واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بلیک واٹر یا کالا پانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 10-10-09, 07:55 PM   #1
بلیک واٹر یا کالا پانی
تانیہ رحمان ستارہ تانیہ رحمان ستارہ آف لائن ہے 10-10-09, 07:55 PM

بلیک واٹر
پاکستان کے موجودہ حالات پر نظر ڈالی جائے تو کوئی دن ایسا نہیں گزارہ جس میں یہ کہا جا سکے کہ ہم بہتری کی جانب گامزن ہیں حالات بہتری کی طرف جانے کی بجائے روزبروز خراب ہوتے جا رہے ہیں ۔ کبھی خودکش حملے تو کبھی طالبان ۔ کبھی بجلی تو کبھی پانی چینی اور آٹے نے پاکستانیوں کی زندگی اجیرن کر کے رکھ دی ہے ۔ ۔ رمضان کا مقدس مہینہ مارکیٹ میں آٹا اور چینی نہیں ہے غریبوں کے نام پر یوٹیلٹی سٹور پر چینی آ تو گئی لیکن یہ چینی غریب کے نصیب میں پھر بھی نہیں ہے غریب کے ہاتھ تک پہنچنے سے پہلے ہی خونی ہاتھوں میں چلی جاتی ہے ۔ جہاں زندگی کی گاڑی کو چلانا مشکل تھا اب موت کو گلے لگانا اتنا آسان ہو گیا ہے ۔ مرنے کے لیے کسی بیماری یا آفت کی ضرورت نہیں ہے ملک میں اپنے ہی حکمرانوں کے ہاتھوں آفت آچکی ہے۔
سب سے اہم خبر جو آجکل پاکستان سے باہر ہرا یک کی زبان پر گردش کر رہی ہے ۔ کسی حد تک پاکستانی عوام بھی جانتے ہیں لیکن موجودہ حکومت نے ان کو اس قابل ہی نہیں چھوڑا کہ وہ کچھ سوچ سکیں ۔ جن کو اپنی جان کے لالے پڑئے ہوں تو وہ امریکہ یا دوسرے دشمن ملک کی جانب کیسے دیکھ سکتا ہے ۔ ہمارے قائد نے کہا تھا کام کام اور بس کام لیکن ائے قائد بہت افسوس سے کہنا پڑہ رہا ہے کہ اب امریکہ امریکہ اور بس امریکہ ۔ جس نے پوری دنیا کو اپنی مٹھی میں کر رکھا ہے ۔ کہیں دوست بن کر تو کہیں استین کے سانپ کی صورت میں ۔ اور ہماری بدقسمتی یہ ہے کہ ہم بھی دوست کی صورت میں دشمن کو ہم پیالہ اور ہم نوالہ بنائے بیٹھے ہیں ۔ امریکہ کی پوری کوشش ہے کہ وہ کسی نہ کسی طرح پاکستان میں اپنا قبضہ جما لے جس کے لیے وہ کوئی نہ کوئی ہٹ کنڈا استعمال کرتا رہتا ہے ۔کبھی ڈران حملوں کی صورت تو کبھی جنرل مشرف کی طرفداری میں ۔ ہمارے حکمران تو اس بات سے انکاری ہیں ۔ کہ امریکہ کا عمل دخل پاکستان میں نہیں ہے ۔ لیکن صوبہ سرحد سے لے کر کراچی تک امریکہ کے جاسوس پھیل چکے ہیں ۔ کہنے کی حد تک تو وہ ہماری مدد بھی کر رہا ہے ہمارے صدر صاحب کشکول لے کر حاضری بھی دیتے ہیں ۔ امداد کے نام پر ادھا پاکستان تو امریکہ خرید چکا ہے ۔اب ایک اور خبر بلیک واٹرکمپنی کے حوالے سے سامنے آئی ہے ۔ یہ بلیک کمپنی کیا ہے ۔ اور ہمارے ملک میں کیوں ۔ ۔ کچھ عرصہ پہلے پاکستانی محکمہ داخلہ نے تمام صوبوں کو ایک نوٹیوکیش جاری کیا ۔ جس میں اپاکستانی پولیس اور انٹیلی جینس کو بیلک واٹر کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کو کہا گیا ۔ بلیک واٹر کمپنی ۷۹۹۱ میں بنائی گئی ۔جس میں سیکویرٹری کی ٹرینگ دی جاتی ہے ، پہلی دفعہ اس کمپنی نے عراق اور افغانستان میں امریکی فوجوں کا ساتھ دیا ۔ وہاں انھوں نے عراقی لوگوں کو اپنی کمپنی میں بھرتی کیا ۔ کافی بڑی رقم کے عوض۔ اس کے بعد بلیک واٹر جاپان آزبائیجان ،ایران اور دوسرے کئی ممالک تک جا پہنچی وہاں پر بھی سارا کمال ڈالر کا تھا ۔ پیسوں کے لالچ میں لوگوں نے بلیک واٹر میں بھرتی ہونا شروع کیا ۔ اس کمپنی کو سونے کی کان کا بھی نام دیا جاتا ہے ۔ سننے میں آیا ہے کہ بیلک واٹرکپمنی سالانہ چالیس ہزار افراد کو ٹرینگ دیتی ہے ۔اس ٹرینگ میں شامل افراد کے نام اور انکی شکل سامنے وجہ ہے کہ آج تک کوئی نہیں جان پایا کہ کون کون سے اور کس کس ملک کے افراد اس میں شامل ہیں ۔ امریکہ کی یہ کمپنی کئی ممالک اور لاکھوں افراد کو اپنے مقاصد کے لیے استعمال کررہی ہے ۔ جس میں اب پاکستان بھی شامل ہو چکا ہے یہ ایک مضبوط ٓآرمی پارٹی ہے ۔ اس پارٹی نے اپنی جڑیں پاکستان کے ہر صوبے میں اپنی دفاترا کی صورت میں پھیلا دی ہیں ۔ ہمارے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کوئی ایسی کمپنی ہے ہی نہیں وہ کسی صورت یہ ماننے کو تیار نہیں ہیں کہ بلیک واٹر پاکستان میں موجود ہیں ۔ اور نہ ہی کسی سرگرمی کے بارے میں کوئی علم رکھتے ہیں جبکہ یہ بات کسی حد تک ایک عام شہری کے علم میں بھی ہے کہ اسلام آباد سے لے کر پشاور تک ۰۰۸ سے زاہد بیلک واٹر گارڈ موجود ہیں جن کی رہائش کے لیے ۰۵۲ گھرکرایے پر لے جا چکے ہیں ۔ اور امریکی سفیر خود اس بات کا گوارہ ہے ۔ اگر بات صرف اور صرف رہائش تک ہوتی تو کوئی بات نہیں تھی جبکہ بلیک واٹرگارڈ پاکستان میں کھلے عام گھوم پھر رہے ہیں ۔ اسلحہ کے زور پر عام لوگوں کے ساتھ انتہائی زلت امیز رویہ اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ اسلام آباد کے بعد کراچی ان کا مرکز ہے جہاں یہ فرقہ وارنہ فسادات کروا رہے ہیں ۔ جس میں ہماری حکومت بھی شامل ہےاور تین مہینے پہلے ان کے آپس میں مزکرات بھی ہو چکے ہیں ۔
پشاور میں یونیورسٹی کے علاقے چنار روڈ پر ایک امریکی این جی او نے ایک مکان کرایہ پر لیا اور اپنی سکیورٹری کے لیے حکومت پاکستان سے درخواست کی جس پر ان کو بلیک واٹر گارڈ مہیا کیے گئے ۔ اس کے علاوہ بلیک واٹر کمپنی نے پشاور میں دو بڑی بلڈینگ کرایہ پر لے رکھی ہیں جہاں وہ اپنے مقاصد کو بروکار لانے کے لیے پاکستانی عوام کو بھی بھرتی کر رہے ہیں ۔ اور ایسے حالات میں انسانی زندگی داو پر لگی ہو نہ جان کی حفاظت ہو اور نہ ہی مال کی نہ بجلی ہے اور نہ ہی پانی پیٹ کو ایک وقت کی روٹی میسر نہیں تو اسی صورت میں اگر ڈالر مل رہے ہوں تو کون کافر اس پیشکش کو قبول نہیں کرئے گا ۔ اور جہاں تک ہماری حکومت کا سوال ہے تو اب شک کی کوئی گنجاش باقی نہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ برابر کی شریک ہے ۔ ورنہ آج ہمارے ملک میں بیلک واٹر کا یوں سرئے عام ذکر نہ ہوتا ۔ ہمارے سیاستدانوں کو اچھی طرح یہ بات یاد کرنے لینی چاہے اگر ہوسکے تو لکھ کر اپنے تکیے کے نیچے رکھ لینی چاہے کہ وہ پاکستان کے نہیں ہیں تو امریکہ بھی انکا نہیں ہے ۔ اگر یہ اپنی قوم کے غدار ہیں ۔ تو وفا کی امید امریکہ سے بھی نہ رکھیے ۔اور اگر ہمارے قائد کا پاکستان ہے تو یہ اپنی سیاست کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں ۔ ورنہ وہ خود بھی جانتے ہیں ۔اپنا انجام ؟؟؟

 
تانیہ رحمان ستارہ's Avatar
تانیہ رحمان ستارہ
Senior Member
تاریخ شمولیت: Aug 2008
مراسلات: 1,302
شکریہ: 1,240
1,047 مراسلہ میں 3,049 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 227
Reply With Quote
تانیہ رحمان ستارہ کا شکریہ ادا کیا گیا
محمدعدنان (11-10-09)
پرانا 10-10-09, 08:12 PM   #2
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت اچھا آرٹیکل ہے تانیہ جی، میری طرف سے مبارک باد قبول کیجیے
بلیک واٹر کی موجودگی نہ ماننے والوں کے متعلق میں نے بھی ایک‌ تحریر لکھی جس کا ربط یہ ہے۔
گاڑی کے ٹائر نہیں ہوتے
__________________
عرفی تومیندیش ذغوغائے رقیباں - آواز سگاں کم نہ کند رزق گدارا
میرا بلاگ | yasirimran.wordpress.com
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
یاسر عمران مرزا کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-10-09, 08:22 PM   #3
Senior Member
 
فرحان دانش's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Sep 2007
مقام: پاکستان
عمر: 28
مراسلات: 2,782
کمائي: 41,155
شکریہ: 2,659
1,639 مراسلہ میں 3,768 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کالا پانی 1857ءسے بدنام ہے
فرحان دانش آف لائن ہے   Reply With Quote
فرحان دانش کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 10-10-09, 09:34 PM   #4
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Apr 2009
مراسلات: 1,445
کمائي: 26,983
شکریہ: 2,789
962 مراسلہ میں 1,967 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

بہت اچھا آرٹیکل ہے تانیہ جی، شکریہ
عامرشہزاد آف لائن ہے   Reply With Quote
عامرشہزاد کا شکریہ ادا کیا گیا
جواب

Tags
کوشش, کمال, کراچی, پولیس, وفا, وزیراعظم, نظر, موت, موجودہ, امریکہ, اسلام, خودکش, خبر, دوست, درخواست, رمضان, زندگی, طالبان, غدار, غریبوں, صوبہ, صوبوں, صوبے, صدر, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:04 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger