واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


امریکی دربار میں پہنچے توسبھی ایک ہوئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-05-11, 08:04 PM   #1
امریکی دربار میں پہنچے توسبھی ایک ہوئے
عبدالہادی احمد عبدالہادی احمد آف لائن ہے 31-05-11, 08:04 PM

امریکی دربار میں پہنچے توسبھی ایک ہوئے
وکی لیکس کی طرف سے خفیہ امریکی سفارتی مراسلوں کے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔مثلاً کہا گیا ہے کہ صدر زرداری اور میاں نواز شریف چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کو بحال نہ کرنے پر متفق تھے۔ روزنامہ ڈان نے انکشاف کیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اس بات پر متفق تھے کہ افتخار محمد چودھری کو بحال نہیں کیا جائے گا اور عبدالحمید ڈوگر کو نہیں ہٹایا جائے گا۔
بھوربن اعلامیے پر دستخط کے اگلے ہی روزپاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اس وقت کی امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن سے ملاقات کی جس میں انہوں نے امریکی سفیر کو مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف سے ہونے والے ملاقات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور کہا تھا کہ وہ اور نواز شریف اس بات پر متفق ہو ہیں کہ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کو بحال نہیں کیاجائے گا۔آصف زرداری نے امریکی سفیر کو یہ بھی بتایا کہ انہوں نے عبدالحمید ڈوگر سے کہا ہے کہ انہیں بھوربن اعلامیے سے فکرمند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں۔ یاد رہے بھوربن اعلامیے پر فروری دوہزار آٹھ میں ہونے والے انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں جیتنے والی دونوں جماعتوں نے نو مارچ دو ہزار آٹھ کو دستخط کیے تھے جس میں اس بات پر اتفاق کیا گیا تھا کہ تین نومبر کو پرویز مشرف کی جانب سے ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد ہٹائے جانے والے تمام جج تیس دن کے اندر بحال کردیے جائیں گے۔اس گفتگو کی تفصیل اس وقت کی امریکی سفیر این پیٹرسن نے دس مارچ دوہزار آٹھ کو واشنگٹن کو لکھے جانے والے خفیہ مراسلے میں تحریر کی۔این پیٹرسن نے لکھا کہ جب انہوں نے آصف زرداری سے تیس دن کے بارے میں دریافت کیا کہ اس کے بعد کیا ہوگا تو آصف زرداری ہنس پڑے اور کہا کہ سیاست میں تیس دن اسی نوے دن بن جاتے ہیں۔
این پیٹرسن کے مطابق آصف زرداری نے آئی ایس آئی کے سربراہ ندیم تاج اور قومی سلامتی کے مشیر طارق عزیز سے کہا تھا
کہ افتخار چودھری اور ان کے خاندان کو کوئٹہ منتقل کر دیا جائے مگر مشرف حکومت نے یہ بات تسلیم نہیں کی۔
٢٠٠٩ء کے اوائل میں ایک ایسے وقت جب مسلم لیگ (ن)کے رہنما نواز شریف غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی بحالی کے لیے احتجاجی مہم میں سرکردہ کردار ادا کر رہے تھے، اُن کی جماعت کے رہنما امریکی سفارت کاروں کو یقین دلارہے تھے کہ معزول جج کے مستقبل پر سمجھوتا ممکن ہے۔لاہور میں امریکی قونصل خانے کے اعلیٰ عہدے دار برائن ہنٹ نے ١٤مارچ ٢٠٠٩ء کو بھیجے گئے اپنے سفارتی مراسلے میں لکھا کہ شہباز (شریف)نے کہا کہ (چیف جسٹس کی) بحالی کے بعد مسلم لیگ (ن)اس معاملے کو ختم کرنے اور (افتخار محمد)چودھری کو ہمیشہ کے لیے (عہدے سے) ہٹانے پر تیار ہے۔آصف زرداری نے این پیٹرسن کو یقین دلایا تھا کہ وہ حالات کی تبدیلی کے لیے خود کچھ نہیں کریں گے۔ انہوں نے صدر مشرف اور خصوصاً طارق عزیز کے ساتھ کام کرنے کا یقین دلایا تھا جن کے ساتھ ان کے بقول وہ آسانی محسوس کرتے ہیں۔وہ چاہتے تھے کہ مشرف آرام کریں اور چیف جسٹس کے بارے میں فکر مند نہ ہوں۔ ان کے بقول وہ چاہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی کو کاروبار کے لیے دوستانہ ماحول دینے کی ضرورت ہے اور وہ امریکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتے ہیں۔
دوہزار آٹھ کے عام انتخابات کے بعد بیس فروری دو ہزار آٹھ کو این پیٹرسن نے اپنے مراسلے میں لکھا کہ آصف زرداری مسلم لیگ قاف کے ساتھ بھی کام کرنے کے لیے تیار ہیں مگر وہ چودہریوں کو الگ کرنا چاہتے ہیں۔ این پیٹر سن کے مطابق زرداری نے کہا وہ چودہری پرویز الٰہی کے ساتھ نہیں کام کرنا چاہیں گے کیونکہ انہیں حال ہی میں انتخابات میں شرم ناک شکست ہوئی ہے اور پھر قاف لیگ کے بہت سے ارکان ان کے ساتھ ملنے کے لیے تیار ہیں۔این پیٹرسن نے اپنے تجزیے میں لکھا کہ آصف زرداری اپنی مرحومہ اہلیہ کی نسبت بہت کم جذباتی ہیں۔عملیت پسند ہونے کے ساتھ ساتھ وہ بہت سنگ دل بھی ہیں تاہم اُن کی سیاسی صلاحیتوں کا امتحان ابھی باقی ہے۔
وکی لیکس کی جانب سے جاری کردہ ایک خفیہ امریکی مراسلے میں یہ انکشاف بھی کیا گیا ہے امریکا نے پاکستان کو ایران سے دور رکھنے کے لیے اپنا اثرو رسوخ استعمال کیا تھا ۔اس سے پہلے ایران نے پاکستان کو سستے نرخ پر تیل فروخت کرنے کی پیش کش کی تھی ۔ مگرامریکا نہیں چاہتا تھا کہ ایران کو پاکستان میں قدم جمانے کا موقع ملے۔ اس نے پاکستان پر دباو ڈال کر اسے یہ پیش کش قبول کرنے سے باز رکھا ۔ایران پاکستان کے راستے بھارت تک گیس پائپ لائن بھی بچھانا چاہتا تھا لیکن امریکی دباو پر بھارت اس منصوبہ سے پیچھے ہٹ گیا۔
وکی لیکس کے تازہ انکشافات کے مطابق پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی نے قبائلی علاقوں میں سرگرم عمل''جنگ جوؤں'' کے خلاف اپنی افواج کی کارروائیوں میں امریکہ سے ڈرون یا بغیر پائلٹ کے طیاروں کی مدد مانگی تھی۔امریکی حکومت کے خفیہ سفارتی مراسلوں کی یہ تفصیلات پاکستان کے انگریزی روزنامے ڈان نے شائع کی ہیں ۔ان میں کہا گیا ہے کہ ٢٢ جنوری ٢٠٠٨ء میں امریکیCENTCOM کے سربراہ ایڈمرل ولیم فالن سے ملاقات میں جنرل کیانی نے درخواست کی کہ جنوبی وزیرستان کے جن علاقوں میں پاکستانی فوج جنگجوؤں کے خلاف برسر پیکار ہے وہاں اُنھیں ڈرون طیاروں کی مسلسل مدد درکار ہے۔ ٢٢ فروری ٢٠٠٨ء کو پاکستانی فوج کے سربراہ کی اس درخواست کے بارے میں امریکی سفیر این ڈبلیو پیٹرسن نے ایک خفیہ سفارتی مراسلے یا کیبل کے ذریعے واشنگٹن کو مطلع کیا تھا۔تاہم۔
امریکی سفیر کے خفیہ مراسلے کے مطابق ملاقات میں پاکستانی فوج کے سربراہ کی اس درخواست پر اپنے فوری ردعمل میں ایڈمرل فالن نے یہ کہہ کر معذرت کردی تھی کہ اُن کے پاس یہ ڈرون نہیں۔ البتہ اُنھوں نے یہ پیش کش ضرور کی تھی کہ اُن کی تربیت یافتہ میرین فورس(JTACs ) پاکستانی انفنٹری فورس کے ساتھ مل کر فضائی حملے کرسکتی ہے۔ایک اور مراسلے میں انکشاف کیا گیا کہ جنرل کیانی اور امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف ایڈمرل مائیک ملن کے ساتھ تین اور چار مارچ ٢٠٠٨ء کی ہونے والی ایک ملاقات میں فاٹا کے اوپر امریکی طیاروں کی پروازوں کے لیے ایک تیسری ممنوعہ راہداری کی منظوری کے لیے پاکستانی فوج کے سربراہ سے مدد مانگی گئی۔ امریکی ایڈمرل کی درخواست سے پتہ چلتا ہے کہ دو راہداریوں کی پہلے ہی منظوری دی جا چکی تھی۔
١٩فروری٢٠٠٩ء کوپاکستانی فوج کے سربراہ کے دورئہ امریکہ سے ایک ہفتہ قبل کو امریکی سفیر این پیٹرسن نے واشنگٹن بھیجے جانے والے اپنے ایک سفارتی مراسلے میں ڈرون حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ (جنرل)کیانی اس بات سے مکمل طور پر آگاہ ہیں کہ وزیرستان میں کیے جانے والے یہ حملے ٹھیک نشانے پر غیر ملکیوں کو ہدف بنا رہے ہیں۔پاکستانی اخبار کے مطابق وکی لیکس کے ان تازہ انکشافات سے اس امر کی تصدیق ہوتی ہے کہ بظاہر ڈرون حملوں کی مخالفت اور مذمت کرنے والی پاکستانی فوج کی قیادت بھی سیاسی قیادت کی طرح درپردہ نہ صرف ان کی حمایت کرتی ہے بلکہ یہ کارروائیاں فوج کی منظوری سے کی جا رہی ہیں۔
افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارے ادارے اب اپنے بارے میں لگنے والے اتنے بڑے بڑے الزامات کا نوٹس تک نہیں لیتے :
دھوئے گئے ہم ایسے کہ بس پاک ہو گئے

عبدالہادی احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (04-06-11), فیصل ناصر (31-05-11), ھارون اعظم (31-05-11), محمد عاصم (01-06-11), اویسی (01-06-11), سحر بٹ (31-05-11)
پرانا 31-05-11, 11:52 PM   #2
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایک ہی صف میں کھڑے ہوگئے زرداری و نواز
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (01-06-11)
پرانا 01-06-11, 10:19 AM   #3
Senior Member
 
محمد عاصم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: گجرات
مراسلات: 1,679
کمائي: 52,583
شکریہ: 5,148
1,533 مراسلہ میں 5,930 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد عاصم کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد عاصم کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ایسے حالات میں ایک پاکستانی کیا اب بھی ان منافقوں اور اپنی ذاتی مفادات کے پجاری شعبدہ بازوں کے جھوٹے دعوں میں پھنسے گا؟؟؟ اور اگر پھر بھی یہی لوگ اقتدار میں آتے ہیں تو اس قوم سے زیادہ مردہ ضمیر اور حقائق سے نظریں چھوڑانے والی اور کوئی قوم نہ ہوگی
سارے فساد اور برُائی کی اصل جڑ یہ نظام جمہوریت ہی ہے اس لیئے اس لعنتی نظام کو ختم کرنے کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
__________________

یا اللہ پوری اُمتِ محمد علیہ السلام کو قرآن و سنت پر جمع کر دے آمین
http://muslim-islamicpoint.blogspot.com
محمد عاصم آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد عاصم کا شکریہ ادا کیا گیا
اویسی (01-06-11)
پرانا 04-06-11, 01:32 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: 899 ڈھوک پراچہ،سیٹلاءٹ ٹاؤن راولپنڈی
مراسلات: 285
کمائي: 7,798
شکریہ: 14
213 مراسلہ میں 859 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمد عاصم مراسلہ دیکھیں
ایسے حالات میں ایک پاکستانی کیا اب بھی ان منافقوں اور اپنی ذاتی مفادات کے پجاری شعبدہ بازوں کے جھوٹے دعوں میں پھنسے گا؟؟؟ اور اگر پھر بھی یہی لوگ اقتدار میں آتے ہیں تو اس قوم سے زیادہ مردہ ضمیر اور حقائق سے نظریں چھوڑانے والی اور کوئی قوم نہ ہوگی
سارے فساد اور برُائی کی اصل جڑ یہ نظام جمہوریت ہی ہے اس لیئے اس لعنتی نظام کو ختم کرنے کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے۔
محمد عاصم صاحب
مستقبل کے بارے میں آپ کی تشویش سے مجھے ایک واقعہ یاد آگیا۔برنارڈ شا اپنے دو بے تکلف دوستوں کے ساتھ ٹہل رہے تھے ،گپ شپ ہو رہی تھی۔ایک دوست نے کہا: دنیا میں شیطان بہت ہو گئے ہیں کیا ان میں کمی کی کوئی تدبیر ہو سکتی ہے؟برنارڈ شا نے کہا ہاں تین توابھی کم ہو سکتے ہیں،اسی وقت،اسی سڑک پر۔
کیوں نہ آغاز ہم اپنےآپ سے کریں۔بس درست سمت کا تعین ضروری ہےاورسچا جذبہ چاہیے۔ مسئلہ جمہوریت کا نہیں،اصل مسئلہ یہ ہے کہ ہم مسلمان قوم تو ہیں اور ہماری ترکیب بھی خاص ہے"خاص ہے تر کیب میں قوم رسولْ ہاشمی"لیکن ہماری تعلیم اسلامی ہے نہ تربیت اسلامی ہے۔خصوصا قرآن کی تعلیم سے ہماری پوری ساری سوسائٹی محروم ہے۔قرآن پوری نئی نسل کی ترجیح ہی نہیں رہا۔ستم ظریفی دیکھیے کہ ہم اپنے ذہین و فطین بچوں کوتعلیم تو دلاتے ہیں اسلام اور پاکستان کے دشمنوں کے تعلیمی نظام کے تحت،لیکن نتیجہ یہ چاہتے ہیں کہ یہاں سے پاکستان اور اسلام کے دوست برآمد ہوں،گویاہم اورآپ اس کوشش میں ہیں کہ بوئیں تو جومگرکاٹیں گندم ۔آپ کا یہ خدشہ بے جا نہیں کہ آئندہ انتخابات میں بھی اس کوشش کا مثبت نتیجہ نکلنے کی امید کم ہی کی جا سکتی ہے۔
ایچی سن، بیکن ہائوس اور روٹ سکولوں میں سیدناصدیق اکبر اور عمر فاروق رضی اللہ عنھما کے بیٹے تیار نہیں کیے جا سکتے،ان قتل گاہوں سےتو یہی زرداری،نواز اور کیانی ہی اگیں گے۔اس مسئلے کا حل یہ ہےکہ اصلاح کا آغاز اپنی درس گاہوں سے کریں۔اپنے ذہین ترین بچوں کو قرآن سے وابستہ کریں۔بے شک انہیں جدید ترین تعلیم بھی دلائیں،مگر پہلے قرآن سے آشنا کریں۔یہ شارٹ کٹ نہیں وقت زیادہ بھی لگ سکتا ہے مگراب ہمارے ہر مسئلے کا حل یہی ہے کہ قرآن ہماری نئی نسل کو انقلاب آشنا کردے۔

Last edited by عبدالہادی احمد; 04-06-11 at 01:44 PM.
عبدالہادی احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
عبدالہادی احمد کا شکریہ ادا کیا گیا
ہادی (04-06-11)
جواب

Tags
ہوگئے, ہے۔, کوئی, پاکستانی, یہی, والی, لیئے, لوگ, نواز, نظام, مردہ, اپنی, اقتدار, اشد, توجہ, جھوٹے, جمہوریت, حالات, ختم, دینے, ذاتی, زیادہ, زرداری, ضرورت, صف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
ª!ª محترم شاکر القادری بھائی( بانی القلم فورم و فانٹ) کا نامہ بنام عزیزی بتوسط حسب حالª!ª آبی ٹوکول گپ شپ 3 26-03-11 11:43 PM
سردار توسردار ہے احمدنواز قہقہے ہی قہقے 2 28-09-09 01:26 PM
ایم کیو ایم متوسط طبقےکی نمائندہ جماعت ہے،عمران خان فرحان دانش سیاست 7 28-09-09 12:51 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger