واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


امریکی چھوت چھات کی داستان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 25-11-10, 04:14 AM   #1
امریکی چھوت چھات کی داستان
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 25-11-10, 04:14 AM

کشور ناہید

ٹونی بلیئر نے ا پنی یاد داشتوں میں لکھا ہے کہ ایک دفعہ ملکہ الزبتھ نے اپنے سم پیلس میں انہیں بلاتکلف کھانے پر مدعو کیا۔ کھانا کھانے کے بعد ملکہ برطانیہ نے اپنے برتن اٹھاتے ہوئے کہا کہ آج میں نے نوکروں کو چھٹی دے دی ہے اس لئے ہمیں خود برتن اٹھانے اور دھو کر رکھنے ہیں۔ ایک طرف تو ملکہ برطانیہ کی متانت کا یہ احوال ہے اور دوسری طرف امریکی صدر جب ہندوستان کے دورے پر آئے تو اپنے ساتھ اپنے باورچی بھی لے کر آئے، دو سو صحافیوں کو ساتھ لے کر آئے اور ڈھائی سو بزنس مین بھی ان کے ساتھ تھے۔
سنا اور دیکھا ہے کہ برصغیر کے چاہے مغلائی کھانے ہوں کہ دیسی چنے بھٹورے جیسے، دنیا بھر میں گورے چٹخارے لے کر کھاتے ہیں۔ اب جبکہ پورا ہوٹل ان کیلئے ریزرو تھا تو وہاں کے باورچی اور شیف ظاہر ہے کھوکھے کی طرح ایک ہی گندے پانی میں چائے کے کپ نہیں دھو رہے ہوں گے۔ آخر کون سا خطرہ تھا اور کتنا تعصب تھا کہ وہ اپنے باورچی لے کر ہندوستان آئے۔ یوں تو دیوالی منانے کا شوق تھا مگر نہ شرلی نہ پٹاخے، ظاہری ہلکا پھلکا بچوں جیسا ڈانس، بالکل ایسے جیسے بش صاحب اسلام آباد آئے تھے تو انہوں نے بچوں کے ساتھ امریکن سفارتخانے کے اندر کرکٹ کھیل کر یہ جتایا تھا کہ وہ کتنے خوش ہیں پاکستان آ کر۔
اوباما صاحب نے نوجوانوں سے جو بات چیت کی وہ بھی کسی آڈیٹوریم میں نہیں تھی بلکہ ایک برآمدہ سا تھا، شاید سیکورٹی کا مسئلہ تھا۔ جو شخص مہاتما گاندھی اور اہنسا کی تعریف کرتے تھکتا نہیں تھا اس شخص کے اندر اور باہر خوف کی دیواریں کھڑی تھیں۔دوسری طرف امریکہ کے نئے سفیر اپنی وسعت نظری دکھانے کیلئے علامہ اقبال کے مزار پہ جا رہے ہیں میاں میر کی درگاہ پہ حاضری دے رہے ہیں۔ بادشاہی مسجد دیکھ رہے ہیں۔ ممکن ہے کل کو مسجد وزیر خان کے باہر چنے بھٹورے کھا رہے ہوں اور اگلے دن اینٹی بائیوٹک پہ انحصار کرنا پڑ رہا ہو۔ ایسا مہنگا مہمان کہ روز کا دو بلین کا خرچ آرہا تھا۔ ان کے تیس کتوں کو ٹھہرانے کے علاوہ ان کتوں کے سیکورٹی گارڈز بھی کتوں کو پوری آسائش فراہم کر رہے تھے۔ اتنی سیکورٹی کے باوجود خوف اتنا تھا کہ محل کی جگہ صرف ہوٹل یا پھر ہمایوں کا مقبرہ دیکھ کر اپنی تشفی کرلی۔ وہ تو خیر ہوئی کہ مہاتما گاندھی کی سمادھی والوں نے کتوں کے لانے پر اعتراض کیا اور وہ نہیں آ سکے کہ بش کے زمانے میں کتے لے جائے گئے تھے تو بڑا اودھم مچا تھا۔ میرا اندازہ ہے کہ امریکی بیروں نے بھی انڈین یونیفارم پہن کر اپنے باس کو کھانا جو انہوں نے اپنے باورچیوں سے بنوایا تھا وہ خود ہی پیش کیا ہو گا۔
ہندوستانی کہتے ہیں کیا بلکہ کرتے ہیں چھوت چھات، یہ جو امریکی صدر کررہے تھے وہ کیا تھا۔ ہمارے ہاں آتے، ہم تو وضو بھی کرواتے اور نماز بھی پڑھواتے بلکہ مسلمان ہونے کی تصدیق کیلئے کسی سیانے کو بھی بلوا لیتے۔
اگر ہمارے ملک آتے تو ہم کہتے کہ اپنے ساتھ جو چینی لائے ہو وہ تو چھوڑتے جاﺅ۔ گوشت بھی قربانی کا تحفہ سمجھ کر لے لیتے، اس میں شرم کی کون سی بات ہے، ہم ہر روز ان سے کچھ نہ کچھ مانگتے رہتے ہیں، اب آنکھ کی شرم تو رہی نہیں۔ ویسے بھی ہم در پردہ ہندوستان سے بھی سامان کم از کم دو ارب روپے کا منگواتے رہتے ہیں۔ وہ چونکہ دوبئی سے ہو کر آتا ہے اس لئے اور مہنگا پڑتا ہے۔ یہ الگ بات ہے کہ واہگہ کے راستے ٹماٹر، پیاز، ادرک اور لہسن ٹرک بھر بھر کر آتا رہتا ہے، وہ کسی حساب کتاب میں نہیں ہوتا ہے۔
جب تک ہم دونوں ممالک ایمانداری سے کاروبار کرنے کی باقاعدہ نیت نہیں کریں گے جب تک ہم افغانستان، چین اور ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات باقاعدہ بحال نہیں کریں گے اور امریکہ کی جھولی میں گرتے رہیں گے۔ ہم ایف سولہ طیارے تو حاصل کرلیں گے وہ بھی پرانے والے اور کچھ بھی نہ مل سکے گا۔
واہگہ پہ روزانہ 70 سے 80 ٹرک افغانستان کیلئے سامان لے کر آتے ہیں۔ ہم بھلے مانس بن کر اتنے ہی ٹرک اپنے ملک کیلئے سرکاری سطح پر منگوالیں تو کم از کم پیاز 100 روپے کلو تو نہ فروخت ہو اور دالیں 180 روپے کلو تک مہنگی نہ ہو جائیں۔ جو کشمیر سے تجارت شروع ہوئی تھی وہ بھی ٹھپ ہو گئی ہے۔ لوگ سری نگر کے سیبوں کا پوچھتے تھے آخر یہ دونوں ملکوں کے دماغ میں جو خناس سمایا ہے وہ کب ختم ہوگا۔ گزشتہ 63 سالوں میں تین نسلیں نفرتوں کی آگ میں جھونک دی ہیں، کیا فائدہ ہوا اور کس کو ہوا؟ اب جبکہ اوباما بھی کہہ کر گئے ہیں کہ اے میرے بڑے سے ہندوستان! پاکستان کے بغیر گزارا نہیں ہے۔ یہ ایک اہم ملک ہے۔ اب بھی ہندوستان کی حکومت مذاکرات کیلئے تیار نہ ہو۔ پہلے انڈین ایئرلائنز کے جہاز یہاں آتے تھے وہ تو دوبارہ شروع کئے جائیں، کم از کم اسلام آباد اور دہلی کے درمیان ہوائی سفر شروع ہو اور ویزا کی پابندیاں نرم ہوں۔ زبانی جمع خرچ کا کوئی انجام بھی ہونا چاہئے۔ کیا نظریہ پاکستان صرف ہندوستان دشمنی پہ جم کر رہ گیا ہے۔ دنیا کہاں سے کہاں نکل گئی۔ ویتنام اور جاپان حملے بھول گئے ہیں، امریکہ سے دوستی کرلی ہے۔ ہم تو دونوں ممالک دھوتی پہننے اور ہاتھ سے چاول اور روٹی کھانے والے ملک ہیں۔ امریکہ کی ہدایت کے مطابق ہی سہی تعلقات بہتر کریں۔ ہندوستان نے لاہور لکشمی چوک کے ٹکاٹک بنانے والے باورچی بلا کر توے پر گردے کپورے بنانے سیکھ لئے ہیں۔ ہمارے ملک میں اب تھالی عام ہو رہی ہے، ہندوستانی فلمیں لگ رہی ہیں۔ یہ تصنع کا ملمع اتار پھینکیں اور دونوں ممالک اپنے امریکی بادشاہ کا حکم مان لیں۔
روزنامہ جنگ راولپنڈی
24نومبر 2010ء
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,463
شکریہ: 1,529
2,954 مراسلہ میں 8,195 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 357
Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے گلاب خان کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-11-10), ارشد کمبوہ (25-11-10), عبدالقدوس (25-11-10)
پرانا 25-11-10, 05:45 AM   #2
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,335
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہترین یہ سرورق کی ضرور ت ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (25-11-10), گلاب خان (26-11-10), ارشد کمبوہ (25-11-10)
پرانا 25-11-10, 07:55 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ایک بہترین تحریر ہے!!!
شئیرنگ پر مُباکباد قبول فرمائیں!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (26-11-10), ارشد کمبوہ (25-11-10)
پرانا 01-12-10, 03:12 AM   #4
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,463
کمائي: 93,763
شکریہ: 1,529
2,954 مراسلہ میں 8,195 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default سرورق کی زینت

انتظامیہ کی طرف سے سرورق پر شائع کرنے کے لئے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (01-12-10)
جواب

Tags
ہے۔, فروخت, گئی, پاکستان, وزیر, لوگ, نماز, ممکن, مسلمان, مسجد, آج, امریکہ, اسلام, بچوں, حکم, خوش, دی, دنیا, سفر, شخص, شروع, علامہ, صحافیوں, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بھوت بنانا ! فیصل ناصر آئیں کمپیوٹر سیکھیں 62 02-02-11 11:08 AM
کیا ہم ممبرز میں سے کوئی ایک جن بھوت ہے؟ حیدر گپ شپ 30 01-12-10 05:18 PM
جن، بھوت اور دریائے راوی کنعان دیگر تحقیقات 0 01-05-10 03:28 AM
بھوت یاں جن آ جائے تو بارش اور گلاب گپ شپ 54 16-11-08 10:03 AM
نامعلوم دھشت گرد : منظور راجپوت کراچی وجدان میرا پاکستان 4 08-10-08 04:18 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 11:59 AM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger