واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بجلی پیدا کرنے کے ذرائع اور رینٹل پاور پلانٹس

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-10-10, 10:21 AM   #1
بجلی پیدا کرنے کے ذرائع اور رینٹل پاور پلانٹس
راشد احمد راشد احمد آن لائن ہے 01-10-10, 10:21 AM

ہماری حکومت کے پاس لوڈشیڈنگ کا حل نکالنے کے ایک ہی طریقہ ہے کہ رینٹل پاور پلانٹس لگائے جائیں۔ جبکہ ایشیائی ترقیاتی بنک نے اپنی رپورٹ میں کہہ دیا تھا کہ یہ ایک انتہائی مہنگا ذریعہ ہے لیکن حکومت نے اسے نظرانداز کردیا اور انتہائی تنقید کا نشانہ بنایا۔ دو سال گزرنے کے بعد بھی یہ رینٹل پاور پلانٹس ناقابل استعمال ہیں اور حکومت ان پر کروڑوں روپے بینکوں کو سود دے چکی ہے یعنی کھایا پیا کچھ نہیں گلاس توڑا بارہ آنے۔
یہاں چند بجلی پیدا کرنے کے ذرائع پیش کئے جارہے ہیں۔

شمسی توانائی
پاکستان میں شمسی توانائی سے 7 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ شمسی توانائی سے نہ صرف بجلی پیدا کی جاسکتی ہے بلکہ گرم پانی بھی حاصل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں ایسے گیزر مارکیٹ میں‌آچکے ہیں جو شمسی توانائی کی مدد سے پانی گرم کرتے ہیں۔ بجلی کی پیدوار کے لئے اوسط 10 گھنٹے کی روشنی درکار ہے جبکہ پاکستان میں اوسط 16 گھنٹے بجلی دستیاب ہے۔سولر انرجی سے حاصل ہونیوالی بجلی انتہائی سستی ہے جبکہ پاکستان ایک میگاواٹ بجلی بھی اس کے‌ذریعے حاصل نہیں کرتا لیکن پاکستان میں بعض نجی ادارے ایسی ڈیوایسز بنارہے ہیں اور کچھ جگہوں پر نجی طور پر اس سے بجلی بھی حاصل کی جارہی ہے

ہوا سے بجلی
پاکستان میں ہوا سے 2 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔

پن بجلی
پاکستان میں‌پانی سے ایک لاکھ بیس ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ اس کے مختلف ذرائع ہیں جیسے ڈیم، نہریں، دریا، سمندر وغیرہ۔ پاکستان 6500 میگاواٹ بجلی ڈیموں کے ذریعے حاصل کرتا ہے یعنی ہماری کل ضروریات کا 33% پن بجلی سے پورا کیا جاتا ہے۔ پن بجلی کی لاگت 2 روپے فی یونٹ بنتی ہے جبکہ تھرمل بجلی کی لاگت 14 روپے فی یونٹ ہے۔ پاکستان میں منڈا ڈیم اور بھاشا ڈیم بنانے کے لئے نام نہاد اتفاق رائے حاصل کیا جارہا ہے اگر یہ بنتے ہیں تو منڈا ڈیم 750 میگاواٹ اور بھاشا ڈیم 1250 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس ڈیم کے پانچ سالوں میں پیسے پورے ہوجائیں گے۔ ان ڈیموں کے بننے سے تربیلا کی عمر میں چالیس سال کا اضافہ ہوجائےگا۔ اگر حکومت یہ ڈیم نہ بھی بنائے۔‌صرف پنجاب اور سندھ کی نہروں پر ٹربائیں لگوا دے تو 1000 میگاواٹ باآسانی بجلی حاصل ہوسکتی ہے۔
چائنہ جہاں دنیا کا سب سے بڑا ڈیم موجود ہے اس ڈیم سے وہ 26000 میگاواٹ بجلی پیدا کررہا ہے۔

کوئلے سے بجلی
پاکستان میں کوئلے سے اگلے 800 سال تک 50 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ پاکستان میں 185 ارب ٹن کوئلے کے ذخائر ہیں جو دنیا کے چوتھے بڑے ذخائر ہیں۔ ان ذخائر کی کل مالیت 25 کھرب ڈالر بنتی ہے۔ کوئلے سے‌حاصل ہونیوالی بجلی 3 روپے فی نونٹ بنتی ہے۔ کوئلے سے بجلی پیدا کرنے پر سالانہ 6 ارب ڈالر تیل کی بچت ہوگی۔ پاکستان میں کوئلے کے‌ذخائر خوشاب، چکوال، میانوالی اور تھر میں ہیں۔ حال ہی میں ہمارے ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر ثمر مبارک مند نے تھرکول میں‌ایسا ہی پراجیکٹ شروع کیا ہے۔ ان کے مطابق ان ذخائر سے نہ صرف بجلی بلکہ گھروں کے لئے گیس اور ڈیزل بھی حاصل ہوسکتا ہے۔ یہ پراجیکٹ ابھی چل رہا ہے لیکن بعض ممالک اسے رکوانے کے لئے سرگرم ہیں کہ یہ پراجیکٹ ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے گا۔ پاکستان میں پٹرولیم مافیا اور انرجی مافیا بھی یہ پراجیکٹ رکوانے کے لئے سرگرم ہے۔

کوڑے سے بجلی پیدا کرنا
پاکستان میں کوڑے سے 1 لاکھ میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ دنیا میں کوڑے کو استعمال میں لانے کے لئے 850 پلانٹ ہیں جبکہ صرف جاپان میں 330 پلانٹ ہیں۔ پاکستان میں فی گھر روزانہ اوسط 3 کلو کوڑا پیدا کرتا ہے جبکہ کل تقریبا 55000 ٹن کوڑا پیدا ہوتا ہے۔ ایک ٹن کوڑے سے 2 میگاواٹ بجلی اور 83 لیٹر ایتھنول فیول پیدا ہوتا ہے۔ دنیا میں کوڑے سے روزانہ 6۔1 لاکھ میگاواٹ بجلی اور 6 لاکھ بیرل ایتھنول فیول حاصل کیا جاتا ہے۔ پاکستان اپنے کوڑے سے روزانہ ایک لاکھ میگاواٹ بجلی اور 45 لاکھ ایتھنول فیول کی پیداوار کرسکتا ہے۔ جس سے پاکستان کو 9 لاکھ ڈالر کی بچت ہوگی جو وہ خام تیل کی درآمد پر خرچ کرسکتا ہے۔ ایتھنول سےڈیزل، مٹی کا تیل باآسانی حاصل ہوسکتا ہے۔

شوگر ملز کے گنے کے فضلے سے بجلی پیدا کرنا۔
پاکستان میں اس وقت 90 شوگرملیں ہیں۔ ان شوگر ملوں کے گنے کے فضلے سے 2400 میگاواٹ بجلی حاصل ہوسکتی ہے۔ 2500 میگاواٹ کے رینٹل پاور پلانٹس لگانے کی لاگت ساڑھے تین ارب ڈالر ہے جبکہ 2500 میگاواٹ کے پلانٹ کی لاگت 50 کروڑ ڈالر ہے۔ اس سے حاصل ہونیوالی بجلی کی قیمت 80۔4 روپے ہے جبکہ رینٹل پاور کے یونٹ کی قیمت پندرہ روپے کے لگ بھگ ہے۔

نیوکلئیر انرجی
پاکستان میں نیوکلئیر انرجی سے پچاس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ جوہری توانائی کی مددسے تھرمل پاور کی نسبت 35 فی صد سستی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔

جیوتھرمل انرجی
پاکستان میں جیو تھرمل پاور سے 35000 میگاواٹ بجلی پیدا کی جاسکتی ہے۔ زمین کی اندرونی حرارت سے انرجی کا حصول جیو تھرمل انرجی کہلاتا ہے۔ اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ زمین میں دو سوراض کرکے ایک سے پانی کو زمین میں پمپ کیا جاتا ہےاور دوسرے سے بھاپ زمین پر آتی ہے جس سے ٹربائین کو چلایا جاتا ہے۔ جیو تھرمل سے بجلی کی پیداوار، عمارات کو گرم کرنے، آبی پودوں کی کاشت اور گرین ہاؤس کے کام لئے جاتے ہیں۔ فلپائن 23% بجلی اسی ذریعے سے حاصل کرتا ہے۔ یہ پن بجلی سے بھی سستی ہے

میرا معلومات دینے کا مقصد یہ بتانا ہے کہ انرجی کے کئی ذرائع ہیں لیکن حکومت کیوں مہنگے ذرائع پر زور دیتی ہے کیا حکومت کو نہیں پتہ کہ بجلی کے بہت سے ذرائع ہیں۔ پھر کیوں رینٹل پاور پلانٹس پر زور دیتی ہے۔ سادہ سی بات ہے کہ حکومت کرپشن کرکے مال بنانا چاہتی ہے۔ اگر حکومت سستے ذرائع پر کام کرے تو نہ صرف صنعتیں چلیں گی بلکہ روزگار بھی ملے گا اور روزمرہ کی اشیاء بھی کسی حد تک سستی ہوجائیں گی۔ حکومت کو شرم کرنی چاہئے کہ بہاولپور، فیصل آباد، سکھر کے کچھ دیہاتوں نے گوبر کی مدد سے بجلی پیدا کرنا شروع کردی ہے جس سے وہ نہ صرف دیہاتوں کو بجلی دیتے ہیں بلکہ اس سے حاصل ہونیوالی بائیو گیس کھانا پکانے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ یہاں تک کہ شہروں میں لوگوں نے سولر سیل بنانا شروع کردئیے ہیں۔ لاہور میں ہی ایک نئی کالونی ایڈن سولر ہومز کے نام سے بنی ہے جہاں لوگوں کو شمسی توانائی کے ذریعے بجلی دی جارہی ہے۔

نوٹ: یہ معلومات مختلف ذرائع سے لی گئی ہیں
__________________
حکمران کے محبوب ہونے اور فرعون بننے میں رویے کا فرق ہے۔

راشد احمد
Senior Member
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 629
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (01-10-10), یاسر عمران مرزا (07-10-10), نورالدین (01-10-10), مرزا عامر (01-10-10), معظم (01-10-10), ایکسٹو (01-10-10), ابرارحسین (01-10-10), احمد بلال (02-10-10), حیدر (07-10-10), حسنین ایوب (08-10-10), شمشاد احمد (08-10-10), شاہ جی 90 (07-10-10), عبدالقدوس (02-10-10), عبداللہ آدم (01-10-10)
پرانا 01-10-10, 10:39 AM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,726
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,598 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

یہ ایک بہت اچھی شئیرنگ ہے،

شکریہ راشد بھائی!!!!!!!!

Last edited by shafresha; 08-10-10 at 10:11 AM. وجہ: تصیح!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مرزا عامر (01-10-10), احمد بلال (02-10-10), حیدر (07-10-10), شاہ جی 90 (07-10-10)
پرانا 01-10-10, 10:50 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
کمائي: 11,175
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : shafresha مراسلہ دیکھیں
یہ ایک بہت اچھی شئیرنگ ہے،

شکریہ جاوید بھائی!!!!!!!!
شاہد بھائی میں راشد ہوں جاوید نہیں
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے راشد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-10-10), محمدخلیل (01-10-10), مرزا عامر (01-10-10), احمد بلال (02-10-10), حیدر (07-10-10), شاہ جی 90 (07-10-10)
پرانا 01-10-10, 04:47 PM   #4
Senior Member
 
ایکسٹو's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مراسلات: 766
کمائي: 12,963
شکریہ: 1,216
532 مراسلہ میں 1,580 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

لگتا ہے میری ٹیم کو ہی کچھ کرنا پڑے گا اس سلسلے میں. !
ایکسٹو آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ایکسٹو کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-10-10), احمد بلال (02-10-10), حیدر (07-10-10), شاہ جی 90 (07-10-10)
پرانا 02-10-10, 04:05 AM   #5
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,613
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے اپلائی کریں۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-10-10), حیدر (07-10-10), شاہ جی 90 (07-10-10)
پرانا 07-10-10, 09:34 AM   #6
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر ہم اپنے طور پر بجلی پیدا کرنے لگیں تو میرے خیال میں ہم ان حکمرانوں کے منصوبوں کو ناکام بنا سکتے ہیں ۔ کیوں کہ یہ کس کو بجلی بیچیں گے جب ہم ان سے خریدنا ہی نہیں چاہیں گے ؟
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-10-10), حیدر (07-10-10)
پرانا 07-10-10, 04:03 PM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,350
کمائي: 95,340
شکریہ: 52,421
11,145 مراسلہ میں 35,177 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شمسی توانائی کا پینل 35000 فی سو واٹ لگ رہا ہے۔ جس نے لگوانا ہے لگوا لے ۔۔۔محض حکمرانوں کا رونا نا روئے

اگر کسی کے گھر کا مناسب لوڈ 1500 واٹ ہے تو وہ 35ہزار کو 15 سے ضرب دے کر حاصل کو اپنے پاس رکھ لے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-10-10), شاہ جی 90 (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 04:36 AM   #8
Senior Member
 
حسنین ایوب's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2008
مقام: پاک نیٹ
مراسلات: 1,064
کمائي: 19,020
شکریہ: 1,708
625 مراسلہ میں 1,251 بارشکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ارے بھائی یہ تھریڈ کوئی تو زرداری کو پڑھواؤ
حسنین ایوب آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حسنین ایوب کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-10-10), حیدر (08-10-10), شاہ جی 90 (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 06:55 AM   #9
Senior Member
 
شمشاد احمد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2010
مراسلات: 4,602
کمائي: 98,671
شکریہ: 9,130
3,925 مراسلہ میں 13,137 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

زرداري اينڈ كو كيوں اس تھريڈ كو پڑھنے لگے۔۔۔۔ كيوں كه اس قسم كي چيزيں نه پڑھنے كي وجه سے هي تو ان كي بھينس كے چاروں تھنوں ميں دودھ هے۔
__________________
بندے اور اللہ تعالی سے محبت کا فرق یہ ہے کہ۔ بندے کی محبت ہمیشہ انسان کی بڑی کمزوری بن جاتی ہے۔ اور اللہ تعالی کی محبت ہمیشہ انسان کی سب سے بڑی طاقت بن جاتی ہے۔
شمشاد احمد آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شمشاد احمد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (08-10-10), حیدر (08-10-10), حسنین ایوب (10-10-10), شاہ جی 90 (08-10-10)
پرانا 08-10-10, 10:26 PM   #10
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
شمسی توانائی کا پینل 35000 فی سو واٹ لگ رہا ہے۔ جس نے لگوانا ہے لگوا لے ۔۔۔محض حکمرانوں کا رونا نا روئے

اگر کسی کے گھر کا مناسب لوڈ 1500 واٹ ہے تو وہ 35ہزار کو 15 سے ضرب دے کر حاصل کو اپنے پاس رکھ لے
بدر بھائی
ان پینلز کا نہ لگوا سکنا ہی ایک المیہ ہے
کیوں کہ یہ انتہائی مہنگے ہیں
مثال کے طور پر میرے گھر کی ضرورت 3000 واٹ ہے تو 1050000 روپے میں ان پینلز پر کیسے خرچ کر سکتا ہوں ، ہاں یہ پینلز اگر 10000 فی پینل تک آ جائیں تو میرے خیال میں افورڈ ایبل ہیں
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا گیا
حسنین ایوب (10-10-10)
پرانا 13-10-11, 03:15 PM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Dec 2008
مراسلات: 617
کمائي: 11,175
شکریہ: 363
472 مراسلہ میں 1,331 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : شاہ جی 90 مراسلہ دیکھیں
بدر بھائی
ان پینلز کا نہ لگوا سکنا ہی ایک المیہ ہے
کیوں کہ یہ انتہائی مہنگے ہیں
مثال کے طور پر میرے گھر کی ضرورت 3000 واٹ ہے تو 1050000 روپے میں ان پینلز پر کیسے خرچ کر سکتا ہوں ، ہاں یہ پینلز اگر 10000 فی پینل تک آ جائیں تو میرے خیال میں افورڈ ایبل ہیں

ویسے کچھ ماہ پہلے میں نے ایک کمپنی سے معلومات حاصل کی تھیں تو انہوںنے 100 واٹ کا خرچہ 35000 بتایا تھا۔

اب سننے میں‌آیا ہے کہ قیمتیں مزید کم ہوچکی ہیں۔ کیونکہ پینلز پاکستان میں بھی تیار ہورہے ہیں۔

لاہور میں مختلف کمپنیاں سولر پینل بنا کر فروخت کررہی ہیں۔ ان سے معلومات حاصل کرکے شئیر کروں گا کہ کتنی لاگت آئے گی۔

ویسے صوبہ بلوچستان میں ایران سے سمگل شدہ پینل 4000 سے 7000 تک فروخت ہورہا ہے۔
راشد احمد آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہوتا, ہوسکتا, ہے۔, کرنی, گئی, پورے, وقت, نام, مقصد, ماحولیاتی آلودگی, مطابق, آلودگی, استعمال, بنانا, بارہ, حل, حال, دے, دنیا, سال, شروع, طور, عمارات, صلاحیت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ان پیج کے مختلف فانٹس (نام بمعہ اسٹائل) Real_Light ان پیج InPage 15 06-09-11 03:13 PM
! انپیج 3 یونیکوڈ فانٹس ریلیز ! arifkarim سوفٹ ویرز کے بارے میں آپکی رائے اور سوفٹ ویر کی درخواست 33 25-06-10 02:15 PM
اٹلانٹس خلاء کے لیے روانہ وجدان دلچسپ اور عجیب 1 05-11-08 12:39 AM
علاقائی،قومی ،بین القوامی اور سپورٹس اور بزنس کی تازہ ترین خبریں۔۔۔۔۔(ان پیج میں) ابن جلال خبریں 0 19-09-08 10:26 PM
نگراں کابینہ کے آخری اجلاس کے منٹس دیکھ کر حیرت ہوئی ، پیر مظہرالحق عبدالقدوس خبریں 0 16-04-08 07:44 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:58 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger