واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اُف اللہ! یہ بسیں

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 20-07-11, 10:51 PM   #1
اُف اللہ! یہ بسیں
skjatala skjatala آف لائن ہے 20-07-11, 10:51 PM

(سائرہ غفار)
بھی آپ نے بس کا سفر کیا ہے؟ نہیں کیا تو آپ کر کے دیکھئے۔ اب ایک بار سہی کر کے ضرور دیکھئے گا۔ آپ کو پتہ چل جائے گا کہ ہم اسے عرفِ عام میں خواریوں کا سفر کیوں کہتے ہیں۔ عموماً بس میں سوار ہونے کے لئے اسٹاپ نام کی چیزیں بنائی گئیں ہیں، وہ بھی جگہ جگہ مگر غلط جگہ۔ کیونکہ عموماً مسافر حضرات اُن اسٹاپس سے تھوڑا آگے یا تھوڑا پیچھے ہی کھڑے بلکہ جمگھٹا لگائے بس کا انتظار کرتے ہیں۔ اب بس اسٹاپس کی جگہ کا تعین کرنے والے حضرات آئندہ یہ بات خصوصی طور پر نوٹ فرمالیں کہ وہ جہاں اسٹاپ ایستادہ کرنے کی سازش کرنے والے ہیں، وہاں سے مسافروں نے ضرور آگے کا پیچھے کھڑا ہونا ہے تو مہربانی فرما کر اپنا اسٹاپ درست جگہ پر نصب کریں۔
Name:  Karachi Bus.jpg
Views: 129
Size:  38.9 KB

اپنی مطلوبہ بس کا انتظار کرنے کے لئے اور اُسے روکنے کے لئے آپ کو ٹریفک سے ڈرنا ختم کرنا ہو گا کیونکہ اگر آپ ہیوی ٹریفک سے ڈریں گے تو اپنی اکلوتی مطلوبہ بس جو ایک گھنٹے کے انتظار کے بعد آپ کو اپنا دیدار نصیب کروائے گی تو آپ اُس کو بیچ سڑک پر جا کر کیسے روکیں گے۔ اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ بس اسٹاپ پر آکر رُکے گی تو یہ آپ کی غلط فہمی بلکہ خام خیالی ہے، کیونکہ بس کے سر پر سینگ نہیں نکلے ہوتے جو وہ آپ کہ احمقانہ اور بیوقوفانہ خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اپنے اُصول توڑ دے۔

اکثر جگہوں پر تو بسیں رُکنے کی غلطی کرنا بھی ضروری نہیں سمجھتیں، کیونکہ ان کے خیال میں پیسہ کمانے سے زیادہ اہم ہے ریس۔ جی ریس۔ بسوں کے ڈرائیور حضرات بسوں کو ہوائی جہاز کی سے اسپیڈ سے اُڑاتے چلے جاتے ہیں۔ اکثر ایکسیڈنٹس کا باعث بنتے ہیں مگر اس پر بھی مجال ہے جو ان ڈرائیور حضرات کے ماتھے پر ایک بھی بَل آئے۔فوراً مُٹھی گرم کئے چلتے بنتے ہیں۔ اونچی آواز میں ٹیپ چلانا وہ بھی بیہودہ قسم کے گانے اُف توبہ۔اوپر سے لیڈیز کمپارٹمنٹ میں مردوں کا بیٹھنا لازمی سہے، چاہے جینٹس کمپارٹمنٹ خالی پڑا ہو،مگر وہ سیٹس شاید مرد حضرات کو آرام دہ نہیں لگتیں۔
Name:  2006_12_27_karachi_bus_top_520x390.JPG
Views: 88
Size:  42.1 KB

بسوں کا ذکر ہو اور کنڈکٹر کا نہ ہو، ایسا کیسے ہو سکتا ہے۔ کنڈکٹر تو بس میں وہ واحد ہستی ہوتا ہے جو ڈرائیور سے شرطیں لگاتا پھرتا ہے، فلاں پسنجر سے ۲ بار کرایہ نکلوا کے دکھاﺅں تو؟ فلاں پسنجر سے ۳ بار کرایہ نکلوا کے دکھاﺅں تو؟ یقین نہ آئے تو بس کا سفر کر کے دیکھ لیں۔ ایک بار کرایہ لینے کے بعد دوبارہ کنڈکٹر اپنا دیدار کرواکے ڈھٹائی بلکہ غصے سے کہتا ہے،”باجی اب کرایہ دے بھی دو“۔ اور واقعی اُس کی شکل دیکھ کر ایسا ہی لگتا ہے کہ شاید ہم نے کرایہ نہ دیا ہو۔ کمزور دل حضرات تو ہر بار اُس کی فرمائش پر کرایہ شاید دے بھی دیتے ہوں۔

کنڈکٹر کو بس میں جگہ بنانے میں کمال حاصل ہوتا ہے۔ چاہے بس دروازے تک پوری بھری پڑی ہو،جب وہ اپنے آنے جانے کا راستہ بنا سکتا ہے تو پسنجر کے لئے جگی بناناتو اس کے بائیں ہاتھ کا کمال ہے۔ اسی لئے تو ہے یہ خواریوں کا سفر، کیونکہ اس قدر بھیڑ چال میں پتہ ہی نہیں چلتا کہ کیا ہو رہا ہے۔ جب اُترتے ہیں تو چیک کرتے ہیں،”ہائے میری ٹانگیں تو ٹھیک جگہ پر ہیں ناںاور میرے ہاتھ؟ شکر ہے کہ
ناک بھی اپنی جگہ پر ہے“،پھر تھوڑی دیر بعد یاد آتا ہے،”ہائے میرا پرس....؟؟؟ستیاناس ہو چوروں کا لُٹیروں کا....ہائے میرا پرس“۔بسوں کی بھیڑ چال سے عموماًہاتھ کی صفائی دکھانے والے آرام سے فائدہ اُٹھاتے ہیں۔ بسیں ان کو دعوتِ عام دیتی ہیں،آﺅ آﺅ سوہنیو ....!سنہری موقع سے فائدہ اُٹھاﺅ۔
karachi-bus.jpg

ایک وقت آئے گا جب لوگ ایک دوسرے کو بد دُعا دیتے ہوئے کہیں گے،”اللہ کرے کہ تُجھے تین گھنٹے کے انتظار کر بعد تیری مطلوبہ بس ملے،اور ملے بھی تو ایسی کہ تِل دھرنے کو جگہ نہ ہواور تجھے ارجنٹ کہیں جانا ہو۔ اللہ کرے بس میں تو چڑھے تو ڈرائیور خر دماغ ہو،ہوائی جہاز کی اسپیڈ سے چلائے۔ اللہ کرے کہ بس ایسی شاندار ہو کہ اُس میں پکڑنے کو ڈنڈا بھی نہ ہو اور تو اِدھر اُدھر گیند کی طرح لُڑھکتا رہے“۔
ابھی بھی یقین نہیں تو ایک بار بس کا نہ نہ خواریوں کا سفر کر کے دیکھ لیجئے۔
ربط: کراچی اپڈیٹس ڈاٹ کام

__________________
اس دور میں تعلیم ہے امراضِ ملت کی دوا
ہے خونِ فاسد کے لیے تعلیم مثل نیشتر

 
skjatala's Avatar
skjatala
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 545
Reply With Quote
12 قاری/قارئین نے skjatala کا شکریہ ادا کیا
J.S (21-07-11), فیصل ناصر (20-07-11), کنعان (27-07-11), ھارون اعظم (20-07-11), محمدثاقب (27-07-11), مرزا عامر (21-07-11), wajee (30-07-11), احمد نذیر (21-07-11), حیدر (21-07-11), رضی (26-07-11), عبدالقدوس (22-07-11), عبداللہ آدم (21-07-11)
پرانا 20-07-11, 11:33 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,497
کمائي: 52,046
شکریہ: 5,850
3,213 مراسلہ میں 6,914 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بس کر دیں؎۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (21-07-11)
پرانا 21-07-11, 03:16 AM   #3
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : skjatala مراسلہ دیکھیں
ایک وقت آئے گا جب لوگ ایک دوسرے کو بد دُعا دیتے ہوئے کہیں گے،”اللہ کرے کہ تُجھے تین گھنٹے کے انتظار کر بعد تیری مطلوبہ بس ملے،اور ملے بھی تو ایسی کہ تِل دھرنے کو جگہ نہ ہواور تجھے ارجنٹ کہیں جانا ہو۔ اللہ کرے بس میں تو چڑھے تو ڈرائیور خر دماغ ہو،ہوائی جہاز کی اسپیڈ سے چلائے۔ اللہ کرے کہ بس ایسی شاندار ہو کہ اُس میں پکڑنے کو ڈنڈا بھی نہ ہو اور تو اِدھر اُدھر گیند کی طرح لُڑھکتا رہے“۔
یہ سب کچھ تو بغیر بد دعا کے بھی ممکن ہے
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
skjatala (21-07-11), ھارون اعظم (30-07-11), احمد نذیر (21-07-11), سیفی خان (21-07-11)
پرانا 21-07-11, 09:02 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہائے بسیں۔
مجھے تو کوائٹہ کی بسیں یاد آ گئیں۔
اور مجھے مچھی مَونا، مچھی مَونا اور دھڑنگے دھڑنگے یاد آ گئے۔
کیا یاد دلا دیا ظالم
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (21-07-11)
پرانا 22-07-11, 03:00 AM   #5
Senior Member
 
سیفی خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
کمائي: 44,441
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
سیفی خان کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں سیفی خان کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

فیصل آباد سے چک جھمرہ جانے والی بسوں کی یاد آگئی
باقی ” خوبیاں“ تو اپنی جگہ پر وہ جو لوگوں کی ” تہہ “ لگاتے ہیں وہ بڑی مہارت کا کام ہے ۔ ۔ ۔ ۔

1 فائدہ ان میں بیٹھنے کا یہ بھی ہوتا ہے کہ انسان ” کلمہ “ کا ورد کرتا رہتا ہے
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/
سیفی خان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سیفی خان کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (30-07-11), عبدالقدوس (22-07-11)
پرانا 22-07-11, 05:31 AM   #6
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,335
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لاہور میں اس وقت بسیں برائے نام ہیں۔
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 22-07-11, 10:15 AM   #7
Senior Member
 
حسن قادری's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مراسلات: 1,635
کمائي: 32,130
شکریہ: 3,022
1,410 مراسلہ میں 4,199 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بسین اور بے بس عوام ۔ بس اللہ کانام
حسن قادری آف لائن ہے   Reply With Quote
حسن قادری کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 22-07-11, 12:07 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,028
شکریہ: 25,208
16,384 مراسلہ میں 41,613 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

پوری پاکستان کی بسیں ایک طرف اور کراچی کی ایک طرف
ڈبلیو گیارہ کی تو کیا ہی بات ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (26-07-11)
پرانا 26-07-11, 07:25 PM   #9
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,887
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
پوری پاکستان کی بسیں ایک طرف اور کراچی کی ایک طرف
ڈبلیو گیارہ کی تو کیا ہی بات ہے
تو آئیے نا کبھی ہمارے گھر۔آپ کو ڈبلیو گیارہ میں چڈی کھلائیں۔
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 26-07-11, 07:29 PM   #10
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,028
شکریہ: 25,208
16,384 مراسلہ میں 41,613 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اب کراچی آنے سے جی گھبراتا ہے۔ ورنہ بہت سی دعوتیں ہیں جن کو نمٹانا ابھی باقی ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (26-07-11)
پرانا 26-07-11, 11:15 PM   #11
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,536
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مجھے تو کراچی کی 1 سی یاد آگئی ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
رضی کا شکریہ ادا کیا گیا
skjatala (27-07-11)
پرانا 27-07-11, 09:14 AM   #12
Senior Member
 
skjatala's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مقام: مسلم ہیں ہم، وطن ہے سارا جہاں ہمارا
عمر: 50
مراسلات: 1,651
کمائي: 32,887
شکریہ: 9,762
1,373 مراسلہ میں 4,248 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رضی مراسلہ دیکھیں
مجھے تو کراچی کی 1 سی یاد آگئی ۔
ہمارے ساتھ بھی وہ یادیں شیئر کر لیں۔ اگر مناسب ہوں
skjatala آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-07-11, 09:32 AM   #13
Member
اجنبی
 
محمدثاقب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2011
عمر: 27
مراسلات: 83
کمائي: 1,285
شکریہ: 137
47 مراسلہ میں 72 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

تصویر میں جو بس دکھائی گئی ہے اس میں رش برائے نام ہے۔علاقہ بھی صاف ستھرا لگ رہا ہے۔

روڈز پر جو بسیں چلتی ہیں اف توبہ! ان میں اتنا رش ہوتا ہے کہ انسان حسرت سے دیکھتا رہ جاتا ہے کہ جاؤں کہ نہ۔
یہ دیکھیں رش بھری بس کا ایک نموبہ:
محمدثاقب آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 27-07-11, 01:35 PM   #14
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,868
شکریہ: 23,988
4,979 مراسلہ میں 14,687 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پندی کی 1سی بھی کسی سے کم نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویگن ہو کر بس کا حق ادا کرتی ہے!!!
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 30-07-11, 01:12 AM   #15
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,536
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبداللہ آدم مراسلہ دیکھیں
پندی کی 1سی بھی کسی سے کم نہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ویگن ہو کر بس کا حق ادا کرتی ہے!!!
یہ بھی درست ہے۔ کراچی کمپنی سے صدر تک کا رووٹ۔

کراچی کمپنی سے پنڈی ڈبل روڈ کے قریب تک اس میں بارہا سفر کیا۔
__________________

عشق قاتل سے بھی مقتول سے ہمدردی بھی ،یہ بتا کس سے محبت کی جزا مانگے گا؟
سجدہ خالق کو بھی ابلیس سے یارانہ بھی، حشر میں کس سے عقیدت کا صلہ مانگے گا؟
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہے۔, کمال, کراچی, گانے, ٹریفک, پڑی, وقت, ڈاٹ, لوگ, نام, موقع, اللہ, حضرات, خصوصی, دُعا, دل, راستہ, سفر, سنہری, شکل, شاندار, طور, غلط, غلطی, غصے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
مسکرائیں مت بلکہ ہنسیں زارا ویڈیوز 0 05-02-11 12:29 PM
وہ حسیں لگتی ہے Wahid Mahmood مزاحیہ ادب 5 28-02-10 10:48 AM
کتنی حسیں ہے شام چلے آئیے زرا The Great شعر و شاعری 0 04-12-09 03:55 PM
کتنی حسیں ہے شام چلے آئیے زرا The Great شعر و شاعری 3 18-09-09 12:24 PM
اس بت کدے میں تو جو حسیں تر لگا مجھے خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 01:50 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:16 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger