mazammat hein....or gunaah k zumrey mein shumaar hoti hein....gunaah ki ye wo qism hy jis ki had gunah-e-kabeera ko chooney lgti hy...ya kabeera me hi ja shamil hoti hy....

Ab kia hi acha ho ager Haider khud is aadat-e-soo' k dunyavi azraar pe b kuch tehqeeqi kaam paish krein....deegar members bhi is burai k dunyavi...social, medical, psychological or financial nuqsanaat discuss krein....
رومن اردو پڑھنے میں اسقدر دشواری ہوتی ہے کے آجتک آپکی کسی پوسٹ کا ایک جملہ بھی نہیں پڑھا
نیچے دئے ہوئے لنک کو استعمال کرنے سے آپ کا رومن میں لکھیں تو وہ اردو میں منتقل ہوتا جائے گا
وہاں سے کاپی/پیسٹ کیا جاسکتا ہے
Type in Urdu - Google Transliteration
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
Ferozi (25-04-11), mama_shalla (25-04-11), نورالدین (02-05-11), مرزا عامر (26-04-11), حیدر (30-04-11), عبداللہ حیدر (25-04-11)
پرانا 25-04-11, 09:59 PM   #82
Senior Member
 
Ferozi's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: Pakistan's Heart
مراسلات: 219
کمائي: 6,111
شکریہ: 241
169 مراسلہ میں 589 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
رومن اردو پڑھنے میں اسقدر دشواری ہوتی ہے کے آجتک آپکی کسی پوسٹ کا ایک جملہ بھی نہیں پڑھا
نیچے دئے ہوئے لنک کو استعمال کرنے سے آپ کا رومن میں لکھیں تو وہ اردو میں منتقل ہوتا جائے گا
وہاں سے کاپی/پیسٹ کیا جاسکتا ہے
Type in Urdu - Google Transliteration
اب رومن اردو سے اتنی بھی بے رخی اچھی نہیں جناب
ابھی بھی بہت سارے لوگ مختلف فورمز اور موبائل SMS میں رومن اردو میں ہی لکھتے اور پڑتھے ہیں جو جس طرح لکھتا ہے اسے لکھنے دیں جب تک کہ وہ فورم کے قانون کے خلاف نا ہو

لنک فراہم کرنے کا شکریہ
Ferozi آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے Ferozi کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (26-04-11), آبی ٹوکول (30-04-11), حیدر (30-04-11)
پرانا 25-04-11, 11:14 PM   #83
Senior Member
 
mama_shalla's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: pakistan
عمر: 38
مراسلات: 558
کمائي: 8,100
شکریہ: 1,348
372 مراسلہ میں 942 بارشکریہ ادا کیا گیا
mama_shalla کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
رومن اردو پڑھنے میں اسقدر دشواری ہوتی ہے کے آجتک آپکی کسی پوسٹ کا ایک جملہ بھی نہیں پڑھا
نیچے دئے ہوئے لنک کو استعمال کرنے سے آپ کا رومن میں لکھیں تو وہ اردو میں منتقل ہوتا جائے گا
وہاں سے کاپی/پیسٹ کیا جاسکتا ہے
Type in Urdu - Google Transliteration
Yehi software kr dia hy bety ny mgr pc mein.....aisa hi koi soft ware blackberry 8520 k liye b talash kr dein...buht nwazish hogi....jis urdu ko prhney k liye ye forums pe puhnchi thi ab wo hi khud ko likhney me msla ho rha hy...sitam.zreefi daikhein.....
mama_shalla آن لائن ہے   Reply With Quote
mama_shalla کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (30-04-11)
پرانا 28-04-11, 11:50 AM   #84
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انتظامیہ سے ایک گزارش ہے کہ جب اس دھاگے کا سرورق پر نمبر آئے تو اسے لمبے عرصے تک سر ورق پر رہنے دیا جائے تاکہ ای میل اور فیس بک کے ذریعے اس مضمون کی تشہیر کی جاسکے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (02-05-11), حیدر (30-04-11), راجہ اکرام (28-04-11)
پرانا 28-04-11, 01:51 PM   #85
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,579
کمائي: 315,306
شکریہ: 25,212
16,399 مراسلہ میں 41,650 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
انتظامیہ سے ایک گزارش ہے کہ جب اس دھاگے کا سرورق پر نمبر آئے تو اسے لمبے عرصے تک سر ورق پر رہنے دیا جائے تاکہ ای میل اور فیس بک کے ذریعے اس مضمون کی تشہیر کی جاسکے ۔
تائید کی جاتی ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
mama_shalla (28-04-11), نورالدین (02-05-11), مرزا عامر (28-04-11), حیدر (30-04-11)
پرانا 30-04-11, 01:33 PM   #86
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پورنو گرافی اور دیگر فحش اور برے کاموں سے بچنے کا عمل۔ یہ انتہائی کار آمد ہے اگر مستقل بنیادوں پر کیا جائے تو اپنے اندر بہت سی تبدیلیاں ہو جائیں گی ۔ ہم اپنا وقت دنیا کے ایسے کاموں میں سرف کر دیتے ہیں جس کا کوئی حاصل نہیں ہے ۔ گلی کے نکڑ پر بیٹھ کر سیاسی تبصرے ہوں یا فلموں اور ڈراموں کرداروں کے متعلو باتیں ۔ اگر ہم دن کے چند منٹ اذکار میں لگا لیں تواس سے اللہ کی طرف سے رحمتیں نازل ہوں گی اور یقیناً ذکر کرنے والوں کی مدد کو اللہ فرشتے بھیجتا ہے ۔

1 ذکر با وضو کیا جائے ۔ بغیر وضو کے ذکر سے وضو کے ساتھ کیا گیا ذکر بہتر ہے۔

2 اپنا دھیان اللہ کی طرف رکھ کر کیا جائے ۔ ادھر ادھر گھومتے پھرتے پڑھنے سے بہتر ہے کہ ایک مقرر پاک صاف جگہ پر بیٹھ کر ذکر کیا جائے۔

3 ذکر کے لیئے لازمی ہے کہ نمازوں کی سختی سے پابندی کی جائے ۔

ذکر میں لکھ دیتا ہوں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ فائدہ 100 فیصد ہوگا۔

1 درود شریف ایک تسبیح
2 استغفار ایک تسبیح
3 تیسرا کلمہ ایک تسبیح
4 سبحان اللہ و بحمدہ سبحان اللہ العظیم ایک تسبیح
ان اذکار کو دن میں ایک وقت مقرر کر کے پڑھیں تو دیکھیں زندگی میں کیسا انقلاب آتا ہے لیکن مستقل مزاجی کے ساتھ۔

5 اس کے علاوہ بعد ہر نماز 3 بار آیۃ الکرسی اور 21، 21 بار سورۃ فلق اور سورۃ ناس پڑھیں ( صرف 5 منٹ لگیں گے((

6 بستر پر با وضو جائیں اور ایک تسبیح اعوذباللہ من الشیطٰن الرجیم کی پڑھ لیں ۔

یہ ہے کچھ وقت کا عمل جو دنیاوی فضولیات سے بچنے میں معاون ثابت ہوگا ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
19 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
compaq (23-12-11), Ferozi (30-04-11), shafirajput (03-05-11), shafresha (30-04-11), ھارون اعظم (30-04-11), ننھا بچہ (30-04-11), محمد عاصم (30-04-11), محمدمبشرعلی (30-04-11), معظم (30-04-11), wajee (01-05-11), آبی ٹوکول (30-04-11), ایکسٹو (30-04-11), احمد نذیر (30-04-11), حیدر (30-04-11), راجہ اکرام (30-04-11), طارق راحیل (06-01-12), عبدالقدوس (30-04-11), عبداللہ آدم (01-05-11), عبداللہ حیدر (05-05-11)
کمائي نے مرزا عامر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
01-05-11 wajee بہت اچھی باتیں ہیں اللہ آپکو انکا اجر دے آمین 30
30-04-11 ھارون اعظم جزاک اللٰہ 10
پرانا 30-04-11, 04:30 PM   #87
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,407
کمائي: 96,188
شکریہ: 52,556
11,193 مراسلہ میں 35,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار عامر بھائی۔۔۔یہ آپ وہی والے عامر بھائی ہیں نا؟ یا آپکا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے
اللہ آپکی نیکیوں کے پلڑے میں مزید وزن کا اضافہ کرے۔آمین
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-11), skjatala (08-05-11), فیصل ناصر (30-04-11), محمد عاصم (30-04-11), مرزا عامر (30-04-11), آبی ٹوکول (30-04-11), احمد نذیر (30-04-11), عبداللہ آدم (01-05-11)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
30-04-11 ھارون اعظم میرے منہ کی بات چھین لی آپ نے 5
پرانا 30-04-11, 06:06 PM   #88
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,735
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,069 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یار عامر بھائی۔۔۔یہ آپ وہی والے عامر بھائی ہیں نا؟ یا آپکا اکاؤنٹ ہیک ہو گیا ہے
اللہ آپکی نیکیوں کے پلڑے میں مزید وزن کا اضافہ کرے۔آمین
بھائی میں وہی ہوں ۔ لیکن طریقہ کار بدل دیا ہے ۔ تنقید سے اپنی اور دوسروں کی اصلاح ہو سکتی ہے لیکن اُس طریقہ کار کو ختم کر دیا ہے کیونکہ بعض اوقات اگر تنقید کو سمجھا نہ جائے تو اس کے کافی منفی اثرات ہوتے ہیں۔ اور بجائے اپنی اور دوسروں کی اصلاح کے مخالفت شروع ہو جاتی ہے اور اس کا کوئی نتیجہ حاصل نہیں ہوتا ۔ لہٰذا کام وہ کیا جائے جسکا فائدہ نکلے۔
اوپر والے اذکار پر اگر واقعی عمل کیا جائے تو بہت کچھ حاصل ہوتا ہے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-11), فیصل ناصر (30-04-11), مسٹر شیف (30-04-11), آبی ٹوکول (30-04-11), حیدر (01-05-11), عبداللہ آدم (01-05-11), عبداللہ حیدر (05-05-11)
پرانا 30-04-11, 07:26 PM   #89
Senior Member
مقبول
 
مسٹر شیف's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: karachi
مراسلات: 188
کمائي: 5,724
شکریہ: 980
145 مراسلہ میں 473 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ
عامر بھائی آپ کے طریقہ کار کی تبدیلی بہت پسند آئی
اَلّلھُمَ زِدفَزِد
مسٹر شیف آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے مسٹر شیف کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-11), فیصل ناصر (30-04-11), مرزا عامر (30-04-11), حیدر (01-05-11), عبداللہ آدم (01-05-11)
پرانا 30-04-11, 07:41 PM   #90
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,510
کمائي: 52,546
شکریہ: 5,871
3,229 مراسلہ میں 6,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جزاءکاللہ عامر بھائی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (30-04-11), مرزا عامر (30-04-11), حیدر (01-05-11), عبداللہ آدم (01-05-11)
جواب

Tags
software, system, فورم, کمپیوٹر, پاکستان, پسند, ویب, قدم, لوگ, نظر, موبائل, ممکن, مسائل, معاشرہ, الزام, انٹرنیٹ, امریکہ, تلاش, حل, خوش, دوست, دل, سفر, شخص, عورت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اے گزرے برس تجکھوبھولوں کیسے زارا شاعری اور مصوری 1 29-12-10 07:44 PM
ڈاکٹر__سردار جی زخمی کیسے ھوئے؟ The Great قہقہے ہی قہقے 1 08-09-09 07:04 PM
ریسل مینیا 25،جان سینا ورلڈچیمپئن بن گئے (اردو پوائنٹ آرٹیکل) شازل خبریں 13 12-04-09 01:34 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 07:49 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger