واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اس دہشت گردی کا بھی مقابلہ کیجیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-03-10, 09:03 PM   #1
اس دہشت گردی کا بھی مقابلہ کیجیے
حیدر حیدر آف لائن ہے 22-03-10, 09:03 PM

ویسے تو آج تک دہشت گردی کے مفہوم پر کوئی متفق نہیں ہوسکا اسی لیے دہشت گردی کی کوئی متفقہ تعریف نہیں پائی جاتی تاہم Victionaryکے مطابق "دہشت گردی جان بوجھ کر اٹھایا گیا ایک ایسا قدم ہے جس کا مقصد متاثرہ افراد میں ایک ایسا جذباتی رد عمل پیدا کرنا ہوتا ہے جس کے ذریعے اپنا سیاسی یا دیگر ایجنڈا حاصل کیا جا سکے۔"

چناچہ ہم سادہ الفاط میں اپنے مقصد کے لئے دہشت گردی کی یوں تعریف بیان کر سکتے ہیں
"دہشت گردی معاشرے کے اصولوں اور اقدار کے خلاف اٹھایا گیا ایک ایسا اقدام ہوتا ہے جس میں لوگوں میں ایک خاص جذباتی سوچ پیدا کرنی ہوتی ہے تاکہ اپنے مخصوص مقاصد حاصل کیے جا سکیں"

چناچہ ہم دہشت گردی کو کئی اقسام میں بانٹ سکتے ہیں ۔کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے لوگوں کی جان سے کھیل جاتے ہیں، بم بلاسٹ، خود کش حملے،ٹارگٹ کلنگ وغیرہ اسی کیٹیگری میں آتے ہیں۔کچھ لوگ اپنے مقاصد کے حصول کے لیے دوسروں کی جان سے تو نہیں کھیلتے لیکن اپنے جتھے بنا کر لوگوں کو خوف زدہ کرتے ہیں تاکہ لوگ انکے فرمانبردار رہیں۔

چناچہ معاشرے کے مروجہ اصولوں کے خلاف اٹھایا گیا کوئی بھی اقدام نہ صرف غیر قانونی بلکہ اگر وہ اجتماعی سطح پر ہو (یعنی کافی لوگ مل کر اپنے مخصؤص مقاصد حاصل کرنے کے لیے ایسا کریں ) کو دہشت گردی کے زمرے میں لیا جا سکتا ہے۔


ہمارے پاکستانی معاشرے کی اساس اسلام کے آفاقی اصولوں پر رکھی گئی ہے۔اس معاشرے کے اصولوں و اقدار کی اکثریت اسلام سے اخذ کی گئی یا ان سے متاثر ضرور ہے۔پاکستانی معاشرے یا اسلامی معاشرے کی ایک خاص نشانی "حیا" ہے۔ حیا سوچ کی پاکیزگی کو بھی کہتے ہیں اور جسمانی اخلاقی برائیوں سے دوری کو بھی۔حیا میں نہ صرف ہمارے روز مراہ کے معمولات آ جاتے ہیں بلکہ حیا کے ذمرے میں ہمارے لباس، ہماری زبان ، ہمارے اٹھنے بیٹھنے کے طریقے وغیرہ بھی آتے ہیں۔یہ اقدار ہمارے معاشرے کی پہچان ہیں۔

چناچہ اگر کوئی گروہ ہماری ان اقدار پر حملہ کرے، انکو مزید اچھا کرنے کے بجائے اخلاقی بدتری کی طرف لے جائے، اور ایسا کر کے اپنے کوئی خآص مقاصد حاصل کرنا چاہے تو اُس گروہ کے اس اقدام کر بھی دہشت گردی ہی گنا جائے گا۔ بد قسمتی سے ہم کو طالبان نامی گروہ کی بحث میں الجھا کر ہمارے اوپر ایک دوسری جو دہشت گردی مسلط کر دی گئی ہے اس سے ہم نہ صرف بے خبر ہیں بلکہ تیزی سے اس دہشت گردی کا شکار بھی ہوتے جا رہے ہیں۔
پاکستانی میڈیا پر روز افزوں فحاشی و عریانی کا سیلاب ہماری معاشرتی اقدار کو بہائے لیے جا رہا ہے۔ یہ چینلز نہ صرف بھارت و مغربی تہذیب کو پاکستانی معاشرے پر لاگو کرنے کی کوشش کر رہے ہیں بلکہ ان چینلز پر پیش کیے جانے والے اکثر پروگرام کوئی شریف آدمی تنہا بیٹھ کر بھی نہیں دیکھ سکتا۔ مخرب الخلاق لباس، مخرب الاخلاق گفتگو، معنی خیز واہیات جملے، ایک دوسرے کے گلے لگنا، ایک دوسرے کو چومنا، نیم عریاں ڈانس یہ سب ان چینلز کا خآصہ ہوتے جا رہے ہیں۔

ہمارے گھر میں کوئی بھی انڈین چینل نہیں آتا۔ لیکن حالات سے آگاہی کے لیے پاکستانی نیو چینلز آن ہیں۔ چینلز سکرول کرتے ہوئے اتفاق سے" آج ٹیلی ویژن " سامنے آ گیا۔ اس پر اس وقت ایک انتہائی واہیات شخص عورت کے روپ میں پروگرام پیش کر رہا تھا اور ساتھ میں دو مہمان رونق محفل تھے۔ان لوگوں کی گفتگو تو معیار سے گری ہوئی تھی ہی لیکن ان کے لباس بھی انتہائی بے شرمانہ تھے۔
کیا یہ دہشت گردی نہیں ہے؟ یہی چینلز طالبان کے خلاف ایک طوفان برپا کیے رہے ہیں کیا یہ اپنے کردار پر ایک نظر ڈالیں گے؟
کیا ہمارا فرض نہیں بنتا کہ نہ صرف اس دہشت گردی سے محتاط رہیں بلکہ اس دہشت گردی کے خلاف اس شدت سے بھی زیادہ شدت سے آواز بلند کریں جس شدت سے ہم نے طالبان کی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی تھی۔ کیونکہ طالبان کی دہشت گردی محض افراد تک محدود تھی لیکن میڈیا کی دہشت گردی ہمارے اذہان اور ہمارے معاشرے کو اس گڑھے کی طرف دھکیل رہی ہیں جو درحقیقت جہنم کا دہانہ ہے۔وہی جہنم جس میں جانے کے بعد کبھی کوئی نہ نکل سکا۔

سوچیے اور عمل کیجیے "آج" سے


بدرالزمان بلوچ

Attached Thumbnails
img0417a.jpg   img0415a.jpg   img0412a.jpg  


 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 204
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (23-03-10), ھارون اعظم (22-03-10), معظم (23-03-10), رضی (23-03-10), عبداللہ حیدر (23-03-10)
پرانا 22-03-10, 09:33 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جی بدر بھائی کیا کرتے ہیں آپ
آپ بھی پسماندہ ذہنیت کے لوگوں میں شامل ہوگئے ہیں
بھائی اب پاکستان میں روشن خیالی کا دور دورہ ہے
جو کچھ آپ فرمارہے ہیں یہ اب ذہنی پسماندگی کے حامل لوگوں کی باتیں ہیں
اور اب تو اس قسم کی باتیں کرنے والوں کو "دہشت گردوں کے حمایتی" کا خطاب دیا جاتا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (23-03-10), معظم (23-03-10), حیدر (22-03-10), رضی (23-03-10), عبداللہ آدم (23-03-10), عبداللہ حیدر (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 10:38 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھائی جی میں تو ہمیشہ سے اسی "پسماندہ ذہنیت" کا شکار ہوں اور ہر اس شخص یا گروہ کا ساتھ دینے کو ہر دم تیار رہتا ہوں جو اس دہشت گردی کے خلاف جدو جہد کرے خواہ وہ شخص یا گروہ طالبان کا ہی کیوں نہ ہو۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (23-03-10), فیصل ناصر (23-03-10), رضی (23-03-10), عبداللہ حیدر (22-03-10)
پرانا 22-03-10, 10:54 PM   #4
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,429
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اس پر اس وقت ایک انتہائی واہیات شخص عورت کے روپ میں پروگرام پیش کر رہا تھا
9231 - لعن الله المتشبهات من النساء بالرجال و المتشبهين من الرجال بالنساء .
رسول اللہ صلی اللہ علیہ و علی‌آلہ وسلم نے فرمایا:
"اللہ نے لعنت فرمائی ہے ان عورتوں‌پر جو مردوں کی مشابہت کرتے ہیں اور ان مردوں‌پر جو عورتوں کی مشابہت کرتے ہیں"
(سلسلۃ الاحادیث الصحیحۃ 9231)
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (23-03-10), فیصل ناصر (23-03-10), رضی (23-03-10), عبداللہ آدم (23-03-10)
پرانا 22-03-10, 11:04 PM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرا خیال ہے کہ پروگرام بیگم نوازش علی کے نام سے پیش کیا جاتا ہے۔ سرورق کے لیے پیش کریں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
منتظمین کا شکریہ ادا کیا گیا
فیصل ناصر (23-03-10)
جواب

Tags
color, فرض, کوشش, کلنگ, کرنی, گھر, پہچان, پاکستانی, قدم, نظر, مقابلہ, مقصد, آج, آدمی, اسلام, اسلامی, بے, خلاف, خبر, شخص, طالبان, عورت, عریاں, عریانی, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:44 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger