واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


امریکی اور امریکا سے ملاقات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-11, 06:48 PM   #1
امریکی اور امریکا سے ملاقات
saad-oad saad-oad آف لائن ہے 03-07-11, 06:48 PM

کالم نگار۔۔۔۔۔۔۔۔امیر حمزہ

انٹر نیٹ امریکا کی ایسی ایجاد ہے کہ اس کے ذریعے جس ملک سے دل چاہے اس سے ملاقات ہوجاتی ہے۔ ہم نے اس نیٹ کے بانی امریکا سے ملاقات کا ارادہ کیا تو اس ملک میں ریسرچ کے اداروں کو کھنگالا۔ پالیسی بنانے والے تحقیقی سینٹروں کا وزٹ کیا تو ٹائمسولائن کمپنی کے ڈیفنس ایڈیٹر مسٹر مائیکل کا آرٹیکل دکھائی دیا جس کا عنوان تھا !
”اوباماکہہ رہا ہے۔ افغانستان میں امریکا جنگ ہار رہا ہے لہذا طالبان سے ملاقات اور مذاکرات کرنا ہوں گے۔“
قارئین کرام! حالیہ ہفتے کا ہفت روزہ ٹائم اپنے ٹائٹل پر ڈالر کے چار ٹکڑے دکھا کر دہائیاں دیتا نظرآتاہے کہ ڈالر کی بلندی کے دن گئےاب تو یہ معاشی میدان میں کسی بھی وقت ٹکڑے ٹکڑے ہوسکتا ہے۔ اوماباکے مقابلے میں صدارتی امید وار مسٹر مکین جو اس وقت امریکی کانگریس کے سینیٹر ہیں وہ بھی صاف اور واضح کرتے ہوئے اپنی قوم کو بتلاتے ہیں!
”کسی غلط فہمی میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں افغانستان میں امریکا جنگ ہار رہا ہے۔“
مسٹر ہارلن المان نے 9 عدد اسباب گنوائے ہیں جن کی وجہ سے امریکا شکست کھا رہا ہے۔مسٹر الفریڈ سالون نے تفصیل کے ساتھ اپنی تحقیقی رپورٹ میں واضح کردیا ہے کہچار مناظر ایسے ہیں جن میں سے ہر منظر یہ بتلارہا ہے کہ امریکا کی سپر میسی کا اختتام ہورہا ہے اور ہم اس کو اب اچھی طرح جانتے ہیں ۔ یہ حقیقت قریب کے مستقبل میں صاف دکھائی دے گیمزید برآں !2025 ءتک امریکا کا بطور سپر پاور کردار بالکل ختم ہو کر رہ جائے گا۔
قارئین کرام!
امرےکہ کے اےسے ادارے اور ان کی اےسی رپورٹوں کا شمار نہےں ہم مندرجہ بالا پر ہی اکتفا کرتے ہوئے آپکو اےسے حقائق بتلاتے ہےں کہ آپ حےران رہ جائےں۔ ملاحظہ فرمائےں!
امرےکہ نے افغانستان مےں جب سے جنگ کا آغاز کےا ہے اس کے تباہ ہونے والے ہےلی کاپٹروں کی تعداد 103ہے ۔
ےہ مختلف کمپنےوں کے بڑے مضبوط ترےن اور بڑے قوی ہےکل ہےلی کاپٹرتھے۔ہم اگر ان ہےلی کاپٹروں کی وہ قےمت لگائےں جو فےکٹری مےں لاگت کی قےمت ہے تو وہ 213ارب بارہ کروڑ 81لاکھ 50ہزار روپے بنتی ہے۔
اسی طرح ہوائی جہاز جو مجاہدین نے تباہ کیے ان کی تعداد 24 ہے۔ ان جہازوں میں F15 ایگل اور ایف سولہ فالکن جیسے لڑاکا جہاز بھی شامل ہیں۔ ان کی کل مالیت 179 ارب 86 کروڑ 80 لاکھ روپے بنتی ہے۔
اسی طرح امرےکی اےوی اےشن کی طرف سے جو رپورٹ جاری کی گئی ہے اس مےں جہازوں اور ہےلی کاپٹروں کی تباہی سال ،مہےنہ اور تارےخ کے اعتبار سے جو دی گئی ہے وہ بھی حےران کن ہے کہ فنی خرابی سے اس قدر جہاز اور ہےلی کاپٹر تباہ ہوئے۔
ےاد رہے ! مجاہدےن کے ہاتھوں تباہ ہونے والے جہازوں اور ہےلی کاپٹروں کے ساتھ ساتھ وہ تعداد اس کے علاوہ ہے، جو تعداد فنی خرابی اور حادثات کی وجہ سے ہوئی ،ہمارا کالم متحمل نہےں ہے کہ اس تفصےل شائع کرسکے۔
قارئےن کرام! 18جون 2011ءکی صبح کومےں کراچی کےلئے لاہور سے روانہ ہو ا تو مولاناعبد الغفار المدنی اور قاری محمد ےعقوب شےخ کا ہم سفر تھا، ہم جب تےنوں جہاز مےں پہنچے تو اےک سےٹ دو افراد کی گنجائش والی تھی۔ اس پر مولانا مدنی اور قاری صاحب بےٹھ گئے، ان سے جو اگلی سےٹ تھی ۔اس پر اےک قدآور موٹا تازہ امرےکی بےٹھا تھا، مولانا مجھے کہنے لگے آپ ان کے ساتھ بےٹھ جائےں۔ گورے صاحب کی عمر کوئی 55سے 60سال کے درمےان ہوگی، پےٹ کافی بڑھا ہوا تھا۔ جنگوں پر مشتمل اےک ناول ےہ گورے صاحب پڑھ رہے تھے ۔پڑھتے پڑھتے گورے صاحب نےند مےں چلے گئے اور پھر جہاز ٹےک آف کرنے لگا تو جھٹکے سے گورے صاحب کی آنکھ کھل گئی ....
جہاز فضا مےں ذرا بلند ہوا، ٹھہرا ﺅ آےا تو مےں نے تعارف شروع کردےا گورے صاحب نے بتلاےا کہ وہ امرےکی ہےںاور پولےس مےں ملازم ہےں ۔ اس کے آباﺅ اجداد کا تعلق برطانےہ سے ہے ۔ ننھیال جرمن سے تعلق رکھتے ہےں اور کہنے لگے کہ ا س سے آگے کا مجھے پتا

نہےں.... میں نے کہا میں بتلاتا ہوں وہ بڑا حیران ہوا کہ مجھے کیسے پتہ ہے؟
میں نے بتلایا کہ ہم سب کا باپ ایک ہے ماں ایک ہے اور وہ حضرت آدم اور حوا علیھما السلام ہیں۔
مسٹر نارمن کو اب میں نے نام سے بلانا شروع کر دیا۔ اس نے مزید بتلایا کہ اس کا ایک بیٹا ہے۔ تین بیٹیاں ہیں، وہ دادا بھی بن چکا ہے۔ بیٹا ریستوران چلاتا ہے۔ میں نے بھی اپنا تعارف کروایا .... اسلام پر بھی بات ہوئی پھر میں نے پوچھا: عیسائیت کے کس فرقے سے تعلق ہے۔ کہنے لگا : پروٹسٹنٹ سے .... اب میں نے اس کے کان کی طرف غور سے دیکھنا شروع کر دیا۔ کان میں ایک بالی تھی اور ایک سفید رنگ کا چمکدار ٹوپس تھا۔ میں نے پوچھا .... مسٹر نارمن! یہ جو بالی اور ٹوپس ہے یہ مذہبی اعتبار سے پہنا ہے یا خوبصورتی کے لےے۔ نارمن ہنس پڑا .... نہیں! یہ خوبصورتی کے لےے ہے۔ پھر میں نے اچانک ایک سوال داغ دیا اور کہا کہ کیا وجہ ہے امریکہ بڑا متکبر ہے اور ظالم ہے؟ ہم پر ظلم کےے جا رہا ہے .... میری اس بات پر بھی وہ ہنس دیا اور کہنے لگا یہ سیاستدانوں کا مسئلہ ہے۔ اب میں نے اسے کچھ اور تو نہیں کہا .... بس سفر میں پہلو کے ساتھی سے ایڈریس لیا اور اپنا پتہ دیا اور کہا میں جناب کو اپنی کتاب بھیجوں گا، یہ میرے حضور حضرت محمد کریمﷺ کے روےے ہیں۔ ان کا مطالعہ کرنا .... اس نے مجھ سے وعدہ کیا کہ وہ مطالعہ کرے گا .... یوں میں نے دعوت کا دینے کا فریضہ نبھایا .... اور میں سوچنے لگ گیا کہ میرے امریکی ہمسفر کے آرمی چیف مسٹر مائیک مولن نے کہا ہے.... جس طرح افغانستان کے پہاڑ سخت ہیں۔ دہشت گرد (مجاہدین) ان پہاڑوں سے زیادہ سخت ہیں۔
ہاں ہاں! کانوں میں بالیاں اور ٹوپس پہننے والے امریکی ہمسفر سے اب میں نے کہا .... آپ جو کچھ پہنتے ہیں ہمارے ہاں مرد حضرات اسے معیوب سمجھتے ہیں۔ یہ بالیاں اور ٹوپس ہمارے ہاں خواتین پہنتی ہیں .... اس پر وہ مسکرا دیا .... اور کراچی قریب آگیا۔ جہاز لینڈ کرنے لگ گیا۔ میں نے دل میں سوچا بالیاں اور ٹوپس پہننے والوں کو مجاہدین سپر میسی کی بلندیوں سے اس قدر نیچے لے آئے ہیں کہ امریکہ لینڈ کرنے کے لےے اب نیچے آ رہا ہے .... میں سوچ رہا تھا کہ میرا ہم سفر امریکی بے خبری میں مسکرائے جا رہا ہے مگر اس کا صدر مسلسل روئے جا رہا ہے اور ان شاءاللہ جس طرح جہاز لینڈ کرنے کے بعد مسافروں کو امن و عافیت اور خوشی کی نوید دیتا ہے، امریکہ کی پر لینڈنگ سے بھی دنیا کو امن اور سکون کا تحفہ ملے گا اور اب ان شاءاللہ یہ بہت جلد ملنے والا ہے ساری دنیا کہہ رہی ہے اور امریکہ بھی یہی کہہ رہا ہے۔ اے قارئین! آیئے دعا کے لئے ہاتھ اٹھایئے کہ امریکہ جلد لینڈ کر جائے!

بشکریہ۔۔۔ ہفت روزہ جرار
والسلام ۔۔۔۔۔ سعد اوڈراجپوت
saad oadrajput

saad-oad
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: کراچی
عمر: 24
مراسلات: 15
شکریہ: 1
9 مراسلہ میں 36 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 105
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے saad-oad کا شکریہ ادا کیا
ALI-OAD (03-07-11), dxbgraphics (03-07-11), سام (03-07-11)
جواب

Tags
color, فنی, ہمسفر, کراچی, ماں, امریکہ, اسلام, تعارف, جلد, حضرات, خواتین, دل, دعا, روزہ, سفر, طالبان, ظالم, عیسائیت, عنوان, غور, غلط, صاف, صبح, صدارتی, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:54 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger