واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اخلاقی زوال۔۔۔ اور ہمارا فرض

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 06-02-10, 09:28 PM   #1
اخلاقی زوال۔۔۔ اور ہمارا فرض
ARHAM ARHAM آف لائن ہے 06-02-10, 09:28 PM

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم




السلام علیکم
ہر سال موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی پریٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر جشن بہاراں اور ویلنٹائن ڈے چرچا ہونے لگتا ہے گزشتہ دہائیوں میں قوم جن ناموں سے نا آشنا تھی آج اس مخصوص ایام کو منانے کے انداز واطوار دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ جیسے یہ ھمارے قومی تہوار ہیں اب ڈھول اور بوکاٹا کی صدائوں میں کہیں سے کوئی صدائے احتجاج بلند ہو جائے تو اس کے لیے دلائل کے انبار لگا دیئے جاتے ہیں کوئی کہتا ہے کہ بسنت ہندوؤانہ تہوار نہیں ‘ ویلنٹائن ڈے کا مغرب سے کوئی تعلق نہیں ‘ یہ تو خوشی اور محبت کا اظہار ہے لیکن یہ دلائل دینے والے کلمہ گو مسلمان حقیقت سے نا آشنا ہیں اور جسٹ فار انجوا ئمنٹ کے نام پر چند لمحوں کی تفریح کے لیے اپنے خالق و مالک اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نارض کر رہے ہیں جن سے محبت رکھنا اور اس کا اظہار کرنا ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ۔۔۔۔
یہ حقائق تو سب پر عیاں ہیں کہ بسنت کے تہوار کی تاریخ کیا ہے ہم اس کی تفصیل میں نہیں جاتے ۔۔۔ ان حقائق کو جاننے اور پڑھنے کے بعد بھی اگر اس بات پر شک کا اظہار کیا جائے کہ بنست ہندوانہ تہوار نہیں تو اسے ہماری مذہنی اور قومی غیرت پر تازیانہ سمجھا جائے گا ۔۔۔۔ ہمارے لیے تو پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشادات ہی کافی ہونے چاہییں جن میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔۔۔۔


تمہارے لیے دو تہوار ہیں عید الفطر اور عید الاضحٰی ۔
جو شخص دوسری قو م کی مشابہت اختیار کرے گا وہ ان ہی میں شمار ہوگا ۔
ہمارا طریقہ مشرکین کے طریقے سے الگ ہے ۔

جو غیروں کے طریقے پر علم کرے وہ ہم میں سے نہیں ۔
ان واضح احادیث مبارکہ کے بعد تو مزید کسی
دلیل کی ضرورت باقی نہیں رہتی لیکن اپنے اندر کا مسلمان مار کر محض خواہشات کی تکمیل کے لیے کیا ہم بال ٹھاکرے کہ اس بیاں کو بھول گئے کہ

لاہور میں بسنت ہندو مذہب کی عظیم کامیابی ہے ۔

بھارت سے بسنت منانے آئے ہوئے اندرجیت سنگھ کا یہ بیان بھی ہمارے منہ پر طمانچہ ہے کہ

جس قدر لاہور میں بسنت کی دھوم دھام دیکھنے میں آئی اس سے تو ہوں لگتا ہے لاہور ہندوستان ہی کا حصہ ہے ۔۔۔

معصوم اور قیمتی جانوں کا ضیاع ‘ رنگ برنگے ملبوسات پر دولت کا لٹانا ‘ رقص و سرور کی محفلیں اور اخلاقی پستی کیا یہی دو قومی نظریہ تھا ۔۔۔

سونے پر سہاگا ملک میں فحاشی اور عریانی کو فروغ دینے کے لیے
ویلنٹائن ڈے جسے عرف عام میں عالمی ہوم محبت کہا گیا متعارف کرایا گیا ۔۔۔۔اس دن محبت کرنے والوں کے درمیان کارڈ ‘ پھولوں اور تحفے تحائف کا تبادلہ ہوتا ہے جس کی تلقید کرتے ہوئے قوم کثری سرمایہ لٹاتی ہے ۔۔۔۔ بھوک ؛ غربت ‘ مہنگائی بے روزگاری اور اس سے بڑھ کر چاروں جانب سے گھری قوم کے مخصوص طبقات
کی اس عیاشیوں کو دیکھ کر دینا بھی انگشت بداں ہے اور ہمارا تمسخر اڑا رہی ہے مگر ہماری قوم کے معمار لبرل اسلام ‘ روشن خیالی ‘ اور سافٹ امیج کے نشے میں سرشار اس سے بے خبر ہیں کہ وہ قوم کو تباہی کے کس دہانے پر پہنچا چکے ہیں ۔۔۔
کیا موجودہ حالات میں جب کہ امت مسلمہ بالعموم اور پاکستان بالخصوص لہو رنگ ہے ۔۔۔۔ ہر طرف کشت و خون ‘ بم دھماکے ‘ ضروریات زندگی سے محرومی جیسے اعصاب شکن حالات میں کیا ہمیں زیب دیتا ہے کہ ہم اپنے وسائل ‘ اور صلاحیتوں کو اس روایتوں پر خرچ کرین جا کا ہمارے مذہب اور معاشرتی تہذیب سے دور کا بھی واسطہ نہیں ۔۔۔۔ اگر ہم بغدار اور اسپین کی تاریخ بھول گئے ہیں تو امت مسلمہ کا حال تو دیکھ رہے ہیں ۔۔۔۔ ہمیں اس سافٹ امیج سے کیا حاصل ہو رہا ہے سوائے دشمن کے منہ کا نوالہ بننے کہ ۔۔۔۔۔
تو پھر اپنا فرض ادا کریں اور میڈیا پر در آئی اس فحاشی کو اپنے قلم کے جہاد سے روکیں ۔۔۔۔ ذیل میں چند ٹی وی چینلز کے برقی پتے تحریر ہیں ۔۔۔۔۔ اپنے ھاتھوں کو جنبش دیں اور وقت کے طاغوتوں کو بتا دیں کہ ہم اس بے حیائی میں آپ کے ساتھ نہیں ۔۔۔۔



ceo@arydigital.tv
info@arydigital.tv
fakhar@ptv.com.pk
info@atv.com.pk
info@hum.tv
aajcomments@aaj.tv
__________________
دختراسلام ڈاکٹر عافیہ صدیقی اور ان کے اہل خانہ کی عظمتوں کو سلام۔
مدہوش حکمرانو! ہوش میں
آؤ۔۔۔

 
ARHAM's Avatar
ARHAM
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2010
مقام: کراچی
مراسلات: 1,290
شکریہ: 868
1,147 مراسلہ میں 4,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 285
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ARHAM کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-02-10), فیصل ناصر (07-02-10), فرحان دانش (06-02-10), ھارون اعظم (06-02-10), ابو عمار (07-02-10), حیدر (06-02-10), راجہ اکرام (07-02-10), سحر (06-02-10)
پرانا 06-02-10, 09:47 PM   #2
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,504
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,389 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارحم آپ نے ٹھیک کہا ۔
یہ تہوار ہمارے ملک میں ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت لائے گئے ہیں ۔ مسلمانوں کو اسی وقت زوال پذیر کیا جاسکتا ہے کہ ان کو عیاشیوں اور دنیا کی رنگینیوں میں مشغول کردیا جائے ۔
ہم کو اپنی نئی نسل کی تربیت کرنی چاہیے ۔
ہماری نئی نسل کو تعمیری کاموں میں مشغول کرنا چاہیے۔ میں اس بات کے بھی قائل نہیں کہ ہم صرف نئی نسل کو برا بھلا کہتے رہے بلکہ ہم کو اپنی نئی نسل کو alternative مہیا کرنا ہوگا ۔ ان کو بتانا ہوگا کہ تم لوگ ان کاموں کے لیے نہیں بلکہ تمھارا کام تو دنیا فتح کرنا ہے ۔
اپنی نئی نسل کو اس کے اصل مقام کی پہچان کرانی چاہیے ۔ ان کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا کچھ کرسکتے ہیں یا ان میں کیا کیا صلاحیتیں ہیں ۔
یہ کام ہم کو بہت صبر وتحمل سے کرنا ہے ۔ تاکہ لوگ ہم سے بدظن بھی نا ہوں ، اور وہ ہماری بات کو سمجھیں بھی ۔
شکریہ
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (06-02-10), فیصل ناصر (07-02-10), راجہ اکرام (07-02-10)
پرانا 06-02-10, 10:17 PM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے تجویز کرتا ہوں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
حیدر (06-02-10), راجہ اکرام (07-02-10)
پرانا 07-02-10, 10:17 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,023
شکریہ: 25,208
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت بہترین مکرمی ارحم
بڑے اچھے انداز سے آپ نے ان رائج برائیوں کی طرف توجہ دلائی ہے ، اللہ آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے ۔آمین

اور سحر بہنا نے بھی خوب کہا کہ اس کا متبادل دینا ہوگا، نئی نسل کو ان کی اصل پہچان کرانی ہو گی۔ تبھی جا کر ہم ان برائیوں سے مکمل طور پر محفوظ رہ سکتے ہیں۔

و السلام
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, فرض, کارڈ, پیارے, پاکستان, لمحوں, مہنگائی, موجودہ, متعارف, محبت, آج, ایمان, اللہ, احتجاج, اسلام, تحریر, خون, خبر, زندگی, سافٹ, سال, شخص, عید, صلاحیتوں, صدائے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
عدنان دانی کا زوردار چھکا نیلم خان آپ اور ہم - دکھ سکھ کے ساتھی 47 02-12-10 02:42 PM
ایمان کا کمزور ترین درجہ sahj مطالعہ حدیث 0 14-12-09 04:32 PM
امریکہ : ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا حیدر خبریں 5 10-10-09 10:52 AM
کمزور ایمان میاں شاہد ایمان 4 30-06-08 10:56 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:35 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger