واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


توقیر قرآن کی پاسبانی پر اظہار تشکر

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 04-04-11, 11:25 PM   #1
توقیر قرآن کی پاسبانی پر اظہار تشکر
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 04-04-11, 11:25 PM

محترم بہزاد ہاشمی روزنامہ نوائے وقت کے رنگین ایڈیشنوں کے انچارج ہیں… جب بھی کوئی اہم مہم آن پڑتی ہے تو وہ میرا انٹرویو کر لیتے ہیں یا مضمون مانگ لیتے ہیں… اس بار حرمت قرآن کی مہم کا آغاز ہوا تو انہوں نے پھر مجھ سے رابطہ کیا، میں نے انہیں فوراً مضمون لکھ کر دے دیا۔ ٹیری جونز کے نام لکھا ہوا خط بھی دے دیا۔ ’’چیلنجڈ لیٹر‘‘ پر وصولی کی رسیدیں بھی دے دیں۔
روزنامہ نوائے وقت نے دونوں رسیدیں بھی شائع کر دیں۔ ایک رسید ’’TCS‘‘ کی تھی جو ہم نے یہاں سے ٹیری جونز کو روانہ کرتے وقت حاصل کی دوسری رسید وہ ثبوت تھا جسے ٹیری جونز کے سیکرٹری مسٹر ایگمن نے وصول کیا تھا۔ وصولی کی تاریخ 14 مارچ 2011ء تھی… اب ٹیری جونز کا یہ کہنا کہ مجھے میرے چیلنج کا کسی نے جواب نہیں دیا… بالکل جھوٹ تھا اور ہم نے ثبوتوں کے ساتھ اس جھوٹ کو پوری دنیا کے سامنے رکھ دیا (فللہ الحمد)
قارئین کرام! جو خط ہم نے ٹیری جونز کو لکھا، وہی خط ہم نے پاکستان کے بہت سارے پادریوں کو بھی بھیج دیا مگر کہیں سے کوئی جواب نہ آیا… ہم نے بعض پادریوں کو فون کئے… کہ انہیں خط ملا ہے یا نہیں؟ خط ملنے کی سب سے تصدیق ہوئی مگر جواب کے ضمن میں ہم نمونے کے طور پر دو پادریوں کا تذکرہ کریں گے۔
جناب یوسف بھٹی پاسٹر نے میرے سیکرٹری خالد جرار کو کہا کہ میں نے حمزہ صاحب کے خط کی بہت ساری کاپیاں کروائی ہیں اور اپنے پادریوں کو روانہ کر کے ان سے التماس کیا ہے کہ حمزہ صاحب کے خط اور چیلنج کا جواب دو، جونہی کوئی جواب آیا آپ کو بتلایا جائے گا۔
اسی طرح ایک اور پادری صاحب جن کا نام جون فیروزی ہے نے کہا کہ ٹیری جونز ملعون ہے ہم اسے پادری نہیں مانتے۔ ہم نے اپنے چرچ میں اس کے خلاف بددعا کروائی ہے۔
قارئین کرام! اب ایک واقعہ بھی سن لیجئے۔ گوجرانوالہ میں تربیتی نشست کا اختتام ہوا تو محترم ظہیر صاحب جو ایک کاروباری شخصیت ہیں، انہوں نے اپنے گھر دعوت کا اہتمام کیا… امیر محترم پروفیسر حافظ محمد سعید،حافظ عبدالسلام بن محمد، محترم کرنل ریٹائرڈ نذیر احمد، مولانا سیف اللہ قصوری اور دیگر احباب یہاں موجود تھے۔ کھانا کھانے کے بعد ظہیر صاحب کہنے لگے، آپ ذرا گھر کے لائونج میں تشریف لے آئیں وہاں ہم بیٹھ گئے تو بتلانے لگے، ہمارے گھر میں جو مسیحی خاتون کام کرتی ہے ہم نے اسے کتاب ’’میں نے بائیبل سے پوچھا قرآن کیوں جلے؟‘‘ دی اور اسے کہا کہ اسے خود بھی پڑھو اور اپنے چرچ کے پادری کو بھی دو اور اس سے جواب مانگ کر ہمیں بتلائو۔ چند دن بعد وہ خاتون میری بیوی کو بتلانے لگی۔ بی بی جی! ہمارے پادری صاحب کہتے ہیں میرے پاس حمزہ صاحب کی کتاب کا کوئی جواب نہیں ہے… مزید کہنے لگا! میں تو قرآن پڑھنے لگ گیا ہوں… محترم ظہیر صاحب یہ واقعہ سنا کر کہنے لگے یہ ہے وہ تجربہ ہے جو ہم نے مذکورہ کتاب کا صرف ایک نسخہ دے کر کیا۔
قارئین کرام! ہم نے پچھلے کالم میں یہ تذکرہ کیا تھا کہ ہم پاکستان کے پندرہ سو پادریوں کو کتابیں بھیجنا چاہتے ہیں… پتہ یہ چلا ہے کہ بڑے پادری پندرہ سو ہیں جبکہ ان سے چھوٹے پادری ہزاروں میں ہیں۔ وہ قارئین جنہوں نے تحریک حرمت رسولؐ کے دفتر میں خالد جرار آفس سیکرٹری فون 0322-4082892 کو تعاون بھیجا ہم ان معاونین کے تعاون سے 180 پادریوں کو کتب ارسال کر چکے ہیں۔ تعاون جاری رہا تو ہزاروں پاکستانی پادریوں میں سے کوئی بھی محروم نہیں رہے گا (ان شاء اللہ)
اللہ کے رسولؐ نے حضرت علیؓ سے فرمایا تھا… علی! اگر ایک شخص بھی تیرے ہاتھ پر راہ ہدایت اختیار کر گیا تو وہ کئی (بہت سارے) سرخ اونٹوں سے بہتر ہے۔ سرخ اونٹ سب سے قیمتی اونٹ ہوتا ہے، اسے صحرائی جہاز کہتے ہیں… ایک بار سندھ کے ریگستانی علاقے تھر کے لوگوں نے مجھے سرخ اونٹ پر سواری کروائی جسے سندھی جھالروں اور اجرکوں سے سجایا گیا تھا، تو سچی بات یہ ہے اس پر سواری کا مزہ ہی اور تھا۔ کمال سبک خرام تھا۔ یوں سمجھئے یہ اپنے دور کی مرسیڈیز اور شیورلیٹ کار تھا۔
قارئین کرام! قرآن کیوںجلے؟ کے نسخے دنیا بھر میں جا رہے ہیں۔ سپین سے احباب نے فون کیا کہ اجازت ہو تو ہم اس کتاب کو سپینش میں ترجمہ کر کے یہاں پھیلائیں… ہم نے کہا اجازت ہے۔ اردو اور
(باقی صفحہ 3بقیہ نمبر1)
انگریزی زبان کے علاوہ ہر زبان میں اجازت ہے۔ اس لئے کہ ہمارا اشاعتی ادارہ دارالاندلس اردو میں شائع کر رہا ہے اور انگریزی میں بھی کام کروا رہا ہے… ان شاء اللہ جلد ہی انگریزی کا نسخہ بھی سامنے آجائے گا۔
الغرض! اللہ کی توفیق سے امیر محترم حضرت حافظ صاحب کے حکم سے ہم لوگ قرآن کی عزت و توقیر کی پاسبانی کے لئے کھڑے ہو گئے۔ آپ سب قارئین ہمارے ساتھی بن گئے… اللہ نے کامیابی دی ہے اور میرا ایمان ہے مستقبل کی مزید کامرانیاں ہمارے راستے میں ہماری منتظر ہیں۔ ہمارا یہ سفر جاری رہے گا… حتیٰ کہ مرنے کے بعد اللہ کی کتاب ہماری سفارش کرے گی اور انوار و تجلیات کا سنہرا بادل بن کر ہمیں اپنے جلو میں لے کر اللہ کے دربار میں سجدہ ریزی کی عظمت سے ہمیں معزز فرمائے گی (ان شاء اللہ)




بشکریہ،،،،، ہفت روزہ جرار
والسلام علی اوڈراجپوت
ali oadrajput
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

Last edited by ALI-OAD; 05-04-11 at 01:27 AM..

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 80
Reply With Quote
جواب

Tags
کمال, پاکستان, پاکستانی, ایمان, اللہ, انٹرویو, امیر, اردو, بیوی, ثبوت, جھوٹ, جواب, جلد, حکم, خلاف, دنیا, ذرا, روزہ, سفر, علاقے, عبدالسلام, عزت, عظمت, صفحہ, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
جعلی پیر کا خاتون پر تشدد،کپڑے پھاڑ دیے‘متاثرہ خاتون کا خود سوزی کا اعلان ابن جلال خبریں 21 06-06-11 08:45 PM
جن باٹوں سے تول كر دوگے، تمہيں بھی تو اُن ہی باٹوں سے تول كر ملے گا ناں! ابو عمار گپ شپ 3 13-01-11 08:31 AM
wajee ذیلی ناظم کی ملک توڑنے کی بات "ہندوستان کو توڑ دیا یہ کیا چیز ہے" اویسی تھانہ 27 23-04-10 04:41 PM
تعلق توڑتا ہوں تو مکمل توڑ دیتا ہوں The Great شعر و شاعری 0 26-08-09 11:20 AM
’بیک ڈور‘ وائرس کا توڑ جلد متوقع عبدالقدوس کمپیوٹر کی باتیں 5 10-06-07 11:34 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:26 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger