واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


اک نظر کرم ادھر بھی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 08-08-07, 01:42 AM   #1
اک نظر کرم ادھر بھی
عادل سہیل عادل سہیل آف لائن ہے 08-08-07, 01:42 AM



( وَلَن تَرْضَی عَنکَ الْیَہُودُ وَلاَ النَّصَارَی حَتَّی تَتَّبِعَ مِلَّتَہُمْ ) ( اور یہودی اور عیسائی ہر گز تُم سے خوش نہیں ہو سکتے جب تک تُم اُن کی ملت میں شامل نہ ہو جاؤ ) سورت البقرہ / آیت ١٢٠
گرجاگھروں کی بین الاقوامی مجلس کے ، درمیانی اور مشرقی افریقہ کے سابقہ امین عام ( جنرل سکریٹری ) '' آشوک کولن یانق '' نے بتایا :::
''' عیسائیوں کی ہزاروں تنظیمیں ، بہت سے مختلف طریقوں سے اور طرح طرح کے پردوں میں رہتے ہوئے ایک بہت بڑے اور بہت سے پہلو لیے ہوئے منصوبے کے مُطابق مسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں ، اُن پردوں میں سے اِنسانی حقوق ، اِنسانیت ، معاشی مدد ، عرب اور اِسلامی حکومتوں پر (اقتصادی ، سیاسی ، امنی ) دباؤ ڈال کر اُن سے اپنے مطالبات منوانے بھی ہیں '''
'' آشوک '' نے بتایا کہ''' وہ خود ایک خفیہ اجتماع میں شامل ہوئے تھے ، جو امریکی ریاست ٹیکساس میں منعقد ہوا تھا ، اور اُس میں اِس بات پر تحقیق و بحث کی گئی تھی کی کِس طرح ہر ایک اِسلامی مُلک کو بالکل ایک الگ مُلک بنائے جائے ( یعنی اُسکا کِسی دوسرے اِسلامی مُلک سے اِسلامی بھائی چارے اور مددگاری والا معاملہ نہ رہے ) ''' اور مزید بتایا ::: '''عرب اور اِسلامی مُمالک میں سرمایہ کاری کرنے والے مغربی سرمایہ کار اداروں کے پیسے ( کا بہت بڑاحصہ) مُسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لیے خرچ کیا جاتا ہے ، اور خاص طور پر افریقہ اور عام طور طور پر عرب اوراِسلامی مُمالک میں بظاہربھلائی (چیریٹی) کے کام کرنے والے مغربی ادِاروں کے بارے میں '' آشوک'' نے کہا ، '' یہ سب اِدارے اصل میں عیسائی گرجا کی تنظیمیں ہیں جو اِنسانیت اور اِنسانی حقوق کے پردے اور آڑ میں کام کرتی ہیں ، اور اِن کا اصل ہدف مُسلمانوں کو عیسائی بنانا یا اُن کو اِسلام سے دور کرنا ہوتا ہے اور اِس کام کے لیے یہ تنظیمیں بہت سے ایسے طریقے اِستعمال کرتی ہیں جِن کو اِستعمال کرنے سے پہلے بہت عرصہ تک نہایت باریک بینی سے غور و فِکر کر کے تیار کِیا گیا ہوتا ہے '' یہ عیسائی تنظیمیں بلکہ یہ کہنا چاہیئے کہ مُسلمانوں کو عیسائی بنانے کے لیے کام کرنے والی یہ تنظیمیں کِس طرح کام کرتی ہیں ؟ اِس سوال کے جواب میں '' آشوک '' نے کہا ''' یہ تنظیمیں بِلا سوچے سمجھے کام نہیں کرتی بلکہ جِس مُلک یا عِلاقے میں وہ لوگ کام شروع کرنا چاہتے ہیں اُس کے بارے میں مکمل معلومات لی جاتی ہیں کہ وہاں کون کون سے مذھب ہیں ، لوگ کِس حد تک مذہبی ہیں، اُنکی مالی ، غذائی ، تعلیمی ،صحت و عِلاج کی(اور دیگر) ضروریات کیا ہیں، اور(اُن ضروریات میں سے اُنہیں کیا مُیسر ہے ، وغیرہ )اور پھربہت سوچ سمجھ کر منصوبہ بندی کر کے کام کرتی ہیں '''
'' آشوک '' نے مزید بتایا کہ ''' اِن تنظیموں کے کام کرنے کے بہت زیادہ طریقے ہیں ، اور ہر ایک شخص کے دِین اور اپنے دِین کے ساتھ اُس کے تعلق اور اُس کی مالی اور دیگر مادی ضروریات کے مطابق طریقہ اختیار کر کے اُسے عیسائی بنانے کی واردات کی جاتی ہے ، غیر مُسلم عام طور پر دُنیاوی ضروریات پوری ہونے کی صورت میں اِن تنظیموں کا شِکار ہو کر عیسائی بن جاتے ہیں ، لیکن مُسلمانوں کے خِلاف یہ عیسائی بنانے والی تنظیمیں دوطرفہ کاروائی کرتی ہیں ، (١)یا تو اُنہیں عیسائی بنا لیا جائے ، یا (٢)اُن کو اِسلام سے دور ہٹایا جائے ، اور اِسکے لیے وہ تنظیمیں مُسلمانوں کومختلف قِسم کے لالچ دے کر اور آہستہ آہستہ اُنکا ذہنی مزاج بدل کر اپنا کام پوری کرتی ہیں '''
اِن خیراتی اور اِنسانی مدد کے نام کے پردے میں کام کرنے والی عیسائی بنانے والی ، تنظیموں کے اخراجات کے انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے '' آشوک '' نے کہا ''' مغربی مُمالک میں ایسے لوگ ہیں جِن کے کہنے پر لوگوں کو عیسائی بنانے کے فنڈ میںہر مُلازم کی تنخواہ میں سے پانچ فیصدکٹوتی ہوتی ہے ، عیسائی بنانے والی تنظیموں کی آمدن کااِس سے بڑا ذریعہ یہ ہے کہ افریقہ اور ایشیا میں کام کرنے والے تجارتی اور اقتصادی اداروں (کمپنیز) کی بڑی تعداد اصل میں کنیسہ ( مرکزی گرجا ) کی ملکیت ہیں اور اِن کا مال کنیسہ ( مرکزی گرجا ) کے مقاصد پورا کرنے کے لیے اِستعمال ہوتا ہے ، جِن میں سے ایک بڑا مقصد لوگوں اور خاص طور پر مُسلمانوں کو عیسائی بنانا ہے ، مثلاً مصر کے کنیسہ کی طرف سے جنوبی سوڈان میں دس ہزار طالب عِلموں کا خرچ اُٹھایا جاتا ہے اور اِس مدد کی آڑ میں اُنہیں عیسائی بنانے کا اور پھر عیسائیت پھیلانے اور پادری بنانے کام کِیا جاتا ہے '''
اِس طرح کام کر رہا ہے باطل ::: در پردہِ مسیحائی دیتاہے زہرقاتل

'' آشوک کولن یانق '' کا تعارف
جنوبی سوڈان کے علاقے البحیرات کے شہر یرول میں پیدائش ہوئی ، ٹیکساس امریکہ میں علم لاھوت کی تعلیم پائی ، والد مشرقی اور درمیانی افریقہ کے کنیسہ کے ذِمہ دار تھے جِس کا مرکز اوغندا میں تھا ، خود اِن کو کنیسہ کی طرف سے بہت سے عہدوں پر فایز کیا گیا ، مثلاً سیوڈش، ڈنمارکی، اور ہولینڈی تنظیم ''درالکوارث'' کا مدیر (منیجر) بنایا گیا ، اقوامِ مُتحدہ کی طرف سے صومال میں '' برامج الانما'' کا مدیر (منیجر) بنایا گیا، خرطوم کے گرجا '' الاسقفیہ '' کے پادری مُقرر کیے گئے ، گرجاگھروں کی بین الاقوامی مجلس کے طرف سے ، درمیانی اور مشرقی افریقہ کے سابقہ امین عام ( جنرل سکریٹری ) اور گرجاوی تعلیم کے ذِمہ دار مُقرر ہوئے ، اور سوڈان کی یونیورسٹی النیل میں عِلمِ لاھوت کے منیجر مُقرر ہوئے، عیسائی نوجوانوں کی تنظیم کے جنرل سکریٹری مُقرر ہوئے ، افریقہ کی عیسائی اتحاد تنظیم کے جنرل سکریٹری مُقرر ہوئے ، ٢٠٠٢ میں اِسلام قُبُول کر کے مُسلمان ہو گئے ٢٠٠٣ سے ابھی تک سوڈان میں ترقی و بہبود کی اسلامی اتحادی تنظیم کے جنرل سکریٹری ہیں۔



__________________
اب نہ ہو گا کہیں کوئی نزول کتاب ::: بند کر دیا رب العالمین نے یہ باب
ہے جو بھی صحیح سنت رسالت مآب ::: بے شک ہے وحیء رب الارباب

عادل سہیل
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 48
مراسلات: 4,389
شکریہ: 2,077
3,584 مراسلہ میں 12,688 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 322
Reply With Quote
پرانا 08-08-07, 02:07 AM   #2
Senior Member

 
Zullu230's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 4,146
کمائي: 58,225
شکریہ: 3,271
1,521 مراسلہ میں 3,405 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default جواب: اک نظر کرم ادھر بھی

بہت خوب!
Zullu230 آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, لوگ, نظر, مکمل, منصوبہ, اِنسانی حقوق, امریکہ, اسلامی, بھائی, تعارف, جواب, خوش, شہر, شخص


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:21 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger