واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ایس ایم ایس تحریک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 11-03-11, 11:55 AM   #1
ایس ایم ایس تحریک
حیدر حیدر آن لائن ہے 11-03-11, 11:55 AM

پاکنیٹ کے تحریکی افراد کے لیے بطور خاص: بل گیٹس کا کہنا ہے کہ "آئیڈیا اور عمل کا درمیانی وقفہ زیادہ نہیں ہونا چاہیے ۔ورنہ وقت آئیڈیاز کو روند کر چلا جاتا ہے" اس مضمون سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک بُرائی نیکی کی قوتوں سے خوفزدہ ہے۔ اگر نیکی کی قوتیں کمر باندھ لیں تو بُرائی کی قوتیں خس و خاشاک کی طرح بہہ جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


سیلانی ہاتھ منہ دھو کر تولیہ کاندھوں پر ڈالے کمرے میں داخل ہوا تو بیگم صاحبہ کو کمر ہاتھ پر رکھے، ابرو چڑھائے خاص انداز میں اپنی طرف گھورتے پایا۔ بیگم صاحبہ کا انداز خاصا جارحانہ تھا۔ سیلانی کُچھ نہ سمجھا اور یاد کرنے لگا کہ ہوم منسٹر کی کونسی ہدایت پر عمل نہیں ہو سکا۔ بلبلانے پر مجبور کر دینے والے بلوں کی ادائیگی سے لے کر سودا سلف تک وہ لا چُکا تھا، پھر باقی کیا رہ گیا؟ باوجود کوشش کے اُسے کُچھ یاد نہ آ سکا۔ تو خوش آمدانہ انداز میں مُسکراتے ہوئے بولا " خیریت تو ہے ناں؟"
بیگم صاحبہ نے کوئی جواب نہ دیا اور بس خاموشی سے کھڑی دیکھتی رہی۔
"بھئی ایسے کیا دیکھ رہی ہو کوئی مسئلہ وسئلہ ہے کیا؟" بیگم کی جارحانہ انداز کی تاب نہ لاتے ہوئے سیلانی نے عاجزانہ انداز اختیار کرتے ہوئے کہا
"مجھے نہیں معلوم تھا کہ آپ اب یہ حرکتیں بھی کرنے لگے ہیں"بیگم کے لہجے میں بلا کی کاٹ تھی
"کیسی حرکتیں۔۔۔۔؟" سیلانی کو اپنی تمام پوشیدہ حرکات یاد آ گئیں۔ لیکن پتا تو چلتا کہ بیگم صاحبہ نے ایسی کونسی چوری پکڑ لی ہے۔
"اب آپ نے آگ لگانا بھی شروع کر دی ہے؟" بیگم نے بدستور گھورتے ہوئے پوچھا
"اوہ لگتا ہے جیب سے سیگریٹ یا ماچس بر آمد ہو گئی ہے۔۔۔" سیلانی نے سوچا اور فوراً ہی ایوان صدر کے ترجمان کی طرح تردید کر دی "بھئی وہ میری نہیں ہے"
"کیا میری نہیں ہے"
"جو تم کہہ رہی ہو"
"میں کیا کہہ رہی ہوں"
"ہاتھی کا سر۔۔۔۔مجھے کیا پتا۔۔۔"سیلانی جز بز ہو گیا۔
"پھر کیسے کہہ دیا کہ میری نہیں ہے۔۔۔" بیگم آج بال کی کھال اُتارنے کے جارحانہ موڈ میں تھی۔
"بھئی میں تھکا ہوا ہوں۔ تفتیش نہیں ہو رہی۔ او کے !"
"ہاں ہاں آرام کیوں نہیں کریں گے۔ سینڈز پٹ پر آگ جو لگانی ہے"
"کیا اول فول بک رہی ہو؛'
"یہ دعوت نامہ آپ ہی کے نام آیا ہے ناں۔ پڑھ لیجیے ایس اایم ایس" بیگم نے سیلانی کا سیل فون اچھال دیا" ارے ارے۔ ۔ ۔۔ ۔ " سیلانی نے فضا میں چھلانگ لگائی اور سیل فون کو کیچ کرتے ہوئے دھڑام سے زمین پر آ گرا۔
"ہائے ہائے۔۔۔۔۔" سیلانی کراہا اور کندھا سہلاتے ہوئے بولا " پاگل ہو گئی ہو۔ اٹھائیس ہزار روپے کا فون ہے۔ ابھی ہو جاتا کام"
"ہو ہی جاتا تو اچھا تھا" بیگم بڑبڑاتے ہوئے پیر پٹخ کر کمرے سے باہر نکل گئیں۔ اور سیلانی وہ مشکوک ایس ایم ایس پرھنے لگا جس کی وجہ سے اُسے پکے فرش پر چھلانگ لگانی پڑی تھی۔ ایس ایم ایس اجنبی نمبر سے آیا تھا اور لکھا تھا :
"BURN THE BEACH
Dance Partuy bringing DJ Sabby
(Student Couples Only)
RSVP-0305-2176404
0334-3973893, 0322-2015272"

اوہ تو یہ تھی حرکت جس پر بیگم صاحبہ چراغ پا تھیں۔ اس نے ان باکس چیک کیا ، وہاں ڈانس پارٹی کے اور بھی ایس ایم ایس آئے ہوئے تھے، لیکن ان میں ڈانس پارٹی میں ٹھمکنے کے بجائے ، ان نمبروں پر مذمتی ایس ایم ایس کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔ یہ ایس ائم ایس پڑھ کر سیلانی کو کراچی یونیورسٹی کے ایک نوجوان کی کال بھی یاد آ گئی، اُس طالب علم نے سیلانی کو بتایا تھا کہ سی بی ایم، اقرآ یونیورسٹی، اور ایسی ہی ایک دو مما پپا والے نجی تعلیمی اداروں کے طالب علم سینڈز پت پر دانس پارٹی کر رہے ہیں۔ دیفنس فیز 5 میں ہاٹ سپاٹ پر پارٹی کے ٹکٹ فروخت ہوں گے۔ ایک جوڑا دو ہزار روپے میں "تھرک" سکتا ہے۔
سیلانی نے ایس ایم ایس پڑھ کر بیگم کو آواز دی اور ساری بات سمجھانے کے بعد وہ ایس ایم ایس پڑھ کر بھی سُنا دیا جس میں دانس پارٹی کی مذمت کے لیے کہا گیا تھا "یہ شرکت کی نہیں۔۔۔مزمت کی دعوت تھی۔ ۔ ۔۔ " سیلانی کی ٹھنڈی سانس بھری "ہماری قسمت میں ایسی دعوتیں کہاں، ہمیں یا تو مولوی دعوت دیتے ہیں یا مولوی نما حضرات۔ اور وہاں بھی اکثر دعوت غور و فکر کی ہی ہوتی ہے۔۔۔۔۔ ویسے اگر میں پارٹی میں چلا جاؤں تو سبھی کو حیران کر دوں۔ آپ کے اشاروں پر ناچنے کی ایسی پریکٹس ہو چُکی ہے کہ بس۔۔۔۔"
"بس بس اب زیادہ نہیں۔ ۔ ۔۔ " بیگم صاحبہ کا موڈ اب بہتر ہو چُکا تھا۔ وہ کھانا لے آئیں۔ سیلانی نے جلدی جلدی کھانا کھایا اور اپنا سیل فون لے کر چھت پر چلا گیا۔جب اُسے ضروری فون کرنا ہوتے ہیں وہ چھت پر ہی آ جاتا ہے۔
اس نے دانس پارٹی کے آرگنائزروں میں سے ایک کو فون کیا
"ہیلو"
"دوست پارٹی کہاں ہو رہی ہے۔ جگہ تو بتا دیتے۔ اتنا بڑا ساحل ہے، میں کیمرا مین کے ساتھ کہاں ڈھونڈتا پھروں گا"
"کیسی کوریج، کیسا کیمرا ۔ آپ کہاں سے بات کر رہے ہیں؟"
سیلانی نے ایک ٹی وی چینل کا نام بتایا اور کہا کہ اُسے اس دانس پارٹی کی کوریج کا انویٹیشن ملا ہے۔ اور وہ ضرور آئے گا۔
"دوست- اس شہر میں ایسے جاندار پروگرام ہوتے ہی کہاں ہیں۔ میں کتنا ہی بزی ہوا، آؤں گا ضرور"
"سر ، سر ! مگر کوریج کے لیے کس نے کہا۔ کوریج کی اجازت نہیں ہے" دوسری طرف سے جواب ملا۔
"اتنا زبردست پروگرام کروا رہے ہو اور کوریج نہیں کروا رہے، یار کیا کر رہے ہو، ایسے پروگرام ہوتے ہی کہاں ہیں" سیلانی نے اصرار کیا
"نہیں سر میڈیا انوائیٹڈ نہیں ہے۔آپ سمجھتے ہیں ناں ، ایشو بن جائے گا"
"او کے اوکے، مگر یار ایک پاس تو مل جائے گا ناں؟"
"سوری سر تمام ٹکٹس سیل ہو چُکے ہیں۔ آپ پہلے کہاں تھے۔ اب تو بالکل گنجائش نہیں ہپے۔ نیکسٹ ٹائم اپ کو ضرور بلائیں گے۔ ویسے ایک بات تو بتائیں آپکو ہمارا نمبر کہاں سے ملا۔ کسی دوست نے دیا یا ہمارے خلاف مولویوں کا ایس ایم ایس ملا ہے؟"
"نہیں یار مجھے تو کراچی یونیورسٹی کے ندیم نے بتایا ہے"
"ندیم ، کون ندیم۔۔۔خیر کوئی ہو گا۔ آپ مائینڈ نہ کیجیے گا۔ او کے بائے"
سیلانی کو کنفرم ہو گیا کہ ساحل سمندر پر طوفان بد تمیزی برپا ہونے کو ہے۔اس دانس پارٹی میں کیا کیا ہو گا، اسکا اندازہ لگانے کے لیے کسی مراقبے کی ضرورت نہ تھی۔ وہ سوچنے لگا کہ کیا کیا جائے۔ اس نے میڈیا کی انٹری ڈال کر انہیں پریشان تو کر ہی دیا تھا۔اس نے مزید پریشان کرنے کے لیے چند بنیاد پرست صحافیوں کو بھی ایس ایم کر دیا کہ ان نمبروں پر کال ملا کر پوچھیں کہ کوریج کے لیے کہاں پہنچنا ہے۔
انہیں آرگنائزروں کے پیچھے لگا کر سیلانی نے اسلامی جمعیت طلبہ، جماعت اسلامی، اور جمعیت علمائے اسلام کے ساتھیوں کو بھی "Burn the Beach"کی اطلاع دے دی کہ اگ بجھانے کا انتطام تو ہونا چاہئیے۔تھوڑی ہی دیر بعد اسلامی جمعیت طلبہ اور جمعیت علمائے اسلام کے ساتھی متحرک ہو گئے۔ اطلاع جے یو ائی کے کراچی کے امیر قاری عثمان تک پہنچی تو انکا فون آ گیا۔ وہ معاملہ جاننا چاہ رہے تھے۔
سیلانی نے ساری بات بتائی تو انہوں نے ٹاؤن پولیس آفیسر کیماڑی اور کلفٹن بات کی اور کہا کہ ایسا واہیات پروگرام ہوا تو انتظامیہ کے لیے پریشانیہ ہو سکتی ہے۔ ٹی پی او کیماڑی نے ایس ایچ او ماری پور نصر اللہ کی ڈئیوٹی لگا فی کہ وہ دیکھے یہ اشو کیا ہے، کوئی مصیبت نہ ہو جائے۔
ایس ایم ایس سروس کا رزلٹ تھوڑی ہی دیر میں بر آمد ہو گیا۔پتہ چلا اب ساحل پر آگ نہیں لگے گی۔ دانس پارٹی کے آرگنائزرز نے کان پکڑ لیے ہین۔ سیلانی نے قاری عثمان کا شکریہ ادا کیا اور ان نامعلوم دوستوں کو دعا دیتے ہوئے سو گیا جنہوں نے ان ٹھمکوں کے خلاف ایس ایم ایس موومنت چلائی تھی۔ پتا نہیں وہ کون ہیں اور کن نیک ماں باپ کی اولاد ہیں۔
سیلانی کو ان سوالوں کے جواب القران نیٹ ورک کورسز کے الطاف موتی والا نے دیا۔۔ انہوں نے فون کر کے بتایا کہ یہ ایس ایم ایس تحریک القرآن نیٹ ورک سے وابستہ ساڑھے چھہ ہزار ساتھیوں نے چلائی تھی۔ مزمتی پیغام بھیج بھیج کر انکی ناک میں دم کر دیا تھا۔ الطاف بھائی نے بتایا کہ انہوں نے ایک طلاب علم سے فون کروا کر آرگنائزرز سے معلوم کروایا تھا کہ اب پارٹی ہو گی کہ نہیں۔ تو وہ کہہ رہے تھے کہ نہیں مولوی پیچھے پڑ گئے ہیں اس لیے ڈانس پارٹی نہیں ہو گی۔ کوئی مسلہ نہ ہو جائے۔

"الطاف بھائی اس کرپشن اور ماڈرنائزیشن کے حمام میں الفاظ بے اثر ہوتے جا رہے ہیں۔ لیکن اس ایس ایم ایس سروس نے تو کمال کر دکھایا۔۔۔" سیلانی نے الطاف بھائی کا شکریہ ادا کیا ۔ دعائیں دینے اور لینے کے بعد اللہ حافط کیا اور سوچنے لگا کہ جب ایک شہر کے ساڑھے چھہ ہزار سیل فون رکھنے والے بیٹھے بٹھائے ایک کھلی بُرائی کے آگے بند باندھ سکتے ہیں تو ملک بھر کے پانچ کروڑ سے زاید موبائل فون رکھنے والے کیا کُچھ نہیں کر سکتے؟
وہ یہ سوچتا ہوا میز پر پڑے موبائل فون کو مسکراتا ہوا دیکھنے لگا اور دیکھتا رہا، دیکھتا رہا اور دیکھتا چلا گیا

Last edited by حیدر; 11-03-11 at 11:58 AM..

 
حیدر's Avatar
حیدر
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 793
Reply With Quote
18 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (11-03-11), sahj (13-03-11), shafirajput (11-03-11), shafresha (11-03-11), کنعان (11-03-11), پاکستانی (11-03-11), ھارون اعظم (11-03-11), نورالدین (11-03-11), موجو (11-03-11), مرزا عامر (11-03-11), معظم (13-03-11), ام حازم (12-03-11), بلال اویسی (13-03-11), رضی (11-03-11), سحر (11-03-11), عبدالقدوس (11-03-11), عبداللہ آدم (11-03-11), عبداللہ حیدر (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 11:58 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,343
کمائي: 95,272
شکریہ: 52,394
11,141 مراسلہ میں 35,168 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بشکریہ روزنامہ امت کراچی
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-11), shafresha (11-03-11), ام حازم (12-03-11), عبداللہ آدم (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 12:40 PM   #3
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,335
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-11), ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 03:00 PM   #4
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,510
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر چاہیں تو ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں ،بس منظم ہونا اصل بات ہے
اور اصل چیزڈسپلن اور کورآڈینیشن ہے جو پاکستانی قوم میں پیدا ہونی بہت ضروری ہے
__________________
اے اللہ
میرے ہر فیصلے میں تیری رضا ہو شامل
جو تیرا حکم ہو وہ میرا ارادہ کردے
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-11), shafirajput (11-03-11), shafresha (11-03-11), ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 03:08 PM   #5
Administrator


 
سیپ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Apr 2008
مقام: دلِ ویران
مراسلات: 10,064
کمائي: 1,047,200
شکریہ: 5,798
6,278 مراسلہ میں 15,252 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمتہ اللہ و برکاتہ
اچھی شئرنگ ہے
سیپ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے سیپ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (11-03-11), ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 03:12 PM   #6
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,847
کمائي: 278,003
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلامُ علیکم

It's all up to us. We can do whatever we want۔ بس نیت اورارادہ ہو۔ شیئرنگ کا شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
shafirajput (11-03-11), ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 03:26 PM   #7
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 398
کمائي: 9,504
شکریہ: 1,248
330 مراسلہ میں 1,005 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

[QUOTE=حیدر;389511]پاکنیٹ کے تحریکی افراد کے لیے بطور خاص: بل گیٹس کا کہنا ہے کہ "آئیڈیا اور عمل کا درمیانی وقفہ زیادہ نہیں ہونا چاہیے ۔ورنہ وقت آئیڈیاز کو روند کر چلا جاتا ہے" اس مضمون سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ ابھی تک بُرائی نیکی کی قوتوں سے خوفزدہ ہے۔ اگر نیکی کی قوتیں کمر باندھ لیں تو بُرائی کی قوتیں خس و خاشاک کی طرح بہہ جاتی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سبحان اللہ

ان شاء اللہ آمین

اللہ مدد کرے آمین
__________________
رب میرا اللہ، دین میرا اسلام، محمد صلی اللہ علیہ وسلم میرے نبی ھیں۔۔۔!!
shafirajput آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے shafirajput کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-11), محمدخلیل (13-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 03:38 PM   #8
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,720
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,597 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ بہت اچھی تحریر ہے!

اس تحریر کے لکھنے والے اور یہاں‌پاک نیٹ‌پر شئیر کرنے دونوں‌مُبارک باد کے مستحق ہیں!

کاش ہم اس جیسی کسی تحریک کی ابتداء یا ایسی تحریک کا حصہ ہی بن سکیں!!!!
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-11), موجو (11-03-11), ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11), عبداللہ آدم (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 03:41 PM   #9
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مگر میں تو ایس ایم ایس پڑھتا ہی نہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-11), کنعان (11-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 03:49 PM   #10
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,166
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : سحر مراسلہ دیکھیں
اگر چاہیں تو ہم بہت کچھ کرسکتے ہیں ،بس منظم ہونا اصل بات ہے
اور اصل چیزڈسپلن اور کورآڈینیشن ہے جو پاکستانی قوم میں پیدا ہونی بہت ضروری ہے
اس "ہم" میں بہت گھسیٹ گھساٹ کے آپ کتنے افراد شامل کرسکتی ہیں ؟؟
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (11-03-11), ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 04:00 PM   #11
Senior Member

 
عبداللہ حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: سیارہ زمین
مراسلات: 4,222
کمائي: 77,429
شکریہ: 9,129
3,023 مراسلہ میں 11,135 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ حیدر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

السلام علیکم
ایک اچھی شیئرنگ پر مبارکباد وصول کریں۔
عبداللہ حیدر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبداللہ حیدر کا شکریہ ادا کیا
ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 05:44 PM   #12
Administrator
 
سحر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مراسلات: 6,602
کمائي: 172,510
شکریہ: 8,802
5,784 مراسلہ میں 21,390 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اس "ہم" میں بہت گھسیٹ گھساٹ کے آپ کتنے افراد شامل کرسکتی ہیں ؟؟
اس ہم میں اگر ہم چاہیں تو پوری پاکستانی قوم کو شامل کرسکتے ہیں ۔
اصل بات صرف سوچ کی اور ارادہ کی ہے ۔
سحر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سحر کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-03-11), عبدالقدوس (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 05:56 PM   #13
Senior Member
 
مرزا عامر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2010
مقام: Finland
مراسلات: 4,644
کمائي: 84,708
شکریہ: 28,669
4,115 مراسلہ میں 13,064 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
اس "ہم" میں بہت گھسیٹ گھساٹ کے آپ کتنے افراد شامل کرسکتی ہیں ؟؟
آٹے میں نمک کے برا بر لیکن اگر اتنے سے بھی ابتدا ہو گئی تو برا نہیں ۔ مدینہ ہجرت کے وقت کم و بیش 70 افراد تھے لیکن ان کی اس ابتدا سے مسلمان دنیا پر چھا گئے۔
لیکن ابھی بہت کچھ ہونا باقی ہے ۔ گریٹر اسرائیل اور مسلمان قوم کا مکمل طور پر پٍس جانا وغیرہ۔
امت پر جو قیامت سے پہلے ایک شدید آزمائش آنے تھی اس کی ابتدا ہو چکی ہے اور جو اس شدید آزمائیش میں اپنے قران و سنت کو اپنے سینے سے لگا رکھے گا وہی کامیاب ہے
__________________
میں اک دن لَوٹ کے آوں گا
مرزا عامر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے مرزا عامر کا شکریہ ادا کیا
sahj (13-03-11), ام حازم (12-03-11), حیدر (12-03-11), سحر (11-03-11)
پرانا 11-03-11, 08:30 PM   #14
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جزاک اللہ ،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-03-11)
پرانا 11-03-11, 08:34 PM   #15
Senior Member
 
ھارون اعظم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مراسلات: 5,240
کمائي: 121,336
شکریہ: 15,085
4,225 مراسلہ میں 12,893 بارشکریہ ادا کیا گیا
ھارون اعظم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اچھی شئیرنگ ہے۔ اصل بات قوم کی بیداری ہے۔ قوم اگر بیدار اور باشعور ہو تو ایسے افراد کو ووٹ ہی نہیں دے جو جرائم پیشہ ہوں۔
__________________


http:// haroonazam.wordpress.com

ھارون اعظم کا بلاگ۔
ھارون اعظم آف لائن ہے   Reply With Quote
ھارون اعظم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-03-11)
جواب

Tags
burn, فروخت, کمال, کراچی, پولیس, پاگل, چینل, موبائل, ماں, معلوم, آج, ایس ایم ایس, اللہ, انتظامیہ, امیر, اجنبی, اسلامی, بھائی, جواب, خوش, خلاف, دوست, درخواست, دعا, سودا


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نشئی بیوروکریٹ نے پولیس کو جوتے مار کر ایس ایس پی سندھ بدر کرا دیا جاویداسد خبریں 2 25-02-12 06:59 AM
حکومت نے ایس ایم ایس پر بیس پیسے ٹیکس کا فیصلہ واپس لے لیا۔ فرحان دانش موبائلز معلومات اور جائزہ 0 23-06-09 10:19 AM
ورڈپریس ڈاٹ کوم / ورڈپریس ڈاٹ آرجی / ورڈپریس ڈاٹ پی کے ؟ ان تینوں میں کیافرق ہے عبیداللہ عبید اردو پریس (http://wordpress.pk) 10 14-06-09 07:44 PM
پبلک سروس کمیشن میں میرٹ کا قتل :سی ایس ایس امتحانات میں‌ 12ویں پوزیشن لینے والا ایماندار افسر برطرف شیخ ہمدان خبریں 10 03-04-09 03:20 AM
ایس پی ایس سی بل پر اپوزیشن ارکان کا رویہ مثبت تھا، نثار کھوڑو عبدالقدوس خبریں 0 17-04-08 09:14 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:23 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger