واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ایٹمی طاقت پاکستان سے امتیازی سلوک

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-12-10, 05:11 AM   #1
ایٹمی طاقت پاکستان سے امتیازی سلوک
گلاب خان گلاب خان آن لائن ہے 16-12-10, 05:11 AM

نصرت مرزا
پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خلاف سازشوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے جس کی تصدیق وکی لیکس کے ذریعے بھی ہوگئی ہے اور اب برطانوی سفارت کار حساس آلات کے ساتھ جہلم کے قریب پکڑے گئے ہیں، اس وقت پاکستان پر سخت دباﺅ ہے کہ پاکستان نیوکلیئر مواد کی افزودگی کو روک دے اور دُنیا اور خصوصاً این 5 کے ممالک کے ساتھ Fissile Material Cutoff Treaty پر دستخط کردے۔ پاکستان اس پر اس لئے تیار نہیں ہے کہ یہ معاہدہ صرف اور صرف پاکستان کی صلاحیت کو محدود کرنے کے لئے ہے جبکہ انڈیا تو اسرائیل اور دوسرے ممالک کو نہ صرف یہ مواد تیار کرنے کی اجازت دے رہا ہے جبکہ اس کو سول ایٹمی معاہدہ کے تحت ایٹمی مواد فراہم بھی کررہا ہے جو عدم ایٹمی پھیلاﺅ کے معاہدہ NPT سے انحراف ہے۔ پاکستان اور چین کے درمیان جو معاہدے ہوئے انکو امریکہ تنقید کا نشانہ بنا رہا ہے۔ اب امریکہ پاکستان کو ایٹمی مواد کی افزودگی کو روکنے کے لئے حد سے زیادہ بڑھ گیا ہے، وہ پاکستان کو مجبور کررہا ہے کہ جنیوا میں جنوری 2011ءسے جو مذاکرات شروع ہورہے ہیں، اس میں اس معاہدہ کی تکمیل کی راہ میں رکاوٹ نہ بنے اور بنے گا تو وہ یہ معاملہ اقوام متحدہ میں لے جائے گا۔ اس سلسلے میں اس نے اقوام متحدہ کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس 24 ستمبر 2010ءکو بلا کر پاکستان کو مزید ڈرانے کی کوشش کی ہے۔ پیغام دیا کہ وہ معاملہ کو اقوام متحدہ میں لے جانے کے لئے سنجیدہ ہے جس سے پاکستان ذرا بھی خائف نہیں ہے۔ امریکہ کے مزاج بگڑے ہوئے ہیں تو چند دنوں میں درست ہوجائیں گے۔جواباً پاکستانی وزیراعظم کی صدارت میں نیشنل کمانڈ اتھارٹی (این سی اے) کا ایک اہم اجلاس 14 دسمبر کو ہوا اور اس میں اسٹرٹیجک پلاننگ ڈویژن کے سربراہ خالد قدوائی، چیف آف جوائنٹ اسٹاف کمیٹی، تینوں مسلح افواج کے سربراہ، خزانہ، داخلہ اور خارجہ کے وزراءکے علاوہ متعلقہ سیکریٹریز اور دیگر اہم عہدیدار شریک ہوئے اور ایک واضح پیغام ساری دنیا کو دیا کہ وہ جوہری عدم پھیلاﺅ چاہتے ہیں، تاہم امتیازی سلوک قبول نہیں کریں گے۔ اجلاس میں اس بات پر تشویش کا اظہار کیا گیا کہ تفریق پر مبنی پالیسیاں عالمی امن اور سلامتی کے لئے نقصان دہ ہیں۔ این سی اے کے اجلاس میں اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ قومی سلامتی کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے سے گریز نہیں کیا جائے گا۔ ہم اس صورت حال پر پاکستان کے عزم کو سراہتے ہیں کہ پاکستان کی کسی حکومت اور کسی شخص نے پاکستان کی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا۔ ہر دور میں ایٹمی صلاحیت و پروگرام پر سب کا اتفاق رہا ہے اور اس لئے یہ قومی پروگرام ہے، ہم نے غلط طور پر ایٹمی پراوگرام کے خالق ڈاکٹر قدیر خان کے معاملے میں دباﺅ قبول کیا، وہ نہیں کرنا چاہئے تھا، ایک دفعہ معاملہ کو صاف کر دینا چاہئے کہ ہم اپنے آپ کو ایٹمی طاقت منوانے کے لئے ہر وہ کام کریں گے جو ہمارے بس میں ہے، امریکہ گاہے بہ گاہے ڈاکٹر قدیر کے معاملہ کو اس صورت میں جب پاکستان اُس کی بات نہیں مانتا، اچھالتا ہے، اُن سے متعلق جھوٹی خبریں اور اُن سے منسوب جھوٹے بیان یا خطوط کو بیچ میں لے آتا ہے۔ اب وہ FMCT پر پاکستان کو مکمل طور پر دبانے کا ارادہ رکھتا ہے، جواباً پاکستان کا ”عزم“ سامنے آگیا ہے۔ امریکہ کا پاکستان کے ساتھ امتیازی سلوک اور پاکستان کو نقصان پہنچانے کا ارادہ کا اس طرح جائزہ لیا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے خلاف انڈیا کے ساتھ سول ایٹمی معاہدہ کیا، پاکستان کے خلاف یورپ کو کھڑا کرنے کے لئے اکسا رہا ہے، نتیجتاً فرانس کے چیف جج اور جرمنی کی چانسلر مرکل نے پاکستان کے خلاف بیانات دینا شروع کردیئے ہیں۔ دوسری طرف تکنیکی طور پر دنیا میں اس وقت چار معاملات زیرغور ہیں۔
1.... Protective Armament Outer Space (PAROS) یعنی فضاءسے باہر خلاءکو ملٹری، ایٹمی اور دیگر قسم کے اسلحہ جات سے پاک رکھا جائے مگر امریکہ خلاءمیں ایٹمی اور دیگر اسلحہ جات کی بھرمار کررہا ہے تاکہ چین اور روس کو پھر جگہ نہ ملے اور ملے تو اُس کی برتری قائم رہے۔ یہ انسانیت کے خلاف منصوبہ ہے، اس پر امریکہ کوئی معاہدہ کرنے کو تیار نہیں ہے، اس پر وہ صرف بات چیت کرنا چاہتا ہے۔
2.... Negative Security Assurance (NSA) امریکہ نے اپریل 2011ءمیں اپنی ایٹمی حملہ کی مہم پالیسی کو تبدیل کرکے یہ اعلان کیا کہ وہ کسی ایسے ملک پر ایٹمی حملہ نہیں کرے گا جس کے پاس ایٹمی اسلحہ موجود ہو، اس سے اگرچہ دنیا نے قدرے اطمینان کا سانس لیا مگر وہ اس معاملہ کو اعلان کی حد تک رکھنا چاہتا ہے۔ اس پر بھی وہ معاہدہ کے لئے تیار نہیں، ا وہ صرف بات چیت کے لئے دستیاب ہے۔
3.... Zero Tolerance اوبامہ نے اعلان کیا اور اس کے لئے ایٹمی ممالک کی کانفرنس بھی بلائی جس میں پاکستان بھی شریک ہوا اور پاکستان کے وزیرعظم کو خاص اہمیت دی، اُنہیں ڈائس پر بیٹھایا گیا اور اُن سے تقریر بھی کرائی۔ اس کا مقصد یہ ہے کہ امریکہ اب دنیا میں کسی کو بھی ایٹمی طاقت نہیں بننے دے گا۔ یہ معاملہ ایران کو ہدف بناتا ہے۔ ایران کے ایٹمی پروگرام کو عربوں اور خصوصاً سعودیوں کو ڈرانے کے لئے استعمال کررہا ہے، سعودیوں سے اس نے 60 بلین ڈالرز کے دفاعی سامان فراہمی کا معاہدہ بھی کرلیا۔ ہمیں بھی یہ سمجھاتا رہتا ہے کہ ایران پاکستان کا حریف ہے اور اس پر بھی وہ گفتگو کے لئے تیار ہے مگر معاہدہ کے لئے نہیں۔
4.... Fissile Material Cutoff Treaty (FMCT) یعنی ایٹمی مواد پیداوار کو ختم کرنے کا معاہدہ اس معاہدہ کا ہدف صرف اور صرف پاکستان ہے اور اس پر وہ گفتگو نہیں معاہدہ کرنا چاہتا ہے جو انتہائی امتیازی ہے اور کسی بھی صورت پاکستان کو قبول نہیں ہے جس کا اظہار پاکستان نے ہر فورم اور ہر اجلاس میں کردیا ہے اور اب پاکستان کے نیشنل کمانڈ اتھارٹی نے جنوری 2011ءمیں اس پر بات چیت سے پہلے اپنے عزم کا اظہار کرکے ایک مثبت، مربوط اور پُرعزم پیغام بھیجا ہے کہ امریکہ کی مرضی جہاں چاہے جائے مگر وہ یہ معاہدہ کرنے کو تیار نہیں ہے، پاکستان کا موقف یہ ہے کہ پاکستان کے پاس ان ممالک سے کم ایٹمی مواد ہے جو پہلے ہی ایٹمی طاقت ہیں اور ہم جب اس مقام پر پہنچ جائیں گے جس مقام پر دوسرے ممالک ہیں تو اس وقت ہم اس پر بات کرسکتے ہیں، امریکہ انڈیا کو ایٹمی افزودہ مواد فراہم کرے اور ہم سے کہے کہ آپ اس کی پیداوار وک دیں تو یہ بات امریکہ کی پاکستان سے دشمنی کے زمرے میں آتی ہے اور پھر ہم اس سلسلے میں کسی دباﺅ کو قبول کرنے کے لئے تیار نہیں، اسکے بعد محترم ڈاکٹر قدیر خان کے خط یا کسی اور حوالے سے اب خبریں نکالی جائیں گی جس کا مقابلہ کرنے کے لئے پاکستان کے حکام اورمیڈیا کو تیار رہنا چاہئے۔

روزنامہ جنگ راولپنڈی
__________________

(وَقُل رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّيَانِي صَغِيرًا) اے میرے رب جس طرح انہوں نے مجھے بچپن سے پالا ہے اسی طرح تو بھی ان پر رحم فرما۔ (الاسراء: 23)

 
گلاب خان's Avatar
گلاب خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,463
شکریہ: 1,529
2,954 مراسلہ میں 8,195 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 74
Reply With Quote
گلاب خان کا شکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس (16-12-10)
جواب

Tags
فورم, کوشش, پاکستان, پاکستانی, ڈاکٹر قدیر, ڈاکٹر قدیر خان, وزیراعظم, قدیر خان, چین, مکمل, مقابلہ, منصوبہ, ایران, اقوام متحدہ, امریکہ, اعلیٰ, خلاف, خان, شخص, عزم, غلط, صلاحیت, صاف, صدارت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی غازی کے بعد امریکی غازی (طنزیہ) جارڈ لونر فاروق سرورخان خبریں 0 13-01-11 05:53 AM
امریکی افواج پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کر کے ایٹمی قوت سے جنگ کا خطرہ مول لے رہی ہیں ‘ امریکی ابن جلال خبریں 1 20-09-08 12:32 AM
ایرانی ایٹمی پروگرام اور اسرائیلی ہرزہ سرائیاں,,,,کارزار…انور غازی ( آخری قسط) خرم شہزاد خرم اپکے کالم 1 19-12-07 09:06 AM
چیٹنگ بازی ملک بھائی گپ شپ 21 01-12-07 11:10 PM
ایران کا ” جرم “ تیل کی دولت یا ایٹمی ہتھیار؟,,,,انور غازی خرم شہزاد خرم خبریں 0 29-10-07 10:33 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:24 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger