واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


امریکی شکست اور انخلائ، کوئی ہے جو غور کرے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-07-11, 06:54 PM   #1
امریکی شکست اور انخلائ، کوئی ہے جو غور کرے
saad-oad saad-oad آف لائن ہے 03-07-11, 06:54 PM

صدر باراک اوبامہ نے افغانستان سے امریکی فورسز کے انخلا کا اعلان کر کے دس سالہ دہشت گردی کے نام پر بدترین دہشت گردی پھیلانے کی جنگ میں اپنی عبرتناک شکست کا اعلان کر دیا ہے اوریوں دس سالہ جنگ میں اپنی ابتدائی شکست کا اعتراف کر لیا ہے۔ انخلاءکے شیڈول کے مطابق 2011ءمیں 10 ہزار فوجی جبکہ اگلے سال 23 ہزار فوجی کابل سے کوچ کر جائیں گے۔ باقی 68 ہزار فوجیوں کی واپسی مرحلہ وار ہو گی اور یوں 2014ءتک انخلاءکا عمل مکمل ہو جائے گا۔ نوائے وقت کی خصوصی رپورٹ کے مطابق امریکی گاڑیاں بذریعہ موٹروے کراچی پورٹ پر جائیں گی اور وہاں سے سارے سازوسامان کی امریکہ منتقلی کی جائے گی۔
امریکہ ایک ایسے وقت میں شرمناک واپسی کے مرحلے میں ہے جب اندر اور باہر ہر اعتبار سے امریکہ پوری طرح رسوا ہو چکا ہے۔ امریکی معیشت نے اوبامہ کی چیخیں نکال دی ہیں۔ امریکہ بے روزگاری کو سہارا دینے انڈیا بھی پہنچا مگر جس سطح کا دھچکا اسے لگ چکا ہے وہاں اب سہارے خود ڈوب جائیں گے اور ڈوبتی امریکی نیا کو بچانہ سکیں گے۔ صورتحال یہ ہے کہ اوبامہ اپنی بے حکمت پالیسیوں اور مصلحت ناآشنا رویوں کے باعث ایک ایسے ڈھلوان کے سفر پر روانہ ہو چکا ہے کہ بیرون امریکہ تو رسوا ہے ہی لیکن شکست کے اس شدید ترین بحران میں خود امریکی قوم بھی اپنے صدر کو کوئی دلاسہ دینے کو تیار نہیں۔ 2012ءکے بجٹ کے سلسلے میں اوبامہ کو ڈیموکریٹک پارٹی کی شدید ترین تنقید کا سامنا رہا ہے۔ 92 میں ایٹمی دھماکوں کے موقع پر پاکستان ڈیفالٹ کر جانے کی جو دھمکیاں ہمیں دی جاتی تھیں آج ان دھمکیوں کا نہیں بلکہ ان حالات کا امریکہ کو سامنا ہے۔ آج امریکی الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا میں امریکی شکست اور ڈیفالٹ کی خبریں جلی حروف میں چھپ رہی ہیں اور یہ اتنا بڑا واقعہ ہے کہ دنیا سمجھنے سے قاصر ہے جہاں تک محاذوں کی بات ہے تو امریکہ افغانستان و عراق دونوں محاذوں پر ایک فاش شکست کا ذائقہ چکھ چکا ہے۔ پہلے وہ اس کے اعتراف میں قدرے جھجکتے تھے مگر بدحواسی کا یہ عالم ہے کہ برملا اعتراف کرتے بھی شرمندہ نہیں ہوتے۔ اب امریکی وزیر دفاع کا تازہ بیان سوچنے سمجھنے اور اللہ کی مدد و نصرت پر یقین رکھنے والوں کے لئے ایمان تازہ کرنے کا باعث بن رہا ہے۔
برسلز میں رابرٹ گیٹس نے واضح طور پر ناٹو اتحاد توڑنے کی دھمکی دی یورپ کا شکوہ کیا کہ وہ امریکہ کو کئی محاذوں پر پھنسا کر خود بھاگ نکلتا ہے اور اب امریکہ ناصرف یہ کہ ناٹو اتحاد سے نکل بھاگے گا بلکہ وہ یورپ کی سکیورٹی کے معاملات سے بھی ہاتھ کھینچ لے گا۔ یہ وہی گیٹس صاحب ہیں جن پر اب یکدم بوکھلاہٹ، بے بسی اور سچ بیانی کا گیٹ کھل گیا ہے اور اسی معرفت میں انہوں نے دنیا کے سامنے اعتراف کیا کہ چار سال سے جناب کا معمول یہ ہے کہ وہ روئے بغیر سو نہیں سکتے اور یہ رونا انہیں عراق و افغانستان جنگوں کے اخراجات، قتل ہونے والے فوجیوں اور دنیا میں ہوئی امریکی رسوائی پر آتا ہے۔ یہ ایک بہت بڑا فرق ہے جو کفر و اسلام کی جنگوں میں واضح ہوتا ہے۔ ہمارے ہاں رونا مردوں کا نہیں عورتوں کا کام ہوتا ہے اور اللہ کے فضل سے ہماری ماﺅں کا یہ کردار رہا ہے کہ انہوں نے کبھی شہداءکی لاشوں پر آنسو نہیں بہائے۔
چنانچہ اس وقت جو حالات بہت نکھر کر سامنے آئے ہیں ضرورت ان سے سبق سیکھنے اور اپنے ایمانی جذبات تازہ کرنے کی ہے۔ ایک ایسی بڑی جنگ جس میں ساری دنیا چند مجاہدوں کے خلاف دس سال تک لڑتی رہی اور پھر بالآخر پوری دنیا نے ان بظاہر نہتے مجاہدوں کے مقابل کھلی شکست کا اعتراف کر لیا ہے اور بلکہ اپنے ہی اقدامات، اپنے ہی عمل سے غلط بھی ثابت کیا ہے۔ کل جن لوگوں کو اقوام متحدہ کی چھتری تلے دہشت گرد قرار دیا تھا آج انہی ہاتھوں اور اسی پلیٹ فارم سے انہیں پرامن اورشریف شہری قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ سارے حالات و واقعات ہمیں یہ سبق دیتے ہیں کہ سروسامانی کی قلت و کثرت سے نہیں بلکہ شکست فتح کے معیار حق و باطل کے پیمانوں سے طے کئے جاتے ہیں، فتح مکہ سے پہلے بہت سے لوگ اس لئے ایمان لانے سے رکے رہے تھے کہ وہ منتظر تھے جو فتح یاب ہو گا، اسی کا ساتھ دیں گے اور جب فتح مکہ میں مسلمان واضح اکثریت سے کامیاب ہو گئے تو قرآنی الفاظ میں لوگ جوق در جوق اسلام میں داخل ہونے لگے۔ یہاں آج ہم ان مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہیں جو امریکہ کی کامیابی کی امید سے اہل جہاد کا ساتھ دینے سے کتراتے تھے، آج وہ اگر اپنی متذبذب پالیسیوں کو چھوڑ کر امریکی ڈوبتے جہاز سے الگ ہو جائیں بلکہ اس کو جلد ڈبونے میں اپنا کردار ادا کریں۔ امریکہ کو نہ تو وہ ڈوبنے سے بچا سکے اور نہ اسے راضی ہی کر سکے، چلو ابھی موقع ہے اپنے رب کو راضی کر لیں، دیر ہی سے سہی صحیح منہج جہاد کو گلے سے لگا لیں۔ اس سے ایک طرف جہاں اہل اسلام کے حوصلے بلند ہوں گے۔ ان کی کامیابی کی رفتار تیز تر ہو جائے گی وہیں ایسے لوگوں کا بھی دین و دنیا دونوں کا بھلا ہو جائے گا۔ اب کے بدلتے وقت کی تیز ترین یہی پکار ہے اللہ کرے کہ ہمارے کانوں میں ابھی اس صدا سننے کی سکت باقی ہو اور ہم اس پر لبیک کہہ کر دین و دنیا کی سرخروئی حاصل کرنے کے قابل ہو سکیں۔ (آمین)






بشکریہ۔۔۔ ہفت روزہ جرار
والسلام ۔۔۔۔۔ سعد اوڈراجپوت
saad oadrajput

saad-oad
Junior Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: کراچی
عمر: 24
مراسلات: 15
شکریہ: 1
9 مراسلہ میں 36 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 101
Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے saad-oad کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (04-07-11), نبیل خان (03-07-11), مرزا عامر (03-07-11), wajee (04-07-11), رضی (04-07-11)
پرانا 03-07-11, 11:48 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: کراچی
عمر: 24
مراسلات: 15
کمائي: 507
شکریہ: 1
9 مراسلہ میں 36 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تمام بھایوں کا شکریھ
saad-oad آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, کراچی, پاکستان, واقعات, وزیر, قرآنی, مکہ, مکمل, موقع, منتقلی, آج, ایمان, اقوام متحدہ, اللہ, امریکہ, اسلام, جلد, خلاف, خصوصی, رفتار, روزہ, سفر, عالم, صدا, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
سلسلہ پیار کا آغوش دَر آغوش بھی ہے عدنان دانی شعر و شاعری 1 16-06-11 03:27 PM
دم مست قلندر مست مست - نصرت فتح‌علی خان پاکستانی فن و فنکار 2 28-05-11 10:51 PM
مولانا فضل الرحمن نے سیاست میں بڑا کردار ادا کرنے کے لئے امریکہ سے مدد کی درخواست کی، وکی لیکس گلاب خان خبریں 4 28-03-11 12:34 PM
ایٹمی اسلحے خانے کی براہ راست رسائی ،امریکی درخواست آج مسترد کردیجائیگی عبدالقدوس خبریں 3 16-04-08 06:23 PM
بھارتی کرکٹ بورڈ نے دلیپ وینگسارکر زرتلافی کی درخواست پر غور نہیں کیا خرم شہزاد خرم کرکٹ 0 17-12-07 02:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:56 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger