واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


توانائی کی بڑھتی ضروریات سے پانی کی قلت شدید تر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 26-08-11, 08:06 PM   #1
توانائی کی بڑھتی ضروریات سے پانی کی قلت شدید تر
زبیرافتحار زبیرافتحار آف لائن ہے 26-08-11, 08:06 PM

رپورٹ: امجد علی
بنگلہ دیش، کمبوڈیا، نیپال، پاکستان، فلپائن اور ویت نام جیسے ملکوں میں بجلی کی پیداوار کے لیے پانی کے استعمال کی وجہ سے بھی فراہمی آب کی صورتحال تشویشناک حدوں کو چھو رہی ہےاور پانی کی قلت ایک بڑا مسئلہ بنتی جا رہی ہے۔

انٹرنیٹ پر گوگل سرچ انجن کے ذریعے ’ورلڈ واٹر شارٹیج‘ یا ’پانی کی عالمگیر قلت‘ کے الفاظ تلاش کیے جائیں تو صرف 0.17 سیکنڈز میں سکرین پر چار ملین سے زیادہ نتائج نمودار ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کہتے ہیں کہ تلاش کے اس عمل کے دوران چائے کے ایک چمچ کے دَسویں حصے کے برابر پانی بھی استعمال ہوتا ہے۔

بجلی کی پیداوار میں پانی کے کردار کے حوالے سے حساب لگایا جائے تو گوگل سرچ انجن میں تلاش کے 300 عوامل کا مطلب ہو گا، روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ لیٹر (40 ہزار گیلن) پانی کا استعمال۔ پانی کی قلت کے مسئلے سے دوچار دُنیا کے لیے یہ بڑا تشویشناک پہلو ہے۔

گوگل سرچ انجن میں تلاش کے 300 عوامل کا مطلب ہو گا، روزانہ تقریباً ڈیڑھ لاکھ لیٹر (40 ہزار گیلن) پانی کا استعمال

امریکہ میں پانی اور توانائی کے امور کے ایک ماہر Len Rodman کے خیال میں ’یہ دو چیزیں، پانی اور توانائی، ایک دورسے سے جڑی ہوئی ہیں اور یہ ایک بڑا نکتہ ہے، جسے دُنیا کو سمجھنا چاہیے‘۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں پانی اور توانائی کے شعبے میں سرگرم عمل ایک بڑے ادارے Black & Veatch کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا:’’اگر آپ پانی کا بے جا اَصراف کرتے ہیں اور توانائی کا بھی بے تحاشا استعمال کرتے ہیں تو طویل المدتی بنیادوں پر اِس کے دُنیا پر ضرور اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘

پانی ڈیمز اور بھاپ کی وساطت سے صرف بجلی پیدا کرنے کے لیے ہی استعمال نہیں کیا جاتا بلکہ اُن پاور پلانٹس یا بجلی گھروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے، جو ایٹمی توانائی، کوئلے یا پھر گیس سے چلتے ہیں۔ پانی کے استعمال کے سلسلے میں ان پاور پلانٹس کی مقابلہ بازی، زراعت کے شعبے، صنعتوں اور شہروں میں پانی کے استعمال سے ہے۔

پانی ایٹمی پاور پلانٹس یعنی بجلی گھروں کو ٹھنڈا کرنے کے لیے بھی استعمال میں لایا جاتا ہے

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پیشین گوئی ہے کہ براعظم ایشیا میں توانائی کی ضروریات سن 2030ء تک اب تک کے مقابلے میں بڑھ کر دگنی یعنی 6325 ملین تیل کے برابر یا 74 ارب کلو واٹ گھنٹے ہو جائیں گی۔

اِس بینک کا کہنا ہے کہ ایشیا میں بجلی کی پیداوار کے سلسلے میں پانی کا کردار وقت کے ساتھ ساتھ زیادہ سے زیادہ اہمیت اختیار کرتا چلا جائے گا لیکن یہ کہ دوسری جانب پانی کی فراہمی کی صورتِ حال ابھی سے خطرے میں ہے۔ ایک اندازے کے مطابق دُنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملکوں چین اور بھارت کو اگلے بیس برسوں کے اندر اندر مشترکہ طور پر پانی کی ایک ٹرلین کیوبک میٹر کے برابر قلت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!

 
زبیرافتحار's Avatar
زبیرافتحار
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 178
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
shafresha (26-08-11), wajee (26-08-11)
پرانا 26-08-11, 09:05 PM   #2
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,731
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

سُنتے ہیں‌کے اگلی عالمی جنگ پانی پر لڑی جائے گی، اس بات کے آثار ابھی سے نمایاں‌ہونا شروع ہوگئے ہیں۔
__________________
میں‌تمھارے اس حق کے لیئے کہ تم مجھ سے "اختلاف" کرسکو، آخری وقت تک لڑوں‌گا!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
shafresha کا شکریہ ادا کیا گیا
ننھا بچہ (26-08-11)
جواب

Tags
ہوتا, کرتے, گوگل, وقت, چھو, چین, نام, مقابلہ, مطابق, آبادی, اہمیت, انٹرویو, انجن, استعمال, بھارت, بڑا, تلاش, جائیں, جائے, سرچ, سرچ انجن, طور, عالمگیر, صورتحال, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
بڑھتی ہوئی کمر ۔۔۔۔۔۔ بیماری کی علامت سائرہ علی فیشن اور بیوٹی ٹپس 1 01-01-12 02:29 AM
بڑھتی ہوئی مہنگائی سائرہ علی گھر اور گھرداری 2 30-10-11 10:05 AM
ہندچین کنٹرول لائن پر بڑھتی کشیدگی Student خبریں 0 01-09-09 05:46 PM
دیکھتی رہ گئی محرابِ حرم خرم شہزاد خرم شعر و شاعری 0 05-01-08 01:22 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger