واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


تم بہترین اُمت ہو مگر کیسے؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 18-02-11, 07:33 PM   #1
تم بہترین اُمت ہو مگر کیسے؟
زارا زارا آف لائن ہے 18-02-11, 07:33 PM

ہم اپنے اردگر دیکھتے ہیں تو جہاں بہت سے شریف النفس اور نیک اطوار لوگ دکھائی دیتے ہیں وہاں ایک کثیر تعداد ایسے لوگوں کی بھی ہے جو ہیرا پھیری کرتے ہیں، چور ہیں، ڈاکو ہیں، رشوت خور ہیں، جھوٹ اور مکرو فریب کے دلدادہ ہیں ، ملاوٹ کرتے ہیں، کم تولتے ہیں، بات بات پر جھوٹی قسمیں کھاتے ہیں، نماز روزے سے کوسوں دور ہیں۔ دو ایک ایسے افراد کے بارے میں بھی جانتا ہوں جن کے گھروں میں ہر روز صبح سویرے بجائے اس کے کہ کوئی اچھا کام ہو یا خدا اور اس کے رسول کا نام لیا جائے ،اس کی عبادت کی جائے لڑائی جھگڑے کی آوازیں آنے لگتی ہیں، آنے والی ان آوازوں سے صاف طور پر یہ پتا چلتا ہے کہ یہ لوگ ایک دوسرے کو کس طرح ماؤں بہنوں کی گندی گالیا ں دے رہے ہوتے ہیں ، کبھی کبھی بات اس سے بھی آگے نکل جاتی ہے تو اس گھر کے دو جوان بیٹے (بھائی) اپنی ماں اور باپ کو ہر اس لفظ سے نواز رہے ہوتے ہیں جس کی بابت آپ تصور کر لیں ، شامت کا مارا باپ اگر کبھی ان کو منع کر بیٹھے تو اس کی توازہ بھی مارپیٹ اور گالی گلوچ سے کر تے ہیں۔ ان بدبختوں کا یہ حال ہے کہ پورے محلے /علاقے میں کوئی ان کے ساتھ راہ و رسم رکھنے کو تیار نہیں، گلی محلے کے علاوہ کوئی رشتہ دار ان کے گھر آتا جاتا نہیں ۔ پہلے پہل تو لڑائی کی صورت میں کوئی نہ کوئی ان کو سمجھا بجھا کر ٹھنڈا کر دیتا تھا مگر جب ان لوگوں کی بد زبانی اور بدتمیزیاں حد سے بڑھ گئیں تو ان کو کوئی اب منہ لگانے کو تیار نہیں بلکہ ان کی حالت دیکھ کر سبہی اللہ توبہ کرتے ہیں۔

اللہ کی ذات بے نیاز اور سب سے زیادہ دلوں کا حال جاننے اور اپنے بندوں کو دینے والی ہے پھر قرآن مجید کی سورة ا ل عمران کی آیت نمبر111 میںارشادِ ربی ّہے ، آپ فرماتے ہیں کہ"تم (سب) بہتر جماعت ہو ، جسے لوگوں کے(فائدہ) کے لئے پیدا کیا گیا ہے، تم نیکی کی ہدایت کرتے ہو اور بدی سے روکتے ہو اور اللہ پر ایمان رکھتے ہو اور اگر اہلِ کتا ب بھی ایمان لاتے تو ان کیلئے بہتر ہوتا، ان میں سے بعض مومن بھی اور اکثر ان میں سے نافرمان ہیں"۔ حضور ۖ کی اپنی اُمت کی شفاعت کا وعدہ ہے لیکن ظاہری طور پر خود کو مسلمان کہلانے اور ظاہر کرنے والے ایسے لوگوں کی حالت دیکھ کرکس طرح کوئی کہہ سکتا ہے کہ ایسے لوگوں کی خدا کے ہاں کوئی بخشش ہو سکتی ہے یا اللہ تبارک تعالی کے حضور کوئی ایسے لوگوں کی بابت سفارش کرنے کو تیار ہو گا؟ اس کا جواب ہر ذی العقل کے پاس نہ کی صورت میں ہوگا، اسی طرح یہ بات بھی بڑی آسانی کے ساتھ ملاحظہ کی جا سکتی ہے کہ اس دور کے علماء کی اکثریت کس طرح لوگوں کو سبز باغ دکھاتے ہوئے ان کی مناسب تربیت کرنے کی ذمہ داریوں سے غاغل چکی ہے ، ان میں صرف اور صرف یہی لالچ رہ گیا ہے کہ وہ کیسے حکومتی مراتب اور مراعات کے حصہ دار بن سکتے ہیںاور تا ان کی بے حساب کمائی کے دروازے کھل جائیں ۔اس بات کا اندازہ فی زمانہ ہر کوئی کر سکتا ہے کہ اس وقت علماء کی مالی حالت اس قدر بہتر ہے کہ ان میں سے کئی ایک لاکھ پتی، کروڑ پتی اور کچھ تو ارب پتی ہو چکے ہیں اور ان کالالچ ہے کہ بڑتا ہی چلا جا رہا ہے۔ یہ نام نہاد بڑے بڑے جبے پہن کر اسٹیجوں اور ٹی وی سکرینوں پر نمودار ہوتے ہیں اور یو ں عاجزی اور انکساری کی ایکٹنگ کرتے ہیں کہ الامان، یہ لوگ فتوے بیچتے ہیں اور لوگوں کو گمراہی کے راستے پر چلاتے ہوئے ان کو جنتوں کی ٹکٹیں دیتے ہیں۔

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ اسلام ایک دائمی اور بہترین دین ہے اور اس کے ماننے والوں کو اللہ تعالیٰ نے بہترین امت بھی قرار دیا لیکن اس بات کو بھی قطعی فراموش نہیں کرنا چاہیے کہ کس کی بخشش کے سامان کس طرح ہونگے اور کس پر کیسے کیسے خدا تعالیٰ کے ا فضال ہو نگے اور کس شخص کی بابت کس کی دعائیں قبول ہونگی یہ تو اس وقت ہی پتہ چل سکے گا جب سب لوگ اللہ کے حضور حاضر ہونگے مگر جو پیمانے اللہ اور اللہ کے رسول نے اپنے اسوۂ حسنہ اور قرآن و حدیث کی صورت میں ہمارے سامنے مقرر کر دیئے ہیں ان سے تو صاف ظاہر ہے کہ ہر شخص کو اپنے اپنے اعمال کا حساب دینا ہو گا یہی نہیں بلکہ اللہ نے تو ہر شخص کو کسی نہ کسی طور پر کسی کا راعی مقر ر دیا ہے اور اس سے اِس کی رعیت کے بارے میں یقینا پوچھا جائے اور اس کے مطابق اس کے ساتھ سلوک ہو گا۔ اسی طرح جزا سزا کا تعین بھی اعمال کے مطابق ہو گا کیونکہ خود آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر ان کی بیٹی نے جنت میں جانا ہے تو اس کو بھی نیک اعمال بجا لانے ہونگے اور وہ فقط اپنے اچھے اور نیک اعمال کی بنا پر ہی جنت کی حق دار ہوگی۔

اگر ہمیں ایک بہترین اُمت بننا ہے تو اِس کے لئے ضروری ہے کہ ہم سب صراط ِمستقیم پر چلنے کا عہد کریں، فسق و فجور اور دوسری تمام برائیوں کو چھوڑ کر اللہ سے مدد مانگتے ہوئے تمام برائیوں سے تائب ہو کر اُس کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی کوشش کریں جس پر ہمارے آقا و مو لا حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم چلنے کا ارشاد فرما گئے ہیں۔ آپ ۖکا پیغام آپ ۖ کے ارشادات اور آپ ۖکے احکامات فقط آپ ۖکی زندگی تک ہی محدود نہ تھے بلکہ یہ تاابد ہمارے لئے رہنمائی اور ہدایت کا سامان لئے ہوئے ہیں۔

تحریر: قمر ایم اے

والسلام
زارا
__________________

 
زارا's Avatar
زارا
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 185
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
گلاب خان (19-02-11), مرزا عامر (18-02-11)
پرانا 19-02-11, 02:47 AM   #2
Senior Member
 
گلاب خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Oct 2008
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 4,463
کمائي: 93,764
شکریہ: 1,529
2,954 مراسلہ میں 8,195 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکتہ
بہت شکریہ زارا بہن
بہت اچھی شیئرنگ ہے
گلاب خان آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
قرآن, لوگ, چور, نماز, ماں, مجید, ایمان, اللہ, اچھا کام, اسلام, بہترین, بھائی, جھوٹ, جواب, حال, حدیث, خدا, دعائیں, زندگی, زمانہ, شخص, عہد, عمران, عبادت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
دیکھیئے کہ جانور اپنے آپ کو دشمن سے بچانے اور شکار کو دھوکا دینے کے لیے کیسے کیسے روپ دھارتے ہیں عبدالقدوس جنگلی حیات 10 29-08-11 02:59 PM
ایسے چپ ہیں کہ یہ منزل بھی کڑی ہو جیسے The Great احمد فراز 3 28-05-11 02:44 AM
ویژول بیسک ڈاٹ نیٹ کی شروعات کیسے کی جاۓ؟ عقرب مائیکروسوفٹ ونڈوز 12 01-09-10 06:38 AM
گوجرانوالہ ضمنی الیکشن کی اندرونی کہانی،دھاندلی کیسے ہوئی، کیسے روکا گیا گلاب خان خبریں 0 25-08-10 03:25 AM
ایس۔ایس۔جی اور این۔ایس۔ایس۔جی پاکستانی کمانڈوز عرفان حیدر میرا پاکستان 0 06-02-08 03:31 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:25 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger