واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اسامہ بن لادن زندہ یا مردہ؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-01-10, 04:18 AM   #1
اسامہ بن لادن زندہ یا مردہ؟
کنعان کنعان آن لائن ہے 20-01-10, 04:18 AM

اسامہ بن لادن زندہ یا مردہ؟

مائیک روڈن
دی کنسپائریسی فائل، بی بی سی




2001 میں جاری ہونے والے
ویڈیو میں اسامہ بن لادن
کی داڑھی بھوری تھی

جدید ترین ہتھیاروں اور آلات سے لیس امریکی فوج دنیا کے سب سے مطلوب شخص کو آٹھ سال کی تگ و دو کے باوجود ابھی تک ڈھونڈ نہیں پائی ہے۔ امریکہ کی اس ناکامی نے ایسے سازشی نظریوں کو جنم دیا ہے جو اس انٹرنیٹ کے دور میں بڑی تیزی سے پھیل رہے ہیں۔

ایک شازشی نظریہ یہ ہے: اسامہ بن لادن تو آٹھ برس پہلے تورہ بورہ میں جنگ کے دوران امریکی بمباری میں یا پھر گردے ناکارہ ہونے کے باعث ہلاک ہو گئے تھے لیکن امریکہ کی انٹیلیجنس سروسز نے افغانستان اور عراق میں جنگ کا جواز پیدا کرنے کے لیے اسامہ بن لادن نام کا ایسا ڈراؤنا کردار پیدا کر لیا ہے جس کے ذریعے وہ اپنے عوام کو قائل کر لیتے ہیں کہ امریکہ کا افغانستان اور عراق میں موجود رہنا بہت ضروری ہے۔

سی آئی اے کے ایک سابق اہلکار بروس ریڈل کو صدر براک اوباما کے اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان اور پاکستان کے بارے میں امریکی پالیسی کا از سر نو جائزہ لینے کا فریضہ سونپا گیا تھا۔ بروس ریڈل کو اسامہ بن لادن سے متعلق امریکی انٹیلجنس رپورٹوں کو دیکھنے کا موقع ملا ہے۔ بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کا کھرا بھی مٹ چکا ہے اور امریکہ کو کچھ پتہ نہیں ہے کہ اسامہ بن لادن کہاں ہیں۔

اسامہ بن لادن سے منصوب وڈیو مشکوک حیثیت کی حامل ہیں اور ان میں کم از کم تین یقینی طور پر جعلی ہیں

نائن الیون ٹروتھ موومنٹ کے ڈیوڈ رے گرفن
ان سازشی نظریات کو ہوا دینے والوں کا خیال ہے کہ نائن الیون کے حملے کے فوراً بعد اسامہ بن لادن سے منصوب ویڈیو کی اصلیت مشکوک ہے۔

نائن الیون ٹروتھ موومنٹ ٹون ٹاور پر القاعدہ کے مبینہ حملے کو مشکوک سمجھتی ہے۔ نائن الیون ٹروتھ موومنٹ سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رے گرفن کا کہنا ہے اسامہ بن لادن کی وڈیو مشکوک ہیں اور ان میں کم از کم تین تو یقینی طور پر جعلی ہیں۔

ڈیوڈ گرفن امریکی محکمہ دفاع کی جانب سے جاری کی جانی والی اسامہ بن لادن کی اس ویڈیو کو مکمل طور پر جعلی قرار دیتے ہیں جس میں وہ نائن الیون کے حملے کی ذمہ داری قبول کر رہے ہیں۔ ڈیوڈ گرفن کا کہنا ہے کہ القاعدہ نے کبھی کبھار ہی نائن الیون حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

ڈیوڈ گرفن کہتے ہیں ان ویڈیوز میں نظر آنے والے اسامہ بن لادن کی جسامت مختلف نظر آتی ہے۔ ڈیوڈ رے گرفن کا کہنا ہےکہ نائن الیون کے بعد اسامہ بن لادن کے دو ویڈیو جاری ہوئی اور ان کے خیال میں دونوں کی دونوں جعلی ہیں۔ ایک ویڈیو اکتوبر دو ہزار چار میں امریکہ کے صدارتی انتخابات سے چند روز پہلے جاری ہوئی تھی جس سے جارج ڈبلیو بش کو فائدہ ہوا اور وہ انتخاب جیت گئے۔ اسامہ بن لادن کی دوسری وڈیو ستمبر دو ہزار سات میں جاری ہوئی۔


2007 میں جاری ہونے ویڈیو
میں اسامہ بن لادن کی
داڑھی کالی نظر آ رہی ہے

ڈیوڈ گرفن کا کہنا ہے کہ اسامہ بن لادن کی دوسری ویڈیو میں اسامہ بن لادن کی بھوری دھاڑی اچانک کالی سیاہ ہو جاتی ہے اور اس ویڈیو میں کئی ایسے فریم ہیں جہاں اسامہ بن لادن بولتے جا رہے ہیں لیکن تصویر منجمد ہو جاتی ہے۔

سی آئی اے ایک سابق ایجنٹ رابرٹ بیئر بھی تسلیم کرتے ہیں کہ اسامہ بن لادن کی ویڈیو جعلی ہیں لیکن وہ امریکی خفیہ اداروں کو اس کا ذمہ دار نہیں سمجھتے۔ رابرٹ بیئر کے خیال میں القاعدہ خود اسامہ بن لادن کی جعلی ویڈیو تیار کر رہی ہے کیونکہ یہ اس کے مفاد میں ہے۔

بی بی سی نے برطانوی ایئرفورس کےملٹری ایمج کے تجزیہ کار اینڈی لا سے اسامہ بن لادن کی 1998، 2001 اور 2007 کی ویڈیوز کا تجزیہ کرنے کے لیے کہا۔ اینڈی لا اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ تمام ویڈیو ایک ہی شخص کی ہیں۔

اینڈی لا کا موقف ہے کہ موجودہ دور میں یہ سوچنا کہ امریکی فوج جعلی ویڈیو تیار کر رہی ہیں، غیر حقیقی ہے۔ اینڈی لا کا کہنا ہے کہ تکنیکی طور ایسی چیزیں تیار کرنا ممکن تو ہے لیکن یہ اتنی خاموشی سے تیار نہیں ہو سکتیں۔ ایسی ویڈیو تیار کرنے میں کئی ماہرین درکار ہوتے ہیں اور ایسی کارروائیوں کی خبر باہر نکل ہی جاتی ہے۔

اسامہ بن لادن نے نائن الیون کے بعد آڈیو اور ویڈیو پر چالیس پیغامات جاری کیے ہیں جن میں بعض میں موجودہ دور کے حوالے بھی ہیں۔ بن لادن نے اپنی حالیہ دو آڈیو پیغاموں میں براک اوباما کا نام بھی لیا ہے۔

سی آئی اے کے سابق افسر مائیک شہور جنہوں نے سی آئی اے میں بن لادن یونٹ تشکیل دیا اور اسے چلایا، کا خیال ہے کہ بن لادن زندہ ہیں۔

سازشی نظریے مضحکہ خیز ہیں۔ سازشی نظریہ بنانا آسان ہیں جبکہ حقیقت کا سامنا کرنا مشکل ہے۔

سابق سی آئی اے افسر آرٹ کلر
مائیک شہور کا کہنا ہےکہ امریکہ کی نیشنل سکیورٹی ایجنسی اور برطانیہ کی گورنمنٹ کمونیکیشن ہیڈکوارٹر آواز پہچاننے میں بہت مہارت رکھتے ہیں اور اگر یہ ٹیپ جعلی ہوں تو وہ یقیناً اپنی حکومتوں کو اس سے آگاہ کریں گے۔

سی آئی اے ایک سابق ایجنٹ آرٹ کلر سازشی نظریات کا پرچار کرنے والوں کے سخت مخالف ہیں۔ آرٹ کلر کا موقف ہے کہ ایسے سازشی نظریے مضحکہ خیز ہیں۔ ’سازشی نظریہ بنانا آسان ہیں جبکہ حقیقت کا سامنا کرنا مشکل ہے۔‘

آرٹ کلر کہتے ہیں کہ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ دنیا کے سب سے مشکل ترین علاقے میں کسی ایسے شخص کو ڈھونڈ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جو بہت ہی ہوشیار ہے اور اپنے آپکو کو ریڈار سے دور رکھنے کی پوری کوشش کر رہا ہے۔

اسامہ بن لادن زندہ یا مردہ؟
__________________



 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
شکریہ: 13,494
4,904 مراسلہ میں 16,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 350
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-01-10), ھارون اعظم (30-01-10), یاسر عمران مرزا (20-01-10), نیلم خان (21-01-10)
پرانا 21-01-10, 07:10 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ڈیوڈ رے گرفن کا کہنا ہے اسامہ بن لادن کی وڈیو مشکوک ہیں اور ان میں کم از کم تین تو یقینی طور پر جعلی ہیں۔
بھائی کافی عرسہ پہلے سے یہ توجہ لوگوں کو دلا رہا ہوں
3-bin-laden.jpg

ایک تھریڈ بھی لگایا تھا جانے کہاں گم ہوگیا
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (21-01-10), یاسر عمران مرزا (21-01-10), نیلم خان (21-01-10), ام طلحہ (28-01-10)
پرانا 21-01-10, 08:53 PM   #3
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

محترم کنعان بھیا بہت اچھی شئیرنگ اور فیصل بھائ آپ نے بھی اس موضوع کو بہت اچھے طریقے سے آگے کی طرف بڑھایا
پہلے اسامہ کا وجود تو ثابت ہو پھر دیکھیں گے کہ وہ زندہ ہے یا مردہ
آج امریکہ کہتا ہے کہ ورلڈ ٹریڈ سنٹر کی تباہی القاعدہ نے مچائ ہے آپ انگلینڈ میں کافی ٹائم سے مقیم ہیں اور آپ بہتر طریفے سے جانتے ہیں کہ فارن کنٹریز میں سیکیورٹی کی کیا حالت ہے
یہ سب ایک ڈرامہ ہے ایک بہت بڑا پلان جو مسلمانوں کے خلاف بنایا گیا اور وہ آہستہ آہستہ پورا کیا جا رہا ہے
مگر ان سب کو ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے کہ وہ مسلمانوں کو تباہ کر لیں گے
وہ یہ بھول چکے ہیں کہ ایک رب بھی ہے جس کو مسلمان اللہ کہتے ہیں‌اور اس کے دست قدرت میں سب کچھ ہے
اللہ کریم ظالموں کی رسی کو ڈھیلا چھوڑتا رہتا ہے اور پھر ایک دن جب وہ اس رسی کو کھینچتا ہے تو پھر اس کو اللہ کی پکڑ سے کوئ نہیں بچا سکتا
پرسوں ایک بحث چل رہی تھی کہ اسامہ کی آڑ میں امریکہ پاکستان کا حشر بھی افغانستان جیسا کر دے گا بلیک واٹر پاکستان میں‌آ گئ ہے اور وہ پاکستان کے ہر شہر میں پھیل چکی ہے
مجھے ان کی باتییں سن کر بہت حیرت ہو رہی تھی کہ یہ سب پاکستانی ہیں اور مسلمان ہیں
بلیک واٹر کیا ہے
بلیک واٹر کا انتقام اور کاروائ زیادہ سخت ہے یا میرے رب کی پکڑ
جب مسلمان سچے دل سے توبہ کر لے گا تو کوئ اسامہ نہیں ہو گا جو رب پلک جھپکتے ہی پورے مظفر آ باد کو کھنڈر بنا سکتا ہے اس رب کے لئے بلیک واٹر کی 4 6 کوٹھیاں گرانا کوئ مسئلہ ہے؟ نہیں
جو رب ایک لمحے میں راولا کوٹ کو ختم کر سکتا ہے کیا بلیک واٹر کے اسلحے کو ان کے اوپر ان کے گھر میں نہیں چلا سکتا
جو رب ایک لمحے میں اسلام آباد کے مارگلہ ٹاور کو زمیں بوس کر سکتا ہے کیا اس جگہ جہاں پاکستان اور امت مسلمہ کے خلاف اسامہ بن لادن کے نام سے ایک نام نہاد کہانی گھڑی جاتی ہے اور مسلمانوں پر ظلم کرنے کی سازشیں کی جاتی ہیں کیا وہ زلزلہ پروف اور بلٹ پروف عمارت اللہ کے قہر اور عذاب سے بچ سکتی ہے

اللہ ان کو عقل سلیم نصیب فرمائے اور ھم سب پر رحم کرے آمین
__________________
سمندر نے سمندر ،دریا نے دریا جانا مجھے
جسکا جتنا ظرف تھا اتنا ہی پہچانا مجھے
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (21-01-10), کنعان (21-01-10), یاسر عمران مرزا (21-01-10)
پرانا 21-01-10, 08:58 PM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے تو کنعان بھائ مجھے لنک دینے کی عادت نہیں مگر آپ اس کو ضرور دیکھیں

اصل گیم پلان
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نیلم خان کا شکریہ ادا کیا
کنعان (21-01-10), یاسر عمران مرزا (21-01-10)
پرانا 21-01-10, 10:49 PM   #5
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,554
شکریہ: 13,494
4,904 مراسلہ میں 16,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ نیلم بہن

جو آپ نے اوپر سٹیٹمنٹ پوسٹ کی ھے مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ اسے آپ نے کسی کی مدد کے بغیر تیار کیا ہو، بہت ہائی لیول کی باتیں آپ نے بیاں فرمائی ھیں۔آپ نے ہر بات پر اشاروں میں روشنی ڈال دی اب میں کیا لکھوں یقیناً فتح مسلمانوں کی ہی ہو گی انشاء اللہ/ ان شاء اللہ

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (21-01-10)
پرانا 21-01-10, 11:02 PM   #6
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
یقیناً فتح مسلمانوں کی ہی ہو گی انشاء اللہ/ ان شاء اللہ
لیکن کیا اس فتح میں ہمارا کردار صرف دیکھنے اور دعائیں کرنے تک محدود رہنا چاہئے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
نیلم خان (21-01-10), ام طلحہ (28-01-10)
پرانا 21-01-10, 11:03 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
یقیناً فتح مسلمانوں کی ہی ہو گی انشاء اللہ/ ان شاء اللہ
لیکن کیا اس فتح میں ہمارا کردار صرف دیکھنے اور دعائیں کرنے تک محدود رہنا چاہئے ؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
ام طلحہ (28-01-10)
پرانا 21-01-10, 11:32 PM   #8
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : کنعان مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ نیلم بہن

جو آپ نے اوپر سٹیٹمنٹ پوسٹ کی ھے مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ اسے آپ نے کسی کی مدد کے بغیر تیار کیا ہو، بہت ہائی لیول کی باتیں آپ نے بیاں فرمائی ھیں۔آپ نے ہر بات پر اشاروں میں روشنی ڈال دی اب میں کیا لکھوں یقیناً فتح مسلمانوں کی ہی ہو گی انشاء اللہ/ ان شاء اللہ

والسلام
بہت شکریہ کنعان بھائ دراصل زیادہ سرچ ڈاکومنٹری کی طرف ہوتی ہے اصل گیم پلان والی تھریڈ ضرور دیکھئیے گا
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (21-01-10)
پرانا 21-01-10, 11:39 PM   #9
ذیلی ناظم
 
کنعان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
کمائي: 118,554
شکریہ: 13,494
4,904 مراسلہ میں 16,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم بہن

میں گیم پلین والی ویڈیو ضرور دیکھوں گا لیکن پھر بھی یہاں پر یہ جو بھی کام کرتے ہیں ان پر انہی کی ایجنسیوں والے پردہ اٹھا دیتے ہیں مگر وہ یو ٹیوب میں کلپ نہیں لگاتے ان کے ٹی وی میں ہی دکھاتے ہیں۔

والسلام
کنعان آن لائن ہے   Reply With Quote
کنعان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (21-01-10)
پرانا 21-01-10, 11:53 PM   #10
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

درست فرمایا آپ نے بھیا اللہ پاک ھم سب پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائے اور اسلام دشمن عناصر کو نیست و نابود فرمائے آمین
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
کنعان (21-01-10)
جواب

Tags
color, com, ہے۔, کوشش, پاکستان, یا, مکمل, موقع, موجودہ, ممکن, world, انٹرنیٹ, امریکہ, تصویر, جیت, خبر, دنیا, داڑھی, سال, شخص, عوام, علاقے, عراق, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:38 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger