واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


امیر جماعت اسلامی کے نام !

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-08-11, 03:55 PM   #1
امیر جماعت اسلامی کے نام !
حیدر حیدر آف لائن ہے 22-08-11, 03:55 PM

محترم جناب امیر جماعت اسلامی پاکستان سید منور حسن صاحب

موضؤع: کراچی کی صورت حال اور آپکی مجرمانہ خاموشی

السلام علیکم !
اُمید کرتا ہوں کہ آپ دین و ایمان کی خیریت کے ساتھ رمضان کی برکات سے فیضیاب ہو رہے ہوں گے۔ اللہ آپ لوگوں کے درجات میں اضافہ فرمائے۔ میرا یہ خط لکھنے کا مقصد آپ کی توجہ کراچی کی روز بروز بگڑتی صورت حال کی طرف دلانا ہے جہاں روز لاشے اُٹھتے ہیں اور ماؤں کی کوکھ اُجڑتی ہے۔ جہاں دہشت گردوں کے خونی ہاتھوں سے ہماری بہنوں کے سہاگ ، ہمارے چھوٹے بھائیوں کے سروں سے والدین کا سایہ اور بُوڑھے والدین کی آنکھوں کے چراغ ایک ایک کر کے بُجھتے جا رہے ہیں۔ کراچی میں ہر روز قیامت کا سماں ہوتا ہے۔ روزی کمانے کی خاطر گھر سے باہر پاؤں رکھنے والے کو یہ علم نہیں ہوتا کہ وہ واپس گھر آئے گا یا اسکا لاشہ کسی ہسپتال کے مردہ خآنہ میں پڑا رہے گا۔ اس خؤفناک صورت حال کا ذمہ دار کون ہے، یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ یہ صورت حآل کسی غیر اسلامی ملک میں ہوتی تو شاید قابل برداشت بھی ہوتی ، لیکن افسوس کا مقام یہ ہے کہ یہ سب کھیل اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں کھیلا جا رہا ہے۔ وہی کراچی، جہاں سے آپ کا بھی تعلق ہے۔ میری اس تمہید کا مقصد آپ کو بور کرنا ہر گز نہیں۔ بلکہ آپ تک کُچھ خبریں پہنچانا تھا کہ اب تک کراچی میں ہزاروں افراد قتل ہو چُکے ہیں۔ شاید آپ کو اس کا علم ہو۔۔۔لیکن آپ کی خاموشی سے لگتا ہے کہ آپ تک ابھی تک یہ خبریں نہیں پہنچیں۔

"رب کی دھرتی پر رب کا نظام " کا نعرہ لے کر جماعت اسلامی کا جو کارواں چلا تھا ، اس کارواں کے مسافروں نے وقت آنے پر اسلام کے نام پر مر کٹنے کا عملی نمونہ بھی پیش کیا تھا۔ قادیانی مسئلہ ہو یا کہ ایوب خان کی آمریت، بنگلہ دیش ہو یا کہ افغانستان یا کہ کشمیر ہر جگہ جماعت اسلامی کے افراد نے خون کا نذرانہ دے کر اپنی باتوں کو عملی طور پر ثابت بھی کیا کہ "مسلمان ایک جسد واحد کی طرح ہوتے ہیں۔ ایک عضو کو تکلیف ہو تو پورا جسم وہ تکلیف محسوس کرتا ہے"۔ لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ جب کراچی میں قتل و غارت کا طوفان برپا ہے تب جماعت اسلامی غفلت کی نیند سو رہی ہے۔ اس کے رہنماؤں کے نیم دلانہ بیانات سامنے آ رہے ہیں۔ ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ جیسے کراچی پاکستان کا حصہ نہیں بلکہ کسی دور دراز ملک میں واقع ہے اور وہاں مسلمان گاجر مولی کی طرح نہیں کٹ رہے بلکہ کسی اور امت پر یہ کڑا وقت آیا ہوا ہے۔

مجھے یاد ہے آج سے دو سال قبل جب آپ رحیم یار خان آئے تھے تو آ پ نے تقریر کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’جب وقت کی ضرورت ہوگی تب ہم میدان میں بھی آئیں گے"۔ یہ وقت کی ضرورت عجیب معما ہے۔ ریمنڈ ڈیوس پاکستانیوں کو مار کر چلا گیا، وقت نہ آیا، پاکستانی سر زمین کی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امریکہ کئی افراد کو مار کر چلا گیا ، پھر بھی وقت نہ آیا۔۔۔اور تو اور کراچی کئی سال سے خون میں رنگا جا رہا ہے ، گزشتہ چند ماہ سے خؤن کی ہولی میں اس قدر تیزی آ گئی ہے کہ روزانہ درجنوں افراد کی گردنیں کاٹ کر پھینک دی جاتی ہیں اور پھر بھی وقت نہیں آ رہا۔
حضرت کب وہ وقت آئے گا جب آپ میدان میں نکلیں گے؟ کیا بروز قیامت؟

افغانستان کے مسئلہ پر ہنگامے و مظاہرے کرنے ، کشمیر کے مسئلہ پر ہاتھوں کی زنجیر بنانے والے جماعت اسلامی کے افراد کو اہلیان کراچی کا غم نظر کیوں نہیں آتا؟ چچینیا کے لیے آہ و فغاں کرنے والوں کو کراچی میں گرتے لاشے نظر کیوں نہیں آتے؟عراق کا درد دل میں رکھنے والوں کو کراچی کا غم محسوس کیوں نہیں ہو رہاِ؟

دین صرف حکومت کو بُرا بھلا کہہ لینے اور "حکومت کی خرابی ہی تمام برائیوں کی جڑ ہے" کہہ لینے تک محدود نہیں ہے، بلکہ دین دکھی دلوں کی غم گساری، بے کسوں اور لاچاروں کی اشک شوئی ، اور گرتے ہووں کو سہارا دینے کا نام بھی ہے۔ کراچی کے موضؤع پر محض بیانات سے بڑھ کر کوئی سرگرم مثبت کردار ادا کرنا ، آپکی قومی ہی نہیں بلکہ ملی و دینی ذمہ داری بھی ہے۔ میری جناب سے گزارش ہے کہ اپنی دینی ذمہ داریوں کو محسوس کریں اور ان کو پورا کریں۔

میری جناب سے گزارش ہے کہ آپ اپنے ساتھیوں اور دوستوں اور تعاون کرنے والوں کے ساتھ کراچی کے مسئلہ پر سنجیدگی سے غور کریں اور جلد از جلد اس مسئلہ کو حل کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو ۔


بدرالزمان
رحیم یار خان


نوٹ:
جماعت اسلامی کی ویب سائٹ پر پوسٹ کر دیا گیا۔ مقامی ذمہ دار کو پرنٹ دے دیا جائے گا۔
اگر کسی صاحب کے پاس جماعت اسلامی کے کسی ذمہ دار کا ای میل ایڈریس ہو تو براہ مہربانی یہ انکو بھیج دیا جائے۔
آپ احباب بھی اپنے اپنے علاقے میں موجود اپنے با اثر افراد اور متعلقہ دینی جماعتوں کے ذمہ داران سے مل کر ، ان کو کراچی کے موضوع پر جھنجھوڑنے کی کوشش کریں

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 891
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (22-08-11), shafirajput (24-08-11), shafresha (22-08-11), skjatala (23-08-11), ھارون اعظم (22-08-11), نبیل خان (22-08-11), محمدمبشرعلی (24-08-11), آبی ٹوکول (22-08-11), احمد بلال (23-08-11), سیفی خان (23-08-11), سحر بٹ (23-08-11), شمشاد احمد (23-08-11), عبداللہ آدم (26-08-11), عدنان دانی (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 04:52 PM   #2
Senior Member
 
طاھر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2007
مقام: دنیائے فانی
عمر: 42
مراسلات: 2,817
کمائي: 46,565
شکریہ: 2,080
1,944 مراسلہ میں 6,506 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

کیا آپ کے خیال میں‌جماعت اسلامی کراچی میں‌کچھہ رول ادا کرنے کی پوزیشن میں‌ہے؟

والسلام

طاہر
طاھر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے طاھر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (23-08-11), ھارون اعظم (22-08-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 04:59 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر یہ لوگ کُچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تو انکو دوبارہ سے خانقاہیں کھول لینی چاہییں اور سید مودودی کی کتب جلا دینی چاہییں۔
حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (23-08-11), فیصل ناصر (22-08-11), فرحان دانش (22-08-11), پیارا (22-08-11), احمد بلال (23-08-11), سیفی خان (23-08-11), طاھر (22-08-11)
کمائي نے حیدر کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
23-08-11 شمشاد احمد گويا تخريب دين تو توہين اہل دين آپ كي نظر ميں كام كي بات ہے۔ 0
22-08-11 پیارا واہ بھائی پہلی دفعہ ایک کام کی بات کی ہے۔ 150
پرانا 22-08-11, 05:55 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 2,286
کمائي: 26,460
شکریہ: 8,476
1,586 مراسلہ میں 3,505 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اگر یہ لوگ کُچھ بھی کرنے کی پوزیشن میں نہیں تو انکو دوبارہ سے خانقاہیں کھول لینی چاہییں اور سید مودودی کی کتب جلا دینی چاہییں۔
حیدر بھائی بہت غصے میں ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ غصہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حق بجانب ہے ۔۔ اللہ کریم میرے ملک کہ حال پر رحم فرمائے آمین
نبیل خان آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے نبیل خان کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (24-08-11), skjatala (23-08-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11), شمشاد احمد (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 05:59 PM   #5
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,172
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی ان پہ اثر نہیں ہونے والا۔ خیر میں نے اپنے بلاگ پہ بھی لگادیا ہے۔
امیر جماعت اسلامی کے نام | عدنان کا بلاگ
__________________
----------
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 06:04 PM   #6
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,782
کمائي: 41,155
شکریہ: 2,659
1,639 مراسلہ میں 3,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
Exclamation

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : طاھر مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
کیا آپ کے خیال میں‌جماعت اسلامی کراچی میں‌کچھہ رول ادا کرنے کی پوزیشن میں‌ہے؟
والسلام
طاہر
جماعت اسلامی کراچی میں چکن رول اور سموسوں کی دکان کھول لینے کی پوزیشن میں‌ہے

Last edited by فرحان دانش; 22-08-11 at 06:07 PM.
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 07:12 PM   #7
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔۔۔

ویسے اگر منور صاحب نے پڑھ لیا تو فورا ہی کہی دیں گے کہ یہ بھی امریکی سازش ہے اور حیدر امریکی ایجنٹ ہے۔۔۔ اگر ان سے کوئی بیان دلوانا ہے تو پھر اپنے خط میں اس کو امریکی سازش قرار دیں فورا کوئی بیان آ جائے گا۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
skjatala (23-08-11), فیصل ناصر (22-08-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 07:57 PM   #8
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,868
شکریہ: 23,988
4,979 مراسلہ میں 14,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پہلے بھی ایک دن حیدر بھائی نے ایسی بات کی تھی اور میں کہتے کہتے رہ گیا تھا کہ جماعت اسلامی اور جمعیت کراچی میں لاشیں اٹھا اٹھا کر تھک گئے ہیں ...........

مظاہروں کے دن نہیں ہیں برادر آج کل، جب ہر دوسری بلڈنگ پر کوئی نہ کوئی گروہ مورچہ زن ہو!!!

اور نتیجہ.............ککھ بھی نہیں...........

معذرت کے ساتھ مظاہروں کے علاوہ کوئی ایسا حل تجویز بھی فرمائیں جس کا نتیجہ بھی نکلنے کی امید ہو.......... کیا مظاہروں کا اب تک کوئی نتیجہ برامد ہوا ہے؟؟

تو پھر ایسی خونی صورتحالات میں اس کا فائدہ، جب ہر طرف بندوق کا راج ہو!!!

اس صورتحالا کا ایک ہی حل ہے.............. وہ کسی نے ماننا نہیں ہے!!!
__________________
قال الشيخ محمد نجيب المطيعي - رحمه الله- في تصوير طبيعة طريق المجاهد :
"وإنما يجاهد المؤمن في الله جهاده، إن أخفق فإفادة أو أوذي فإرادة، أو نفي فريادة،
أو سجن فعبادة، أو عاش فقيادة، أو مات فشهادة، فله الحسنى وزيادة"
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (22-08-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11), راجہ اکرام (22-08-11)
پرانا 22-08-11, 08:07 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فیس بک پر جماعت اسلامی کراچی کو روانہ کیا گیا
اور
ایک ای میل infojamaat@gmail.com پر بھی روانہ کردی ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 11:31 PM   #10
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,172
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی گوہر بھائی کی ویب سائٹ اردو سکائی پہ بھی یہ خط پوسٹ کردیا گیا ہے
امیر جماعت اسلامی کے نام | Urdusky Network, Pakistan News, Online Urdu News Paper, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Horoscope, Sports, Health, Cards, Islam, showbiz, Quran, hadith, Islamic Names, Urdu SMS, Urdu Articles ... Lots of Urdu-Stuff.
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 11:31 PM   #11
ناظم اعلی


 
محمدعدنان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
کمائي: 5,560,014,172
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی گوہر بھائی کی ویب سائٹ اردو سکائی پہ بھی یہ خط پوسٹ کردیا گیا ہے
امیر جماعت اسلامی کے نام | Urdusky Network, Pakistan News, Online Urdu News Paper, Urdu Magazine, Urdu Poetry, Urdu Horoscope, Sports, Health, Cards, Islam, showbiz, Quran, hadith, Islamic Names, Urdu SMS, Urdu Articles ... Lots of Urdu-Stuff.
محمدعدنان آف لائن ہے   Reply With Quote
محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 11:47 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,023
شکریہ: 25,208
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بے چاری جماعت اسلامی
ساری عمر گزر گئی ان کے دھرنوں اور احتجاج کی مخالفت کرتے اور اب گولیوں کی گھن گرج میں جماعت اسلامی

اور فرحان دانش بھائی کراچی کے بھی ہیں اور ایم کیو ایم کے بھی
وہ بالکل ٹھیک بتا سکتے ہیں کہ جماعت اسلامی کس پوزیشن میں، ایم کیو ایم نے ان کے رہنماؤں اور کارکنان کو کس بڑی تعداد میں شہید کیا ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
skjatala (23-08-11), ھارون اعظم (22-08-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11), شمشاد احمد (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 11:52 PM   #13
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,336
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فرحان دانش مراسلہ دیکھیں
جماعت اسلامی کراچی میں چکن رول اور سموسوں کی دکان کھول لینے کی پوزیشن میں‌ہے
جی بالکل، تاکہ بھائی لوگ بھتہ لینے پہنچ جائیں وہاں۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11), طاھر (23-08-11)
پرانا 22-08-11, 11:55 PM   #14
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,023
شکریہ: 25,208
16,383 مراسلہ میں 41,612 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

حیدر بھائی
کیا الیکشن میں‌بھی آپ عوام کے نام ایک خط لکھیں گے جس میں سب کو کہیں گے کہ جماعت اسلامی کو ووٹ دیں؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (23-08-11), احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11)
پرانا 23-08-11, 12:12 AM   #15
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جماعت اسلامی سے یہ جواب موصول ہوا ہے

Name:  8-22-2011 11-30-13 PM.jpg
Views: 81
Size:  45.8 KB


اب بتائیں کیا کریں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (23-08-11), حیدر (23-08-11), سیفی خان (23-08-11), شمشاد احمد (23-08-11)
جواب

Tags
color, کراچی, پوسٹ, پاکستان, ویب, نیند, نظر, آج, ای میل ایڈریس, ایمان, اللہ, امیر, امریکہ, اسلامی, جلد, حل, حال, حسن, خلاف, خان, رمضان, سال, شہر, غم, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 15 31-08-10 12:28 AM
جماعت اسلامی کے وفد کا دورہ چین ھارون اعظم سیاست 0 02-04-10 09:41 PM
::::: اچھی بدعت اور بری بدعت :::::: عادل سہیل ایمان 95 03-08-09 05:51 PM
گڈ بدعت اینڈ بیڈ بدعت sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 40 26-07-09 09:52 AM
جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger