واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بس ضرورت اس قوم کے جاگنے کی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-03-11, 10:09 PM   #1
بس ضرورت اس قوم کے جاگنے کی ہے
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 03-03-11, 10:09 PM

اعظم طارق کوہستانی

شہر بھر میں آج (جمعرات کو) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کی اپیل پر پہیہ جام ہڑتال کی جا رہی ہے۔ سڑکوں سے ویگنز،بسیں اورکوچزغائب ہیں جس کی وجہ سے طلبا اور ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔تاہم بہت ہی کم تعداد میں بس مالکان نے بسیں چلائی ہیں۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر’’ارشاد بخاری ‘‘کا کہنا ہے کہ’’ حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹ چلانا ناممکن ہو گیاہے ہڑتال کی اپیل مجبوری میں کی گئی ہے۔۔۔ کرائے میں اضافہ کر کے عوام کی تکلیف بڑھانے سے بہتر ہے کہ گاڑیاں بند کردی جائیں۔‘‘ کراچی گڈز کیرئیر ایسوسی ایشن بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرچکی ہے۔ دوسری جانب ہر محاذ پر پسنے والی عوام نے کہا کہ ’’تعلیمی ادارے اور دفاتر کھلے ہوئے ہیں، لیکن ٹرانسپورٹ کی ہڑتال کی وجہ سے ان کا مقررہ مقامات پر پہنچنا مشکل ہوگیا ہے، دوسری جانب رکشہ اور ٹیکسی ڈرائیور منہ مانگے کرائے وصول کر رہے ہیں۔

ایک جانب ہمارے حکمران یہ کہتے نہیں تھکتے کہ ہمارے نزدیک عوام کی خدمت کرنا ہی اصل ’’عبادت‘‘ ہے دوسری جانب اسی عوام پر روزانہ ڈرون حملوں کے ساتھ ساتھ پیٹرول اور ڈیزل کے ’’بم‘‘ برسا کر اس قوم کے صبر کا پیمانہ لبریزکیا جارہا ہے۔۔۔ جس کے نتیجے میں اس قوم میں ایسی بے بسی پیدا ہوگئی ہے جس کا اندازہ لگانا ناممکن ہوچکا ہے۔۔۔ بے بسی کا یہ لاوا ایسے لگتا ہے کہ اب پھٹا کہ تب پھٹا۔۔۔ جس کے نتیجے میں وہ تباہی مچنے والی ہے جس کا سوچ کر ہی جھرجھری آجاتی ہے۔۔۔ بیرونی مداخلت، اپنوں کو غیروں کے ہاتھوں بیچنے کے علاوہ مہنگائی، بیروزگاری نے اس قوم کے ہوش وحواس کو آہستہ آہستہ ختم کرنا شروع کردیا ہے۔ آج ٹرانسپورٹ کی ہڑتال ہے۔۔۔ کل کوئی اور ہڑتال کرے گا اور پھر آہستہ آہستہ یہ قوم جب اپنے ان احتجاجوں کو بیکار جاتا محسوس کریں گے تو بے بسی کا وہ لاوا ’’ضرور‘‘ پھٹے گا۔ اور ویسے بھی جب عرب ممالک میں انقلابات آسکتے ہیں تو پاکستان میں تو اس سے بھی زیادہ صورتحال خراب ہے۔ یہاں کیوں نہیں آسکتا۔۔۔ بس ضرورت اس قوم کے ’’جاگنے‘‘ کی ہے۔۔۔

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال اور حکومت کی بے حسی
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 209
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (03-03-11), مرزا عامر (04-03-11)
پرانا 03-03-11, 10:11 PM   #2
Senior Member
 
ننھا بچہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2010
مقام: جہانِ فانی میں
مراسلات: 4,499
کمائي: 52,068
شکریہ: 5,853
3,214 مراسلہ میں 6,918 بارشکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

خدا کرے یہ لاوا جلد پھٹے۔۔۔۔۔۔۔
ننھا بچہ آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-03-11, 10:23 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,748
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ۔
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, php, ہے۔, ہے۔۔۔, کوئی, کرے, کراچی, کردیا, گئی, پیٹرولیم مصنوعات, پاکستان, آج, بڑھانے, بے, بس, جام, خدمت, سوچ, شدید, شروع, عوام, عرب, صورتحال, صبر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:01 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger