واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


انٹرنیٹ کی خفیہ آنکھ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-11, 09:06 PM   #1
انٹرنیٹ کی خفیہ آنکھ
skjatala skjatala آف لائن ہے 14-09-11, 09:06 PM

کیا آپ کو معلوم ہے کہ جب آپ اپنے کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ یا سمارٹ موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ پر جاتے ہیں اور مختلف ویب سائٹس پر کچھ تلاش کرتے ہیں یا یوٹیوب کھنگا لتے ہیں ، ویڈیوز دیکھتے ہیں، انہیں ڈاؤن لوڈ کرتے ہیں یا محض وقت گذاری کے لیے ویب پر تاک جھانک کرتے ہیں تو کوئی آپ کودیکھ رہا ہوتا ہے۔

Name:  Google-Yahoo-Bing.jpg
Views: 61
Size:  88.2 KB

جی ہاں ۔ یہ بالکل درست ہے۔ ایک خفیہ آنکھ مسلسل آپ پر نظر رکھے ہوئے ہوتی ہے۔ وہ صرف یہی نہیں دیکھتی کہ آپ کن کن ویب سائٹس پر گئے ہیں اور کہاں کہاں کلک کیا ہے، بلکہ وہ اس کا ویب ایڈریس بھی اپنی یاداشت میں محفوظ بھی کر رہی ہوتی ہے۔ خفیہ آنکھ ان معلومات کو صرف آپ کی ہارڈ ڈسک تک ہی محدود نہیں رکھتی بلکہ اسے ا نٹرنیٹ صارفین کا ریکارڈ رکھنے والے مرکز کو منتقل کردیتی ہے۔

آپ کی نگرانی کرنے والی خفیہ آنکھ آخر ہے کہاں؟ کیا آپ کے آس پاس ہے، یا آپ کے کمرے میں کہیں چھپی ہوئی ہے یا کسی خفیہ آلے کی صورت میں آپ کے کمپیوٹر کے اندر نصب ہے جو بڑی رازداری کے ساتھ آپ کے ماؤس کی ہر کلک کا ریکارڈ محفوظ کر رہی ہے؟ جی نہیں۔ یہ خفیہ آنکھ اس انٹرنیٹ سرچ انجن کے اندر موجود ہے جس کے ذریعے آپ اپنی پسند کی ویب سائٹس پر جاتے ہیں۔ اور جیسے ہی آپ انٹرنیٹ پر پہنچتے ہیں، آپ کی نگرانی پر معمور پوشیدہ آنکھ متحرک ہوجاتی ہے۔

دنیا بھر میں اس وقت سب سے زیادہ استعمال کیا جانے والا انٹرنیٹ سرچ انجن گوگل ہے۔ تقریباً 65 فی صد افراد انٹرنیٹ پر گوگل کی مدد حاصل کرتے ہیں۔ اس دوڑ میں یاہو17 فی صد کے ساتھ دوسرے ، جب کہ مائیکروسافٹ تقریباً 11 فی صد صارفین کے ساتھ تیسرے نمبر پرہے۔

تمام سرچ انجن ایک مخصوص پروگرام کے ذریعے انٹرنیٹ پر جانے والے ہر فرد کی تمام سرگرمیاں ریکارڈ کرتے ہیں اور ان کی مدد سے اپنے صارف کا ایک خاکہ تیار کرتے ہیں۔ یہ خاکہ مذکورہ شخص کے بارے میں اہم معلومات فراہم کرتا ہے۔ مثلاً اس کی جنس کیا ہے؟ عمر تقریباً کتنی ہے؟ اس کارجحان دنیا کے کس خطے کی جانب زیادہ ہے؟ اس کے شوق اور دلچسپیاں کیا ہیں؟ وغیرہ۔

جب کوئی بھی شخص اپنے کمپیوٹر کے ذریعے پہلی بار کسی ویب سائٹ پر جاتا ہے تو اسی لمحے سرچ انجن آپ کے کمپیوٹر کی میموری میں ایک مخصوص نمبر منتقل کردیتا ہے۔ جو آپ کا شناختی نمبر کہلاتا ہے۔ اور پھر انٹرنیٹ پر آپ جہاں جہاں بھی جاتے ہیں، اس کی تفصیل آپ کے شناختی نمبر کے تحت ریکارڈ ہوتی چلی جاتی ہے۔ آپ کو ان سرگرمیوں کا ریکارڈ اپنے کمپیوٹر کی cookies میں مل سکتاہے۔

جب آپ کے بارے میں کافی معلومات اکھٹی ہوجاتی ہیں تو آپ کی شخصیت کا خاکہ بنانے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ سرچ انجن اس کے لیے ایک مخصوص پروگرام کی مدد حاصل کرتا ہے۔ یہ پروگرام ان سروے رپورٹوں کی بنیاد پر کام کرتا ہے جو مختلف ادارے گاہے بگاہے کراتے رہتے ہیں۔ تاہم یہ خاکہ حتمی نہیں ہوتا، آپ کی دلچسپیوں اور پسند میں تبدیلی کے ساتھ ساتھ اس میں بھی مسلسل تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں ۔

ممکن ہے کہ آپ کو یہ خیال آ رہا ہو کہ سرچ انجن آپ کی معلومات خفیہ اداروں کے لیے اکھٹی کرتے ہیں۔ لیکن ایسا نہیں ہے اور اس بارے میں آپ کو فکرمند ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ خفیہ ایجنسیوں کے پاس ڈیٹا اکٹھا کرنے کے اپنے مؤثر نظام موجود ہیں۔ سرچ انجن آپ کی معلومات عموماً اپنے لیے اکھٹی کرتا ہے۔

ممکن ہے کہ آپ سوچیں کہ بھلا آپ ان کے کس کام کے؟ تو اس کا آسان سا جواب یہ ہے کہ گوگل ہو یا یاہو یا پھر کوئی اور سرچ انجن،ان کی سائٹ پر ٹھونگیں مارنے والا ، یعنی کلک کرنے والا ہر شخص سونے کا انڈا دینے والا ایک پرندہ ہے اور ان کمپنیوں کی آمدنی کا سب سے بڑا ذریعہ انٹرنیٹ کےصارف ہیں۔

انٹرنیٹ اس وقت اربوں ڈالر کا کاروبار ہے۔ ہر چھوٹا بڑا تجارتی ادارہ اپنی مصنوعات کی فروخت میں اضافے کے لیے انٹرنیٹ کی مدد لے رہا ہے۔ سرچ انجن ،شخصی خاکے کو سامنے رکھتے ہوئے آپ کو ان چیزوں کے اشتہار دکھاتا ہے جن میں آپ کی دلچسپی لیتے ہیں۔ بات صرف آپ کو انٹرنیٹ سائٹس پر اشتہار دکھانے تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اکثر ملکوں میں جب کوئی شخص جیسے ہی کسی خاص سائٹ پر کلک کرتا ہے تو اس کا ای میل ایڈریس اسی لمحے متعلقہ کمپنیوں کو بیچ دیا ہے اور پھر کچھ ہی دیر بعد کمپنیوں کی جانب سے اس کے ای میل پر براہ راست اشتہار آنے شروع ہوجاتے ہیں۔

آج کے جدید دور میں انٹرنیٹ پرسب سے زیادہ فروخت ہونے والی چیز انسان ہے۔ اس کا ہر شوق، ہر خواہش، ہر دلچسپی، حتی کہ اس کی جنس، اس کی عمر، کسی خاص علاقے یا گروپ سے تعلق، غرض اس کی شخصیت کا ہر پہلو دن میں کئی کئی بار فروخت کبا جااتا ہے۔ وہ بھلے سے کچھ لے یا نہ لے، مگرسرچ انجن اس کی قیمت لے رہا ہے۔

انٹرنیٹ پر آپ کا پیچھا کرنے والی خفیہ آنکھ کسی اور کی نہیں بلکہ آپ کا سودا کرنے والے ساہوکار کی ہے۔
ربط: urdulook.info

__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 230
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
sonojesus (15-09-11), گلاب خان (15-09-11), پاکستانی (14-09-11), مون (14-09-11), محمد یاسرعلی (14-09-11), حیدر (15-09-11), حیدر Rehan (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 12:50 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,868
شکریہ: 23,988
4,979 مراسلہ میں 14,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پہلے شیر ہو چکا ہے

.................................
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (15-09-11)
پرانا 15-09-11, 01:29 PM   #3
Member
اجنبی
 
sonojesus's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: faisalabad pakistan
عمر: 25
مراسلات: 69
کمائي: 1,103
شکریہ: 36
52 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
sonojesus کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی معلومات فراہم کیں ہیں اللہ جزا دے آمین
sonojesus آف لائن ہے   Reply With Quote
sonojesus کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (15-09-11)
جواب

Tags
فروخت, کلک, کمپیوٹر, گوگل, ٹاپ, پسند, یاہو, ویب, لیپ, نظر, موبائل, منتقل, معلوم, ای میل ایڈریس, انٹرنیٹ, انسان, تلاش, جواب, سودا, سرچ, سرچ انجن, شخص, علاقے, صارفین, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
fring.com کی مدد سے ساری دنیا‌میں 3G اور WiFi نیٹ ورک پر فلیٹ ریٹ فون کالز فاروق سرورخان موبائلز معلومات اور جائزہ 19 08-09-11 12:04 AM
پاک نیٹ کی نئی سوشل نیٹ ورکنگ کی ویب سائٹ کے لئے بیٹا ٹیسٹرز کی ضورت ہے زبیر خاص آفرز اور اعلانات 20 06-05-11 11:12 AM
7کمپوٹرزکی براڈبینڈ انٹرنیٹ موڈیم کے ساتھ نیٹ ورکنگ فرحان دانش کمپیوٹر نیٹ ورکنگ 5 05-10-10 09:55 PM
انٹرنیٹ پر لوٹ سیل صرف 100 روپے میں جیپ لایٹ گھڑی اور بہت کچھ محمد کاشف حبیب ویب سائٹس کا جائزہ 10 25-08-10 05:04 AM
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ایڈریس بار میں سے مخصوص یو آر ایل کو ڈیلیٹ کرنا! راجہ صاحب کمپیوٹر کی باتیں 1 18-04-08 04:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:10 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger