واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بدلتے ملکی حالات

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 29-11-11, 06:07 AM   #1
بدلتے ملکی حالات
محمدعدنان محمدعدنان آف لائن ہے 29-11-11, 06:07 AM

لو جی آج کل ملکی حالات اس قدر تیزی سے پلٹیاں کھارہے ہیں کہ میرے جیسے سلو لرننگ بندے کو سمجھ ہی نہیں آتا کہ کیا پڑھوں اور کیا لکھوں، ابھی ڈرون حملوں اور بم دھماکوں کے اثر سے دماغ نکلا نہیں تھا کہ یہ میمو گیٹ والا معاملہ سامنے آگیا۔ شروع کے کئی دن تو سمجھ ہی نہ آئی کہ یہ میمو گیٹ والا چکر آخر ہے کیا۔ اس سلسلہ میں اخبارات سے رجوع کیا تو وہاں پہ ایک دوسرے پہ الزام تراشی کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہاتھ آیا۔ پھر اپنے طور پہ اس پہ تحقیق کرنے کی کوشش کی تو میمو گیٹ کی انگریزی کاپی ہتھے چڑھی۔ اب میں اس میں اتنی اوکھی انگریزی دیکھ کر پریشان ہوگیا اور اپنے دوستوں کے ترلے شروع کردئیے جو کہ انگریزی کی سمجھ بوجھ رکھتے ہیں کہ بھائیوں خدارا ہمیں سمجھائو کہ اس میں ایسا کیا لکھا ہے کہ ساری دنیا میمو ، میمو کررہی ہے، لیکن ہر کسی نے وقت نہ ہونے کا بہانہ کرکے ٹال دیا۔ لیکن وہ تو اللہ بھلا کرے ایک دوست کا کہ جس نے بتایا کہ میمو گیٹ کا اردو ترجمہ روزنامہ جنگ کی ویب سائٹ پہ موجود ہے تو بس پھر کیا فورا سے جنگ کی ویب سائٹ کا دورہ کیا اور وہاں سے میمو گیٹ کا اردو ترجمہ لیا اور اس کا مطالعہ کرنے کے بعد علم ہوا کہ اچھا تو یہ معاملہ ہے جس وجہ سے اتنا رولا بنا ہوا ہے۔ویسے تو اس معاملہ میں سنا ہے کہ کوئی انکوائری بھی ہورہی ہے لیکن مجھے معلوم ہے کہ اس انکوائری کا نتیجہ بھی پہلے جیسی انکوائریوں جیسا ہی ہوگا یعنی کہ کچھ دن بعد لوگ سب کچھ بھول بھال جائیں گے اور ان کو کسی نئے بکھیڑے میں ڈال دیا جائے گا اور پھر اس میمو کی جانب کسی کا دھیان ہی نہیں ہوگا۔

اور ابھی اس میموگیٹ معاملہ کو پوری طرح سے سمجھ نہیں پایا تھا کہ امریکہ صاب نے پاکستانی پوسٹ پہ حملہ کردیا جس کے نتیجہ میں ہمارے 24 بھائی شہید ہوگئے۔ اللہ پاک شہدا کے درجات بلند فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔ویسے یہ سارا واقعہ جو ہوا ہے مجھے لگتا ہے کہ لوگوں کی میمو کیس کی طرف سے توجہ ہٹانے کی خاطر کیا گیا ہے باقی وللہ علم۔اور اس حملے کے بعد سے مختلف حکومتی اہلکاروں کی جانب سے بیان بازی کا سلسلہ شروع ہے لیکن مجھے نہیں لگتا کہ کوئی اس معاملے میں سنجیدہ بھی ہے ۔ ویسے میرے خیال سے یہ ہمارے حکمرانوں کے امتحان کی گھڑی ہے۔ اگرتو وہ اس معاملہ کو عوامی امنگوں کے مطابق حل کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ان کی تھوڑی بہت بچت ہوجائے گی۔ لیکن اگر اب کی بار بھی وہ محض ڈالرز کے بدلے خاموش رہے تو ان کو بربادی سے ان کے مغربی آقا بھی نہیں بچا سکیں گے۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے امریکہ کو الٹی میٹم دیا گیا ہے کہ وہ 15 دنوں میں شمسی ائیربیس خالی کردیں اور ساتھ ساتھ نیٹو کی سپلائی لائن بھی معطل کردی گئی ہے۔ حالانکہ سپلائی لائن ک معطل کرنے کی بجائے اس کو مکمل طور پہ بند کردینا چاہئیے تھا۔لیکن ابھی سوال یہ ہے کہ اگر امریکہ صاب 15 دنوں میں شمسی ائیر بیس خالی نہیں کرتا تو تب ہماری حکومت کا اگلا قدم کیا ہوگا ؟ کیا حکومت امریکہ کے خلاف شمسی ائیر بیس میں آپریشن کرے گی یا پھر دیگر معاملات کی طرح سے اس معاملہ کو بھی انکوائری کمیشن کے سپرد کرکے عوام کو کسی نئے بکھیڑے میں ڈال دیا جائے گا اور امریکہ بہادر کو کھلی چھٹی دے دی جائے گی کہ جنابِ عالی آئیں اور ہمارے اور جوانوں کو شہید کریں۔ آنے والے چند دن ہماری حکومت اور ملک کےلئے بہت اہم ہیں ۔ ان دنوں میں حکومت کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا کہ وہ ملک کے ساتھ ہیں یا پھر امریکہ کے غلام بن کر رہنا چاہتے ہیں ۔

بدلتے ملکی حالات | خاموش تماشائی
__________________
----------

 
محمدعدنان's Avatar
محمدعدنان
ناظم اعلی


تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: خود کی تلاش میں
مراسلات: 15,327
شکریہ: 12,919
6,824 مراسلہ میں 15,898 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 176
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے محمدعدنان کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (29-11-11), آصف رضا (29-11-11)
پرانا 29-11-11, 08:05 AM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,499
کمائي: 52,068
شکریہ: 5,853
3,214 مراسلہ میں 6,918 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سوال یہ ہے کہ اگر امریکہ صاب 15 دنوں میں شمسی ائیر بیس خالی نہیں کرتا تو تب ہماری حکومت کا اگلا قدم کیا ہوگا
اب کے مار۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
ننھا بچہ کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (29-11-11)
پرانا 29-11-11, 10:41 AM   #3
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Nov 2011
مقام: اللہ عزوجل کی زمین پر
مراسلات: 231
کمائي: 3,439
شکریہ: 1,302
153 مراسلہ میں 329 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خبر وہی ہوتی ہے جو بری ہوتی ہیں پاکستان میں کیا ہو رہا ہے سب برا ہو رہا ہے۔تو سب خبریں ہی خبریں ہیں۔میں‌تو خبریں نہیں‌دیکھتا پتہ ہے کہ اس حکومت کے ہوتے ہوئے کبھی اچھی خبر نہیں ملے گی ۔حکومت بدلے گی تو تبدیلی آئے گئی۔
__________________
اس بلاگ میں دائیں طرف نیچے لکھے ہوئے FOLLOWپر کلک کریں اور اور اپنا ای میل ایڈریس دے تا کہ آپ کو اس بلاگ کی اپڈیٹ حاصل ہو۔
www.sunnatscience.wordpress.com
آصف رضا آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
badal, com, halaat, کوشش, پوسٹ, پاکستانی, ویب, قدم, لوگ, مکمل, معلوم, آپریشن, آج, اللہ, الزام, امتحان, امریکہ, اردو, جیسی, حل, خلاف, عوامی, علم, غلام, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 02:59 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger