واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اک خواب میرے آباواجداد نے دیکھا تھا اک خواب میں نے دیکھا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 24-06-11, 02:26 PM   #1
اک خواب میرے آباواجداد نے دیکھا تھا اک خواب میں نے دیکھا ہے
محمد یاسرعلی محمد یاسرعلی آف لائن ہے 24-06-11, 02:26 PM

14 اگست 1947 تاریخ کا وہ روشن ترین دن ہے جب میرے آباواجداد کی قربانیاں رنگ لائیں اور ان کے خواب کو تعبیر ملی یہ خواب انہوں نے میرے لیے دیکھا تھا ایک آزاد اور خود مختاراسلامی ملک کا خواب ۔ یہاں میں آزادی سے اپنی زندگی کو اسلامی نظریات کے مطابق بسر کر سکوں ۔ آج 6 دہائیوں بعد ان کا خواب کچھ یوں شرمندہ ِ تعبیرہے کہ
اگر میں خود کو مکمل طور پہ اسلام کے سانچے میں ڈھالنے کی کوشش کرتا ہوں تو روشن خیال طبقہ مجھ پہ انتہاء پسند کا لیبل لگا دیتا ہے ۔
اگر دنیا اور دین کو جدید دور کے مطابق لے کے چلنےکی کوشش کروں تو مذہب کے نام نہاد ٹھیکیداروں کو تکلیف ہو جاتی ہے۔
اگر میلادِ مصطفیﷺ کا جشن مناوں اور کسی ولی کا سہارا تلاش کروں تو مجھے مشرک قرار دے دیا جاتا ہے ۔
اگر غمِ حسینؑ میں دو آنسو بہا دوں تو مجھے کافرکہا جاتا ہے ۔
اور اگر صحابہ ؒ سے اظہارِ عقیدت کر دوں تو دشمنِ اہلیبیت بن جاتا ہوں ۔
ہاں مجھے اتنی مذہبی آزادی ضرور ہے کہ میں جسے دل چاہے کافر اور مشرک کہہ سکتا ہوں اور جسے دل چاہے مردِ مومن بنا دوں اتنی مذہبی آزادی کا تو میرے ابااجدادنے سوچا تک بھی نہ ہو گا ۔

میرے آباواجداد نے میرے لیے غیروں سے آزادی کا خواب دیکھا تھا مگر انہوں نےیہ نہیں بتایا کہ انہوں نے مجھے یہ آزادی برطانیہ سے دلوائی ہے کہ یہود و نصاریٰ سے، اگر مجھے برطانیہ سے آزادی دلوائی تھی پھر تو میں بہت آزاد ہوں اور اگر یہود و نصاریٰ سے تو یہ ان کی خوش فہمی ہی تھی ،آج 6 دہائیوں بعد برطانیہ ہم پہ براہ ِ راست قابص نہیں ہے مگر امریکہ اور IMF کی شکل میں یہود و نصاریٰ جو چاہتے ہیں ہم سے منوا لیتے ہیں اور اپنے چیلوں کے ذریعے میرے ملک پہ حکومت بھی کر رہے ہیں ۔

میرے آباواجداد نے مجھے آزادی لے کے دی تھی کہ میرے جان و مال محفوظ رہیں اور آج 6 دہائیوں کے بعد میرے جان و مال یوں محفوظ ہیں کہ صبح گھر سے نکلتے وقت گھروالوں کو آخری بار الوداع کہہ کے آتا ہوں کیا پتا اب کی بار اگر میں دہشت گردوں اور قاتلوں کا نشانہ بننے سے بچ گیا تو کہیں محافظوں کی گولیوں کا شکار نہ بن جاوں ۔

میرے آباواجداد اپنی الگ پہچان چاہتے تھے تو آج دہشت گردی اور کرپشن کے میدان میں پاکستان کی خوب پہچان بن رہی ہے ۔پچھلی 6 دہائیوں میں جہاں اس ملک کو دو لخت کر دیا گیا تو وہیں کبھی مارشل لاء آیا تو کبھی ملااِزم ،کبھی روشن خیال اور آج کل مفامت کی سیاست کا دور ہے ۔اقتدار کی باریا ں لگائے بیٹھے ( پہلے تواڈی باری تے پھر ساڈی باری ) سیاہ ست دان ملک کو کرپٹ ترین ممالک کی فہرست میں اوپر سے اوپر لے کے جانے کی جی جان سے کوشش کر رہے ہیں اور اگر یہ کوششیں اسی طرح ہوتی رہیں تو ایک ،دو دہائیوں بعد ہم سب سے آگے ہوں گے ۔

میرے آباواجداد نے جس خواب کی تعبیرکے لیے بےتحاشا قربانیاں دی تھیں آج 6 دہائیوں بعد اس خواب کی تعبیر ان کی روحوں کو بھی بے شک تڑپاتی ہو گی ۔اس لیے اب کےمیں ایک خواب دیکھ رہا ہوں خود مختار، کرپشن سے پاک ، عوام کے پاکستان کا خواب ،
جہاں نفرت، فرقہ واریت ، کرپشن اور طبقاتی تفریق نہ ہو۔
جہاں بے انصافی ، حق تلفی نہ ہو اور سچ بولنے پہ زبانیں نہ کاٹی جاتی ہوں ۔
جہاں پیار ہو، امن ہو، مساوات ہو ا،ماں بہنوں کی اور بزرگوں کی عزت ہو،
جہاں پولیس بلکہ ہر سرکاری ادارے کی پہچان عوام کی خدمت ہو۔
جہاں والدین کو غربت کی وجہ سے اپنی اولادوں کو نہ مارنا پڑے۔
میرے آباواجداد خوش قسمت تھے کہ انہوں نے پاکستان بنانے کا جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے ان کو بے لوس اور مخلص لیڈربھی مل گے تھے اور سچے کارکن بھی مگر مجھے اپنے اردگرد کوئی ایسا لیڈر نظر نہیں آرہا جو میرے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکے اور ہم عوام کے پاس بھی ملک کے لیے سوچنے کی کہاں فرصت ہے سارا دن محنت کے بعد دو وقت کی روٹی مل جاتی ہے کافی ہے ۔ویسے بھی خواب دیکھنے میں کیا ہے جو مرضی خواب دیکھو اب ہر خواب شرمندہ ِ تعبیر تھوڑے ہی ہوتے ہیں ۔
تحریر "محمدیاسرعلی"
نوٹ: اگر میں اپنی کم علمی کی بنا پہ کوئی غلط بات لکھ گیا ہوں یا کسی کی دل اعزاری ہوئی ہو تو میں معذرت خواہ ہوں 'محمد یاسرعلی"

 
محمد یاسرعلی's Avatar
محمد یاسرعلی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 295
Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-06-11), ھارون اعظم (24-06-11), منتظمین (24-06-11), احمد نذیر (24-06-11), بزم خیال (25-06-11), حیدر (24-06-11), رضی (25-06-11), سام (24-06-11), سحر بٹ (25-06-11)
پرانا 24-06-11, 02:31 PM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,607
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,594 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اپ نے سہی معنوں‌میں ایک عمدہ موضوع پر ایک عمدہ مضمون لکھا ہے۔ اپ مبارکباد کے مستحق ہیں۔

سرورق کے لیے اپلائی کریں
__________________
تم سپاہی نہیں ہو پیشہ ور قاتلو!
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-06-11), محمد یاسرعلی (24-06-11), بزم خیال (25-06-11), رضی (25-06-11), سام (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 04:47 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
میرے آباواجداد خوش قسمت تھے کہ انہوں نے پاکستان بنانے کا جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے ان کو بے لوس اور مخلص لیڈربھی مل گے تھے اور سچے کارکن بھی مگر مجھے اپنے اردگرد کوئی ایسا لیڈر نظر نہیں آرہا جو میرے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکے
آج سے ساٹھ سال قبل جو ہوا تھا ، آج اسکا نتیجہ مغربی پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ اسی وجہ سے ہم اپنے اپنے آباو اجداد کو خوش قسمت گردان رہے ہیں۔ لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور میری معلومات ہیں آج سے ساٹھ سال قبل بھی ہماری حالت اتنی ہی بُری تھی۔
اگر یقین نہیں تو قائد اعظم کے متعلق فتاویٰ اُٹھا لیں یا پھر پاکستان کے متعلق۔ پاکستان کی حمایت کے گھٹیا دلائل اُٹھا لیں یا مخالفت کے۔
درحقیقت ہم بنی اسرائیل کا وہ گُم گشتہ ایڈیشن ہیں ۔۔۔۔جس کو صحرا میں بھٹکنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا ۔ کبھی کبھی اس کو ریلیف دے دیا جاتا ہے تاکہ تازہ دم ہو جائے اور نئے سرے سے مار کھانے کو تیار ہو جائے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (25-06-11), منتظمین (24-06-11), محمد یاسرعلی (24-06-11), بزم خیال (25-06-11), رضی (25-06-11)
پرانا 24-06-11, 05:16 PM   #4
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,658
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
آج سے ساٹھ سال قبل جو ہوا تھا ، آج اسکا نتیجہ مغربی پاکستان کی صورت میں ہمارے سامنے موجود ہے۔ اسی وجہ سے ہم اپنے اپنے آباو اجداد کو خوش قسمت گردان رہے ہیں۔ لیکن جہاں تک میں سمجھتا ہوں اور میری معلومات ہیں آج سے ساٹھ سال قبل بھی ہماری حالت اتنی ہی بُری تھی۔
اگر یقین نہیں تو قائد اعظم کے متعلق فتاویٰ اُٹھا لیں یا پھر پاکستان کے متعلق۔ پاکستان کی حمایت کے گھٹیا دلائل اُٹھا لیں یا مخالفت کے۔
درحقیقت ہم بنی اسرائیل کا وہ گُم گشتہ ایڈیشن ہیں ۔۔۔۔جس کو صحرا میں بھٹکنے کے لیے چھوڑ دیا گیا تھا ۔ کبھی کبھی اس کو ریلیف دے دیا جاتا ہے تاکہ تازہ دم ہو جائے اور نئے سرے سے مار کھانے کو تیار ہو جائے۔
بدر بھائی آپ کی بات بھی ٹھیک ہے شاید تب بھی ہماری سوچیں اتنی ہی گندی تھیں مگر اس کے باوجود کیا یہ ان لوگ کی خوش قسمتی نہیں تھی کہ ان کو راہ دیکھانے والے لیڈر تو تھے آج کے نام نہاد لیڈروں کیا کوئی ایسا ہے جس کو آپ دل سے اپنا لیڈر مانتے ہوں صرف لیڈر مخلص لیڈر کو تو فی الحال چھوڑیں
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-06-11, 05:56 PM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یار میں سمجھتا ہوں کہ لیڈر وہی جو مشکل حالات میں ہی اپنے جوہر دکھائے۔ ساتھ میں کُچھ خوش قسمتی کا بھی عمل دخل ہوتا ہے۔
قائد اعظم میں دونوں فیکٹرز تھے۔ وہ لیڈر۔ اور مقصد حاصل۔
لیکن آج جو لوگ جد و جہد کر رہے ہیں ، انکے ساتھ خوش قسمتی اتنی نہیں ہے۔
اگر اچھے لیڈرز کی بات کرتے ہیں تو عمران خان، منور حسن کے نام لیے جا سکتے ہیں جو ہوا کے مخالف بار کرنے کی جرات رکھتے ہیں ۔ اور جس کو حق سمجھتے ہیں ، اسکو بیان کرنے میں ڈر محسوس نہیں کرتے، انکا وژن ہے، مشن ہے، سٹریٹیجی ہے، کمٹمنٹ ہے، دلیل ہے۔ لیڈرز والی تمام خصوصیات پائی جاتی ہیں۔
لیکن ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انکی قوم میں "ارجینسی" نہیں پائی جاتی۔ کہ معاملات کس حد تک خراب ہیں اور کس حد تک ہو سکتے ہیں۔ یہاں پر آ کر انکی خوش قسمتی ختم ہو جاتی ہے۔
46 کے ریفرنڈم میں وہ ارجینسی موجود تھی ہندو کے رویہ کی وجہ سے۔
آج بوجوہ نہیں ہے۔ تب قائد اعظم کی خوش قسمتی تھی کہ اسکے متعلقہ ریفرنڈم /الیکشن میں سوال ہندو بمقابلہ مسلمان کا تھا۔ اب مسلمان نما بمقابلہ مسلمان ہے۔
آج بھی اگر عمران یا منور حسن بمقابلہ موہن داس۔ یا الیکشن کا سوال پاکستان بمقابلہ کافرستان ہو جائے تو ہزاروں زرداری اور نوازئیے مل کر منور حسن یا عمران خان کو نہ ہرا سکیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ہادی (25-06-11), محمد یاسرعلی (24-06-11), بزم خیال (25-06-11), سام (25-06-11)
پرانا 24-06-11, 06:08 PM   #6
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معذرت چاہتا ہوں۔
میں بلا وجہ ہی لکھتا جا رہا ہوں۔
مقصد مخالفت ہرگز نہیں ہے
بلکہ دماغ پر چھائی عجیب سی کیفیت کو دور کرنا ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
ہادی (25-06-11), محمد یاسرعلی (24-06-11), بزم خیال (25-06-11), سام (25-06-11)
پرانا 24-06-11, 06:14 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپکی تحریر سرورق پر شائع ہو گئی ہے۔ اس تحریر کو مندرجہ ذیل لنک پر ملاحضہ کیا جا سکتا ہے

پاک نیٹ سرورق
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 24-06-11, 06:22 PM   #8
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,658
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

لیکن ان کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ انکی قوم میں "ارجینسی" نہیں پائی جاتی۔ کہ معاملات کس حد تک خراب ہیں اور کس حد تک ہو سکتے ہیں۔ یہاں پر آ کر انکی خوش قسمتی ختم ہو جاتی ہے۔
46 کے ریفرنڈم میں وہ ارجینسی موجود تھی ہندو کے رویہ کی وجہ سے۔
بات آپ کی بھی ٹھیک ہے مگر قوم کو بیدار کرنا بھی تو لیڈر کا کام ہے

میرے خیال میں کسی ایک میں لیڈر کو تلاش کرنا مشکل ہے ہاں اگر تھوڑے تھوڑےاچھے لوگوں کی ٹیم بنا دی جاے تو شاید گزارا چل جاے
1 عمران خان
2 جاوید ہاشمی
3 مخدوم شاہ محمود
4 ماروی میمن
5 شیخ رشید بھی گزارے لائق ہیں
6خورشید قصوری
7 انصار برنی
8 عشرت العباد
اور بھی کہیں نام ہوں گے اس فہرست میں وہ باقی دوست شامل کر دیں
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (24-06-11)
پرانا 24-06-11, 06:26 PM   #9
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,658
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
معذرت چاہتا ہوں۔
میں بلا وجہ ہی لکھتا جا رہا ہوں۔
مقصد مخالفت ہرگز نہیں ہے
بلکہ دماغ پر چھائی عجیب سی کیفیت کو دور کرنا ہے۔
بدر بھائی آپ کی باتوں سے نہ صرف مجھ کم علم سے انسان کے علم میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ کہیں ایسے حقائق بھی سامنے آتے ہیں جو یا تو پتا ہی نہیں اگر پتا بھی ہیں تو وقت نے ان پہ منوں‌مٹی ڈال کر نجانے دماغ کے کون سے سرد خانے میں ڈال دیا ہے

Last edited by محمد یاسرعلی; 24-06-11 at 06:28 PM. وجہ: املا کی غلطی
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمد یاسرعلی کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (25-06-11), حیدر (24-06-11)
پرانا 25-06-11, 01:04 AM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 1,213
کمائي: 17,917
شکریہ: 2,322
912 مراسلہ میں 2,327 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
معذرت چاہتا ہوں۔
میں بلا وجہ ہی لکھتا جا رہا ہوں۔
مقصد مخالفت ہرگز نہیں ہے
بلکہ دماغ پر چھائی عجیب سی کیفیت کو دور کرنا ہے۔
آپ لکھیےہم پڑھنااورجانناچاہتےہیں۔
سام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سام کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (25-06-11), حیدر (25-06-11)
پرانا 25-06-11, 03:36 AM   #11
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کوئی امید بر نہیں آتی کوئی صورت نظر نہیں آتی

اب تو یقین کریں‌کچھ لکھنے کو دل نہیں کرتا
بھلا دیوار سے ٹکریں مارنے کا کیا فائدہ
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (25-06-11), بزم خیال (25-06-11), حیدر (25-06-11), سام (25-06-11)
پرانا 25-06-11, 10:45 PM   #12
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,424
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یاسر صاحب آپ نے اچھے پیرائے میں دل کی ترجمانی کی ۔ ہمارا مسئلہ یہ ہے کہ تحریک پاکستان پر بہت لکھا گیا بہت پڑھا گیا ۔ مگر تاریخ پاکستان صرف روزانہ کی تازہ خبر کی حد تک ہے ۔ جیسے نیا اخبار دس روپے میں خریدا ۔ سرسری پڑھا اور پھر دو روپے کلو ردی بیچ دی ۔ وطن میں ہر جگہ سیاست ہے حتی کہ مسائل بھی سیاست کا شکار ہیں ۔ جنہیں مخالف سیاسی جماعتیں ہتھیار کے طور پر استعمال کرتی ہیں ۔ حل کے لئے وہ سنجیدہ نہیں ۔ کیا بڑی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ انہیں حل نہ کر پائیں ۔ سب چور ایک دوسرے کو چور کہتے ہیں ۔ انتظار ہے کہ چوروں کو مور کب پڑتے ہیں ۔
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 25-06-11, 11:36 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2010
مراسلات: 432
کمائي: 7,380
شکریہ: 89
321 مراسلہ میں 799 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے دوست آپ کا دکھ سر آنکھوں پر مگر میں ایسا نہیں سمجھتا کہ میرے بزرگوں نے ایکسا کوئی خواب دیکھا ہوگا جس کی تعبیر آج ہم پیش کر رہے ہیں اگر ان کی نیت ایسی ہوتی تو میں سمجھتا ہوں کہ ہمارے حصے میں یہ پاکستان جیسی نعمت آتی ہی نہیں ان کے جذ بات کی سچائی کا ثبوت ایک جیتا جاگتا پاکستان آپ کے سامنے موجود ہے وہ تو اپنے حصے کا کام کر چلے گئے میں آپ سے پوچھتا ہوں اور اپنے آپ سےپوچھتا ہوں کہ کیا ہم اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں تو جواب ندارد ہم میں آج ایکا ہی نہیں ہے دور کیوں جاتے ہو روز مرہ کے معاملات میں دیکھ لو ہم لوگ کتنے متحد ہیں ہماری بے حسی کا تو یہ عالم ہے کہ اگر کوئی ہمارے سامنے دم توڑ رہا ہو تو ہم اس کی اس ڈر سے مدد نہیں کرتے کہ کہیں یہ مدد گلے نہ پڑ جائے ایسی حالت میں اپنے بزرگوں کو مورد الزام ٹہرانہ کہاں کا انصاف ہے ہر انسان اپنے حصے کا کام کر کے چلا جاتا ہےاس دنیا کا نظام اسی طرح ہے کہ اس سے آگے کے لئے دوسرے لوگوں کو آگے آنا پڑتا ہے مگر ہمارا حال یہ ہے کہ ہم سے کچھ ہوتا نہیں اور بزرگوں پر الزام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے بزرگوں کا ادب کرنا سیکھیں‌ بھائی
ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
M A Ansari آف لائن ہے   Reply With Quote
M A Ansari کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 26-06-11, 12:21 PM   #14
Senior Member
 
محمد یاسرعلی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: راولپنڈی
عمر: 28
مراسلات: 4,031
کمائي: 54,658
شکریہ: 7,881
2,881 مراسلہ میں 7,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمد یاسرعلی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمد یاسرعلی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : M A Ansari مراسلہ دیکھیں
میرے دوست آپ کا دکھ سر آنکھوں پر مگر ۔۔۔۔۔۔ادب پہلا قرینہ ہے محبت کے قرینوں میں
بھائی شاید میں جو بات کہنا چاہتا تھا یا تو اس کے لیے ٹھیک الفاظ کا چناؤ نہ کر سکا
اقتباس:
14 اگست 1947 تاریخ کا وہ روشن ترین دن ہے جب میرے آباواجداد کی قربانیاں رنگ لائیں اور ان کے خواب کو تعبیر ملی یہ خواب انہوں نے میرے لیے دیکھا تھا ایک آزاد اور خود مختاراسلامی ملک کا خواب ۔ یہاں میں آزادی سے اپنی زندگی کو اسلامی نظریات کے مطابق بسر کر سکوں
اقتباس:
میرے آباواجداد نے میرے لیے غیروں سے آزادی کا خواب دیکھا تھا
اقتباس:
میرے آباواجداد نے مجھے آزادی لے کے دی تھی کہ میرے جان و مال محفوظ رہیں
اقتباس:
میرے آباواجداد اپنی الگ پہچان چاہتے تھے
تو بھائی بتاہیں اس میں میں نے کیا بات غلط لکھ دی ہے

ہاں‌اس سے آگے جو لکھا تو کیا غلط لکھا کہ ہم آج کی نسل نے اپنے آباواجداد کے خواب کو کیسےتعبیر کر رہے ہیں

آپ نے لکھا کہ
اقتباس:
آپ سے پوچھتا ہوں اور اپنے آپ سےپوچھتا ہوں کہ کیا ہم اپنے حصے کا کام کر رہے ہیں تو جواب ندارد ہم میں آج ایکا ہی نہیں ہے دور کیوں جاتے ہو روز مرہ کے معاملات میں دیکھ لو ہم لوگ کتنے متحد ہیں ہماری بے حسی کا تو یہ عالم ہے کہ اگر کوئی ہمارے سامنے دم توڑ رہا ہو تو ہم اس کی اس ڈر سے مدد نہیں کرتے کہ کہیں یہ مدد گلے نہ پڑ جائے ایسی حالت میں اپنے بزرگوں کو مورد الزام ٹہرانہ کہاں کا انصاف ہے ہر انسان اپنے حصے کا کام کر کے چلا جاتا ہےاس دنیا کا نظام اسی طرح ہے کہ اس سے آگے کے لئے دوسرے لوگوں کو آگے آنا پڑتا ہے
تو بھائی میں بھی تو اسی بات کا رونا رو رہا ہوں کہ ہم اپنے آباواجداد کے خواب کے ساتھ کیا سلوک کر رہے ہیں
اقتباس:
۔اس لیے اب کےمیں ایک خواب دیکھ رہا ہوں خود مختار، کرپشن سے پاک ، عوام کے پاکستان کا خواب
اقتباس:
میرے آباواجداد خوش قسمت تھے کہ انہوں نے پاکستان بنانے کا جو خواب دیکھا اس کی تعبیر کے لیے ان کو بے لوس اور مخلص لیڈربھی مل گے تھے اور سچے کارکن بھی مگر مجھے اپنے اردگرد کوئی ایسا لیڈر نظر نہیں آرہا جو میرے خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکے اور ہم عوام کے پاس بھی ملک کے لیے سوچنے کی کہاں فرصت ہے سارا دن محنت کے بعد دو وقت کی روٹی مل جاتی ہے کافی ہے ۔ویسے بھی خواب دیکھنے میں کیا ہے جو مرضی خواب دیکھو اب ہر خواب شرمندہ ِ تعبیر تھوڑے ہی ہوتے ہیں ۔
اقتباس:
ہمارا حال یہ ہے کہ ہم سے کچھ ہوتا نہیں اور بزرگوں پر الزام۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنے بزرگوں کا ادب کرنا سیکھیں‌ بھائی
بھائی آپ اس جملے کی نشان دہی کر دیں یہاں‌میں نے اپنے بزرگوں کی بے ادبی کی ہو
اقتباس:
اگر میری وجہ سے آپ کو کوئی تکلیف پہنچی ہو تو بھائی میں آپ سے معافی چاہتا ہوں
محمد یاسرعلی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فرقہ واریت, کوشش, کوششیں, پہچان, پولیس, پاکستان, پسند, مکمل, معذرت, آج, امریکہ, تلاش, خوش, دیکھو, دل, زندگی, سیاست, عوام, علمی, عزت, غلط, غمِ, غربت, صبح, صحابہ


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جو بھی تھا کیا تھوڑا تھا ؟ طاھر دیس ہوئے پردیس 22 26-08-10 03:03 AM
ہنساتا تھا مجھ کو، تو پھر رُلا بھی دیتا تھا محمدعمر شعر و شاعری 2 14-11-09 09:35 AM
ترے جیسا میرا بھی حال تھ ،ا نہ سکون تھا نہ قرار تھا The Great شعر و شاعری 0 27-08-09 11:25 AM
وہ میرے پاس تھا اور میری دسترس میں نہ تھا Ashfaq Ahmed شعر و شاعری 0 22-09-07 07:21 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:18 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger