واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ایک بہترین مضمون : متحدہ، پی پی بھائی چارہ

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 31-10-11, 08:46 PM   #1
ایک بہترین مضمون : متحدہ، پی پی بھائی چارہ
یاسر عمران مرزا یاسر عمران مرزا آف لائن ہے 31-10-11, 08:46 PM

پاکستان کے صدر آصف علی زرداری کے بارے میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے کلمات کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ ’ایم کیو ایم‘ کی جانب سے کراچی میں احتجاجی جلسہ کرنے پر سیاسی حلقوں میں قدرِ حیرانی ظاہر کی جا رہی ہے۔ ایک اہم سوال یہ زِیر بحث ہے کہ کل تک قومی مصالحتی آرڈیننس ’این آر او‘ کا معاملہ ہو یا کشمیر میں مہاجرین کی دو مخصوص نشستوں کے انتخاب کی بات، بجلی کے نرخ بڑھانے کا ایشو ہو یا بلدیاتی نظام میں تبدیلی، متحدہ قومی موومنٹ حکومت سے علیحدگی اور صدر کے خلاف تند و تیز بیانات سے گریز نہیں کرتی تھی۔

لیکن اب ایسا کیا ہوگیا کہ صدر کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے سرکردہ رہنماء کے لاہور میں جلسے سے خطاب کے دوران صدر آصف علی زرداری کو ’مداری‘ کہنے، کرپشن میں ملوث قرار دینے اور انہیں الٹا لٹکانے کی دھمکیاں دینے پر پیپلز پارٹی کے بجائے متحدہ ان کے دفاع میں آگے آئی اور ’تحفظ جمہوریت جلوس‘ نکالا۔ حالانکہ متحدہ قومی موومنٹ نے جس جگہ صدر کے حق میں جلوس اور جلسہ کیا یعنی تبت سینٹر پر، وہاں بارہ مئی سنہ دو ہزار سات کے پرتشدد واقعات کے بعد جب متحدہ نے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنےکی خاطر جلسہ کیا تھا تو اس میں اتنے لوگ شریک نہیں ہوئے تھے، جتنے کہ اب کی بار شریک ہوئے۔

صدرِ مملکت کے حق میں ایم کیو ایم کے جلسے کے بارے میں پیپلز پارٹی والوں کا کہنا ہے کہ وہ بیگم نصرت بھٹو کی وفات کی وجہ سے سوگ منا رہے ہیں اس لیے ان کی سیاسی سرگرمیاں معطل ہیں اور ان کی اتحادی جماعت نے احتجاج کیا۔ جبکہ متحدہ قومی موومنٹ کے بعض رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وہ حکومت کے اتحادی ہیں اور انہیں جمہوری نظام کے خلاف مسلم لیگ (ن) کی سازشوں کا احساس ہوا اس لیے انہوں نے نظام کو بچانے کے لیے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ماضی میں پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ (ن) یا پھر پرویز مشرف، ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے سیاسی تعاون کی تاریخ کا اگر جائزہ لیں تو یہ بات صاف معلوم ہوتی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی شرائط کی پر ان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ لیکن اب کی بار بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی کوئی ‘ڈکٹیشن‘ یا ’فرمائش‘ ٹالنا نہیں چاہتی۔

اس بارے میں بعض تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ایک تو ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کا سیاسی ’ہوم گراؤنڈ‘ سندھ ہے اور دونوں کا ایک دوسرے سے سیاسی مفاد براہ راست جڑا ہوا ہے۔ دوسرا یہ کہ موجودہ حالات میں مذہبی جماعتوں سے لے کر مسلم لیگ (ن) تک اور عوامی نیشنل پارٹی سے لے کر عبدالستار ایدھی تک اور سندھ کے قومپرستوں سے لے کر ایم کیو ایم حقیقی تک سب سے ایم کیو ایم کی مخالفت چل رہی ہے اور ایسے میں اگر حکومت سے ان کا جھگڑا ہوتا ہے تو ایم کیو ایم کو بہت کچھ کھونا پڑ سکتا ہے۔
لیکن کچھ سیاسی مبصر اس کی ایک اہم وجہ یہ بھی بتاتے ہیں کہ کراچی میں بدامنی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور دیگر جرائم کے معاملات کے مقدمے کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے جو حکم جاری کیا ہے اس کے تحت کراچی میں از سر نو حلقہ بندیاں کرنے، کراچی کی انتظامی حیثیت، بلدیاتی نظام اور دیگر قوانین میں ترامیم اور آفاق احمد کی رہائی سمیت بہت سارے کارڈ حکومت کے پاس ہیں۔

اگر حکومت سے ایم کیو ایم علیحدہ ہوتی ہے تو ایک طرف شاید وہ سیاسی تنہائی کا شکار ہو اور دوسرا یہ کہ ان کے مندرجہ بالا معاملات کے تناظر میں سیاسی مفادات کو دھچکا لگے۔ لیکن اگر وہ حکومت کے ساتھ رہتے ہیں تو وہ بارگین کی صورت میں اپنے مفادات کو نقصان کم سے کم پہنچنے دیں گے۔ ظاہر ہے کہ موجودہ سیاسی حالات کی وجہ سے حکومت کو ایم کیو ایم کا ساتھ ہونے سے فائدہ یہ ہوگا کہ کراچی میں حالات قدرِ بہتر رہیں گے، آئندہ برس مارچ میں سینیٹ کے الیکشن آسانی سے ہوجائیں گے، جس کی نتیجے میں پیپلز پارٹی پارلیمان کے ایوان بالا کی اکثریتی جماعت بن جائے گی، آئندہ بجٹ بھی آرام سے منظور کرالے گی اور آئندہ انتخابات اور اس کے بعد کے سیاسی منظر میں بھی دونوں کے لیے فائدہ ہوگا۔ پیپلز پارٹی کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر حالات معمول کے مطابق رہے اور یہ اتحاد برقرار رہتا ہے تو شاید صدرِ پاکستان کے آئندہ انتخاب کے لیے آصف علی زرداری کی نامزدگی کی تجویز ایک بار پھر متحدہ قومی موومنٹ ہی پیش کرے۔ ان کی خواہش اپنی جگہ لیکن پاکستان کی لمحے لمحے بدلتی سیاست میں کل کیا ہوتا ہے یہ تو کوئی بھی وثوق سے نہیں کہہ سکتا۔

اعجاز مہر
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد

‭BBC Urdu‬ - ‮پاکستان‬ - ‮متحدہ، پی پی بھائی چارہ‬
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com

 
یاسر عمران مرزا's Avatar
یاسر عمران مرزا
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,639
شکریہ: 9,608
4,225 مراسلہ میں 12,042 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 178
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-11-11), ھارون اعظم (31-10-11), منتظمین (31-10-11), محمد یاسرعلی (31-10-11), راجہ اکرام (31-10-11), رضی (01-11-11), شمشاد احمد (01-11-11)
پرانا 31-10-11, 11:16 PM   #2
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,028
شکریہ: 25,208
16,384 مراسلہ میں 41,613 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
ماضی میں پیپلز پارٹی ہو یا مسلم لیگ (ن) یا پھر پرویز مشرف، ان کے ساتھ ایم کیو ایم کے سیاسی تعاون کی تاریخ کا اگر جائزہ لیں تو یہ بات صاف معلوم ہوتی ہے کہ انہوں نے ہمیشہ اپنی شرائط کی پر ان کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ لیکن اب کی بار بظاہر ایسا دکھائی دیتا ہے کہ ایم کیو ایم پیپلز پارٹی کی کوئی ‘ڈکٹیشن‘ یا ’فرمائش‘ ٹالنا نہیں چاہتی۔
یہ بات درست ہے کہ اب ایم کیو ایم دفاعی پوزیشن پر ہے ۔ اس کی وجہ ان کا ایسے مقدمات میں الجھا ہونا ہے کہ اگر یہ حکومت کے خلاف زیادہ شدت دکھائیں تو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بذریعہ اسکاٹ لینڈ یارڈ بھی بہت کچھ کیا جانا ممکن ہے۔
اس لیے الطاف بھائی اب "مفاہمت" کو ہی ترجیح دینا پسند کر رہے ہیں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (01-11-11), قاسمی (01-11-11), رضی (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 12:15 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,557
کمائي: 315,028
شکریہ: 25,208
16,384 مراسلہ میں 41,613 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

جو ایک عمر سے اک دوسرے کی زد پر تھے
انہیں مفاد نے شانہ بہ شانہ کر دیا ہے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
یاسر عمران مرزا (01-11-11), قاسمی (01-11-11), ابوسعد (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 04:26 PM   #4
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,782
کمائي: 41,155
شکریہ: 2,659
1,639 مراسلہ میں 3,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میرے خیال میں یہ جلسہ کارکنوں کو وارم اپ کرنے کیلئے تھا۔
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
قاسمی (01-11-11)
پرانا 01-11-11, 07:35 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jun 2011
مراسلات: 329
کمائي: 6,276
شکریہ: 2,159
266 مراسلہ میں 789 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

چلوادھرکوجدھرکی ہواچلے
قاسمی آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
pakistan, کورٹ, کلمات, کارڈ, کراچی, پیپلز پارٹی, پاکستان, ڈاٹ, واقعات, وزیر, لوگ, موجودہ, معلوم, ایم کیو ایم, اردو, اسلام, اعلیٰ, بہترین, بھائی, حکم, خلاف, زرداری, سپریم, سیاست, علی, صاف, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
نوٹ بک میں ونڈو ایکس پی انسٹال نھی ھو رھی وقاص0097 Ask Experts ماہرین کی رائے 7 25-07-11 01:26 PM
پی پی پی اب زرداری پارٹی ہے اسے بھٹو کا نام استعمال کرنے کا کوئی حق نہیں فیصل ناصر خبریں 2 01-12-10 08:35 AM
جعلی ڈگری ریس میں ن لیگ اول۔ پی پی پی دوسرے۔ق لیگ تیسرے نمبر پر جاویداسد خبریں 1 18-07-10 04:59 PM
جیکب آباد : پی ایس 15 سے پی پی پی کے میر حسن کھوسہ کامیاب عبدالقدوس خبریں 0 13-04-08 09:03 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger