واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


آئی ٹی کی دنیا میں نئی ٹیکنولوجی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-05-11, 12:27 AM   #1
آئی ٹی کی دنیا میں نئی ٹیکنولوجی
سید محمد عابد سید محمد عابد آف لائن ہے 16-05-11, 12:27 AM

انٹرنیٹ نے انسان کے لئے رابطوں کو آسان بنا دیا ہے، اب ایک یا دو دن ضائع کئے بغیر چند ہی سیکنڈز میں بذریعہ ای میل، فیکس یا چیٹ باآسانی پیغامات پہنچائے جا سکتے ہیں۔ پاکستانی نوجوانوں نسل انفورمیشن ٹیکنولوجی کے شعبے میں خوب دلچسپی لے رہی ہے اور اسی وجہ سے دنیا میں پاکستان سے نیا ٹیلنٹ ابھر رہا ہے جس کی بہترین مثال چند سال قبل پاکستان کے ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والا چودہ سالہ بابر اقبال ہے۔ اس کم عمر لڑکے نے چار عالمی ریکارڈ قائم کئے اور اب وہ مائیکروسوفٹ کی طرف سے امریکہ میں تعلیم حاصل کررہا ہے۔
پاکستان انفورمیشن ٹیکنولوجی کی دنیا میں مزید بہتر مقام حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ پاکستان کی نوجوان نسل انفورمیشن ٹیکنولوجی پر زیادہ انحصار کرتی ہے، یہی وجہ ہے کہ کمپیوٹر اور انٹرنیٹ کے استعمال میں ہر سال گیارہ عشاریہ پانچ فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔
ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں ہر سال ساڑھے چار لاکھ کمپیوٹرز کا کاروبار ہوتا ہے۔ گزشتہ دس سال کے دوران پاکستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد میں تیس سے پینتیس فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ٹیکنولوجی روز بروزآسان اور تکنیکی صلاحیتوں سے بھرپور ہوتی جا رہی ہے۔ پہلے لوگ اپنے ضروری کاغذات کاغذی شکل میں الماری اور درازوں میں سنبھال کر رکھا کرتے تھے پھر انفورمیشن ٹیکنولوجی (آئی ٹی) کا دور آیا اور ضروری کاغذات کو کمپیوٹر میں محفوظ کیا جانے لگا اور اب نئی ٹیکنولوجی یعنی کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے ذریعے ضروری کاغذات و دستاویز اور کمپیوٹر ایپلیکیشنز کو لامحدود پیمانے پر آن لائن محفوظ کیاجاتاہے۔کلاﺅڈ کمپیوٹنگ جدید دور کی ٹیکنولوجی ہے جو انٹرنیٹ کا استعمال کرتے ہوئے لامحدود ڈیٹا اور ایپلیکیشنز کو محفوظ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ہم ای میل کرتے ہیں اور میل کو محفوظ کرتے ہیں، میل کہاں محفوظ ہوتی ہے؟ ویب سائٹس کا ڈیٹا کہاں محفوظ ہوتا ہے؟ یہ سب کلاﺅڈ پر ہو رہا ہے۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کی وجہ سے لوکل نیٹ ورک سسٹم کا رواج ختم ہو رہا ہے، پہلے ویب سائٹ کے ڈیٹا کو لوکل نیٹ ورک پر محفوظ کیا جاتا تھا جو کہ محدود پیمانے پر تھا مگر اب ڈیٹا کلاﺅڈ یعنی بادل پر اسٹور کیا جاتا ہے اور اس طرح جگہ کی بھی کوئی قید نہیں۔ آج کل بنائے جانے والے گوگل اور ورڈ پریس کے بلاگز اسی ٹیکنولوجی سے بنائے جاتے ہیں۔
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ موجود ہ دور میں انفو کمیونیکیشن کی دنیا میں آنے والا انقلاب ہے جس کے ذریعے ذرائع کو پھیلانا آسان ہو گیا ہے۔
حکومتی سطح پر صحت، تعلیم اور دوسری سروسز کے شعبے میںکلاﺅڈ کمپیوٹنگ کا نفاذ نہایت مشکل تھا جو کہ پاکستان میں نہایت خوش اسلوبی سے سرانجام دیا گیا۔ آئی ٹی حکومت کے لئے خون کی حیثیت رکھتی ہے، اگر انفورمیشن ٹیکنولوجی میں معمولی سی بھی کسر چھوڑی گئی تو متعدد شعبوں کو سنبھالنا مشکل ہو جائے گا۔
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے اطلاق سے محدود صارفین کو لامحدود پیمانے پر ایپلیکیشنز اور ڈیٹا محفوظ کرنے کی صلاحیت میسر ہو رہی ہے۔ آئندہ چند سالوں میں کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کی بدولت پاکستانی انفورمیشن ٹیکنولوجی کے شعبے کو فائدہ ہونے والا ہے۔
ہوٹ میل، جی میل، فیس بک، اورکٹ، نصیب، ویبکس، اسکائپ، یاہو، یوٹیوب، ویمیو اور ایم ایس این کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کی مثالیں ہیں۔ ان تمام پروگرامزز کا ڈیٹا اور ایپلیکیشنز کلاﺅڈ پر محفوظ ہے۔ پاکستان سے فیس بک صارفین کی تعداد ڈیڑھ ملین سے زائد جبکہ یاہو صارفین کی تعداد تقریباً دو ملین کے قریب ہے۔ پاکستانی صنعت کے کاروبار کی ویب ایپلیکیشنز جیسے روزی ڈوٹ پی کے کو بھی کلاﺅڈ پر منتقل کیا گیا ہے۔ روزی ڈوٹ پی کے پچیس ہزار رجسٹرڈ اجروں اورایک عشاریہ چار ملین مستقل ملازمین کے ساتھ ویب سروس ہے۔
سروسز جیسے گوگل میپ، بستی ڈوٹ کوم، لاہور ریل سسٹیٹ ڈوٹ کوم اور پاک ویلز ڈوٹ کوم کی ایپلیکیشنزاور ڈیٹا کو آہستہ آہستہ تبدیل کردیا گیا ہے۔
پاکستان کا سب سے بڑا آن لائن تعلیم فراہم کرنے والا ادارہ ورچوئل یونیورسٹی طالبعلموں کو تعلیم فراہم کرنے کے لئے یو ٹیوب کو پلیٹ فورم کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ یونیورسٹی کے تمام لیکچرز یو ٹیوب پر شائع کر دیئے جاتے ہیں۔ طالبعلم جی میل اور گوگل ٹاک کو رابطوں کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ کلاﺅڈ کمپیوٹنگ پر ڈیٹامنتقل کرنے کی وجہ سے کاروباری اداروں کے اخراجات میں کمی واقع ہوئی ہے۔
پاکستان کے مایہ ناز بنک، موبائل فون کمپنیز، سرکاری ادارے اور صنعتیں کلاﺅڈ کمپیوٹنگ سے فائدہ اٹھا رہی ہیں۔ ان کمپنیز میں پاکستان موبائل کمیونکیشن (یو فون)، پاکستان ٹیلی کوم موبائل لمیٹڈ (موبی لنک)، پاکستان ٹیلی کمیونکیشن لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)، ٹیلی نار پاکستان، وارد ٹیلی کوم پرائیویٹ لمیٹڈ اور وائی ٹرائب پاکستان شامل ہیں۔
کلاﺅڈ کمپیوٹنگ نے ڈیٹا کو کمپیوٹر اور لوکل نیٹ ورک پر رکھنے کا رواج ختم کر دیا ہے، اب گانے، معلومات،فلمیں اورویڈیو گیمز کو کمپیوٹر پر محفوظ کرنا لازمی نہیں بلکہ یہ سب کچھ کلاﺅڈ پر منتقل کیا جا سکتا ہے اور اس سے رفتار میں بھی کوئی فرق نہیں پڑتا۔ دنیا بھر میںمتعدد ادارے کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کا استعمال کرتے ہوئے فائدہ اٹھا رہے ہیں، اس نئی ٹیکنولوجی نے ویب اسپیس کا مسئلہ بھی ختم کر دیا ہے۔
کلائوڈ کمپیوٹنگ کبھی کبھی مشکلات کا باعث بھی بنتا ہے ، حال ہی میںڈیٹا ضائع ہو جانے کی وجہ سے گوگل کے لاکھوں استعمال کنندگان کے ایڈریس بند ہو گئے۔ انٹرنیٹ سے رابطہ نہ ہونے کی صورت میں کلاﺅڈ کام نہیں کرتا جو کہ کلاﺅڈ کا سب سے اہم مسئلہ ہے، لیکن آج کل انٹرنیٹ ہر جگہ موجود ہے اس لئے یہ کوئی بڑا مسئلہ نہیں ہے۔ دنیا میں کلاﺅڈ کمپیوٹنگ کے فروغ میںتیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور آنے والے دنوں میں یہ ٹیکنولوجی اپنے عروج پرپہنچنے والی ہے۔

تحریر:سید محمد عابد

(Syed Muhammad Abid) سید محمد عابد: آئی ٹی کی دنیا میں نئی ٹیکنولوجی

Technology Times – Pakistan's First Ever Newspaper on S&T

آئی ٹی کی دنیا میں نئی ٹیکنولوجی

Last edited by سید محمد عابد; 16-05-11 at 12:59 AM..

 
سید محمد عابد's Avatar
سید محمد عابد
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 293
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (16-05-11), یاسر عمران مرزا (16-05-11), نورالدین (17-05-11), موجو (18-05-11), wajee (16-05-11), حیدر Rehan (16-05-11), رضی (05-06-11), سیپ (16-05-11), عبدالقدوس (16-05-11)
پرانا 16-05-11, 12:29 AM   #2
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,199
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
اچھی انفور میشن ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
سیپ کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 12:57 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر تحریر مکرر نہیں‌تو سرورق کے لیے پیش کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 01:08 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,076
شکریہ: 5,188
5,037 مراسلہ میں 11,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت ہی اچھی معلومات شیر کی ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 12:33 PM   #5
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,639
کمائي: 86,326
شکریہ: 9,608
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہترین معلومات دینے کے لیے شکریہ عابد بھائی۔۔۔۔۔ جزاک اللہ خیر۔
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 12:36 PM   #6
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,198
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ تمام دوستوں کے تعاون کا بہت شکریہ۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 16-05-11, 12:59 PM   #7
Senior Member
 
مہتاب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 2,032
کمائي: 22,536
شکریہ: 862
1,306 مراسلہ میں 2,830 بارشکریہ ادا کیا گیا
مہتاب کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں مہتاب کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہترین معلومات شیئر کرنے کا شکریہ عابد بھائی
مہتاب آن لائن ہے   Reply With Quote
مہتاب کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 11:21 PM   #8
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2009
مقام: Earth
مراسلات: 1,783
کمائي: 49,820
شکریہ: 121
1,159 مراسلہ میں 2,586 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعمر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدعمر کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت مفید معلومات کے لئے شکریہ
محمدعمر آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعمر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 16-05-11, 11:51 PM   #9
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,198
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ آپ لوگوں کو میرا مضمون پسند آیا۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-07-11, 05:22 PM   #10
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,491
کمائي: 52,034
شکریہ: 5,850
3,212 مراسلہ میں 6,913 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میرے پلے نہیں پڑھ را جبکہ مجھے اس پر پریزینٹیشن دینی ہے
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کمپیوٹر, گوگل, پاکستانی, یو فون, یو ٹیوب, ویب, ورڈ, قید, لوگ, موبائل, منتقل, آج, انفارمیشن ٹیکنولوجی، ڈنیا, انٹرنیٹ, انسان, امریکہ, بہترین, تعلیم, حال, خون, خوش, خان, رفتار, سال, صنعت, صارفین


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ٹیلفون کی گھنٹی بجی The Great قہقہے ہی قہقے 0 30-08-09 03:18 PM
بے نظیر کے خط کے مطابق مقدمہ درج کیا گیا تو اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم سے تعاون کریں گے، پیپلز پارٹی عبدالقدوس خبریں 0 06-01-08 07:01 AM
نجی ٹی وی چینل کا سابق وزیر اعظم پر توہین آمیز رویہ اختیار کرنے اور رپورٹنگ ٹیم کو حبسِ بے جا میں رکھنے کا الزام خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-01-08 08:46 AM
جیو ٹی وی کی انتظامیہ کی جانب سے پیمرا آرڈیننس تسلیم کرنے اور انڈر ٹیکنگ پر دستخط کے بعد نشریات بحال کردی جائیں گی، نثار میمن خرم شہزاد خرم خبریں 0 10-12-07 10:44 AM
ٹوئینٹی ورلڈ کپ پاکستان 4بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے محمدعدنان کرکٹ 6 03-09-07 11:23 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:26 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger