واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


بینظیر کی شہادت۔ اسباب کو مزید نہ الجھایا جائے,,,,حرف تمنا …ارشاد احمد حقانی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 05-01-08, 09:23 AM   #1
بینظیر کی شہادت۔ اسباب کو مزید نہ الجھایا جائے,,,,حرف تمنا …ارشاد احمد حقانی
خرم شہزاد خرم خرم شہزاد خرم آف لائن ہے 05-01-08, 09:23 AM

بینظیر کی شہادت۔ اسباب کو مزید نہ الجھایا جائے,,,,حرف تمنا …ارشاد احمد حقانی



بینظیربھٹو کی المناک شہادت کے اسباب اور اس کے ذمہ دار عناصر کے بارے میں کنفیوژن بڑھتا جارہا ہے۔ صدرمشرف کا کہنا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے قتل کی حالیہ تحقیقات سے مکمل طور پر مطمئن نہیں ہیں اور اسی لئے سکاٹ لینڈ یارڈ سے تعاون طلب کیا گیا ہے۔ صدرمشرف نے کہا کہ بینظیر بھٹو کے قتل میں وہ خود یاکوئی انٹیلی جنس ایجنسی یاسرکاری ادارہ ملوث نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز اپنے ہفتہ وار پروگرام ”ایوان صدرسے“ میں خصوصی طور پر بلائے گئے غیرملکی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کے د وران کہی۔ جب ان سے پوچھاگیاکہ اگربینظیر کے قتل میں ان کے ملوث ہونے کا ثبوت ملا توصدر پرویز مشرف نے کہا کہ یہ سوال میری شان کے مطابق نہیں میں کوئی جاگیردارقبائلی نہیں ہوں میں ایک پڑھے لکھے اور مہذب خاندان میں پلا بڑھااور اس خاندان کی کچھ اقدارہیں میراخاندان قتل میں یقین نہیں رکھتا اور اس بارے میں مزیدکچھ نہیں کہناچاہتا۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے حفاظتی اقدامات میں حکومت نے کوئی کوتاہی نہیں کی۔ ان کے مطابق مقتول سابق وزیراعظم کو ان کی پسند کاچیف سکیورٹی افسر فراہم کیاگیا۔ صدرمشرف نے کہا کہ جائے وقوعہ کو دھماکے کے چندگھنٹوں بعد دھو دینامتعلقہ حکام کی نااہلی ہے تاہم اس واقعہ کو کسی طے شدہ منصوبے کا نتیجہ قرار دینا درست نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ تاحال بینظیر بھٹوکے قتل کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی کہ ان کی موت کیسے واقع ہوئی اور وزارت داخلہ کی جانب سے اس حوالے سے حتمی بیان جاری کرنا درست نہیں تھا۔ صدرمشرف کاکہناتھا کہ بینظیر کے قتل کی تحقیقات کے حوالے سے سکاٹ لینڈیارڈ سے تعاون کیاجائے گا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سکاٹ لینڈ یارڈ کے تفتیش کاروں کو ان لوگوں سے پوچھ گچھ کی اجازت نہیں ہوگی جن کے خلاف بینظیربھٹویا کسی نے بھی محض الزام لگائے ہیں۔ تاہم انہوں نے کہاکہ اگرتفتیش کے دوران کسی حکومتی اہلکار یا کسی شخص کے خلاف کوئی ٹھوس شواہد سامنے آئے توپھران سے پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے گی۔ ادھر عالمی تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے پاک فوج سے صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کومستعفی ہونے پر مجبور کرنے کا مطالبہ ہے۔ برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق برسلز میں تھنک ٹینک انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے بینظیربھٹو کی شہادت پر پاکستان کی خراب صورتحال پر اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ صدر مشرف جنہوں نے صدارت کی دوسری مدت کے لئے حلف اٹھانے سے قبل گزشتہ نومبر میں آرمی چیف کاعہدہ چھوڑا تھا اپنی صدارت کو بچانے کے لئے انہوں نے ایسی پارلیمینٹ سے انتخاب کرایا جو اپنی مدت کے اختتام پر تھی۔ اس کے بعد صدر مشرف نے ایمرجنسی نافذ کردی اور سپریم کورٹ کے ججز برطرف کردیئے اورپھر ایمرجنسی اٹھا دی گئی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر صدرمشرف رضاکارانہ طور پر مستعفی نہیں ہوتے ہیں تو یہ ملٹری اسٹیبلشمنٹ کے مفاد میں ہے کہ وہ اپنے سابق چیف کی حمایت سے اپنے آپ کو دور کردے تاکہ وہ عوامی تنقید سے بچ سکے۔ آئی سی جی نے اپنی رپورٹ میں مزید کہا ہے کہ خاص طور پر امریکہ کو جنرل اشفاق پرویز کیانی کی قیادت میں فوجی قیادت کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے کہ فوج قومی مصالحت کی خاطر صدر مشرف پر مستعفی ہونے کے لئے دباؤ ڈالے۔ آئی سی جی کا جس کا امریکی کانگریس کے اندربھی کافی اثر و رسوخ ہے۔ موقف ہے کہ یہ خدشات کہ مشرف کے مستعفی ہونے سے امن عامہ کی صورتحال بگڑ سکتی ہے بے بنیادہیں۔ صدر مشرف کی حمایت جاری رکھنے سے مغربی ممالک نہ صرف پاکستانیوں کے دل و دماغ کوجیتنے کی جنگ ہار سکتے ہیں بلکہ سولہ کروڑ عوام کے اس ملک کو پرتشدد تنازعے میں الجھا سکتا ہے جس سے صرف انتہاپسندوں کو ہی فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس تنظیم کا مطالبہ ہے کہ سینٹ چیئرمین محمدمیاں سومرو بطور نگران صدر کا چارج سنبھالیں اور سیاسی جماعتوں سے مشاورت کے بعد عام انتخابات کی نگرانی کے لئے ایک عبوری حکومت تشکیل دیں۔ انتخابی کمیشن کی تشکیل نو اور منتخب سویلین نمائندوں کو انتقال اقتدار کے مطالبات بھی کئے ہیں۔ رپورٹ کے ساتھ آئی سی جی کے ایشیا پروگرام کے ڈائریکٹر رابرٹ ٹمپلر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ شدت پسندی کو روکنے اور پاکستان میں استحکام کے لئے جمہوریت ایک غیرمقبول جنرل سے زیادہ ضروری ہے۔ انٹرنیشنل کرائسز گروپ نے کہا کہ صدر پرویز مشرف اب پاکستان میں استحکام کا عنصرنہیں رہے ان کے آئندہ بھی اقتدار میں رہنے سے پاکستان کی صورتحال مزید خراب ہوگی اورایٹمی ہتھیاروں سے لیس ملک خانہ جنگی کاشکارہو جائے گا جس سے صرف انتہاپسندوں کو ہی فائدہ پہنچے گا۔ بینظیربھٹو کے قتل کے بعد پاکستان کے بارے میں جاری ہونے والی ایک تازہ رپورٹ میں آئی سی جی نے مزید کہا کہ پاکستان کو پیپلزپارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کے قتل کے بعدامن وامان کی خراب صورتحال کاسامنا ہے جس سے نمٹنے کاواحدراستہ ایک جمہوری طور پر منتخب سویلین حکومت کا قیام ہے۔انہوں نے کہا کہ اب امریکہ کو اعتراف کرنا چاہئے کہ صدر مشرف ایک سنگین قسم کی لائبلٹی بن چکے ہیں۔ گروپ کے سینئرنائب صدرمارک نائیڈر نے رپورٹ میں کہاکہ بینظیر بھٹو کے قتل نے فوج کی حمایت یافتہ مشرف حکومت اور پاکستان کی اعتدا ل پسند اکثریت کے درمیان لکیریں بالکل واضح کردی ہیں جن کو پاکستان میں ایک حقیقی پارلیمانی جمہوریت کو فروغ دیئے بغیر نہیں مٹایا جاسکتا۔ گروپ نے الیکشن 18 فروری تک ملتوی کرنے کے فیصلے سے اتفاق کیا ہے تاہم کہا ہے کہ اس اضافی مدت کے دوران ایسے اقدامات کئے جائیں جن سے انتخابات کو آزادانہ اور منصفانہ بنایا جاسکے۔ آئی سی جی نے مزید کہا ہے کہ صدرجنرل (ر) پرویز مشرف کے استعفیٰ کے ساتھ ساتھ پاکستانی آئین اپنی مکمل شکل میں اورایمرجنسی کے بعد نومبر میں ہٹائے گئے سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی بحال کیاجانا چاہئے۔ ادھر بی بی سی نے ایک ر پورٹ میں کہا ہے کہ بینظیربھٹو کی شہادت کاغم ابھی کم نہیں ہوا، ان کی قبر کی مٹی ابھی تک گیلی ہے۔ ان کی شہادت کے واقعہ کی تحقیقات ہونا تودورکی بات ہے صحیح طورپر شروع ہی نہیں ہوسکیں۔ ان کی شہادت کے مسئلے کو دبانے کے لئے ان کے سوگ میں اوراحتجاج کے باعث توڑ پھوڑ اور جلائے جانے ا ور لوٹ مار کے واقعات کی طرف توجہ مبذول کرلی گئی ہے اور یہ کوشش کی جارہی ہے کہ توڑ پھوڑ اور آگ لگانے کے واقعات کو اہمیت د یکر بینظیربھٹو کی شہادت کے واقعہ کو دبادیا جائے۔بی بی سی کے مطابق ایسا شاید جان بوجھ کر کیا جارہا ہے اگر ایسا ہی ہوتا رہا تو پھر 18فروری کو ہونے والے عام انتخابات کا بھی خدا ہی حافظ ہے اوراس روز پرتشدد واقعات کوشاید کوئی نہ روک سکے۔بی بی سی کے مطابق اب جوبیان بازی شروع ہوئی ہے اس سے اندازہ یہ ہوتا ہے کہ پیپلزپارٹی کے مخالفین اور مخالف سیاسی جماعتیں محترمہ بینظیربھٹو کی شہادت کی گتھی کو سلجھانے کی بجائے پیپلزپارٹی کو ان کی شہادت کے بعد ہونے والے پرتشدد ہنگاموں میں ہونے والے نقصانات کا ذمہ دارٹھہرایا جانے لگا ہے اور یہ کوشش جان بوجھ سرکاری طورپر کی جارہی ہے۔ اس میں سندھ کے نگران وزیراعلیٰ، پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی اورچودھری شجاعت پیش پیش ہیں جبکہ اس مہم میں خود صدر جنرل پرویز مشرف بھی گزشتہ روز قوم سے خطاب کے ذریعہ شریک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے اپنی تقریر میں کہاکہ ایک کھرب کے لگ بھگ نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 
خرم شہزاد خرم's Avatar
خرم شہزاد خرم
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jun 2007
عمر: 30
مراسلات: 12,482
شکریہ: 7,484
3,660 مراسلہ میں 9,157 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 248
Reply With Quote
جواب

Tags
کورٹ, پاک, پاکستان, پسند, واقعات, وزیراعظم, مکمل, موت, الزام, امریکہ, خلاف, خدا, خصوصی, دل, سپریم, شخص, صورتحال, صحیح, صدارت, صدرمشرف, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کم وقت میں زیادہ سے زیادہ دھاگوں تک رسائی کیسے ممکن ہو بزم خیال تجاویز اور شکایات 15 25-11-11 08:40 PM
منتظر الزیدی پر تشدد کرکے زبردستی وزیراعظم کے نام معافی نامہ لکھوایا گیا ۔ عودے الزیدی چیتا چالباز خبریں 4 02-08-11 11:06 PM
بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے آئر لینڈ کے مزید دو سینئر پادری مستعفی گوہر گپ شپ 1 27-12-09 03:04 AM
نہ جانے ظرف زیادہ تھا کم یا انا زیادہ تھی The Great احمد فراز 0 28-08-09 09:00 PM
خصوصی افراد کی زیادہ سے زیادہ حوصلہ افزائی کی جائے، سہراب سرکی عبدالقدوس شعبہ طب 0 26-10-07 07:09 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger