واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اٹھو کہ منزل بلا رہی ہے,,,,کوثر علی صدیقی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-12-07, 08:20 AM   #1
اٹھو کہ منزل بلا رہی ہے,,,,کوثر علی صدیقی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 19-12-07, 08:20 AM

اٹھو کہ منزل بلا رہی ہے,,,,کوثر علی صدیقی



پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں میں ہل چل مچی ہوئی ہے۔ 2008ء میں ہونے والے الیکشن کے شیڈول کا الیکشن کمیشن نے باقاعدہ طور پر اعلان کر دیا ہے۔ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کے امیدوار اپنے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرا رہے ہیں۔ آئندہ ماہ الیکشن کی گہما گہمی عروج پر ہو گی اور تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں اپنی اپنی کامیابی کے دعوے کرتے ہوئے عوام کی عدالت میں ہوں گے اور حسب روایت سچ اور جھوٹ کی بالادستی کی جھوٹی معیار کی عکاسی کر رہے ہوں گے اور ان کا دعویٰ عوام کے سامنے ہو گا۔ دعویٰ کرنا تو آسان ہے لیکن کرنا نا ممکن ہے لیکن جہاں سیاسی بصیرت رکھنے والے تجزیہ نگار، الیکٹرونک میڈیا، سیاسی شعور رکھنے والے مبصرین کے علاوہ، پریس میڈیا 2008ء میں ہونے والے انتخابات میں کامیاب یا ناکام ہونے والی جماعتوں کی ملکی اور غیر ملکی میڈیا خصوصی مانیٹرنگ کریں گے۔ پاکستان کی سیاحت جو ہمیں آگاہی فراہم کرتی ہے وہ یہ ہے کہ جو بھی سیاسی پارٹی الیکشن میں کامیابی حاصل کرتی ہے تو سیاسی لحاظ سے دوسری سیاسی و مذہبی جماعتوں کا فرض ہے کہ وہ اپنی جانب سے کھلے دل کا مظاہرہ کرتے ہوئے الیکشن میں کامیاب ہونے والی جماعتوں کی دل آزاری نہ کریں بلکہ جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لئے حقیقت کو تسلیم کریں تاکہ جو جھوٹی روایت قائم ہو چکی ہے پاکستان کی سیاست میں اس کا خاتمہ ہو۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے جب ملک کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں جمہوریت کی بالادستی کو قائم کرنے کیلئے اپنی مثبت سوچ کی عکاسی کریں۔ لہذا جو بھی جماعت کامیابی حاصل کرتی ہے اور حکومت بناتی ہے اس جماعت کا بھی فرض ہے کہ بدلے کی سیاست کو ترک کر کے جمہوریت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں تاکہ ملک میں جمہوری استحکام قائم ہو اور عوام کے بڑھتے مائل کو حل کیا جا سکے۔ اگر حقیقت کو سامنے رکھا جائے تو یہ کریڈٹ سابقہ حکومتی جماعت کو جاتا ہے جس نے بدلے کی سیاست کو ترک کر کے اپنے مخالفین کے ساتھ بھی اچھا سلوک کیا جو ملک کی دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے لئے ایک آئینہ ہے، ان کو بھی چاہئے کہ ملک کے مفادات کے تحت اپنا بھرپور کردار ادا کریں اور ماضی کی سیاست کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ملک کے مفادات میں اپنا کردار ادا کریں۔ اگر آنے والے وقتوں میں پاکستان کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے درگزر کے عمل سے کام نہیں لیا اور الزام برائے الزام کی سیاست کو ترک نہیں کیا تو سیاسی استحکام حاصل نہیں ہوگا۔ صدر پاکستان جنرل پرویز مشرف کی زیر صدارت سابقہ حکومت نے ملک کے مفادات کے پیش نظر جو کارنامہ انجام دیا ہے وہ ناقابل فراموش ہے۔ پاکستان کی سیاست میں پہلی مرتبہ پاکستان کی اسمبلیوں نے اپنی مدت پوری کی ہے جو ایک خوش آئند بات ہے۔ اس سے جمہوریت کو بڑی تقویت ملی ہے۔ صدر پاکستان جنرل پرویز کی جمہوری سوچ کی وجہ سے ملک بڑی تیزی کے ساتھ ترقی کی طرف گامزن ہے اور سابقہ حکومت نے جمہوری عمل کو برقرار رکھتے ہوئے ملک کی مثبت سیاست میں نمایاں کردار ادا کیا ہے جسے ہر گز فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ترقیاتی کام کی وجہ سے سابقہ حکومتی جماعت نے عوام میں بڑی پذیرائی حاصل کی ہے کیونکہ دعوے کرنا آسان ہے اور عمل کرنا مشکل اور اپنے دعوؤں کی تکمیل کے لئے پاکستان بھر میں ترقیاتی منصوبے کے علاوہ معاشی، تجارتی، قرضوں کی ادائیگی، عوام کی بہتر سہولت کے لئے ہنگامی بنیاد پر کام، صحافتی آزادی اور دیگر کام سابقہ حکومت کی پہچان بن چکی ہے۔ سندھ بھر میں سابقہ حکومت میں شامل اتحادی جماعت Mqm نے جس تیزی کے ساتھ سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کے علاوہ عوام کی خواہشات کے مطابق اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ کالاباغ جیسے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے قائد تحریک الطاف حسین نے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے سندھ کے عوام کے سر پر لٹکنے والی تلوار کالاباغ ڈیم کے مسئلہ کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل کر دیاہے۔ یہ مسئلہ برسوں سے چلا آ رہا تھا لیکن کسی بھی حکومت نے اس گھمبیر مسئلہ کو حل نہیں کیا تھا لیکن قائد تحریک الطاف حسین نے سندھ کے عوام کے بہتر مفادات میں ایسے سیکڑوں کام کئے ہیں جو سندھ کے عوام کی خواہشات تھیں۔ سب سے بڑا مسئلہ سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کا تھا جیسا کہ چند سیاسی جماعتوں نے اپنے مفاد میں ہمیشہ سندھی عوام کو اپنے دور حکومت میں بے وقوف بنانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا لہذا سندھ کے عوام نے اپنے دوست اور دشمن کی تمیز کر لی ہے اور آئندہ ہونے والے الیکشن میں پاکستان بالخصوص سندھ کے عوام Mqm کا بھرپور ساتھ دیں گے۔ فرقہ واریت و لسانیت کے اس مسئلہ کو قائد تحریک الطاف حسین نے حل کر کے اردو بولنے والے سندھی اور سندھی بولنے والے سندھی بھائیوں کو ایک کر دیا ہے لہذا ماضی میں تفرقہ پھیلانے والے اب اس سازش میں کامیاب نہیں ہوں گے کیونکہ Mqm نے سندھ کے بہتر مفادات کیلئے صرف دعوے نہیں کئے بلکہ عملی طور پر کام کر کے دکھایا ہے۔ Mqm کا مقصد ہی مظلوم عوام کی خدمت کرنا ہے جو ہر برے وقت میں کر دکھایا ہے۔ Mqm کا مقصد اقتدار حاصل کرنا ہر گز نہیں ہے بلکہ عوام کے مسائل کو حل کرنا ہے اور عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے Mqm نے عملی ثبوت دیا ہے جو آئینہ کی طرح عیاں ہے، اب کوئی بھی سازش سندھ کے سپوتوں کو علیحدہ نہیں کر سکتی کیونکہ Mqm کی بڑھتی ہوئی مقبولیت اور سندھ کے عوام کا بڑی تعداد میں Mqm میں شامل ہونا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ Mqm کی کامیابی یقینی ہے۔ سندھ میں بزرگ مائیں، بہنیں اور بالخصوص نوجوانوں نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ ہمیں دنیا کی کوئی بھی طاقت حق پرستی کے سفر سے غافل نہیں کر سکتی کیونکہ پاکستان کی 60 سالہ تاریخ ہمیں اس بات سے آگاہ کر رہی ہے کہ آج تک غریب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے سیاسی و مذہبی جماعتوں نے عوام کے بہتر مستقبل کے لئے کوئی بھی عملی کام نہیں کیا لیکن سابقہ حکومت نے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے جو بھی کام کیا ہے وہ ایک حقیقت ہے۔ یہ بھی حقیقت ہے کہ قائد تحریک الطاف حسین پاکستان کے لئے ایک انقلابی رہنما ہیں جنہوں نے پاکستان کے فرسودہ نظام کے خلاف نہ صرف آواز حق بلند کی بلکہ کراچی سے لیکر خیبر تک، عوام کو فرسودہ نظام سے وابستہ عناصر کے ظلم و ستم سے آگاہی فراہم کی ہے۔ قائد تحریک کا تعلق کسی جاگیردار ، مراعات یافتہ طبقہ سے نہیں بلکہ عام متوسط طبقہ سے ہے۔ یہی وہ بنیادی وجہ ہے کہ اس ملک کے فرسودہ نظام سے وابستہ عناصر الطاف حسین اور ان کی جماعت Mqm کے خلاف ہیں۔ حسب روایت اب بھی فرسودہ نظام سے وابستہ عناصر Mqm کی مقبولیت سے خائف ہو کر سازشی ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں کہ Mqm کی مقبولیت کو روکا جا سکے۔ Mqm قائد تحریک الطاف حسین کی ہدایات کے مطابق پورے پاکستان سے الیکشن لڑے گی لہذا حق پرست عوام سے گزارش ہے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھتے ہوئے Mqm کے موقف کو اجاگر کریں اور عوام کو آگاہی فراہم کریں۔ قائد تحریک کا مقصد اس ملک سے فرسودہ نظام کا خاتمہ اور عوام کے مسائل کو ان کے دروازے پر حل کرنا ہے۔ یہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتا ہے کہ حق پرست عوام و کارکن اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے عوام کو آگاہی فراہم کریں کہ الطاف حسین ایک حقیقت پسند اور عملیت پسند کا نام ہے جس کا جینا مرنا غریب عوام کے ساتھ ہے۔ الطاف حسین شب و روز جہد مسلسل میں مصروف عمل ہیں تاکہ غریب عوام کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کر کے ملک میں انصاف کی بالادستی قائم کی جائے اور پاک وطن کو حقیقی معنوں میں جمہوریت کی راہ پر لانے میں قائد تحریک الطاف حسین کے عمل کو آگے لے کر چلیں یہ اسی صورت میں ممکن ہو سکتاہے کہ ہم اپنے احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 291
Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
Zullu230 (19-12-07)
پرانا 19-12-07, 09:05 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,225
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اٹھو کہ منزل بلا رہی ہے,,,,کوثر علی صدیقی

بہت خوب ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فارم, فرقہ واریت, فرض, کراچی, پہچان, پسند, نظر, ممکن, مسائل, آئینہ, آج, الزام, اردو, ترک, جھوٹ, حل, خوش, خلاف, دوست, دل, سفر, سیاست, علی, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
اپنےمونہہ میاں مِٹھو muhammad asif virani تعارف 12 29-08-11 01:45 PM
مسلمانو! اپنے مقدّسات کے تحفظ کی خاطر اٹھو ! پیاسا اسلام اور عصر حاضر 5 05-06-11 10:04 AM
کوااورمٹھو زارا بچوں کا پاک نیٹ 1 12-02-11 11:54 AM
سقوط ڈھاکہ اور بٹھو کا کردار naeemuddin میرا پاکستان 7 22-12-09 09:59 PM
اُٹھو میری دنیا کے غریبوں کو جگادو میاں شاہد شاعر مشرق علامہ اقبال 2 04-04-08 10:01 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger