واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بھارتی کشمیر، نو گیارہ کے بعد

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 07-09-11, 08:27 PM   #1
بھارتی کشمیر، نو گیارہ کے بعد
زبیرافتحار زبیرافتحار آف لائن ہے 07-09-11, 08:27 PM

پالیسی کی تبدیلی کے سبب مسلح جد و جہد ترک کی

بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں سرگرم تقریباً سبھی علیٰحدگی پسند گروپوں کا خیال ہے کہ امریکہ میں گیارہ ستمبر سنہ دو ہزار ایک کے حملوں کے بعد سے مسلح مزاحمت کمزور پڑھ گئی ہے۔

اس کی تین وجوہات بتائی جاتی ہیں۔

اول یہ کہ اُس وقت کے امریکی صدر نے مسلح مزاحمت کی تمام شکلوں کو دہشت گردی قرار دیا اور اس کےخلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کیا۔ اس طرح کشمیری تحریک کو جسے عالمی پذیرائی مل رہی تھی وہ ختم ہوگئی اور بھارت کا موقف مضبوط ہوگیا۔

دوئم پاکستان امریکہ کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صف اول کا حلیف بن گیا اور اس نے اپنی کشمیر پالیسی میں لچک کا مظاہرہ کیا۔

نو گیارہ کے بعد مغرب کے سفیروں کا کشمیر میں تانتا بندھا رہا۔ وہ ہر بار یہی کہتے رہے کہ اپنی تحریک سے تشدد کو الگ کرو۔ پچھلے تین سال سے ہماری تحریک سو فی صد پرامن ہے۔ اب اگر اس پرامن تحریک کا بھی جواب نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ دنیا کشمیریوں کو پھر سے تشدد کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اس بات پر عالمی طاقتوں اور بھارت دونوں کو سوچنا ہوگا۔

سوئم کشمیر کی ہندنواز سیاست بدل گئی۔ عبداللہ کیمپ اور مفتی خانوادے نے مسلہ کشمیر کے حل کا بیڑا اُٹھایا اور لوگوں سے بھارت نوازی کی بجائے مسئلہ کشمیر کے نام پر ووٹ مانگے۔ مسلح شورش شروع ہونے کے بارہ سال بعد پہلی مرتبہ دو ہزار دو میں لوگوں نے بائیکاٹ کال کے باوجود الیکشن میں حصہ لیا۔

نو گیارہ کے فوراً بعد کشمیر میں پچھلے بائیس سال سے سرگرم مسلح گروپ حزب المجاہدین کے اعلیٰ کمانڈر ظفراکبر عرف ظفرعبدالفتح نے سیاست کی راہ اپنائی۔

ظفرکہتے ہیں: ’سیز فائر تو ہم نے پہلے ہی کیا تھا ، لیکن بھارت نے اس کا معقول جواب نہیں دیا۔ نوگیارہ کے بعد مسلح جد وجہد کو دہشت گردی کہا جانے لگا تو ہم نے سیاسی مزاحمت کا راستہ چُنا۔‘

ظفر فی الوقت میرواعظ عمرفاروق کے حریت کانفرنس (ع) دھڑے کے ساتھ وابستہ ہیں۔

امریکی کردار

اگر افغانستان میں کٹّرطالبان کی حکومت قائم ہوئی تو کشمیر میں پھر سے تشدد ہوگا، اور عین ممکن ہے کہ کشمیر کی نئی ملی ٹینسی کا سپانسر چین ہوگا۔

وکی لیکس کےتازہ انکشافات سے کشمیرامور میں امریکی دلچسپی یا خفیہ سرگرمی نمایاں ہوگئی ہے۔

بھارت میں امریکی سفارتکاروں نے حالیہ برسوں کے دوران واشنگٹن میں دفترخارجہ کو بھیجے گئے کئی پیغامات میں لکھا ہے کہ ’حکومتِ امریکہ کو کشمیر پر سرگرم رہنا ہوگا، لیکن خیال رہے کہ اس سرگرمی کے نشانات (فوٹ پرنٹس) نمایاں نہ ہوں۔‘

مبصرین کہتے ہیں کہ امریکہ دراصل کشمیر میں اپنے سٹریٹجک حلیف بھارت کی مشکلیں کم کرنا چاہتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان پر دباؤ ڈالا گیا کہ وہ کشمیر میں مسلح دراندازی کی پالیسی سے دستبردار ہوجائے۔

جنوب ایشیائی امور کے ماہر سّید تصدق حسین کا کہنا ہے کہ طالبان روس کے خلاف امریکہ کے جنگی حلیف رہ چکے ہیں لیکن نو گیارہ حملوں کے بعد امریکہ القاعدہ اور طالبان کے درمیان فرق نہیں کرپایا اور افغانستان میں پھنس گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’اگر افغانستان میں کٹّرطالبان کی حکومت قائم ہوئی تو کشمیر میں پھر سے تشدد ہوگا، اور عین ممکن ہے کہ کشمیر کی نئی مسلح جدوجہد کی پشت پناہی چین سنبھال لے۔‘'

موجودہ صورتحال اس خوفناک پیشن گوئی کی تصدیق معلوم ہوتی ہے۔

سابق مسلح کمانڈر اور پچھلے سولہ سال سے پرامن سیاسی سرگرمیوں میں مصروف علیٰحدگی پسند رہنما محمدیٰسین ملک کہتے ہیں: ’نو گیارہ کے بعد مغرب کے سفیروں کا کشمیر میں تانتا بندھا رہا۔ وہ ہر بار یہی کہتے رہے کہ اپنی تحریک سے تشدد کو الگ کرو۔ پچھلے تین سال سے ہماری تحریک سو فی صد پرامن ہے۔ اب اگر اس پرامن تحریک کا بھی جواب نہ آئے تو اس کا مطلب ہے کہ دنیا کشمیریوں کو پھر سے تشدد کی طرف دھکیل رہی ہے۔ اس بات پر عالمی طاقتوں اور بھارت دونوں کو سوچنا ہوگا۔‘
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 155
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
محمد یاسرعلی (08-09-11), احمد نذیر (08-09-11), حیدر (08-09-11), عبداللہ آدم (09-09-11)
پرانا 08-09-11, 12:07 AM   #2
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,273
کمائي: 62,426
شکریہ: 10,292
3,094 مراسلہ میں 7,440 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

پاکستان کے حالات ان سے بدتر ہیں

پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
احمد نذیر (08-09-11), حیدر (08-09-11)
جواب

Tags
گئی, پاکستان, پسند, وقت, واشنگٹن, چین, ممکن, مسلہ, معلوم, امریکہ, اعلیٰ, ترک, جواب, حصہ, دنیا, راستہ, سیاست, سال, شروع, عالمی, عبداللہ, عرف, صف, صورتحال, صدر


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
کشمیری لیڈروں نے آٹھ نکا تی بھارتی فارمولہ مسترد کردیا جاویداسد خبریں 0 25-09-10 11:59 PM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:30 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:07 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger