واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


ایک خط ،وطن کے نام۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 14-09-11, 02:04 PM   #1
ایک خط ،وطن کے نام۔
عروج عروج آف لائن ہے 14-09-11, 02:04 PM

از اسلام آباد،
13ستمبر2011ء ،
قابل ِصدّ احترام پاک وطن۔
سلامت رھو،تاقیامت رھو،
آمین۔
آداب ،
ھم سب خیریت سے ھیں اور آپ کی خیریت پروردگار سے ''ھی'' نیک مطلوب ھیں،کیونکہ ھمیں خود تو فرصت ھی نہیں اپنی ذات کے علاوہ کچھ سوچنے کی۔ پہلے زمانے میں تو ایک شیخ چِلّی ھؤا کرتا تھا مگر اب ھم سب اسی کام میں مصروف ھیں اور سوچتےھی نہیں کہ اپنا بھی گھر جلے گا،ھر ایک ڈیڑھ انچ کے صوبے بنالینے کے خواب بُن رھا ھے۔
ایک ھی زمین کی امانت مگر زبانوں کا فساد ڈال کر ھم لوگوں کا قتل بھی کرنے لگے اور زندہ جلاتے وقت اپنے پرائے کے فرق کو یاد ھی نہیں رکھ پا رھے۔
کبھی ھم اپنی تو کبھی دوسروں کی عبادت گاھوں کو نشانہ بناکر ابلیس کا ساتھ تو دیتے ھیں مگر تیرے آنسو نہیں پُونچھتے۔ ھمارے جیسے دنیا سے گزر جائیں ستم ظریفی یہ کہ ھمارے ھی ھاتھوں، ھمیں اپنے بھی نظرنہیں آتے جبھی ذرا ذرا سی بات پر لڑکے بیچ چوراھے مار دئیے جائیں یا کسی خاص محکمے کو نا اھل ثابت کرنے کے لیے چوری کا بہانہ بنا کر زندہ جلا دیں ھمیں فرق نہیں پڑتا۔
ھمیں آخرت کا خوف نہیں رھا تو تیرے بارے میں کیا سوچیں گے ،مگر ربّ تو دیکھ رھا تھا سالوں سے سیدھی بہتی ندی رخ موڑ گئی اورلوگ مارے گئے، جہاں پانی کی کمی رھا کرتی تھی وھاں بارش نہیں تھم رھی، نازک سا مچھر وبال بن گیا، جہاں کوئی خطرہ نہ تھا وہ ریڈ زون بن گئے ،وجہ؟ ھم نے زلزلے سے بھی وطن ِعزیز تیری اھمیت کو جونہیں سمجھا تھا۔
کیا کیا کہوں، کیا کیا لکھو ں بلکہ اعتراف کروں کہ کسی پل بھی ھم نے تیری طرف پُر سوچ نگاھوں سے نہیں دیکھا کہ تیرے امن میں ھی ھمارا ذاتی سکون پنہاں ھے۔ تیری طرف سے بے التفاتی ھمیں دشمنوں کی نظروں میں بھی گرا دے گی۔ تمام صوبوں کو سلام، تیرے پانیوں کو پیار۔
والسّلام ،
تمہاری خیر اندیش ، دعاگو،
نام ، عروج ،
طالبہ برائے'' محبّ ِوطن گروپ''
پاک سر زمین شاد باد، پاکستان زندہ باد۔
__________________
اے اللہ میرےوالدین پر رحم فرما۔ جیساکہ انہوں نے بچپن میں مجھے پالا۔ آمین۔

Last edited by عروج; 14-09-11 at 10:13 PM..

عروج
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے عروج کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (14-09-11), محمد یاسرعلی (14-09-11), حیدر (14-09-11), حسن قادری (14-09-11)
پرانا 14-09-11, 03:30 PM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,344
کمائي: 95,279
شکریہ: 52,394
11,142 مراسلہ میں 35,169 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ جو دس کروڑ ہیں
وہ اب اٹھارہ کروڑ ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 14-09-11, 03:31 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,344
کمائي: 95,279
شکریہ: 52,394
11,142 مراسلہ میں 35,169 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ جو دس کروڑ ہیں
وہ اب اٹھارہ کروڑ ہیں
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (14-09-11), عروج (22-09-11)
پرانا 14-09-11, 10:12 PM   #4
Member
اجنبی
 
sonojesus's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2011
مقام: faisalabad pakistan
عمر: 25
مراسلات: 69
کمائي: 1,103
شکریہ: 36
52 مراسلہ میں 105 بارشکریہ ادا کیا گیا
sonojesus کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں یہ کِس کے نام لکھوں جو الم گذر رہے ہیں
مِرے شہر جل رہے ہیں مِرے لوگ مر رہے ہیں

کوئی غنچہ ہو کہ گل ہو ، کوئی شاخ ہو شجر ہو
وہ ہوائے گلستاں ہے کہ سبھی بکھر رہے ہیں

کھبی رحمتیں تھیں نازل اِسی خطہِ زمیں پر
وہی خطہِ زمیں ہے کہ عذاب اتر رہے ہیں

وہی طائروں کے جھرمٹ جو ہَوا میں جھولتے تھے
وہ فِضا کو دیکھتے ہیں تو اب آہ بھر رہے ہیں

کوئی اور تو نہیں ہے پسِ خنجر آزمائی
ہم ہی قتل ہو رہے ہیں ، ہم ہی قتل کر رہے ہیں
sonojesus آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے sonojesus کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (14-09-11), حیدر (14-09-11), عبداللہ آدم (15-09-11), عروج (14-09-11)
پرانا 14-09-11, 11:07 PM   #5
Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Sep 2011
مراسلات: 31
کمائي: 757
شکریہ: 6
28 مراسلہ میں 72 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے اس سے یہ کہا



یہ جو دس کروڑ ہیں



جہل کا نچوڑ ہیں



ان کی فکر سو گئی



ہر امید کی کرن



ظلمتوں میں کھو گئی



یہ خبر درست ہے



ان کی موت ہوگئی



بے شعور لوگ ہیں



زندگی کا روگ ہیں



اور تیرے پاس ہے



ان کے درد کی دوا





حبیب جالب کی یہ نظم کچھ حسبِ موقع لگی ہے۔ آپ کی خدمت میں پیش ہے۔
احمد 85 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے احمد 85 کا شکریہ ادا کیا
ھارون اعظم (14-09-11), محمد یاسرعلی (14-09-11), حیدر (14-09-11), عروج (15-09-11)
جواب

Tags
کوئی, گھر, گئی, پہلے, پاک, پاکستان, وقت, نام, از, اسلام, ثابت, جائیں, خواب, خود, دیکھ, دیکھا, دیں, دے, دنیا, ذرا, شیخ, عبادت, عروج, صوبوں, صوبے


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
وائرس ریمول پیک،وائرس کی خلاف 12 ٹولز زارا سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 3 04-04-11 11:37 PM
مشرف نے بیان دھوکے سے لیا،ڈاکٹر قدیرخان ابن جلال خبریں 0 16-10-08 02:26 PM
سوئی:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،ڈرائیورہلاک عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:46 PM
جاپان ،امریکی اتحاد سے علیحدہ ہوجائے ،ورنہ حملوں کیلئے تیار رہے،القائدہ عبدالقدوس خبریں 0 23-04-08 01:46 PM
مالیاتی شعبے کے اثاثے بڑھ کر 180بلین ڈالر تک پہنچ گئے،ڈاکٹر شمشاد اختر عبدالقدوس خبریں 0 24-02-08 12:32 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 12:29 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger