واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بلور صاحب کی معتوب مریم گیلانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 28-09-09, 02:55 AM   #1
بلور صاحب کی معتوب مریم گیلانی
شاہ جی 90 شاہ جی 90 آف لائن ہے 28-09-09, 02:55 AM

دوستو یہ کہانی ہے ایک سیاست دان اور ایک ایماندار افسر کی
20 مارچ 2009 کی اخباروں میں پاکستان ریلوے پشاور ڈویژن کےلئیے گریڈ ایک سے دس تک کی 497 اسامیوں کا اشتہار چھپا ، اس اشتہار کے تحت ابھی بھرتی کا عمل آغاز نہیں ہوا تھا کہ وزیر ریلوے غلام احمد بلور کی جانب سے ایک ٹائپ شدہ فہرست بھرتی افسر مریم گیلانی کو موصول ہوئی جس کے ساتھہ ایک پیغام تھا کہ یہ لوگ بھرتی کر لئیے گئے ہیں‌ ، آپ ظاہری پراسیس پورا کر کے ان کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں، یہاں آپ کو مریم کے بارے میں بتاتا چلوں کہ ان کے والد نے ساری عمر حق کے لئیے لڑتے گزار دی ، ان کی والدہ ایک دین دار خاتون ہیں ، اور وہ خود گزشتہ 15 سال سے اخبارات میں کالم نگاری کر رہی ہیں جبکہ ان دنوں پرسونل افسر کے طور پر ریلوے میں ملازم ہیں ، ان کی تربیت ایسی تھی کہ انہوں نے وزیر موصوف کے سامنے جھکنے سے انکار کر دیا اور میرٹ پر بھرتی کی جس کی پاداش میں انہیں معطل کیا گیا اور ان کا ٹرانسفر لاہور کر دیا گیا ، انہیں کس بات کی سزا دی گئی ، اس بارے میں غلام احمد بلور صاحب کے اپنے الفاظ ہیں کہ انہوں نے اپنے کالموں میں مجھے گالیاں دیں ، جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کیسی گالیاں تھیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے بلی کے نام سے مخاطب کیا گیا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے اپنے ہاتھہ سے کوئی فہرست ان کے حوالے نہیں کی ، جبکہ مریم کا کہنا ہے کہ ان کی جانب سے فہرست بھجوائی گئی تھی ، بلور صاحب کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں اور اپنے حلقے کے عوام کا کام کرنا ہمارا فرض ہے ، کل کو ہم نے انہی سے ووٹ لینے ہیں‌ ، مریم نے اس فیصلے کے خلاف کورٹ‌سے سٹے آرڈر بھی حاصل کر لیا لیکن جب وہ اپنے دفتر پہنچیں تو ان کے دفتر پر تالا پڑا تھا ، مریم ناامید نہیں ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ مجھے عام لوگوں کی جانب سے اتنا حوصلہ ملا کہ میں ڈٹ کر کھڑی ہوں اور انصاف کے حصول کے لئیے فائٹ کرتی رہوں گی ۔
بھائیو اور بہنو ہمارے نظام کو سیاسی favoritism نے اپنی لپیٹ‌میں لے رکھا ہے نوکری حاصل کرنی ہو یا ٹرانسفر کا مسئلہ ہو جب تک کسی سیاست دان کی شفارش نہ ہو کام نہیں ہوتا ۔ چونکہ میرے اپنے ساتھہ ایسا ہی ایک واقع ہو چکا ہے اس لئیے اس خبر نے میرے اوپر زیادہ اثر کیا ۔
میری مسز جو کہ اپنےگھر سے 45 کلومیٹر دور ایک سکول میں‌ تعینات ہیں ، ان کی ٹرانسفر شہر کے ایک سکول میں کروانا تھی ، میں ای ڈی او ایجوکیشن سے خود جا کے ملا اور درخواست میں خالی اسامی کا حوالہ بھی دیا لیکن مجھے یہی کہا گیا کہ مقامی سیاست دان اگر چاہے گا تو آپ کی ٹرانسفر ہو گی ورنہ امید چھوڑ دیں ، خیر میں ان صاحب کے پاس بھی گیا ، اور انہوں نے کمال مہربانی سے درخواست پر اپنی Recommendation بھی اچھے الفاظ میں دے دی لیکن پھر بھی کام نہ ہوا ، پتا چلا کہ جو کام وہ فون پر کرنے کو کہہ دیتے ہیں وہی کام ہوتا ہے ، اس اسامی پر ایک اور ٹیچر کی ٹرانسفر ہو چکی ہے اور ان کے بارے میں پتا چلا ہے کہ بڑی پہنچ والے لوگ ہیں ، میں اسی دن سے سوچ رہا تھا کہ میں نے تو آج تک اس بندے کا کام زیادہ خوشدلی اور محنت سے کیا جس کا کوئی وسیلہ نہیں تھا ، جس کا کوئی سیاسی سورس نہیں تھا ، پھر مجھے کس بات کی سزا ملی ، یہی کہ میں ان سیاست دانوں کے ڈیروں پر حاضری کا عادی نہیں ہوں ؟ ان کے چمچوں سے تعلق رکھنے کی بجائے کسی اچھے آدمی سے تعلق رکھنا پسند کرتا ہوں ؟ کیوں کہ ان کے اپنے چہروں پر اور ان کے حلقہ برداروں کے چہروں پر مجھے ریاکاری اور خوشامد کی موٹی موٹی چمگادڑیں چمٹی ہوئی نظر آتی ہیں‌اور مجھے گھن آ جاتی ہے ،

ایسے حالات میں مریم گیلانی مجھے رحمت کا فرشتہ محسوس ہوئیں ، آخر کوئی تو ہے جو اس ظالمانہ نظام کے خلاف کھڑے ہونے کو تیار ہے ۔
میں مریم کا ای میل ایڈریس ڈھونڈ کر یہاں‌پوسٹ کر دوں گا
میری آپ سب سے گزارش ہے کہ اگر اس نظام کےخلاف زرا سی بھی نفرت دل میں محسوس کرتے ہیں ، تو انہیں ضرور ای میل کیجئیے اور ان کی ہمت بندھائیے ، ان کو یقین دلائیے کہ آپ ان کے ساتھہ ہیں ، ان کی تنخواہ بند ہے اور ابھی تک عدالت کے حکم کے باوجود ادا نہیں کی گئی ، لیکن وہ کہتی ہیں کہ روزی کا رازق تو اللہ تعالی ہے ، میں کیوں کسی سے ڈروں
میرا آپ سب سے ایک سوال بھی ہے
کیا آج کے دور میں ایسے انسان کو تنہا چھوڑا جا سکتا ہے ؟

 
شاہ جی 90's Avatar
شاہ جی 90
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 727
Reply With Quote
16 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-09-09), پاکستانی لڑکی (28-09-09), یاسر عمران مرزا (01-10-09), نیلم خان (28-09-09), منتظمین (28-09-09), محمدخلیل (28-09-09), مسافر (28-09-09), ایس اے نقوی (28-09-09), تانیہ رحمان ستارہ (01-10-09), حیدر (28-09-09), راجہ اکرام (28-09-09), راشد احمد (29-09-09), رضی (29-09-09), سعود (17-11-09), طلحہ (25-11-10)
پرانا 28-09-09, 03:26 AM   #2
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,328
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ لوگ اپنے آپ کو خدا سمجھتے ہیں۔ لیکن یہ نہیں جانتے وقت کسی کا ساتھ نہیں دیتا۔ سب کو پیچھے چھوڑ کر آگے چلا جاتا ہے۔ آپ حق پر ہو میں آپ کے ساتھ ہوں۔ اور اللہ تعالیٰ بھی حق والوں کے ساتھ ہوتا ہے اللہ تعالیٰ حق پر قائم رہنے والوں کو کامیاب فرمائے آمین
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
مرزا محمد فاروق (30-09-09), مسافر (28-09-09), حیدر (28-09-09), راجہ اکرام (28-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 03:51 AM   #3
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,613
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سرورق کے لیے پیش کریں ۔
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-09-09), نیلم خان (28-09-09), مرزا محمد فاروق (30-09-09), تانیہ رحمان ستارہ (01-10-09), حیدر (28-09-09), راجہ اکرام (28-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 05:26 AM   #4
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,731
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شاہ صاحب سلام۔
آپ ضرور مریم کا ای میل ہمیں‌پوسٹ کریں انشاء اللہ ہم سب اُن کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں گے۔
اللہ اُنھیں حق پر قائم رہنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین ثم آمین ۔ ۔ ۔ ۔
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
مسافر (28-09-09), حیدر (28-09-09), راجہ اکرام (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 07:06 AM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,353
کمائي: 95,348
شکریہ: 52,424
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

نہ جانے کہاں کہاں اور کب تک یہ کہانیاں دوہرائی جاتی رہیں گی۔
میرے انجینیربھائی نے پاکستان آرمی چھوڑ کر واپڈا جوائن کیا کہ میری فیلڈ ہے اس میں سیکھنے کے چانسز ہیں۔
ڈیرہ غازی خان میں ایک سردار کی پیسوں کی آفر ٹھکرا کر وہ معتوب بن گیا ۔ تین بار معطل ہوا کئی بار واپڈا ہاؤس لاہور کی پیشیاں بھگتیں۔ دس مہنیے تک بغیر تنخواہ کے کام کرتا رہا۔ آخر اس کو اتنا تنگ کیا گیا کہ ایک دن اس نے کہا "اے میرے ہم نشین چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزارا نہیں" واپڈا میں 22000 روپے تنخواہ پر گزارہ کر کے خوش رہنے والا بندہ آج بیرون ملک چھہ لاکھ روپے ماہانہ سے زیادہ لے رہا ہے۔ اور اسی کو کہ جس کو واپڈا نے ذلیل ک خوار کر کے رکھ دیا تھا اسکو بیرون ملک اداروں نے عزت دی ہوئی ہے۔ اور واضح الفاظ میں کہتا ہے کہ اس ملک کو اچھے لوگ نہیں ۔ ۔ ۔ بلکہ ظالم لوگ سدھار سکتے ہیں اور شاید طالبان۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-09-09), مسافر (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 08:44 AM   #6
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,200
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ایسی کہانیاں اسلام آباد کئی دفتروں مں بکھری پڑی ہیں۔۔۔

جیوکے پروگرام میں اس خاتون کی بات سن کر بہت خوشی ہوئی
اور شاہ جی ۔۔۔بہت اچھے انداز یہ بات بیان کردی
شفارس اور دھاندلی کو تو یہ سیاسی لوگ معمولی سی بات سمجھتے ہیں ۔۔۔ حالانکہ یہ انصاف کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہے
جب ایک حقدار کو حق نہیں ملتا تو بھر بہت سی برائیاں پیدا ہوتی۔۔ہیں۔۔۔
ہم سب مریم گیلانی کے سا تھ ہیں
اس نے جس جرآت کا مظاہرہ کیا ہے ہم اس کو سلام کر تے ہیں۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-09-09), مسافر (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 11:08 AM   #7
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اگر ہم سب اپنی اپنی جگہ سٹینڈ لے لیں تو کیا نہیں ہو سکتا، مگر بدقسمتی سے میں تو خود ان بزدلوں میں شامل ہوں جو ناجائز کاموں کے خلاف آواز اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں اور اب چپ چاپ نوکری کر رہے ہیں۔میں کس منہ سے کچھ کہہ سکتی ہوں
__________________
یا اللہ!! تمام دنیا سے قوم یہود کو اپنی ناپاک سوچ سمیت نیست و نابود کر دے۔ اس قوم کا نام و نشان ہی مٹا دے۔ آمین ثم آمین
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
ڈاکٹرنور (28-09-09), مسافر (28-09-09), باسط (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 11:35 AM   #8
Senior Member
 
احمدنواز's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2009
مراسلات: 865
کمائي: 13,995
شکریہ: 1,237
604 مراسلہ میں 1,513 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب :
[COLOR="Red"
کیا آج کے دور میں ایسے انسان کو تنہا چھوڑا جا سکتا ہے ؟[/COLOR]
ہر گز نہیں جناب ایسے لو گ تو ھیروں میں تولے جانے کے قابل ہوتے ہین جو جابر سلطان کے سامنے کلمہ حق بلند کرتے ہیں ؎
شاہ جی آپ انکا ای میل بھیج دیں ہم سب انکی ہمت بندھیائیں گے؎اللہ ایسے حق پرستوں کو سلامت رکھے ؎ امین ثم امین
احمدنواز آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے احمدنواز کا شکریہ ادا کیا
مسافر (28-09-09), رضی (29-09-09)
پرانا 28-09-09, 11:39 AM   #9
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,782
کمائي: 41,155
شکریہ: 2,659
1,639 مراسلہ میں 3,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

غلام احمد بلورکا ذریعہ معاش سنیما گھر ہیں اور فحش فلمیں امپورٹ کرنا ہے کچھ دن پہلے یہ بات معروف اینکر مبشر لقمان نے غلام احمد بلورکے سامنے لائیوٹی وی پرقوم کو بتا ئی تھی ۔
__________________
http://farhandanish.blogspot.com
http://farhandanish.tk
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا
راشد احمد (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 11:44 AM   #10
Senior Member
 
ڈاکٹرنور's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: Islamabad
عمر: 45
مراسلات: 2,396
کمائي: 87,200
شکریہ: 1,684
2,007 مراسلہ میں 5,950 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ام طلحہ مراسلہ دیکھیں
اگر ہم سب اپنی اپنی جگہ سٹینڈ لے لیں تو کیا نہیں ہو سکتا، مگر بدقسمتی سے میں تو خود ان بزدلوں میں شامل ہوں جو ناجائز کاموں کے خلاف آواز اٹھا اٹھا کر تھک چکے ہیں اور اب چپ چاپ نوکری کر رہے ہیں۔میں کس منہ سے کچھ کہہ سکتی ہوں
بہن ہر فرد اپنی جرات کے مطابق ری ایکٹ کر تا ہے۔
ضروری نہیں کہ ہر بندہ مریم گیلانی کی طرح ہو
برائی کو
ہاتھ سے روکیں
زبان سے روکیں
نہیں
تو
دل میں برا جانیں۔۔۔
یہ سب نیکی ہے۔۔
اور
برائی کی حمائت نہ کرنا
اس میں حصہ
نہ بننا
بھی نیکی ہے۔۔۔
آپ اپنے کو ایسے نہ کہیں۔۔۔
یہاں آپ نے برائی کے خلاف ایک فقرہ بھی لکھ دیا تو نیکی ہوگی۔۔
چھوٹی چھوٹی چیزیں ہی مل کر بڑی بنتی ہیں۔۔۔
آپ ضرور بولیں۔۔
ایک فقرہ ہی سہی۔۔
ڈاکٹرنور آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے ڈاکٹرنور کا شکریہ ادا کیا
مسافر (28-09-09), ام طلحہ (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 11:56 AM   #11
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,328
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اصل میں ہم میں سےبہت سے ایسے ہیں جو زبان سے یا دل میں غلط کام کو غلط کہتے ہیں۔ لیکن اس کے خلاف آواز نہیں‌ اٹھاتے آخر کسی کو تو آواز اٹھانی ہو گی۔ جب سارے ہی دل میں غلط بات کو غلط کہہ کر نیکیاں جمع کرتے رہیں گے تو پھر غلط کام کو ختم کون کرے گا۔

یہ تو نیکیاں کمانے کا آسان طریقہ ہے کہ دل میں کہہ دو کہ یہ کام غلط ہے۔ آواز نا اٹھانا بھی تو غلط ہے۔ اصل میں یہاں جو آواز اٹھاتا ہے اس کو خاموش کر دیا جاتا ہے
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا
shafresha (28-09-09), مسافر (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 12:08 PM   #12
ناظم اعلی
 
ام طلحہ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
عمر: 36
مراسلات: 4,759
کمائي: 118,659
شکریہ: 8,154
3,796 مراسلہ میں 11,141 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ کی حوصلہ افزائی کا شکریہ۔ مقام افسوس یہ ہے کہ ہمارے ملک میں برائی کی جڑیں اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ ہم جیسے انہیں ہلانے کے چکر میں خود ہل جاتے ہیں۔مجھ پر بھی ایک ایسا وقت آیا جب میں نے سوچا کہ اس جگہ سے نکل کر اس اذیت سے نجات پاؤں کہ میرے ارد گرد کتنی بے ایمانی ہے اور میں اسے روک نہیں پاتی۔ یعنی میں ایمان کے آخری درجے پر ہوں جہاں میں صرف دل سے ہی برا سمجھ سکتی ہوں اور بس! اس وقت کسی نے مجھ سے ایک بات کہی جس نے میرے پاؤں روک لئے۔کہ اگر میں چلی جاؤں تو ان سب کاموں کی روانی میں جو میرا کردار ایک رکاوٹ کا ہے، میری جگہ کوئی مددگار لے لے گا اور برائی مزید مضبوط ہوگی۔ سو میں رک گئی۔ اب جو ہوتا ہے اسے نہیں روک پاتی لیکن اسکے مقابل کوئی کام کرکے ازالہ ضرور کرتی رہتی ہوں تاکہ میری روزی حلال رہے۔
اللہ مریم کو مزید ہمت دے۔ میں انکے ساتھ ہوں۔
ام طلحہ آف لائن ہے   Reply With Quote
6 قاری/قارئین نے ام طلحہ کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (28-09-09), مسافر (28-09-09), باسط (28-09-09), رضی (29-09-09), شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 12:25 PM   #13
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,307
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب سیاہ رات ہے تو سحر بھی ہو گی ایک دن ۔۔۔۔
مریم گیلانی
اللہ آپکی عمر ، صحت، عزت اور رزق میں برکت عطا فرمائے
اور
و جعلنا للمتقین اماما - کی شان عطا فرمائے
آپکو دنیا اور آخرت کی سرخروئی عطا فرمائے
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 12:25 PM   #14
Senior Member
 
مسافر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: Lahore, Pakistan
مراسلات: 2,069
کمائي: 34,307
شکریہ: 1,693
1,085 مراسلہ میں 2,456 بارشکریہ ادا کیا گیا
مسافر کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اب سیاہ رات ہے تو سحر بھی ہو گی ایک دن ۔۔۔۔
مریم گیلانی
اللہ آپکی عمر ، صحت، عزت اور رزق میں برکت عطا فرمائے
اور
و جعلنا للمتقین اماما - کی شان عطا فرمائے
آپکو دنیا اور آخرت کی سرخروئی عطا فرمائے
مسافر آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے مسافر کا شکریہ ادا کیا
شاہ جی 90 (30-09-09)
پرانا 28-09-09, 12:32 PM   #15
ناظم اعلی
 
خرم شہزاد خرم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
کمائي: 8,120,880,613,328
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آمین ، آمین
خرم شہزاد خرم آف لائن ہے   Reply With Quote
خرم شہزاد خرم کا شکریہ ادا کیا گیا
شاہ جی 90 (30-09-09)
جواب

Tags
color, فرض, کلومیٹر, کمال, پاکستان, پسند, وزیر, لوگ, نفرت, نوکری, نظر, آج, آدمی, ای میل ایڈریس, اللہ, انسان, حکم, خلاف, خبر, درخواست, سیاست, سال, شہر, عدالت, غلام


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger