واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


تنہا انسان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 22-02-10, 12:39 AM   #1
تنہا انسان
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 22-02-10, 12:39 AM

انسان تنہا ہو رہاہے، تنہائی میں تنہائی کا شکارخوف میں مبتلا انسان تباہی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ آج کاالمیہ؟ انسان خود نہیں جانتا کہ المیہ کا پیش خیمہ ہی المیہ کا شکار ہوگیا۔
تنہائی کہاں نہیں رہی؛ گھر میں ہر فرد اپنے اندر تنہا ہوگیا۔ اپنے اپنے دائرہ میں محدود انسان نے اپنی سوچ کو دائروں کی حد میں مخصوص کر دیا۔ دائرے ویژن بڑھانے کی بجائے بصیرت کو مفقود کر رہے ہیں۔ انسان اپنے دائروں میں دوسروں کی سوچ محدود کرتے ہوئے خود فنا ہو رہا ہے۔ کل کا انسان دوسروں کی خاطر خود کو محدود کر کے اَمر ہو رہا تھا۔
خدا کی یاد سے غافل ہوکرکاہل انسان تنہائی کے خوف کا شکار، سہارا کی تلاش میں بے آسراخود کو محسوس کررہا ہے، حیرت تو یہ ہے عملی طور پرہر فرد تنہا ہے ،بقول قوم اس ملک کا اللہ ہی مالک ہے۔ ملت خود کو تنہا محسوس کرنے لگی۔ اللہ کی یاد انسان کو کامل یقین عطاءکرتی ہے۔
ہر فرد اپنے رویوں میں خود کو تنہا کر چکا ہے۔ رویّے انسان بناتے ہیں، انسان رویہ سے انسان بگاڑ رہے ہیں،حالات موسم کی طرح مزاج خراب کر رہے ہیں۔رشتوں، الفتوں، محبتوں،خاندانوں، خانوادوں، مملکتوں،قوموںکو کمزورکرنے میں برسر پیکار رویے ہی ہیں ۔
محفل میں مقررین کی باتیں بے موضوع ہونے لگیں، نقطہ نگاہ تنہائی کا منظر پیش کرنے لگے۔ اَن گنت لاچار افراد کی پکاریں صرف صدا تک رہ گئیں۔بے ربط خواہشات تنہائی کا پیش خیمہ بنتی جارہی ہیں۔انسان خود کوتنہاتب محسوس کرتاہے جب وُہ کسی خاص شخص کو کچھ کہنا چاہے اور وُہ نہ سنے۔
ہمارا لوگوں سے اختلاف بڑھنے لگا، ہم ہر فردسے اعتراض رکھنے لگے۔ہمیشہ دوسرے کے مقابلے پر خود کومقابل جان کر مفت میں خود کو تنہا کرنے لگے ہیں۔ اس اختلاف کی وجہ یہ ہے ، جب ہم خود کو پارٹی سمجھنے لگتے ہیں تو دوسروں میں خامیاں محسوس ہونے لگتی ہیں۔انسان تنہا تب ہوتا ہے جب اُسکی سوچ تنہا ہوجائے۔
وقت کی قلت اور مصروفیات کے بے ہنگم ہجوم نے انسان کو انسان سے تو دور کیا۔ اُسکی اپنی سوچ کو اُسکے خیالات کی دُنیا میںتنہا کر دیا ہے۔اسقدر تنہا کہ اُسکے پاس سوچنے کا وقت نہیں کہ وُہ چند لمحوں کے لیئے رُک کر یہ طے کر سکے کہ اُسکا فیصلہ درست ہے بھی یا نہیں۔ اکثر یہ خیال ذہن میں وارد ہوتا ہے کہ انسان آتا اور جاتا تو تنہا تھا، مگردونوں لمحات دعاﺅں سے لبریز ہوا کرتے تھے۔ شائید اب دعا سے محروم ہونے لگے ہیں۔ قبرستان فاتحہ خوانوں سے محروم، بچہ والدین کی شفقت کا منتظرتنہائی ہی تنہائی۔خوشیاں بیچ کر تنہائیاں کما رہے ہیں۔شائید تنہائی انسان کے خمیر میں تھی تنہا آنااس دُنیا میں تنہا جانا اورتنہا ہی اپناحساب دینا۔
نفسا نفسی کا عالم اور بے ہنگم خواہشات کی دوڑ نے زندگی سے محبت کو چھین کرپُرکیف لمحات کو بے رنگ کر چھوڑا۔ تنہائی بھی تنہائی کا شکار ہے یادوں سے محروم، کتب بھی تنہائی کا ہی درس دے رہی ہیں، نفرت اور اُلجھنوں کا راگ الاپ رہی ہیں۔اداروں کو ملازمین نہیں انسان کی صورت میں مسلسل چلتے رہنے والی disposal مشین چاہیے۔ تنہائی ہی نفسیات کا مرض پیدا فرما رہی ہے۔
ہر فرد کوزندگی کے نشیب و فراز میں ہمدردوخیرخواہ کی ضرورت ہیں مگر زندگی کی بھیڑ میںانسان تنہا ہو گیا ہے۔ بات سننے کا وقت کسی کے پاس نہیں رہا۔ بڑھاپا میں ہمیں ایک ایسے ملازم کی ضرورت ہوگی جو ہماری گفتگو تو سُن سکے۔ہمیں اس بات پر غور کرنا ہوگا ۔ آج کا انسان تنہا کیوں ہے اور اس تنہائی کا حل کیسے ممکن ہے۔ڈھائی انچھر پریم کے ،پڑھے سو پنڈت ہو۔(محبت کے چند حروف ہیں جو ان پر عمل کرے گا وہی عالم فاضل ہوگا
۔
تنہا انسان
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 254
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-02-10), نیلم خان (23-02-10)
پرانا 22-02-10, 02:01 AM   #2
Senior Member
 
اجنبی انسان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 248
کمائي: 3,307
شکریہ: 942
184 مراسلہ میں 467 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہمممممممممممممممممم
اجنبی انسان آف لائن ہے   Reply With Quote
اجنبی انسان کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (23-02-10)
پرانا 22-02-10, 10:56 PM   #3
Senior Member
 
ALI-OAD's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
کمائي: 29,749
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اجنبی انسان مراسلہ دیکھیں
ہمممممممممممممممممم
کیا ،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،،
ALI-OAD آن لائن ہے   Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
نیلم خان (23-02-10)
پرانا 23-02-10, 12:48 AM   #4
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,374
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اجنبی انسان مراسلہ دیکھیں
ہمممممممممممممممممم
ھمممممممممممممممممممممممم مم کا مطلب؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 23-02-10, 04:38 PM   #5
Senior Member
 
اجنبی انسان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 248
کمائي: 3,307
شکریہ: 942
184 مراسلہ میں 467 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

معزرت مجھے امید نہیں تھی کہ میری
اقتباس:
ہممممممممممممم
آپ کے تھریڈ پر اتنی گند کرے گا سوری
اجنبی انسان آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 23-02-10, 04:45 PM   #6
Senior Member
 
اجنبی انسان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 248
کمائي: 3,307
شکریہ: 942
184 مراسلہ میں 467 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

آپ محسوس کرو کہ راستے چلتے کوئی جانے والا انسان ملا اور کچھ باتیں بتانے یا بولنے لگا اور دوسرا انسان سن رہا ہے اور سن کر ہونٹ کو لیفٹ سائڈ کی کان کی طرف لے جانے کے ساتھ نظر نیچے کرتے ہوئے گردن ہلاتا ہے۔ بس
اجنبی انسان آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, php, فراز, گھر, وقت, لمحوں, نفرت, چاہیے۔, مفت, ممکن, آج, اللہ, انسان, بے, تلاش, حل, خدا, زندگی, شخص, عالم, غور, غافل, صدا, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger