واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


آئیے رجوع کریں !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-09-11, 09:50 AM   #1
آئیے رجوع کریں !
حیدر حیدر آف لائن ہے 18-09-11, 09:50 AM

جب بادل آتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ متغیر ہو جاتا، آپ پریشانی میں کبھی اِدھر جاتے کبھی اُدھر۔ڈر تھا کہ پرانی قوموں کے اوپر یہ بادل عذاب بن کر برسے۔
اس میں کوئی شک نہیں کہ بارش اللہ کی رحمت ہے لیکن یہ کبھی کبھار آزمائش بھی بن جاتی ہے ،یہی وجہ ہے کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم ان کو دیکھ کر پریشان ہو جاتے۔

ایک اج کا انسان ہے جو بادلوں کو دیکھ کر پریشان ہوتا ہے نہ ہی اس کے چہرے پر کسی قسم کا اضطراب پیدا ہوتا ہے۔
آپ مشاہدہ کیجیے جب بادل آتے ہیں تو تفریح گاہیں بھر جاتی ہیں۔ نوجوان موٹر سائکلوں سے سائلنسر نکال لیتے ہیں ۔ساحل سمندر کا رُخ اختیار کرتے ہیں ۔خوب تفریح کرتے اور خوب مزے اُڑاتے ہیں۔ لیکن نادانوں کو یہ معلوم نہیں کہ ان بادلوں اور بارشوں نے کتنی قوموں کو تباہ کر کے رکھ دیا۔ آج بھی ہم ایک ایسی بارش کا سامنا کر رہے ہیں جس نے ہمیں بدحال کر رکھا ہے۔ کراشی میں مسلسل تین دن سے بارشیں برس رہی ہیں۔ پورا کراچی ڈوبا ہوا ہے۔ بری بڑی شاہرایہیں جھیلوں کا منطر پیش کر رہی ہیں۔کاروباری مراکش ڈوب گئے ہیں۔ کرنت لگنے اور دیگر واقعات میں اب تک متعدد جانیں ضائع ہو چکی ہیں،۔ بہت سے علاقے ایسے ہیں جہاں بجلی نہیں ہے۔ اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ پورا سندھ بارشوں کی زد میں ہے۔ آزمائشیں ہی آزمائیشیں ہیں۔ زلزلے سے سنبھل نہیں پاتے کہ سیلاب شروع ہو جاتے ہیں۔سیلاب سے فارغ نہیں ہو پاتے کہ ملک اور شہر خون میں نہا جاتے ہیں۔ کشت و خون کو بند کرنے کی کوششیں شروع ہوتی ہیں تو حقیر سا مچھر چیلنج کر دیتا ہے۔ ان حالات میں جب ہم قرآن مجید کی طرف رجوع کرتے ہیں۔سورہ اعراف کی ان آیات پر نظر جاتی ہے تو دل مزید دہل جاتا ہے۔ان ایات میں تذکرہ پچھلی قوموں کا ہے لیکن ایسا لگتا ہے جیسے یہ خاص ہمارے لیے نازل ہوئی ہیں۔ آپ قرآن کی یہ آیت ملاحظہ فرمائیں

’’آخر کار ہم نے ان پر طوفان بھیجا۔ٹڈی دل چھوڑے۔سُر سُریاں پھیلائیں، مینڈک نکالئے اور خون برسایا ۔ یہ سب نشانیاں الگ الگ کر کے دکھائیں۔مگر وہ سرکشی کیے چلے گئے اور وہ بڑے ہی مجرم لوگ تھے‘‘

آپ ذرا دیکھیے ان میں سے اکثر کا سامنا آج ہم کر رہے ہیں ۔ طوفانوں کی زد میں ہم ہیں۔ سیلاب مسلسل ہمارے شہروں کی طرف بڑھ رہا ہے۔ سنڈھ کا ایک بڑا علاقہ زیر آب ہے۔ 17 اضلاع میں تباہی مچی ہوئی ہے۔ 40 لاکھ ایکڑ پر فصلیں تباہ ہو گئی ہیں۔ حکومتی ذمہ داروں اور سیاست دانوں کی صورت میں "ٹڈی دل" ہم پر مسلط کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر میں مچھر کی تباہ کاریاں جاری ہیں۔ 4 ہزار سے زائد افراد حقیر سے مچھر کا شکار ہو چکے ہیں۔ اسی طرح خون کی صورت میں ہمارے اوپر عذاب مسلط ہے۔ ہمارے شہر اور گاؤں ، دیہات میں خون کی ندیاں بہہ رہی ہیں۔ پشاور میں بچے تک محفوط نہ رہے۔ کراچی کی سڑکیں اب تک لہولہان ہیں۔ مگر عجیب بات ہے ہمارے اندر ذرا برابر بھی تبدیلی نہیں ائی۔

قرآن میں جن معذب قوموں کا تذکرہ ہے ان میں سے بیشتر ایسی تھیں جنہیں صرف ایک برائی پر عذاب کا مستحق قرار دیا گیا۔ کسی کو ناپ تول کی کمی کی وجہ سے تباہ کیا گیا،کسی پر بدکاری کی پاداش میں پتھروں کی بارش کر دی گئی۔ کسی نے خیانت کی تو عذاب کا مزا چکھایا گیا اور کوئی اللہ کے برگزیدہ بندوں کو اذتیں دیتا تھا تب اسے نیست و نابود کر دیا گیا۔ آج ہم خود کو کٹہرے میں کھڑا کریں۔ جو قومیں جن برائیوں کی وجہ سے مٹا دی گئیں کیا آج ہم ان تمام برائیوں کے اندر سر تا پیر تک نہیں ڈوبے ہوئے؟ کون سی مارکیٹ ہے جہاں ناپ تول میں کمی نہیں کی جاتی۔ بدکاری کے لیے علی الاعلان یہاں مہم چلائی جاتی ہے۔ امریکی سفارت خانے میں سہولیات مہیا کی جاتی ہیں۔ چینلز میں اس پر دلائل پیش کیے جاتے ہیں۔ چند روز قبل ایک چینل پر جس طرح ایک خاتون "ہم جنس پرستی" کے حق میں دلائل دے رہی تھیں ،اسے سُن کر پاؤں تلے سے زمین نکل گئی تھی۔ ڈر لگ گیا کہ کہیں اب ہم بھی تو پتھروں کے مستحق نہیں ہونے والے۔

مجھے اچھی طرح یاد ہے آج سے ای سال قبل سوات کے تفریحی مقامات پر بھی اسی طرح کی بغاوت کی گئی تھی۔ وہاں کے وزیر اطلاعات نے رقص و سرود سے بھرپور ایک مخلوط پروگرام کرنے کے بعد کہا تھا "کسی میں ہمت ہے تو آ کر اس پروگرام کو رکوا لیں۔ہم آئیندہ بھی ایسے پروگرام کریں گے"
پھر چند دن بعد ہی وہ چیلنج قبول کر لیا گیا تھا۔ ایسی تباہی ائی کہ الامان الحفیظ۔آپ آج ان علاقوں کا دورہ کریں جہاں یہ تقریب منعقد کی گئی تھی ان کا نام و نشان تک نہیں۔ وہ علاقے جہاں دور دراز سے لوگ سیر و تفریح کے لیے آتے تھے ،اب وہاں جاتے ہوئے ڈر لگتا ہے۔وہاں سیلاب نے ایسی تباہ کاری مچائی کے تنکا تک سلامت نہ بچا۔ دریاؤں نے اپنا رُخ تک تبدیل کر لیا۔ چناچہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ کتابی باتیں ہیں ، ان کے لیے کھلی نشانیاں ہیں۔

ایسا نہیں کہ جو علاقے تباہ و برباد ہو رہے ہیں وہاں نیک لوگ نہیں بستے۔ یا جن کے گھر تباہ ہو گئے وہ سارے گنہگار لوگ ہیں۔ یقینا ان میں ایسے بھی لوگ ہیں جو اللہ کے پسندیدہ ہوں گے۔ لیکن جب اللہ کا عذاب آتا ہے تو اس میں اچھے اچھے بھی چلے جاتے ہیں۔ یہ ایسا ہی ہے کہ آگ تو جنگل میں موجود خشک درخت کو لگتی ہے ، لیکن ساتھ میں تمام سرسبز درخت بھی جل جاتے ہیں۔

لہذا اے اہل وطن ! آئیے اپنے رب کے حضور غرغرائیں۔ہمارے اوپر مسلسل آزمائیشیں اس بات کا اشارہ ہے کہ وہ ذات ہمیں تنبہی کر رہی ہے۔۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بات حرف بہ حرف پوری ہو رہی ہے۔ انہوں نے فرمایا تھا
"جن بیت المال کو حکمران اپنی جاگیر قرار دیں، جب امانت کو مال غنیمت سمجھ کر ہڑپ کیا جائے، جب لوگ دین کے لیے نہیں دنیا کے لیے علم حاصل کریں، جب شوہر بیوی کے فرمانبردار اور ماں کے نافرمان ہوں گے ، جب قبیلے کی سرداری اس کا فاسق انسان کرے گا، جب قوم کا لیڈر اس کا ذلیل شخص ہو گا، جب کسی کی عزت اس کے شر سے محفوظ رہنے کے لیے کی جائے گی،۔ جب گانے بجانے عام ہوں گے، جب اس امت کے لوگ پہلے لوگوں پر لعنت کرنے لگیں ۔۔۔۔۔۔۔۔تو پھر تم انتظار کرو تند و تیز آندھیوں کا۔زلزلوں کی تباہ کاریوں کا۔ زمین کے دھنسنے اور صورتیں بغرنے کا۔ پتھروں کے برسنے کا۔ اس وقت پے در پے عذاب یوں نازل ہوں گے جیسے موتیوں کی ایک لڑی ہے جو ٹوٹ گئی ہے اور اس کے دانے مسلسل گر رہے ہوں"

چناچہ اے اہل وطن اب بھی وقت ہے ۔ائیے رجوع کریں۔ اس وقت سے پہلے کہ جب مہلت ختم ہو جائے۔ خصوصاً اہل کراچی ! یہ ہمارے لیے تنبیہ ہے۔ اے اہل شہر ۔۔۔اس خون کی ہولی، مسلسل بارشوں ، بادلوں کو اپنے لیے تنبہی سمجھیں۔ کہیں ان بادلوں میں وہ عذاب نہ آ جائے جس کے خوف سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بھی مضطرب ہو جایا کرتے تھے۔

بشکریہ روزنامہ امت: تلخیص از جمال عبد اللہ خان

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 422
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-09-11), skjatala (28-09-11), فاروق سرورخان (20-09-11), ننھا بچہ (18-09-11), نبیل خان (18-09-11), مرزا عامر (18-09-11), حسن قادری (18-09-11), رضی (18-09-11), شمشاد احمد (20-09-11), عبدالقدوس (18-09-11), عبداللہ آدم (20-09-11), عروج (18-09-11)
پرانا 18-09-11, 10:03 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (19-09-11), skjatala (28-09-11), نبیل خان (18-09-11), مرزا عامر (18-09-11), حسن قادری (18-09-11), رضی (19-09-11), شمشاد احمد (20-09-11), عبدالقدوس (18-09-11), عبداللہ آدم (20-09-11), عروج (18-09-11)
پرانا 18-09-11, 11:46 AM   #3
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس یہ سب ھمارے اعمال کا نتیجہ ھے۔۔،۔۔،،۔،۔،۔،۔
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
فکری (21-09-11), مرزا عامر (18-09-11), حیدر (21-09-11), عروج (18-09-11)
پرانا 18-09-11, 03:21 PM   #4
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس عذاب سے کون چھٹکارا دلوائے گا عمران خان؟؟ پرویز کیانی؟؟؟ یا پھر کوئی اور
اس سے صرف اور صرف اللہ کی ذات چھٹکارا دلوا سکتی ہے ۔ اور اس کا واحد طریقہ یہی ہے کہ وہ لوگ جو اس بات کو سمجھ رہے ہیں ۔ اپنے اپنے علاقوں میں لوگوں کو اللہ کے اس عذاب سے ڈرائیں انہیں استغفار کی اہمیت کا اندازہ کرائیں ۔ تاکہ نیک لوگ بھی اللہ کے عذاب سے بچ سکیں
آپ اپنے اپنے علاقے میں استغفار کی اہمیت اور گناہوں کے انجام سے لوگوں میں آگاہی پیدا کریں کام تھوڑا مشکل ہے لیکن کیا ہماری زندگی کا اصل مقصد یہ نہیں ہے کہ اللہ کے دین کے لیئے وقت نکالیں
جب تک گناہ سرزد نہیں ہوتا عذاب کا فیصلہ نہیں‌ہوتا ، حضرت آدم علیہ السلام اور ان کی زوجہ سے جب غلطی ہوئی تو اللہ نے سزا کے طور پر جنت سے نکال دیا ۔ لیکن جب حضرت آدم علیہ السلام نے اللہ سے معافی چاہی تو اللہ نے ان کے اس قصور کو معاف فرمایا اور دوبارہ ایک مختصر وقفے کے بعد جنت کا وعدہ فرمایا ان لوگوں سے بھی جو اللہ کی فرمانبرداری اختیار کریں گے ۔ اور نہ صرف آخرت بلکہ دنیا میں بھی ان کے لیئے اچھی زندگی کی بشارت ہے ۔
تو جس طرح اس دنیا میں ایک کے بعد ایک عذاب نے گھیرا ہوا ہے اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آخرت میں بھی عذاب سے بچا جا سکے ۔ اللہ بہت مہربان ہے اس میں کوئی شک نہیں لیکن شیطان نے ایک عجیب خیال ذہن میں ڈال دیا ہے کہ اللہ تو مہربان ہے کیئے جاو جو کچھ کرنا ہے ۔ اللہ کے عذاب کی واضع نشانیوں کے باوجود ہم یہ بات نہیں سمجھ سکے کہ اللہ قہار و جبار بھی ہے ۔ وہ منتقم بھی ہے ۔ ہم ظلم اور نا انصافی کرتے چلے جائیں گھروں میں اپنی ماں بہنوں کے ساتھ بیٹھ کر کیبل پر مجرے دیکھیں اور آسمان سے رحمتوں کی امید بھی رکھیں !! ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا نہ پہلے کبھی ہوا ہے اور نہ ہی مستقبل میں کبھی ہوگا ۔ اللہ کی عادت نہ کبھی بدلی اور نہ ہی کبھی بدلے گی
دن میں ہم کئی بار سورۃ فاتحہ میں پڑھتے ہیں کہ (اے اللہ( ہمیں سیدھے راستے پر چلا ان لوگوں کے راستے پر جن پر تیرا انعام ہو نہ کہ ان لوگوں کے راستے پر جن پر تیرا غضب ہوا اور وہ گمراہ ہوئے
اللہ کی مہربانی چاہیئے اس کے انعامات و اکرامات چاہیئں تو اس کی شرط یہی ہے کہ سچے دل سے توبہ کر کے راہ راست اختیار کی جائے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), فاروق سرورخان (20-09-11), نبیل خان (18-09-11), حیدر (21-09-11), حسن قادری (20-09-11), رضی (19-09-11), شمشاد احمد (20-09-11), عبدالقدوس (18-09-11), عبداللہ آدم (20-09-11), عروج (18-09-11)
پرانا 18-09-11, 03:22 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ڈپلیکیٹ پوسٹ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Last edited by مرزا عامر; 18-09-11 at 03:44 PM.
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 18-09-11, 03:41 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھمیں صلوٰ تہ التّوبہ پڑھنی چاھئیے۔ کیونکہ جیسے اعمال زمین سے جاتے ھیں ویسے ھی فیصلے اوپر سے آتے ھیں۔ استغفرُ اللہ۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), نبیل خان (18-09-11), مرزا عامر (20-09-11), حیدر (21-09-11), عبداللہ آدم (20-09-11)
پرانا 18-09-11, 04:11 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,460
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,505 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اے اللہ کریم ہم سب کو معاف فرما دے ہمارے اعمال کی طرف نہ دیکھ بلکہ اپنی رحمت کی طرف دیکھ اورپنی رحمت کے صدقے ہمیں معاف فرمادے اور بقیہ زندگی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق گزارنے کی تافیق عطا فرما آمین ثم آمین
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (18-09-11), مرزا عامر (18-09-11), حیدر (21-09-11), رضی (19-09-11), شمشاد احمد (20-09-11), عبداللہ آدم (20-09-11)
پرانا 18-09-11, 04:49 PM   #8
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : نبیل خان مراسلہ دیکھیں
اے اللہ کریم ہم سب کو معاف فرما دے ہمارے اعمال کی طرف نہ دیکھ بلکہ اپنی رحمت کی طرف دیکھ اورپنی رحمت کے صدقے ہمیں معاف فرمادے اور بقیہ زندگی اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق گزارنے کی تافیق عطا فرما آمین ثم آمین
یہیں غلطی ہو جاتی ہے بھائی میرے ۔ جیسے اعمال اللہ کی طرف بھیجے جائیں گے ویسا نتیجا ہم تک پہنچ جائے گا ۔
اللہ کا یا اس کے رسول کا کہیں بھی فرمان نہیں ہے کہ جیسے مرضی اعمال کیئے جا ؤ اللہ کی رحمت کے حقدار ہو گے ،
صحابہ کرام کی زندگیاں اتنی خوشحال کیوں ہو گئیں تھیں ؟؟ اس کی وجہ ان کے اللہ کی طرف بھیجے گئے اعمال تھے ۔ اور پھر ویسا ہی نتیجہ اللہ کی طرف سے ان پر آ پہنچا ۔ دنیا میں ان پر اُس دور کی ہر نعمت میسر کر دی گئی اور آخرت میں بھی ان کے لیئے بشارت ہے ۔
مرزا عامر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), نبیل خان (21-09-11), حیدر (21-09-11), رضی (19-09-11)
پرانا 20-09-11, 08:25 AM   #9
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جب تیری کریمی پر نظر جاتی ھے
زندگی کتنے مراحل سے گذر جاتی ھے
بے طلب ھی دیتا ھے مجھے دینے والا
ہاتھ اٹھتے نھیں کہ جھولی میری بھر جاتی ھے
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے حسن قادری کا شکریہ ادا کیا
فکری (21-09-11), نبیل خان (21-09-11), مرزا عامر (20-09-11), حیدر (21-09-11), رضی (20-09-11), عبداللہ آدم (20-09-11)
پرانا 20-09-11, 03:59 PM   #10
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,878
کمائي: 51,146
شکریہ: 7,904
2,137 مراسلہ میں 4,905 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر یہ عذاب ہے تو پھر بہت کم عذاب ہے ۔۔۔کیونکہ گناہ بہت زیادہ ہیں۔



اللہ ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے ۔۔۔آمین
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), مرزا عامر (20-09-11), حیدر (21-09-11), عبداللہ آدم (20-09-11)
پرانا 20-09-11, 04:03 PM   #11
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,878
کمائي: 51,146
شکریہ: 7,904
2,137 مراسلہ میں 4,905 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

آزمائش یا عذاب


حضرت علی کرم اللہ وجہ الکریم سے کسی نے پوچھا کہ جب انسان پر آفات اور مصائب آتے ہیں تو اس بات کا کیسے پتہ چلے گا کہ یہ آزمائش ہے یا عذاب
تو آپ علیہ سلام نے فرمایا کہ
جو امتحان /سخت پریشانی تم کو اللہ سے دور کردے وہ عذاب ہے اور جو تم کو اللہ سے مزید قریب کردے وہ آزمائش ہے۔

Last edited by حیدر Rehan; 20-09-11 at 04:10 PM.
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا
حیدر (21-09-11), حسن قادری (21-09-11), رضی (20-09-11)
پرانا 20-09-11, 07:57 PM   #12
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,868
شکریہ: 23,988
4,979 مراسلہ میں 14,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سورہ الاحقاف کے اخر پر اللہ فرماتے ہیں کہ جب انہوں نے بادلوں کو دیکھا تو کہنے لگے کہ یہ تو خوب ٹوٹ کر برسے گا ، لیکن وہ تو ایک تباہ کر دینے والا عذاب تھا جو اس میں پوشیدہ تھا.


امت محمد صلی اللہ علیہ و سلم اجتماعی عذاب اور تباہی سے محفوظ کر دی گئی ہے لیکن ایک حصے پر عذاب اور ازمائش دوسروں کو ڈرانے کے لیئ کی جاتی ہے.

باقی یہ بحث بہت ہوتی ہے کہ یہ عزاب ہے یا آزمائش تو میں اتنا جانتا ہوں کہ نیک کے لیے ازمائش اور بد کے لیے عذاب ہے.............. !!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), ھارون اعظم (20-09-11), مرزا عامر (20-09-11), حیدر (21-09-11), حسن قادری (21-09-11), رضی (20-09-11)
پرانا 21-09-11, 02:22 PM   #13
Senior Member
 
حیدر Rehan's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Pakistan , Karachi
مراسلات: 2,878
کمائي: 51,146
شکریہ: 7,904
2,137 مراسلہ میں 4,905 بارشکریہ ادا کیا گیا
حیدر Rehan کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں حیدر Rehan کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
باقی یہ بحث بہت ہوتی ہے کہ یہ عزاب ہے یا آزمائش تو میں اتنا جانتا ہوں کہ نیک کے لیے ازمائش اور بد کے لیے عذاب ہے.............. !!!
بد کے لیے عذاب۔
یہ جملہ تعصبی ہے ۔۔۔۔

چلو اگر مان لیتے ہیں کہ تم درست کہہ رہے ہو تو
تو پھر جسے تم عذاب کہہ رہے ہو کسی برے کے اوپر تو اگر وہ نیک ہوجائے تو اور توبہ کرلے
تو پھر تم کیا کہو گئے ؟

کیونکہ :
وہ مشکل یا پریشانی یا کچھ اور جس کو تم نے عذاب کہا تھا وہ تو رحمت بن گیا ۔ ۔ ۔اس شخص کے لیے جس نےتوبہ کرلی ۔ ۔ ۔اور متقی ہوگیا ۔ ۔
حیدر Rehan آف لائن ہے   Reply With Quote
حیدر Rehan کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (21-09-11)
پرانا 21-09-11, 05:24 PM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,460
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,505 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

[QUOTE]جب تیری کریمی پر نظر جاتی ھے
زندگی کتنے مراحل سے گذر جاتی ھے
بے طلب ھی دیتا ھے مجھے دینے والا
ہاتھ اٹھتے نھیں کہ جھولی میری بھر جاتی ھے

جزاک اللہ حسن بھائی
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نبیل خان کا شکریہ ادا کیا گیا
فکری (21-09-11)
پرانا 21-09-11, 07:28 PM   #15
Senior Member
مقبول
 
فکری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 185
کمائي: 3,102
شکریہ: 504
155 مراسلہ میں 421 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بس توبہ بڑا ھتیار ھے،۔،۔،۔،۔، اب ھمیں اجتماعی توبہ کرنی چاھے
فکری آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فکری کا شکریہ ادا کیا
skjatala (28-09-11), نبیل خان (25-09-11), حیدر Rehan (22-09-11)
جواب

Tags
کوششیں, کراچی, گانے, پاک, پسندیدہ, واقعات, وزیر, قرآن, لوگ, نظر, ماں, مجید, مخلوط, معلوم, آج, اللہ, انسان, خون, سیاست, سیر, سال, شہر, شخص, عزت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مختلف موضوع پر PDF کتابیں! shafresha گپ شپ 176 22-04-12 03:06 AM
فرانس میں وکی لیکس کے خلاف کارروائی شروع گلاب خان خبریں 0 04-12-10 06:12 AM
جاپانی کمپنی نے خلاء میں شادی کی سہولت فراہم کرنے کیلئے بکنگ شروع کر دی وجدان خبریں 2 13-10-10 06:07 PM
نماز میں خشوع و خضوع صبارخ نماز 1 01-10-10 06:18 PM
اقوام متحدہ کے تحت گلوبل وارمنگ کانفرنس بالی میں شروع عبدالقدوس خبریں 0 03-12-07 02:54 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:25 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger