واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


امریکہ دیوالیہ کیوں ہورہا ہے....؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-08-11, 09:41 PM   #1
امریکہ دیوالیہ کیوں ہورہا ہے....؟
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 09-08-11, 09:41 PM


امریکہ کے قرضوں کی حد 14.3 ٹریلین ڈالر بالآخر ٹوٹ گئی ہے۔ امریکی حکومت اور حزب اختلاف نے مل کر ملک کو مزید 2.4 ٹریلین ڈالر کے قرضے لینے کی منظوری دی ہے لیکن تاحال اس پر ووٹنگ نہیں ہوئی۔ امریکی صدر اوبامہ نے کئی ہفتے پہلے سے کہنا شروع کردیا تھا کہ اگر امریکہ دیوالیہ ہو گیا تو اس سے دنیا بھر کی معیشت تباہ ہو گی اس سے پہلے اوبامہ نے کہا تھا کہ امریکہ دیوالیہ نہیں ہو سکتا۔ امریکہ نہ یونان ہے اور نہ پرتگال.... لیکن اب صورتحال یہاں تک پہنچی ہے کہ امریکی افواج کے سربراہ جنرل مائیک مولن کو کہنا پڑا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو امریکی افواج کو تنخواہیں تک ادا نہیں ہو سکیں گی۔ تنخواہیں ادا نہ ہونے کی خبر آتے ہی امریکی فوجیوں اور ان کے خاندانوں میں شدید پریشانی اور مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے کیونکہ لاکھوں فوجیوں کا نانِ جویں اسی تنخواہ پر چلتا ہے۔
اگر امریکی حکومت قرضے کی حد بڑھانے میں کامیاب بھی ہو جاتی ہے تو بھی معاملات سدھر نہیں سکیں گے کیونکہ 4 ماہ بعد صورتحال پھر بھی ہی اسی مقام پر ہو گی جبکہ امریکیوں کے اخراجات ان کی آمدن سے کہیں زیادہ بڑھ چکے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ امریکی معاشی تباہی سے دنیا پر منفی اثرات بہت زیادہ ہونگے لیکن یہ بھی حقیقت ہے کہ دنیا امریکی استعماری نظام اور ظالمانہ پنجے سے آزاد ہو جائے گی۔ بہرحال کل تک جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ امریکہ کا مقابلہ کرنے کے بارے میں سوچنا بھی نہیں چاہئے.... ہمارے ملک کے کئی دانشور تو دن رات امریکہ کو ”خدا“ کہہ کر اس کی پوجا کرتے تھے لیکن افغانستان اور جو عراق کے میدانوں میں جہاد اسلامی نے امریکہ کو جس طرح دوست بنا کر، اس کو بربادی سے دوچار کیا ہے اس کے بعد اب ساری دنیا منہ میں انگلیاں دبائے کھڑی ہے۔
امریکہ سر پر رسوائی کا ٹوکرا اٹھائے اب افغانستان سے نکل رہا ہے جس کے ساتھ ہی دنیا کا منظر بدل رہا ہے۔ اب دنیا کل کے لئے صف بندی کر رہی ہے۔ اس سارے نئے منظر میں پاکستان کا کردار سب سے اہم ہے اور سمجھا جا رہا ہے۔ جس روز مائیک مولن نے طالبان کے روزوں کے دوران چھٹیوں پر جانے کی بات کی اسی کے ساتھ ہی پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے اس نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کو خفیہ جنگوں کا سلسلہ چھوڑنا ہو گا۔ پاکستان جب تک حقانی نیٹ ورک جیسے گروپوں کے خلاف کارروائی نہیں کرتا اس کے ساتھ تعلقات بہتر نہیں ہو سکتے۔
اس بیان سے صرف یہ نظر آ رہا ہے کہ امریکہ پاکستان کو دوست نہیں دشمن سمجھتا ہے لیکن کل تک جو امریکہ خونخوار بھیڑیا تھا اور ہر کسی کو کاٹنے اور کھا جانے کو دوڑتا تھا اب اس کے دانت ٹوٹ چکے ہیں۔ پنجے ہی نہیں بازو اور ٹانگیں بھی مضمحل ہیں اور اب وہ صرف غراتا ہے لیکن اس کے غرانے سے بھی منہ سے اس کا اپنا خون نکلتا ہے تو دنیا ہنستی ہے۔ اب اس خونخوار ریچھ سے پاکستان کو ڈرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ اب اس کے جسم پر لگا خون اس کے اپنے جسم سے رس رہا ہے۔ امریکہ ہمیں امداد بند کرنے کی دھمکیاں لگاتا تھا آج وہ خود پائی پائی اور کوڑی کوڑی کو ترس رہا ہے اب ہمیں امریکہ کو تنہا چھوڑ کر نئی پالیسی بنانا ہے۔ مسلمان ممالک کی ہی نہیں دنیا کی قیادت کے لئے منصوبہ بندی کرنا ہے کیونکہ امریکی فرار کے بعد پاکستان کا کردار جنوبی ایشیا میں نہیں بلکہ ساری دنیا میں اہم ترین ہو گا لیکن اس کردار کو ادا کرنے کے لئے بھی فہم و فراست کی ضرورت ہے اور پاکستان کو امریکہ کے آخری وار سے بھی بچانے کے لئے عوام اور قیادت کو یکجان و یک زبان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ہم محفوظ رہ کر اپنا حقیقی کردار ادا کرنے کے قابل ہو جائیں۔





بشکریہ ،، ہفت روزہ جرار
والسلام ،، علی اوڈ راجپوت
ali oadrajput
_____
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 137
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (09-08-11), ھارون اعظم (09-08-11), نیلم خان (09-08-11)
پرانا 09-08-11, 09:52 PM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اللہ کی طرف سے اس کو مار پڑنے والی ہے ۔
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, پاکستان, لوگ, مقابلہ, منصوبہ, مسلمان, آج, آزاد, امریکہ, اسلامی, خلاف, خبر, دی, دوست, دنیا, روزہ, شروع, طالبان, عوام, علی, عراق, صف, صورتحال, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
امریکہ کے اتحادیوں کا عبرتناک انجام ہر کوئی نوشتہ دیوار پڑھ لے ALI-OAD سیاست 0 25-02-11 07:42 PM
ناکامیوں کی طرف لے جانیوالی کامیابیاں!,,,,,عطاالحق قاسمی…روزن دیوار سے خرم شہزاد خرم اپکے کالم 1 05-01-08 09:36 AM
کراچی :میڈیا پرپابندیوں اورجیو کی بندش کیخلاف مظاہرے کرنیوالے صحافیوں پر وحشیانہ لاٹھی چارج،180گرفتار،رات گئے رہائی خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:11 AM
دیوار کےخلاف عراقیوں کا احتجاج چاچا کمال خبریں 0 13-09-07 10:47 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:51 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger