واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


انجانہ خوف

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-10-10, 06:44 AM   #1
انجانہ خوف
عبدالقدوس عبدالقدوس آن لائن ہے 12-10-10, 06:44 AM

آج ہم زندگی فطری طرز کی بجائے غیر فطری انداز میں گزار رہے ہیں۔کہیں احساس محرومی کے بدلے معاشرہ کو احساس محرومی کا شکار کر رہے ہیں تو کبھی انجانے خوف اعصاب پہ مسلط ہیں۔اپنی بربادی یا بدنامی کے خوف سے دوسروں کی زندگیوں میں رواں دریا کے آگے بند باندھ رہے ہیں۔ آخر کب تک پانی کا بہاﺅ روک پائیں گے؟ہماری زندگیاں کچھ ایسے ہی بیت رہی ہے، ہر لمحے ہمیں آتش فشاں پھٹنے کا خطرہ لاحق ہے۔ میں نہیں سمجھ سکا، لوگوں نے خوفِ خدا میں سے خدا کو نکال دیا اور پھر اتنے خوفزدہ کیوں ہیں؟عجب بات ہے ہم سب مانتے ہیں کہ خدا کی لاٹھی بے نیاز ہے۔

انسان جب اپنے ربّ سے سچی توبہ کرتا ہے تو وُہ گناہ دوبارہ سرزد نہیں ہوسکتا۔ گناہ کی فوری سزا خوف میں جکڑے جانا ہے۔ ہم روزانہ توبہ کرتے ہیں، روٹین کی توبہ! ہم اِس دُنیا کو مکافاتِ عمل مانتے ہیں مگر انجام کے متعلق انجان بنتے ہیں۔ شائید ہم زندگی کو زندگی کی طرز کی بجائے اپنے اندازِ اصول سے گزارنا چاہتے ہیں۔

ہم نہ جانے روزانہ کتنوں سے زیادتی کرتے ہیں۔ لوگوں کی ہائے لیتے ہیں۔ ہمیں ہمیشہ دوسروں کی بیشمار زیادتیاں تو نظرآتی ہے۔ کبھی یہ سوچا، ہم لوگوں سے کتنی زیادتیاں کرتے ہیں؟ کیا کبھی اپنی انجان زیادتیوں کا بھی کفارہ ادا کیا؟

حق تلفی کا علاج نہ دوا میں ہے ، نہ ہی دُعا میں۔ شائید تو بہ بھی کام نہ آئے، اگر کچھ ہے تو معافی میں، حقوق العباد میں۔ اگر مظلوم راہی عدم کا شکار ہوا۔ پھر کفارہ ہی کچھ کام آوے۔ یہ کیوں ہے، آج ہماری دولتیں (مال و اولاد) لُٹتی ہیں، عزت کی عمارات گر پڑتی ہے۔ کہیں یہ اللہ کی جانب سے آزمائش ہے تو کہیں ہمارے انجان خوف کا ٹوٹتا بند۔ ہم اپنے رزق اور عمل میں حلال و حرام کی فلسفیانہ بحث الجھاتے ہیں۔افسوس! ان میں اصل تمیز اور پہچان بھول رہے ہیں۔ حرام نوالہ اور حرام خیال بھی نامعلوم خوف لاحق کرتا ہے۔ انجان بیماری!!۔

کبھی کبھی یہ انجانے خوف ہم خود پر زبردستی طاری کرتے ہیں۔ اللہ کے جلال پر تحریر و تقریر کرنے والے اللہ کا جمال نہیں بتاتے۔ سامعین و قارئین زبردست خوف میں مبتلا ، کوئی دُعا پڑھنا بھول گئے تو گنا ہ کا خوف، تلفظ میں معمولی سی غلطی انجانے میں ہوئی مگر گناہ کا خوف، زندگی کے اوراد ِ وظائف میں مصروف انسان اپنے اُوپر خوف اس قدرطاری کر لیتا ہے کہ ایسا معصوم انسان گھر سے باہر قدم نکالنے پر انجانے خوف و گھبراہٹ میںمبتلا ۔

میں جس معاشرہ کو دیکھ رہا ہوں۔ یہ بے لچک لوگوں کا بے لچک معاشرہ ہے، جہاں قدامت پرست اور باغی بستے ہیں۔ سیکولر کے نام پہ صرف صوفی نہیں، عیاش بھی بستے ہیں۔ صوفیا کی قدر ہم بڑی کرتے ہیں مگر اُنکی تعلیم پراب عمل کرتے نہیں۔ خود کو سیکولر، لبرل کہتے ہیں۔ وُہ بھول جاتے ہیں ، یہ کیاہوتے ہیں؟ دوسروں کی مرضی چھوڑنا، اپنی مرضی مار دینا اور حق فیصلہ کرنا لفظ سیکولر اور لبرل کی بنیادی اینٹوں میں سے ایک ہے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ اِس پابند زندگی کا ہے۔

معاشرہ اور مذہب دونوں بدلتے حالات کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایک آٹو میٹک ایڈجسٹ مینٹ سسٹم! مگر کیا ہوا؟ ہم نے مذہب کی ساری سختیاں اپنی زندگی میں داخل کی۔ اُن پابندیوں کا بیلنس کرنے کے لیے مذہب کچھ نرمیاں بھی دیتا ہے ، وہاں ثقافت کی روایات عائد کر دی۔ ثقافت کی لچک مذہب میں گناہ کے تصور سے ہٹا دی گئی۔ مذہب کی نرمی صدیوں کی روایات کے نام پر قیدی بنا لی گئی۔ باقی کیا بچا؟ نرمیاں کٹ گئیں، سختیاں بچ گئیں۔مذہب و ثقافت کی لچک تصورمیں رہ گئی۔اپنے ہی نظام سے بے چینی اُبھرنے لگی۔لوگ پابندیوں میں بے راہی زندگی کے مسافر بن رہے ہیں۔

ہم لفظ ”محبت“ سے واقف ہی نہیں۔ رشتوں پرا سٹیٹس کی پابندی لگا رکھی ہے تو کہیں گھٹیا سوچ والی سیاست نے ہمیں اُچاٹ کر رکھا ہے۔ خدا نے عیب جوئی سے منع فرمایا ہے۔ ہمیں چسکا دار برائیاں و گپیں لگانے کا شوق ملا ہے۔ہمارے یہ تربیتی رویے اُولاد کے انجانے خوف میں مبتلا رکھتے ہیں۔

ہم تبصرہ کرنے والی قوم بن چکے ہیں۔ تبصرہ کرنا، اَن پڑھ رویہ تھا۔ اب یہ تعلیم یافتہ طبقہ میں رواج پڑ چکا ہے۔ صبر کرنا تو دور کی بات، ہم تو بات سننا بھی مشکل سمجھتے ہیں۔ جیسے بولنا ایک خوراک ہے ایسے ہی سننا بھی ایک خوراک ہے۔ سن کر اعصاب قائم رہتے ہیں اور بول کر ذہن کو تسکین ملتی ہے۔ جب آپکی بات پہ توجہ دینے والا کوئی نہ رہے گا۔ انجانہ خوف کو آپ خود اپنا ساتھی بنائے گے۔

کچھ لوگوں کو اپنی اُولاد کا انجانہ خوف ہے۔تربیت، تعلیم، رزق کے خلل کا خوف نہیں۔ والدین کو سنبھالنے کا انجانہ خوف۔شائید اپنے کسی انجان عمل کا خوف!

یہ زندگی سڑک کے ایک حادثہ کی مانند ہے۔ جہاں آپ حادثہ سے تو بچ رہے ہیں مگر اَن ٹرینڈ ڈرائیور نے آپکو حادثہ سے دوچار کیا۔ زندگی میں رشتے اعتبار سے جنم لیتے ہیں اور اعتبار کو شک کھا جاتا ہے۔ آج گھریلو زندگی شک سے انجانے خوف پیدا کر رہی ہے۔ کہیں ہمارا مستقبل بھی بہادر شاہ ظفر جیسے مظلوم و بے اختیار شہنشاہ ِہند والا نہ ہو۔ جو خفیہ طور پر جنگ آزادی کی تیاریوں میں تو مصروف تھا مگراُس کے اپنے دِل کے سواءکسی نے اُس سے وفا نہ کی۔ملکہ زینت محل نے ولی عہد شہزادہ فخرو کو زہر سے مارڈالا، حکیم احسن اللہ خان نے شاہِ دلی کو مقبرہِ ہمایوں سے گرفتار کروایا۔ خوش نصیب تھا بادشاہ ابوظفر انجانے خوف کا طوق جس نے اُتار پھینکا۔ وفا سب سے نبھائی، دھرتی کو لیلٰی جان کر اپنا مقام خود لکھا۔

میں برسوں سے انجانے خوف کی جڑ کی تلاش کر رہا ہوں۔ ہم نے زندگی کو جب زندگی کی روش سے چھینا تو انجانہ خوف ہم میں وارد ہوا۔ کبھی ہم شکار ہوئے تو کبھی کوئی ہمارا شکار بنا۔

تاﺅ تے چنگ میں پانی سے متعلق کچھ یو ں درج ہے: پانی دُنیا کی نرم ترین شے ہے جو ہاتھ میں بھی قابونہ آئے اور جب اِسکو روکا جائے تو یہ دُنیا کی سخت ترین شے ہے کہ یہ ہر رکاوٹ کو توڑ کر بہاءلیجا تا ہے۔ ایسے ہی انسانی خواہشات آپ کے اندر جنم لیتی ہے مگر یہ ختم کبھی نہیں ہوتی۔ اِنکی تکمیل میں آپ کی ذات ختم ہوجاتی ہے۔ مگر یہ کبھی ختم نہیںہوتی۔

ہمارے بیشتر خوف خواہشات کے حصول میں جنم لیتے ہیں۔ ہمارا اکثر ذہنی امراض انجانہ خوف میں جانے گئے، جو بے عمل رویہ میں ہوتا ہے۔

اگر انجانہ خوف آپکے گھٹیا رویوں سے جنم لیتا ہے تو کہیں لوگوں کے گھٹیا رویے آپکو اس میں مبتلا رکھے گے۔

(فرخ نور)
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.

 
عبدالقدوس's Avatar
عبدالقدوس
Administrator

تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 758
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-10), فیصل ناصر (13-10-10), محمدخلیل (12-10-10), محمدعدنان (12-10-10), مرزا عامر (12-10-10), احمد بلال (13-10-10), حیدر (12-10-10), شمشاد احمد (12-10-10), عروج (12-10-10)
پرانا 12-10-10, 10:23 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (12-10-10), مرزا عامر (12-10-10), حیدر (12-10-10), عروج (12-10-10)
پرانا 12-10-10, 10:30 AM   #3
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھی تحریر ہے!!!!!!!!!!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-10-10), حیدر (12-10-10), عروج (12-10-10)
پرانا 12-10-10, 10:42 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بھیا ،اتنی گہری سوچ ،آفریں ھیں آپ پر۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-10-10), حیدر (12-10-10)
پرانا 12-10-10, 09:01 PM   #5
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ہم نہ جانے روزانہ کتنوں سے زیادتی کرتے ہیں۔
1 - آپ کی تحریر تو بہت اچھی ہے لیکن اس میں لڑنے کے لئیے فرقہ واریت کا رنگ نظر نہیں آرہا ۔ اب مزہ کیسے آئے گا۔ اور نہ ہی کوئی فقہی جنگ نظر آ رہی ہے۔ سرورق کے لئے تو موزوں ہے لیکن اس تھریڈ پر لمبی گفتگو شاید نہیں ہو سکے ۔
2 - آپ کے مراسلہ سے میں نے جو سطر اقتباس کی ہے اسے میں کچھ یوں پڑھ گیا ۔ ہم نہ جانے روزانہ کتوں سے زیادتی کرتے ہیں۔ لیکن میرا یہ غلط پڑھنا بھی شاید صحیح تھا۔ حقیقت میں کتوں کو بلاوجہ پتھر مارنا اور اذیت دینا مناسب نہیں ۔ جبکہ بہت سے افراد ایسا صرف مزے لینے کے لیئے کرتے ہیں
3 - اس طرح کی تحریر کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے ۔
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (12-10-10), احمد بلال (13-10-10), حیدر (12-10-10)
پرانا 12-10-10, 11:28 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مرزا بھائی۔ ۔ ۔ اگر آپ کہیں تو میں پٹرول چھڑک دوں؟
میرے تبصرے کافی زہریلے قسم کے بھی ہوتے ہیں ۔ ۔ ۔ جس پر اگلا بندہ خواہ مخواہ بھڑک اٹھتا ہے اور میں مزے لیتا ہوں۔
تاہم میری یہ آفر محض محض دس سیکنڈ کے لیے ہے۔ کیونکہ "مجبوریاں" بھی ہوتی ہیں نا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (12-10-10), احمد بلال (13-10-10)
پرانا 12-10-10, 11:30 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

"اگر انجانہ خوف آپکے گھٹیا رویوں سے جنم لیتا ہے تو کہیں لوگوں کے گھٹیا رویے آپکو اس میں مبتلا رکھے گے۔"

میں بھی اس بیماری کا شکار رہا ہوں کافی عرصہ۔ پھر اللہ نے مجھے چھٹکارا دلوایا اس بیماری سے۔
خوف کی بیماری ۔ ۔ ۔ جو رویے تباہ کر دیتی ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (13-10-10), محمدخلیل (12-10-10), مرزا عامر (12-10-10), احمد بلال (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 12:22 AM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یقین
صرف اللہ پر یقین اس انجانے خوف سے نجات دلا سکتا ہے
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (13-10-10), احمد بلال (13-10-10), حیدر (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 12:31 AM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
یقین
صرف اللہ پر یقین اس انجانے خوف سے نجات دلا سکتا ہے
درست کہا۔ جب کبھی خوف کا شکار ہوتا ہوں اب بھی تو اللہ طاقت دی دیتا ہے۔ کسی سکون آور دوا سے کیا وہ سکون ملنا جو اُدھر سے ملتا ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (13-10-10), احمد بلال (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 12:57 AM   #10
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار بدر بھائی (معلوم نہیں آپ کو بھائی کہوں یا بھتیجا) تھریڈ کچھ اس قسم کا ہے کہ پیٹرول چھڑکنے سے بھی آگ نہیں لگی
ویسے آج کل جن تھریڈ میں فقہی قسم کی لڑائی جاری ہے میں نے وہاں کا رخ ہی کرنا چھوڑ دیا۔ یقین کرو ذہن کافی سکون میں ہے ۔
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (13-10-10), حیدر (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 01:17 AM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ویسے لگتا ہے عبدالقدوس بھائی نے اشفاق احمد کی" زاویہ " بہت تسلی سے پڑھ کر یہ مضمون لکھا ہے
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
احمد بلال (13-10-10), حیدر (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 01:23 AM   #12
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : مرزا عامر مراسلہ دیکھیں
یار بدر بھائی (معلوم نہیں آپ کو بھائی کہوں یا بھتیجا) تھریڈ کچھ اس قسم کا ہے کہ پیٹرول چھڑکنے سے بھی آگ نہیں لگی
ویسے آج کل جن تھریڈ میں فقہی قسم کی لڑائی جاری ہے میں نے وہاں کا رخ ہی کرنا چھوڑ دیا۔ یقین کرو ذہن کافی سکون میں ہے ۔
میں نے آپکی انارمیشن بار کا مطالعہ کیا۔ اُس بار میں لگی آپکی تصویر میں جھانکنے کی کوشش کی۔ ۔ ۔ اُس تصویر کو زوم کیا۔۔۔لیکن مجھے آپکی عمر کا کوئی اندازہ نہیں ہو پایا۔
اب تک تو میں نے آپکو 24۔25 سال کا کھلنڈرا نوجوان پایا ہے۔ اس حساب سے مجھے چچا جان کہہ لیں۔
تاہم اگر آپکی عمر 40 کے نیڑے گیڑے ہے تو مجھے بتا دیں میں اپکو چچا بنا لوں گا۔
اگر اوسط نکال کر عمر ہے تو پھر آپ میرے چچا بھائی ہوئے۔
اب یہ آپ پر ہے کہ کون کس کا کیا ہے۔

باقی رہا فقہی لڑائی والے ٹاپکس کا۔۔۔۔تو میں اُن میں جاتا ضرور ہوں ۔ ۔ ۔اگلے کا موقف جانا، اپنا پیش کیا۔۔۔اور ختم۔ میرے نزدیک وہ ٹاپکس ۔۔۔۔فی ممبر دو مراسلات کی حد تک جائز ہیں۔
ہر بندہ اپنا اپنا موقف پیش کرے اور ہنسی خوشی "زندہ" رہے۔
چونکہ میرا تعلق کسی بھی قفہ کی نسبت"اسلام" سے زیادہ ہے اس لیے مجھے اُن باتوں کی کوئی ٹینشن نہیں ہوتی۔میں ان باتوں کو بطور معلومات لیا کرتا ہوں کہ اچھااااااا۔۔۔ تو ان والوں کا یہ موقف ہے ۔ گُڈ۔ اور بس
آپ تو جذباتی ہی ہو گئے تھے ایک ٹاپک میں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 01:23 AM   #13
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ مضمون عبدالقدوس کا نہیں‌بلکہ فرح‌نور کا ہے جن کا نام نیچے لکھا ہوا ہے۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-10-10), احمد بلال (13-10-10), حیدر (13-10-10), عبدالقدوس (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 01:25 AM   #14
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
میں نے آپکی انارمیشن بار کا مطالعہ کیا۔ اُس بار میں لگی آپکی تصویر میں جھانکنے کی کوشش کی۔ ۔ ۔ اُس تصویر کو زوم کیا۔۔۔لیکن مجھے آپکی عمر کا کوئی اندازہ نہیں ہو پایا۔
اب تک تو میں نے آپکو 24۔25 سال کا کھلنڈرا نوجوان پایا ہے۔ اس حساب سے مجھے چچا جان کہہ لیں۔
تاہم اگر آپکی عمر 40 کے نیڑے گیڑے ہے تو مجھے بتا دیں میں اپکو چچا بنا لوں گا۔
اگر اوسط نکال کر عمر ہے تو پھر آپ میرے چچا بھائی ہوئے۔
اب یہ آپ پر ہے کہ کون کس کا کیا ہے۔

باقی رہا فقہی لڑائی والے ٹاپکس کا۔۔۔۔تو میں اُن میں جاتا ضرور ہوں ۔ ۔ ۔اگلے کا موقف جانا، اپنا پیش کیا۔۔۔اور ختم۔ میرے نزدیک وہ ٹاپکس ۔۔۔۔فی ممبر دو مراسلات کی حد تک جائز ہیں۔
ہر بندہ اپنا اپنا موقف پیش کرے اور ہنسی خوشی "زندہ" رہے۔
چونکہ میرا تعلق کسی بھی قفہ کی نسبت"اسلام" سے زیادہ ہے اس لیے مجھے اُن باتوں کی کوئی ٹینشن نہیں ہوتی۔میں ان باتوں کو بطور معلومات لیا کرتا ہوں کہ اچھااااااا۔۔۔ تو ان والوں کا یہ موقف ہے ۔ گُڈ۔ اور بس
آپ تو جذباتی ہی ہو گئے تھے ایک ٹاپک میں
باڈی لینگوئج سے 30 کے الگ بھگ لگتے ہیں، اگر ان کی گروتھ نارمل ہے تو۔ وگرنہ بیس سے پچیس کے بھی ہو سکتے ہیں۔
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (13-10-10), احمد بلال (13-10-10)
پرانا 13-10-10, 01:38 AM   #15
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مرزا صاحب کا تو خون 2 کلو بڑھ گیا ہوگا
منتظمین کے کمنٹس پر

ویسے مرزا صاحب کی کافی تصویریں میں دیکھی ہوئی ہیں
میں فلحال تبصرہ کرکے اس تجسس کو ختم نہیں کرنا چاہتا
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا گیا
احمد بلال (13-10-10)
جواب

Tags
پہچان, وفا, قدم, معاشرہ, آج, اللہ, اندازِ, تلاش, تحریر, تعلیم, خوش, خان, خدا, دُعا, رشتے, زندگی, سیاست, عہد, علاج, عزت, صوفی, صلاحیت, صبر, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger