واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم

اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔

اب کے کیسی عید؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-08-11, 01:04 AM   #1
اب کے کیسی عید؟
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 20-08-11, 01:04 AM

کہتے ہیں کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہیں ، جسم کے ایک حصے کو تکلیف ہو تو سارا جسم بے چین ہو جاتا ہے مگریہ کیسا جسم ہے کہ اس کے ٹکڑے کیے جا رہے ہیں‌ مگر باقی جسم کو کوئی تکلیف محسوس نہیں ہوتی ۔
Name:  karachi.jpg
Views: 44
Size:  9.3 KB
پہلے میں سمجھتا تھا کہ شاید صوبائیت ہمارے اندر سے پاکستانیت کو ختم کر رہی ہے اور فرقہ پرستی ہم کو مذہب سے دور کر رہی ہے مگر شاید میں غلط تھا صوبائیت اور فرقہ پرستی صرف ہمارے اندر سے پاکستانیت اور مسلمانیت کو ہی ختم نہیں کر رہی بلکہ شاید ہم میں جو تھوڑی بہت انسانیت باقی تھی اس کو بھی ختم کر رہی ہے ۔

میرے دوستو خدا کے لیے اب کے عید پہ مجھے عید مبارک نہ کہنا ذرا ملک کے حالات دیکھو کیسے میرے ملک کو جلایا جا رہا ہے ۔ایسے میں کیسی عید کچھ لوگوں کو سیلاب نے بے گھر کر دیا ہے وہ تو چلو خدا کی طرف سے آئی آزمائش ہے مگر میرے کراچی اور بلوچستان میں مظلوم انسانیت کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے اس کو دیکھنے کے بعد میرا دل نہیں مانتا ہے کے میں عید کی تیاری کروں جب میں بازار میں لوگوں کو شاپنگ کرتے دیکھتا ہوں‌ تو میرے سامنے ان مظلوم بچوں کی تصاویر آجاتی ہیں جن کے سروں سے باپ کی شفقت چھین لی گئی ہے، اس سواگن کا دکھ یاد آجاتا جس کے ہاتھوں‌کی مہندی ابھی پھیکی بھی نہیں پڑی ، مجھے وہ معصوم یاد آجاتا ہے جس کو دنیا میں آنے سے پہلے ہی یتیم بنا دیا گیا ،وہ ماں‌ باپ جن کے بوڑھاپے کا سہارا ظالموں نے چھین لیا، ان بہنوں کی تصاویر میرے دماغ میں گھومنے لگتی ہیں جن کے دل میں بھائیوں کے لیے نجانے کیا کیا ارمان تھے ۔ ان کا کیا قصور تھا کیا اس ملک میں جنم لینا ان کا قصور تھا یا پھر اپنے پیٹ کی دوزخ اور بچوں کی خواہشات کو پورا کرنے لے لیے گھر سے نکلنا ؟

لندن یہاں کچھ دن پہلے ہنگامے شروع ہوئے تھے توہم لوگو نے بھی لندن کا موازنہ کراچی سے کرنا شروع کر دیا تھا اور کم سے کم ہم نے سوچا بھی نہیں تھا کہ اتنی تیزی سے وہ اس پہ قابو بھی پا لیں گئے مگر دنیا نے دیکھا کے انہوں نے مل کے پالیسی بنائٰی اور حالات پہ ایک دم قابو پا لیا سچی بات ہے کے وہ ملک کے ساتھ مخلص سیاست دان تھے ہمارے سیاست دانوں کی طرح بے غیرت اور انسانیت سے عاری نہیں تھے ہماروں کو تو یہ فکر نہیں کہ ملک بچے گا کہ نہیں بس ان کی حکومت 5 سال تک رہنی چاہیئے، ویسے بھی ان سب کی پالیسی لوٹو اور پھوٹو ہے جو اصل پالیسی ہے باقی سب تو عوام کو بیوقوف بنانے کے بہانے ہیں آج بھی حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ ایم کیو ایم کو حکومت میں لانا اور ایم کیو ایم کا مسئلہ کسی بہانے سے حکومت میں شامل ہونا ہے ۔غیریبوں کی فکر کس کو ہے کوئی مرتا ہے تو مرے ان کو غیریبوں سے کیا لینا دینا۔

پولیس والے کہاں ہیں جو لندن میں امن قائم کرنے کے دعوے کر رہے تھے ان سے گزارش ہے لندن پولیس نے تو ان کی مدد کے بغیر ہی امن قائم کر لیا ہے اگر ہو سکے تو کراچی پولیس کی ہی مدد کر دو ۔

اب تو بس خدا سے ہی دعا کی جاسکتی ہے جس نے اب تک پاکستان کو بچا رکھا ہے کہ وہ میرے پیارے وطن سے بد امنی کو ختم کرے اور مفاد پرستوں کو عبرت ناک انجام تک پہنچائے اور ہم عوام کو اتنی ہمت دے کہ میرے ملک میں خون کی ہولی کھیلنے والوں اور کھیلانے والوں کو سرِ عام سنگ سار کر سکیں ۔ آمین
از " محمد یاسر علی "

__________________
فیس بک پہ پاک نیٹ کا حلقہ احباب
https://www.facebook.com/groups/pak.net

دوستوں سے گزارش ہے کہ اپنے شائع کردہ موضوع کو یہاں بھی شئیر کردیا کریں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پاک نیٹ کی فیملی کا حصہ بنایا جاسکے۔

محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 262
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
shafresha (20-08-11), فیصل ناصر (20-08-11), ھارون اعظم (20-08-11), نیلم خان (20-08-11), بزم خیال (20-08-11), حیدر (20-08-11), راجہ اکرام (25-08-11), عبدالقدوس (20-08-11), عروج (06-09-11)
پرانا 20-08-11, 03:16 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت خوب ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-08-11, 03:22 AM   #3
Senior Member

فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی یقینا یاسر بھائی
کیسی عید اور کہاں‌کی عید
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 03:29 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
جی یقینا یاسر بھائی
کیسی عید اور کہاں‌کی عید
لیکن آپ دیکھ لیجئے گا اس کے باوجود بے حسی کی فضا قائم رہے گی
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 20-08-11, 06:46 AM   #5
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,868
شکریہ: 23,988
4,979 مراسلہ میں 14,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہلال عید ہنسی ہماری اڑاتا ہے.

ساز عشرت کی صدا مغرب کے ایوانوں میں سن
اور "گھر گھر "میں ذرا ماتم کی تیاری بھی دیکھ

دیکھ مسجد میں شکست رشتہ تسبیح شیخ
اور بت کدے میں برہمن کی پختہ زنارہ بھی دیکھ

اقبال

(بتصرف خفیف(
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (20-08-11), حیدر (20-08-11), راجہ اکرام (25-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:10 AM   #6
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,657
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بے حس تو ہم ہیں ہی اس میں کسی کو کیا شک ہے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:18 AM   #7
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,657
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : وسیم بیگ;محمد یاسر علی کی بیاض
یاسر بھائی بِلکل میرا ملک اور میرا کراچی جل رہا ہے اور میرے ملک کے کمینے سیاستدان کچھ کرنے کی بجائے ابھی اجلاس بُلا کر ایک دوسرے کو بریف کر رہے ہیں ایسا ہی ایک اجلاس آج آصف علی زرداری کی صدارت میں ہوا اور کل بھی ہو گا یا خدا اگر یہ کُرسی انسان کو کِتنا خود غرض کر دیتی ہے یہ لوگ اپنی کُرسی کے لیے کتنی لاشوں پر سے گذرتے ہیں اتنے معصوم بے گناہوں کی بد دعایں لیتے ہیں پھر بھی ان کی آنکھیں نہیں کھلتیں اقتدار کے نشے میں انسان کو انسان نہیں سمجھتے آپ لندن کی بات کرتے ہو تو جناب وہاں کوئی واقعہ ہو تومتعلقہ محکمے خود ایکشن لیتے ہیں لیکن افسوس ہمارے ہاں حکمران نوٹس لیتے ہیں اور نوٹسوں پر نوٹس لیے جا رہے ہیں نتیجہ کبھی نکلا اور نہ ان بد کردار حاکموں کی بدولت نکلے گا
باقی جہاں تک آپ نے بات کی عید کی خوشیوں کی تو جناب پاکستان میں کوئی چند ہی افراد ایسے ہوں گے جن کی سوچ آپ جیسی ہو گی لاشیں گر رہی ہیں لیکن کوئی کسی کوئی فرق نہیں پڑتا پاکستانی حکمرانوں سے زیادہ کمینے ہم پاکستانی ہیں اسی لیے تو ہم پر ایسے کمینے حکمران مسلط ہیں
جیسی عوام ویسے حکمران
بس الله سے دعا ہے کے الله میرے کراچی کو بچا
بے گناہ لوگوں کو بچا
اور ہم کو اتنا شعور دے کے ہم سوچ سکیں
ہم سب ایک ہیں
نہ کوئی پنجابی ہے نہ ہوئی سندھی نہ کوئی بلوچی اور نہ ہی کوئی پختون
ہم سب پاکستانی ہیں صرف پاکستان
محمد یاسرعلی کی بیاض: اب کے عید کیسی؟
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:26 AM   #8
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
بے حس تو ہم ہیں ہی اس میں کسی کو کیا شک ہے
سر
یقننا ھم بے حس ہیں ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 20-08-11, 09:38 AM   #9
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,657
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

نیلم بہن یہ سر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں بھائی کی جگہ
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (20-08-11)
پرانا 20-08-11, 09:46 AM   #10
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
نیلم بہن یہ سر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں بھائی کی جگہ
سر یہاں حکومت ، آئین، وفاداریاں، رشتے سب تبدیل ہو جاتے ہیں سب چلتا ہے

یو ڈونٹ وری سر
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-08-11, 10:56 AM   #11
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,023
شکریہ: 25,208
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے شک کراچی کے حالات ایسے ہیں کہ ان میں عید منانے کا خیال ہی دل کو افسردہ کر دیتا ہے۔
لیکن اس کے باوجود لوگ عید منائیں گے، خوش ہوں گے، اجلے کپڑے پہنیں گے، مٹھائیاں تقسیم ہوں گی، سویاں اور شیر خورمے نوش جاں کیے جائیں گے ۔۔۔
یہ سب کیوں ہو گا؟
اس لیے کہ ہم بے حس ہو چکے ہیں، اور اس بے حسی کی وجہ جہاں ہماری اپنی خود غرضی ہے وہیں ان حالات کا تسلسل ہے جو ایک عرصہ سے ملک عزیز میں پائے جاتے ہیں۔۔
فاٹا اور قبائلی علاقہ جات سے لے کر بلوچستان تک، کراچی سے خیبر تک ۔۔۔ ہر جگہ ایسے حالات ہیں۔ اپنے ہی اپنوں کو مار رہے ہیں ۔ مارنے والے بھی مسلمان، مرنے والے بھی مسلمان
دھماکے اور خود کش حملے اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان سب واقعات اور حالات میں لوگوں کے مرنے کی، زخمی ہونے اور گھر اجڑنے کی خبریں اتنی کثرت سے سنی اور سنائی جاتی ہیں کہ اب چند لوگوں کا قتل ہو جانا بہت سوں کو عجیب نہیں لگتا ۔۔
بلکہ اس ظلم و ستم نے میرے ملک کا عمومی ماحول ایسا بنا دیا ہے کہ اگر کچھ دن امن رہے تو لوگ حیران ہو کر پوچھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ کافی دن ہو گئے کوئی دھماکہ نہیں ہوا !!!!

ان حالات میں جہاں نفسا نفسی اور خود غرضی کی روش کو ختم کرنے کی ضرورت ہے وہیں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور رب کے حضور ہاتھ اٹھانے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔۔
اللہ میرے دیس کو امن کا گہوارا بنا دے اور اس کے دشمنوں کو نیست و نابود کر دے ۔۔ آمین
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-08-11, 10:57 AM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,023
شکریہ: 25,208
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد یاسرعلی مراسلہ دیکھیں
نیلم بہن یہ سر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیوں بھائی کی جگہ
یاسر پائی
ایناں گلاں تے پریشان نئیں ہوندے ۔۔ بس دل صاف ہونا چاہیدا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-08-11, 11:05 AM   #13
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,657
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
بے شک کراچی کے حالات ایسے ہیں کہ ان میں عید منانے کا خیال ہی دل کو افسردہ کر دیتا ہے۔
لیکن اس کے باوجود لوگ عید منائیں گے، خوش ہوں گے، اجلے کپڑے پہنیں گے، مٹھائیاں تقسیم ہوں گی، سویاں اور شیر خورمے نوش جاں کیے جائیں گے ۔۔۔
یہ سب کیوں ہو گا؟
اس لیے کہ ہم بے حس ہو چکے ہیں، اور اس بے حسی کی وجہ جہاں ہماری اپنی خود غرضی ہے وہیں ان حالات کا تسلسل ہے جو ایک عرصہ سے ملک عزیز میں پائے جاتے ہیں۔۔
فاٹا اور قبائلی علاقہ جات سے لے کر بلوچستان تک، کراچی سے خیبر تک ۔۔۔ ہر جگہ ایسے حالات ہیں۔ اپنے ہی اپنوں کو مار رہے ہیں ۔ مارنے والے بھی مسلمان، مرنے والے بھی مسلمان
دھماکے اور خود کش حملے اس کے علاوہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ان سب واقعات اور حالات میں لوگوں کے مرنے کی، زخمی ہونے اور گھر اجڑنے کی خبریں اتنی کثرت سے سنی اور سنائی جاتی ہیں کہ اب چند لوگوں کا قتل ہو جانا بہت سوں کو عجیب نہیں لگتا ۔۔
بلکہ اس ظلم و ستم نے میرے ملک کا عمومی ماحول ایسا بنا دیا ہے کہ اگر کچھ دن امن رہے تو لوگ حیران ہو کر پوچھتے ہیں کہ ۔۔۔۔۔۔۔ کافی دن ہو گئے کوئی دھماکہ نہیں ہوا !!!!

ان حالات میں جہاں نفسا نفسی اور خود غرضی کی روش کو ختم کرنے کی ضرورت ہے وہیں اس ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور رب کے حضور ہاتھ اٹھانے کی بھی اشد ضرورت ہے ۔۔
اللہ میرے دیس کو امن کا گہوارا بنا دے اور اس کے دشمنوں کو نیست و نابود کر دے ۔۔ آمین
آمین
جی ہم بے حس ہیں اس لیے کے یہ سب ہمارے ساتھ نہیں ہوا نا اس لیے
اور نہ ہی ہم نے کبھی یہ سوچنے کی زحمت کی ہے کہ اگر یہ سب ہمارے ساتھ ہوتا تو ہمارے احساسات کیا ہوتے
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
راجہ اکرام (25-08-11)
جواب

Tags
کیسا, کراچی, پیارے, چین, مہندی, مسلمان, ایم کیو ایم, بچوں, تصاویر, خون, خدا, دیکھو, دل, دنیا, دعا, ذرا, سیاست, سال, عید, عوام, علی, عبرت, غیرت, غلط, صرف

Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:

Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
آپ کی عید کیسی گزری محمد یاسرعلی عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 40 08-11-11 06:04 PM
یہ کیسی عید آئی ہے۔۔۔۔۔۔ سیپ میری ڈائری 4 12-09-10 04:20 PM
آپ کی عید کیسی گزری Haya 786 گپ شپ 42 18-12-08 10:10 AM
آئی جی شعیب سڈل کے پالیسی بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، ندیم الاسلام عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:27 AM
مستقبل کی سلیکشن پالیسی طے کر لے گئی ،زمبابوے سے سیر یز میں شعیب اختر وکامران کو " آرام" دینے کا فیصلہ خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:51 PM

تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:33 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger