واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


انڈیا دوست نہیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-09-09, 02:20 PM   #1
انڈیا دوست نہیں
sahj sahj آف لائن ہے 27-09-09, 02:20 PM

انڈیا ہمارا دوست نہیں


وطن عزیز ، پاکستان کلمہ طیبہ کی بنا پر معرض وجود میں آیا تھا ، دو قومی نظریہ ہی اس کے استحکام و دوام کا سبب ہے ۔ مسلمان اور ہندو اپنے مذہب ، ثقافت اور طرز معاشرت کے انداز میں دو مختلف قومیں ہیں ۔ حیرت کی بات ہے کہ تاریخ سے عدم واقفیت کی بنا پر پاکستان کے نہ صرف نوجوان طبقے بلکہ بعض بزرگ حضرات اور سیاست دان اور قومی لیڈر و رہنما بھی بھارتی پروپیگنڈے سے متاثر ہو کر بھارت سے گھل مل کر رہنا پسند کر رہے ہیں ۔ سیاست دانوں اور لیڈروں کا مؤقف سننے میں آ رہا ہے کہ بارڈر اور ویزے کی قدغنیں ختم ہونا چاہئیں ۔ ہندو بنےے سے مل کر پیار کی پینگیں جھولانا چاہئیں ۔ کہ ہمارا دین اسلام تعصب کا درس نہیں دیتا وسعتِ قلب کا سبق دیتا ہے ۔ ہندوستان ہمارا ہمسایہ ملک ہے ۔ سالوں اور صدیوں ہمارے اسلاف و آباءاجداد مل جل کر رہے ، ان کی ایسی تاویلوں سے دین و وطن کی اقدار سے نابلد لوگ گمراہ ہو رہے ہیں ۔

قبل اس کے کہ ہندومت اور سکھ دھرم کے عقائد اور ان کے لیڈروں کے نظریات کو پیش کیا جائے پہلے اپنے اللہ کا فرمان جسے کلام متین میں واضح کیا گیا ہے ۔ ملاحظہ فرمایا جائے ۔

خالق کائنات اپنی الہامی کتاب ، قرآن پاک میں یوں فرما رہے ہیں ۔
وَلاَ یَزَالُونَ یُقَاتِلُونَکُم حَتّٰی یَرُدُّوکُم عَن دِینِکُم اِنِ استَطَاعُوا
( البقرہ : 217 )
” اور یہ لوگ کافر تم سے ہمیشہ جنگ کرتے رہیں گے حتیٰ کہ اگر قابو پاویں تو تمہیں تمہارے دین سے منحرف کر دیں ۔ “

یٰٓاَیُّہَا الَّذِینَ اٰمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا الکٰفِرِینَ اَولِیَآئَ مِن دُونِ المُومِنِینَ اَتُرِیدُونَ اَن تَجعَلُوا لِلّٰہِ عَلَیکُم سُلطٰنًا مُّبِینًا
( النساء: 144 )
” اے لوگو ! جو ایمان لائے ہو مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بناؤ ۔ کیا تم یہ چاہتے ہو کہ اللہ کو اپنے خلاف صریح حجت دے دو ۔ “

سورہ اٰل عمران میں اس مضمون کو یوں واضح کیا گیا ہے ۔
یٰٓاَیُّہَا الَّذِینَ اٰمَنُوا لاَ تَتَّخِذُوا بِطَانَۃً مِّن دُونِکُم لاَ یَالُونَکُم خَبَالاً وَدُّوا مَا عَنِتُّم قَد بَدَتِ البَغضَآئُ مِن اَفوَاہِہِم وَمَا تُخفِی صُدُورُہُم اَکبَرُ قَد بَیَّنَّا لَکُمُ الاٰیٰتِ اِن کُنتُم تَعقِلُونَ
( آل عمران : 118 )
” اے ایمان والو ! اغیار کو اپنا رازداں و معتمد نہ بناؤ ۔ وہ تمہیں خرابی پہنچانے میں کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں گے ۔ وہ پسند کرتے ہیں وہ چیز جس سے تمہیں نقصان ہو ۔ ان کے مونہوں ( زبانوں ) سے ان کا بغض ظاہر ہو چکا ہے ۔ اورجو ان کے سینوں نے چھپا رکھا ہے وہ اس سے بھی بڑا ہے ۔ ہم نے تمہارے لیے اپنی آیات صاف بیان کر دی ہیں ۔ اگر تم عقل رکھتے ہو ۔ “

مکرم ممبران ! خالق حقیقی کی واضح رہنمائی کے بعد اب ذرا خیال فرمائیے گا ۔ کہ کیا ہندو ، سکھ ، پارسی ، دھرےے اور یہود و نصاریٰ کافر قومیں نہیں.... ؟ ان کی دشمنی واضح نہیں.... ؟ آج دنیائے اسلام باون ممالک پر مشتمل ہے ۔ مگر متحد نہیں ہے ۔ کفار نے ہمارے اندر نفاق پیدا کر رکھا ہے ۔ امریکہ اور برطانیہ نے خصوصاً مسلمان ریاستوں کو اپنی کالونیاں سمجھ رکھا ہے ۔ اور ہندو نے کوئی موقعہ ہاتھ سے گنوایا نہیں جب مسلمانوں پر ظلم نہ ڈھائے ہوں ۔ ذرا ان کے رہنماؤں کے نظریات کا جائزہ لیں ۔ شاید ہم سب انہیں ازلی دشمن جان کر اپنا دامن بچا لیں....

مشہور کانگریسی اور آریہ سماجی رہنما ، لالہ ہر دیال اپنے کتابچے ” میرے وچار “ میں یوں لکھتا ہے :

” ہندوستان اور پنجاب میں ہندو نسل کی بقا کی خاطر چار چیزیں بہت ہی ضروری ہیں ۔ ان کے بغیر ہم ( ہندو ) محفوظ نہیں رہ سکتے ۔ “

لالہ ہردیال کے چار پیغام زیر تحریر لائے جاتے ہیں ۔
1 ہندو سنگھٹن یعنی ہندو اتحاد ۔

2 ہندو راج

3 مسلمانوں کی شدھی : کسی نہ کسی طور پر مسلمانوں کو ہندو دھرم اپنانے پر مجبور کرتا ہے ۔

4 افغانستان اور سرحدی علاقوں کی تسخیر ،


آج کے حالات میں اس کے پیغام کو عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے ۔ امریکہ سے مل کر افغانستان کے سچے مسلمانوں کو دہشت گرد کے زمرے میں لا کر انہیں شہید کیا جا رہا ہے ۔ ہمارے سرحدی اور جری مسلمانوں کو شہید کیا جا رہا ہے ۔ جنہیں ہمارے قائداعظم رحمہ اللہ نے بھی پاکستان کے بے لوث محافظ فرمایا تھا ۔ پاک و افغان بارڈر محفوظ تھا ۔ جسے کمزور کیا جا رہا ہے ۔ امریکی سازش کے تحت ہمارے حکمران پاک آرمی سے ہی سرحدی مسلمانوں کو موت کے گھاٹ اتار رہے ہیں ۔ کتنے دکھ کی بات ہے ۔



گاندھی جو کہ ہندوؤں بلکہ بھارتی مسلمانوں میں بھی مقبول سمجھا جاتا ہے اور افسوس بعض مسلمان اسے اپنا نجات دہندہ بھی گردانتے ہیں ۔ ذرا اس کا نظریہ بھی پڑھ لیں ۔ آہنسا اور عدم تشدد کا نام نہاد مہاتما ، موہن داس کرم چند گاندھی کا بیان یہ ہے ۔ ” ہندومت ان عیسائیوں اور مسلمانوں کو تلوار کے زور سے بھی مجبور کرنے سے تامل نہیں کرے گا ۔ کہ وہ گاؤکشی کو بند کر دیں ۔
( بحوالہ الفضل و سٹیٹمین 9مارچ 1918 )
گاندھی بھلا یہ بیان کیسے نہ دیتا ۔ جبکہ خالص ہندو ہونے کے ناطے اس کی سوچ کا محور ” ارتھ شاستر “ تھا ، جس کا قانون یہ کہتا ہے : ” جو کوئی کسی گائے کی چوری کرے ، تشدد کا نشانہ بنائے ، یا اسے کسی ذریعے سے نقصان پہنچائے اس کو قتل کر دینا چاہئیے ۔
( بحوالہ ارتھ شاستر صفحہ نمبر160 )

شاید پاکستان میں موجود وہ حضرات جو ہندو کی دوستی اس لیے پسند کرتے ہوں کہ یہ تو پچھتر سالہ پرانی بات ہے ۔ اب تو زمانہ بدل چکا ہے نئی روشنی پیدا ہو چکی ہے ۔ ہندو اب ایسی سوچ اور ایسا تعصب نہیں رکھتے تو ان کا خام خیال ہے ۔ ہندو اپنے عقیدے ، دھرم اور سوچ سے ذرہ بھر بھی پیچھے نہیں ہیں ۔ بلکہ وہ تو پہلے سے بھی مسلمانوں کے ساتھ زیادہ تعصب رکھتے ہیں ۔ ہریانہ ( بھارت ) کے ہندوؤں کے بارے 2002ءمیں خبر اس طرح شائع ہوئی ۔

ہریانہ میں چند نیچ ذات ( شودر ، دلت ) کے چند ہندو پہلے سے مری ہوئی گائے کی کھال اتار رہے تھے کہ اونچی ذات ( برہمن و کشتھری ) کے ہندو وہاں جا پہنچے ۔ اس جرم کی پاداش میں پانچ نچلی ذات کے ہندوؤں کو اس مردہ گائے کی کھال اتارنے پر قتل کر دیا گیا ہے ۔
( جنگ لندن 18-10-2002 )

ہندوؤں کے نزدیک مسلمان قوم ملیچھ ( ناپاک ، غلیظ ، وحشی ) سمجھی جاتی ہے ۔ ہندو مسلمان قوم ( جو ان کے گھاس پھونس کھاتے ” خدا “ گائے کو ہڈیوں سمیت چبا جاتے ہیں ) کو کیسے معاف کر سکتے ہیں ۔ اس کافر قوم کا نظریہ وہی پرانا ہے ۔ وہی عقیدہ اب تک ان کے خون میں رس بس چکا ہے ۔ ان کے رہنماؤں ، گاندھی ، اور پرتاب سنگھ وغیرہ نے انہیں یہ سبق دیا ہے ۔ ذرا نوٹ فرما دیں ۔

” اگر تم ایک گائے کی خاطر کراچی سے مکہ تک کے تمام مسلمانوں کو بھی ختم کر دو تو بھی تھوڑا ہے ۔ “

درج ذیل ایک اور خبر پڑھئیے گا ۔
( بمطابق نوائے وقت لندن 28-02-2003 )
ہندو انتہا پسندوں کے مذہبی اجتماع ، دھرم سنسادہ میں گائے کے تحفظ اور احترام پر زور دیا گیا ہے ۔ اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گائے کو قومی ورثہ ، قومی جانور قرار دیا جائے ۔ اس کے تحفظ کیلئے علیحدہ وزارت قائم کی جائے ، گاؤماتا کے تحفظ کیلئے 5 ارب روپے کا خصوصی فنڈ قائم کیا جائے اسے ذبح کرنے کو ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے جس کی سزا عمر قید یا موت مقرر کی جائے ۔ ( بحوالہ نوائے وقت لندن )

بھارت سے شائع ہونے والے ایک انگریزی جریدے جینٹل مین ( Gentleman ) کو دئیے جانے والے انٹرویو میں بال ٹھاکرے نے تو دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا ہے ۔

” اگر بھارت میں امن قائم کرنا ہے ، اسے مستحکم کرنا ہے ۔ اسے دنیا کی طاقت بنانا ہے ۔ تو یہاں کے بسنے والے پندرہ کروڑ مسلمانوں کو ہندو بنانا ہوگا ، بھارت کے اندر سے ” اسلام “ کا وجود ختم کرنا ہوگا ۔ “

ہندو کی دشمنی کوئی نئی نہیں ہے اور نہ ہی یہ ختم ہو سکتی ہے ۔ مگر افسوس کہ پاکستانی لیڈر ہندو کو بھائی گردان رہے ہیں ۔ نظر تو یہ آتا ہے کہ یہ رہنما دینی و وطنی اقدار سے بے بہرہ ہیں ۔ اب ذرا ایک پمفلٹ کی تحریر ملاحظہ فرمائیے گا ۔ جو حال ہی میں صوبہ گجرات ( بھارت ) میں ویشوا ہندو پریشد کے صوبائی لیڈر ” چینو این بھائی پٹیل “ کی طرف سے تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس میں ہندو نوجوانوں کے جذبات کو مسلمانوں کے خلاف غلط و بے بنیاد پروپیگنڈا کرتے ہوئے یوں ابھارا ہے ۔ پمفلٹ کی تحریر کچھ اس طرح ہے ۔

” تمام مسلمان سلاطین مغلیہ بادشاہ اکبر اعظم سمیت بڑے جلاد ، سگ گزیدہ ، پاگل ، آمر ، حملہ آور اور لٹیرے تھے ۔ انہوں نے دو کروڑ بے گناہ ہندوؤں کو قتل کر دیا تھا ۔ اور یہ مسلمان ( ملیچھ ) چار چار شادیاں کرتے ہیں ۔ اپنی نسل تیزی سے بڑھا رہے ہیں ۔ خطرہ ہے کہ وہ ہندوستان میں رہ کر دوسرے پاکستان کا مطالبہ نہ کر دیں ۔

پھر کہتا ہے آٹھ ہزار میل کے فاصلے پر امریکہ نے افغانستان پر حملہ کیا اور دس ہزار افغان مسلمانوں کو مار ڈالا جبکہ ہندوستان مسلمانوں کی دہشت گردی ایذا دہی سے گزشتہ تیرہ سو سال سے لڑ رہا ہے ۔ اب وقت آ گیا ہے کہ ہندو نوجوان مسلمانوں کو ختم کر دیں ۔


ہندوانہ تعصب کی انتہا ہو چکی ہے ۔ انہوں نے اپنے کئی ایک صوبوں کے نام بھی تبدیل کر دئیے ہیں ۔ مثلاً اترپردیش ، آندھرا پردیش ، مادھیر پردیش ، نامل ناڈو ، مہارا شٹر وغیرہ.... احمد آباد کا نام بدل کر ناوتی ، بمبئی کا نام بدل کر ممبئی اور حیدر آباد دکن کے نام کو اس طرح توڑ پھوڑ دیا گیا ہے ۔ کہ ان کی ( ہندو ) نوجوان نسل اسلامی ریاست کے تصور کو بھی بھول جائے ۔

21 جنوری 2002ءکو سٹیٹ گورنمنٹ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے ۔ کہ تمام سکولوں میں ” دھرتی پوجا “ کی جائے طریقہ یہ بتایا گیا ہے کہ تمام طلبہ و طالبات ( ہندو و مسلمان ) اکٹھے ہو جایا کریں ۔ خالص گھی کے ایک سو دئیے جلائیں اور اونچی آواز سے سنسکرت زبان میں ” اشلوک “ کو گایاکریں ۔ یہ دھرتی کی پوجا کرائی جا رہی ہے ۔


معزز ممبران ! ہندو قوم اپنے عقیدے اور نظریات کے نفاذ کی خاطر کئی طرح کے ہتھکنڈے اور دھندے استعمال کر رہی ہے ۔ دشمنی کی انتہا ہے ہمارے مقدس مقامات ( مساجد ) کو شہید کر رہی ہے ۔ اور ہماری رواداری کی بھی مثال نہیں ملتی کہ ہم ان کے پلید و ناپاک اور بے بنیاد مندروں کی حفاظت کر رہے ہیں ۔ ان کے زائرین کی بڑی حفاظت کی جاتی ہے اور وہ ہمارے مسلمانوں کو بارڈر پار باضابطہ داخل ہونے پر بھی شہید کر رہے ہیں ۔ میچ دیکھنے گئے ، اتفاقاً ویزہ گم ہو گیا تو ہمارے معصوم خالد محمود لاہور کے ٹیچر کو بڑی سفاکی سے شہید کر دیا گیا ۔ اسی طرح محمد اکرم جو ذہنی توازن کھو جانے کی صورت میں غلطی سے بارڈ پار کر گیا ہندوستانی درندوںنے اسے شہید کر دیا ۔ دونوں کی لاشیں واہگہ بارڈر کے راستے لاہور بھیج دیں ۔

کبھی ہندوؤں ، سکھوں اور اغیار نے ہمارے کسی تہوار کو منایا ہو ؟ مگر افسوس ہم پر ہماری کوتاہیوں کے پیش نظر ہندوستانی حکومت کے بیباکانہ پروپیگنڈے اور بیہودہ فلموں کے ذریعے پاکستان میں غیر اسلامی کلچر کا زہر پھیل رہا ہے ۔ راجیو گاندھی کی بیوہ کے منہ سے نکلی ہوئی بات پوری ہو چکی ہے اس غیر اسلامی کلچر کا آج یہ نتیجہ ہے کہ ان کے بسنت کے تہوار کو پاکستانی اسلام زادے اور اسلام زادیاں رقص و سرور اور شراب نوشی کی محفلیں جما کر مناتے ہیں ۔ مکانوں کی چھتوں گلی کوچوں میں انڈین فلموں کی دھن پر بھنگڑے ڈالے جاتے ہیں ۔ یہ ہے ہمارا منہ بولتا تہذیبی زوال ، غیر اسلامی اقدار کی چھاپ اور مسلم ثقافت سے کھلی بغاوت.... ! کیا یہ ان شہداءکے مقدس خون سے غداری کے مترادف نہیں.... ! جنہوں نے سرزمین وطن کو اپنے مقدس خون سے سانچا تھا ۔ کاش ! ہمارے جوان اپنی 40 ہزار بیٹیوں کی فریاد سن رکھے ہوتے جنہیں ہندو و سکھ اٹھا کر لے گئے اور وہ ہندو بچوں کو جنم دے رہی ہیں ۔ کاش ! انہیں اس دردناک واقعہ کی یاد رہ جاتی جب 1947ءکی پہلی پاکستانی عیدالفطر کے موقعہ پر ہماری پاک دامن و باحیاءخواتین کے نازک اعضاءکو کاٹ کر ان سے ٹرین بھر کر واہگہ بارڈر کے راستہ لاہور روانہ کیا گیا اور لکھا گیا ” عیدالفطر کا تحفہ وصول کریں ۔ “




یہ حقیقت ہے کہ بھارت کے ہندوؤں نے کبھی بھی مسلمانوں کا وجود ہندوستان میں برداشت نہیں کیا ۔ وہ مسلمانوں کی تباہی کیلئے ہر قسم کا روپ دھار سکتے ہیں ۔ مسلمان حکمرانوں کے زمانے میں بھی ہندو ہر قسم کی ریشہ دوانیاں کرتے رہے ۔ صدیوں پہلے ایک مشہور مؤرخ البیرونی اپنی مشہور کتاب ” کتاب الھند “ میں لکھتے ہیں ۔ ” ہندو مذھب میں ہم سے کلی مغائرت رکھتے ہیں ۔ غیروں کو یہ لوگ ملیچھ ( ناپاک ) کہتے ہیں ۔ اس لیے وہ غیروں کو ملنا جلنا ، شادی بیاہ کرنا ، قریب جانا یا مل بیٹھنا اور مل کر کھانا پینا جائز نہیں سمجھتے ، یہی وجہ تھی کہ ہندوؤں نے مسلمانوں کو ایذا پہنچانا ، دکھ دینا ، زلیل کرنا ، بائیکاٹ کرنا اور نفرت سے دور رکھنا اور قتل و غارت گری سے نیست و نابود کرنا اپنی زندگی کا لازمی جزو بنا لیا تھا ۔

آج جبکہ امریکہ 11/9 کا بہانہ تراش کر مسلم امہ پر چڑھ دوڑا ہے ۔ ہندو کی دشمنی یہودیت سے پیچھے نہیں ۔ افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشوں ، جاسوسی اور بغاوت میں پیش پیش ہے ۔ اللہ تعالیٰ نے محسن پاکستان کے توسط سے پاکستان کو ایٹمی قوت بخشی ہے ۔ نہیں تو اس ازلی دشمن نے کبھی کا پاکستان پر حملہ کیا ہوتا ، جاسوس بھیج کر ، دھماکے کروا کر اپنے غبار نکال رہا ہے ۔ ایسے مکار و عیار و پرفریب ہمسایہ ملک سے دوستی کرنا احمقوں کی جنت میں بسنے سے بھی زیادہ خطرناک ہے ۔

اللہ سے دعا ہے کہ وہ ہمیں دوست و دشمن پہنچاننے کی توفیق دے ۔
بھارت ہمارا دوس ملک ہر گز نہیں ہے ۔ حال ہی میں ایک انتہا پسند ہندو ” سنگھ “ نے مسلمان دشمنی پر مبنی ایک کتاب ” ہندو پروٹوکول “ شائع کی ہے ۔ جسے برطانیہ کی مارکیٹ میں خوب پذیرائی ملی ہے ۔ لاکھوں کی تعداد میں فروخت ہو چکی ہے ۔ کتاب میں سے چند خطرناک اور انسانیت سوز حربے ملاحظہ فرمائیے گا ۔

1 مسلمانوں کے علاقوں میں فحاشی عام پھیلائی جائے ۔

2 مسلمانوں کے گھروں میں ملازمت کر کے انکی عورتوں کے ساتھ جنسی تعلقات پیدا کریں تا کہ ان کے گھر ہندو بچے پیدا ہوں ۔


3 اسرائیل کا ساتھ دیں کیونکہ وہ مسلمانوں کا بڑا دشمن ہے ۔

4 مسلمانوں کے کاروباری اداروں میں ملازمت اختیار کر کے ان کے کاروبار برباد کرنے کی کوشش کریں ۔ 5 اگر آپ ہسپتالوں میں کام کر رہے ہیں ۔ تو مسلمان کے ہر نوزائیدہ بچے کے کان میں ” ہر اوم “ کہیں ۔

6 مسلمانوں کے ساتھ دوستی پیدا کریں ۔ ان کا اعتماد حاصل کر کے پھر ان کی پیٹھ پر چھرا گھونپ دیں ۔

7 غیر مسلموں کو مسلمانوں کے خلاف بھڑکانے کی کوشش کریں ۔

8 مسلمانوں کے اندر نشہ خوری اور زنہ پھیلائیں ۔

وغیرہ وغیرہ

مسلمانوں خصوصاً پاکستانی مسلمانوں کو یہ توقع کیسے ہو سکتی ہے ۔ کہ بھارت مسلمانوں کا دوست ملک ہے ہمیں اپنے نظام تعلیم اور میڈیا کے ذریعے اپنی نوجوان نسل کو بنئے کی دشمنی سے آگاہ کرنا چاہئیے ۔ وگرنہ ہماری نئی نسل نظریہ پاکستان سے قطعی منحرف ہو جائے گی
۔

احمد نور
__________________
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میں سویا ہواتھا کہ میں نے خواب میں جنت دیکھی ۔ میں نے دیکھا کہ ایک عورت ایک محل کے کنارے وضو کررہی ہے ۔ میں نے پوچھا یہ محل کس کا ہے ؟ تو فرشتوں نے جواب دیا کہ عمر رضی اللہ عنہ کا۔صحیح بخاری

 
sahj's Avatar
sahj
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 228
Reply With Quote
sahj کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
پرانا 27-09-09, 03:06 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,639
کمائي: 86,326
شکریہ: 9,608
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن روشن خیال پاکستانی اس بات کو نہیں‌مانتے اور ہمارے صدر صاحب بھی نہیں مانتے
یاسر عمران مرزا آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
sahj (27-09-09), حیدر (28-09-09)
پرانا 27-09-09, 03:12 PM   #3
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,981
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : یاسر عمران مرزا مراسلہ دیکھیں
لیکن روشن خیال پاکستانی اس بات کو نہیں‌مانتے اور ہمارے صدر صاحب بھی نہیں مانتے
وہ نہیں مانتے تو کیا ھوا ۔ باشعور مسلمان پاکستانی تو مانتے ہیں ناں ؟
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے sahj کا شکریہ ادا کیا
shafresha (27-09-09), حیدر (28-09-09)
پرانا 28-09-09, 08:39 AM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,027
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے! ارے! ارے ! کیوں اتنا پیار کرنے والوں کے خلاف پراپیگنڈا کررہے ہیں

ذرا یہ محبت تو دیکھئے، ہندوستانیوں کی پاکستان کے ساتھ

YouTube - Hindu racism against Pakistan and Muslim
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (28-09-09)
پرانا 28-09-09, 01:34 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : sahj مراسلہ دیکھیں
انڈیا ہمارا دوست نہیں



مسلمانوں خصوصاً پاکستانی مسلمانوں کو یہ توقع کیسے ہو سکتی ہے ۔ کہ بھارت مسلمانوں کا دوست ملک ہے ہمیں اپنے نظام تعلیم اور میڈیا کے ذریعے اپنی نوجوان نسل کو بنئے کی دشمنی سے آگاہ کرنا چاہئیے ۔ وگرنہ ہماری نئی نسل نظریہ پاکستان سے قطعی منحرف ہو جائے گی [/COLOR]۔

احمد نور
آپکی اس بات سے میں کُلی اتفاق نہیں کر پاؤں گا کہ بھارت کی دشمنی بھول جانے کی وجہ سے ہماری نسلیں نظریہ پاکستان سے منحرف ہو جائیں گی۔
ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ ہم مسلمان ہو کر بعد میں سوچتے ہیں اور پاکستانی پہلے بن جاتے ہیں۔ اگر کوئی زیادہ ذور لگا لے تو وہ مسلمان قومیت تک پہنچھ جاتا ہے۔ اور ہماری نظر میں مسلمان قومیت کا منظر ویسا ہی ہوتا ہے جیسا کہ پاکستانی قومیت کا/۔ ہم خود کو پاکستانی مسلمان ہونے کی حیثیت سے مقید کر لیتے ہیں ۔ ہماری نظر میں پاکستان پہلے کا خواب جاگ اٹھتا ہے۔ یاد رہے کہ نہ کسی قرانی آیت میں اور نہ کسی حدیث میں مسلمانوں کو ایک قوم قرار دیا گیا ہے۔ مسلمان تو ایک جماعت ہیں اور جماعت کی خصؤصیات قوموں سے الگ ہوتی ہیں۔ خیر یہ ایک الگ بحث ہے۔

تو میں کہہ رہا تھا کہ ہم خؤد کو پاکستانی مسلمان کی حیثیت سے سوچتے ہیں ۔ ۔ ۔ تبھی ہماری سوئی صرف بھارت تک آ اٹکتی ہے۔ بحیثیت مسلمان ہمارے لیے ہر وہ شخص دشمن کی حیثیت رکھتا ہے کہ جو اسلام کا دشمن ہو۔

جلدی کی وجہ سے میں اپنی بات کو مختصر کرنا چاہتا ہوں تو صرف یہ کہوں گا کہ نظریہ پاکستان سے منحرف ہونے میں بھارت کا اتنا کمال اور ہاتھ نہیں جتنا خود پاکستانیوں کا ہے۔ ہم لوگوں نے خود ایسے حالات پیدا کر لیے ہیں کہ ہماری نسلیں نظریہ پاکستان سے منحرف ہو جائیں گی۔ ہمارے ملک میں مسلمان فوج خود مسلمانوں کا خؤن بہا رہی ہے۔ مسلمان سیاسی جماعتیں ۔ ۔ ۔ ایک دوسرے پر کیچڑ اچھال رہی ہیں۔ ہمارے مسلمان سرمایہ دار ۔ ۔ ۔ اپنی عوام کا خون چُوس رہے ہیں۔ حکمران ہر آتے دن اپنے عوام سے کیے وعدے توڑ ڈالتے ہیں۔ کسی بڑی سیاسی جماعت کے منشور میں ملک کو اسلامی مملکت بنانے کا وعدہ شامل نہیں۔ ہر دوسرے دن ایک ایسا شخص اٹھتا ہے جو دعویٰ کرتا ہے ہے قائد اعظم نے پاکستان کو سیکولر مملکت بنانے کا وعدہ کیا تھا۔ ہر وہ شخص جو پاکستان کے لیے کچھ کرتا ہے (ڈاکٹر قدیر ) اس کو ذلیل و رسوا کر کے رکھ دیا جاتا ہے اور قوم تماشہ دیکھتی رہ جاتی ہے ۔ ہزاروں لوگوں کو ایجنسیاں غائب کر دیتی ہیں اور انصاف کے لیے لڑنے والے ماریں کھاتے رہ جاتے ہیں مگر انصاف ملنا تو دور کی بات ۔ ۔ ۔ تسلی تشفا بھی نہیں دیا جاتا۔ ۔ ۔ ۔ الغرض کتنے ہی عوامل ایسے ہیں جو نظریہ پاکستان کی جڑیں کاٹ رہے ہیں۔ اور یہ سارے کے سارے عوامل ہمارے از خؤد پیدا کردہ ہیں۔
اس لیے بھارت کی دشمنی کو طشت از بام ضرور کیجیے لیکن اپنے اندر موجود کالی بھیڑوں کو بھی بے نقاب کیجیے۔ بھارت کے خلاف آواز ضرور اٹھایے ۔ ۔ ۔ لیکن اصل میں پاکستان کے جو دشمن ہیں انکے خلاف رائے عامہ ہموار کیجیے۔ ورنہ مجھے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ 1971 میں بھی ہم نے خود پاکستان توڑا تھا۔ ۔ ۔ کل کو خدا نخواستہ ایسا کوئی واقعہ ہوتا ہے تو بھی اس کے ذمہ دار ہم ہی ہوں گے۔ بھارت و دیگر کا کام ہی دشمنی کرنا ہے۔ ہم لوگوں کی عقلیں کہاں گم ہو گئی ہیں۔

اختتام اس شعر پر کرتا ہوں جہ کہ میری مندرجہ بالا بات کو مختصر کرتا ہے

"ِادھر اُدھر کی نہ بات کر مجھے یہ بتا کہ قافلہ کیوں لُٹا
مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تیری رہبری کا سوال ہے"
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
sahj (30-09-09)
پرانا 30-09-09, 08:28 AM   #6
Senior Member
 
sahj's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مقام: karachi PAKISTAN
مراسلات: 2,517
کمائي: 55,981
شکریہ: 5,981
1,910 مراسلہ میں 5,629 بارشکریہ ادا کیا گیا
sahj کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
"ِادھر اُدھر کی نہ بات کر مجھے یہ بتا کہ قافلہ کیوں لُٹا
مجھے رہزنوں سے گلا نہیں تیری رہبری کا سوال ہے"

جزاک اللہ بھائی بدرالزمان
sahj آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہندو, فروخت, کراچی, پاکستان, پاکستانی, پاگل, پسند, قائداعظم, قرآن, لوگ, لندن, نفرت, مکہ, موت, ایمان, امریکہ, بچوں, تعلیم, جرم, خدا, دوست, دعا, راستہ, سیاست, عقل


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دوست ہیں اپنے بھائی بھلکڑ زارا بچوں کا پاک نیٹ 1 12-02-11 11:54 AM
حکومت کا دوست نہیں پاکستان دوست کا کردار ادا کررہا ہوں، نواز شریف گلاب خان خبریں 1 27-12-10 03:59 AM
بہترین دوست / زندہ جاوید پاکستانی - اطہر شاہ خان جیدی Hashims آپکے کاروباری اشتہارات 5 14-03-10 08:44 PM
تم ہمارے دوست نہیں عبداللہ حیدر سیاست 3 04-12-09 11:58 AM
ایک دوست نے فخر سے اپنے دوست سے پوچھا The Great قہقہے ہی قہقے 2 12-10-09 11:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:11 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger