واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


جاوید چوہدری صاحب ! خدا کے لیے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-11-10, 08:42 PM   #1
جاوید چوہدری صاحب ! خدا کے لیے
نورالدین نورالدین آف لائن ہے 01-11-10, 08:42 PM


روزنامہ ایکسپریس جمعہ 29 اکتوبر 2010 کو جاوید چوہدری کے کالم
Daily Express News Story
کے جواب میں َ

چوہدری صاحب ! خدا کے لیے


جاوید چوہدری صاحب!قومیں نوحوں اور مرثیوں سے نہيں امیدوں اور خوابوں سے اٹھان پاتی ہيں۔ ان کے حوصلوں کو مہمیز دینے کے لیے تاریکی کے تذکرے نہيں واضح اہداف ، موثر منصوبہ بندی اور اس کے اوپر مستقل مزاجی سے عملدرآمد کے خاکوں کی ضرورت ہوتی ہے۔
چوہدری صاحب ! آپ جیسے رائے ساز کالم نویسوں کے نوحے سن سن کر قوم تھک چکی ہے۔ خدا کے لیے موجودہ حالات میں سے انہيں کوئی خاکہ دیجیے کوئی رہنمائی کا واضح نقشہ پیش کیجیے خود نہیں دے سکتے تو کچھ لوگوں کو جمع کر کے ان سے بنوا کر دیجیے ۔ اگر کوئی ملک میں قوم کی مخلص قیادت کے قابل ہے تو اس کا پتہ دیجیے اور اسے سپورٹ کیجیے ، کھل کر اس کا نام لیجیے ۔نہيں ہے تو بتائیے کہ اسکریچ سے لے کر کامیابی تک کا راستہ کیا ہے ؟ تا کہ قوم میں سے کوئی امید پائے اور آگے بڑھے قوم آپ اور آپ جیسے چند دیگر قلم کاروں کو پڑھتی ہے مگر آپ کی تحریروں سے بس مایوسی،انتشار اور دکھ کشید کر کے رہ جاتی ہے۔
چوہدری صاحب بہادری اور بزدلی دونوں ایک سے دوسرے کو لگنے والی چیزیں ہیں،خدا کے لیے اس قوم میں امید اور بہادری بانٹیے ۔ چوہدری صاحب معذرت چاہتا ہوں ۔ کبھی کبھی مجھے آپ اور آپ جیسے دیگر رائے ساز لوگ بغداد کے علماء معلوم ہوتے ہں وہ علماء تاتاریوں کے حملے کے وقت قوم کو کوے کی حلت و حرمت کے مسائل میں الجھائے ہوئے تھے اور آپ اس فتنے کے عہد میں “ڈوب مرنے کا مقام ہے” جیسے درس دے کر بالواسطہ مایوسی پھیلانے کا سبب بن رہے ہيں۔
چوہدری صاحب اس قوم کے نفرت اور غصے کو اس کے اصل دشمن سے انتقام کی طرف موڑ کر قوت میں بدل ڈالنے کا نسخہ بتائیے ،اس وقت سے پہلے کہ جب انقلاب فرانس کی طرح بپھرے ہوئے لوگ ہر نرم ہاتھوں والے کو موت کے گاقٹ اتار دینے کو آمادہ ہوجائيں گے اور میں اور آپ جانتے ہيں کہ بہرحال قلم کاروں کے ہاتھ نرم ہوتے ہيں ۔چوہدری صاحب لاکھوں قاری بنا لینا،ہزاروں افراد کو فیس بک پر اپنا ہمنوا بنا کر مسرت حاصل کر لینا ،ہر کالم پر بیسیوں تعریفی ایس ایم ایس اور کالز اٹینڈ کر لینا اور اپنے سرکاری دوروں کی کہانیاں بیان کر کے دیگر بیسیوں لکھاریوں کے دلوں میں چٹکیاں کاٹ لینا محض ذاتی نفسیاتی تسکین کا باعث تو ہو سکتا ہے، قوم کے دکھوں کا مداوا نہيں ۔منہ اور قلم کی کمائی کھانے کے بجائے عمل کی کمائی کھانا زیادہ مشکل ہے۔
چوہدری صاحب قوم کو بتائیے کہ کوئی پروفیسر نجم الدین اربکان ،شیخ احمد یاسین ، ماؤزے تنگ یا لینن اور مارکس کس طرح پیدا ہوگا ؟نہيں تو کس طرح کوئی Collective Wisdom کے ادارے اس کی جگہ لے سکیں گے ؟ کیسے کامیابی کے کوئی خاکے بن سکیں گے ۔؟ کیسے کوئی راہ نجات نظر آ سکے گی؟ کوئی اسٹریٹجک پلاننگ ہوسکے گی ؟
چوہدری صاحب کچھ تو بتائیے کہ قوم کا کوئی گروہ کیسے قوم کی کردار اور ذہن سازی کر سکتا ہے ؟کیسے اصلاح معاشرہ اور اصلاح حکومت کا کام ممکن ہے؟ کیسے اس نظام خون آشام کی سیاہ رات ڈھل کر کسی امن ، آشتی اور آسودگی کی صبح بن سکتی ہے۔
چوہدری صاحب ۔ مشرق و مغرب آپ کی عملی بیداری کو ترس رہے ہیں ، چوہدری صاحب آپ کے پاس ان کے لیے تریاق ہے اور یہ سب مارگزیدہ ، یہ اندھے اور آپ بینا ، آپ کے ہاتھوں میں چراغ ہے اور یہ اندھیروں کا شکار ۔اکر آپ جیسے لوگ علم تقویٰ اور کامیابی کا کوئی واضح منصوبہ نہيں دیں گے تو یاد رکھیں کہ پھر عزت و شرف کی ساری پگڑیاں بغداد کے بازاروں میں لوٹ کا مال بن جائيں گیں۔
چوہدری صاحب خدا کے لیے ! واضح اہداف ، مؤثر منصوبہ بندی اور مستقل مزاجی سے اس پر عمل درآمد کا کوئی منصوبہ !
کوئی امید !
کوئی حوصلہ !
کوئی منصوبہ!
کچھ تو دیجیے ؟

تحریر : ذوالفقار علی
__________________
انسان کو زندگی میں وہی کام کرنا چاہیے جس کی اسے ضرورت ہو ۔

Last edited by نورالدین; 03-11-10 at 10:43 AM..

نورالدین
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 696
Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), مرزا عامر (14-11-10), مزمل فاروق (01-11-10), ابرارحسین (01-11-10), حیدر (01-11-10), شمشاد احمد (02-11-10), طاھر (01-11-10), عبداللہ حیدر (01-11-10)
پرانا 01-11-10, 09:11 PM   #2
Senior Member
 
محمدخلیل's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: جنڈانوالہ کھاریاں پاکستان
عمر: 26
مراسلات: 10,975
کمائي: 48,850
شکریہ: 7,286
5,956 مراسلہ میں 15,117 بارشکریہ ادا کیا گیا
محمدخلیل کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں محمدخلیل کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

میں نے اس تھریڈ کا لنک دے دیا ہے فیس بک پر چاوید چوہدری کے پیج پر
محمدخلیل آن لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے محمدخلیل کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), نورالدین (02-11-10), حیدر (01-11-10), عبدالقدوس (01-11-10), عبداللہ آدم (01-11-10)
پرانا 01-11-10, 09:42 PM   #3
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,352
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھا لکھا ہے ذوالفقار صاحب نے۔
لیکن کیا انہوں نے بھی وہی کردار ادا نہیں کیا جس کی وہ جاوید چوہدری صاحب کی منتیں کر رہے ہیں ۔
اگر وہ بھی جاوید چوہدری صاحب (یا ہم جیسے بے عمل) کو نصیحتیں کرنے کے بجائے خود ہی کوئی تجویز بھی پیش کر دیتے تو کہا جا سکتا تھا کہ ہاں "یہ ہے ڈیفرنس"۔ میرے نزدیک تو دونوں لکھاریوں کا عمل میرے جیسا ہی ہے۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
9 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), فیصل ناصر (01-11-10), یاسر عمران مرزا (02-11-10), نورالدین (02-11-10), محمدعدنان (02-11-10), مرزا عامر (14-11-10), طاھر (01-11-10), عبدالقدوس (01-11-10), عبداللہ آدم (01-11-10)
پرانا 01-11-10, 09:56 PM   #4
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,336
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
میں نے اس تھریڈ کا لنک دے دیا ہے فیس بک پر چاوید چوہدری کے پیج پر
میں نے بھی
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), نورالدین (02-11-10), حیدر (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 12:11 AM   #5
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,352
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

خوف خدا کرو۔ اب بیچارے جاوید چوہدری کے ساتھ سپیمنگ کرو گے کیا۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), نورالدین (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 12:15 AM   #6
ناظم اعلی
 
shafresha's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2008
مقام: کراچی
عمر: 40
مراسلات: 9,660
کمائي: 254,731
شکریہ: 53,107
7,704 مراسلہ میں 22,599 بارشکریہ ادا کیا گیا
shafresha کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بدر بھائی کی بات سے "سہمت"‌ہوں!
shafresha آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے shafresha کا شکریہ ادا کیا
نورالدین (02-11-10), حیدر (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 12:25 AM   #7
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,352
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے کوئی مترجم ہے۔۔۔ جو مجھے بتلائے کہ اوپر والے مراسلے میں کیا لکھ ڈالا گیا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
shafresha (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 06:32 AM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,336
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
ارے کوئی مترجم ہے۔۔۔ جو مجھے بتلائے کہ اوپر والے مراسلے میں کیا لکھ ڈالا گیا
لکھتے ہیں بدر کو تو چھوڑنے کی عادت ہے
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), حیدر (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 06:33 AM   #9
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,336
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
خوف خدا کرو۔ اب بیچارے جاوید چوہدری کے ساتھ سپیمنگ کرو گے کیا۔
وہ کیا عجوبہ ہے؟ ہم تو صدر کو بھی کریں گے اور ہاں میں تو رحمن ملک تک کرچکا ہوں ویسے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), نورالدین (02-11-10), حیدر (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 08:08 AM   #10
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,352
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
لکھتے ہیں بدر کو تو چھوڑنے کی عادت ہے
نہیں نہیں ! مجھے چھوڑنے کی عادت نہیں، چیزیں خود ہی چھوٹ جاتی ہیں مجھ سے۔ امی مجھے کہا کرتی تھیں کہ بدر تمہارے ہاتھوں میں "چھڑُونک" ہے۔

اقتباس:
وہ کیا عجوبہ ہے؟ ہم تو صدر کو بھی کریں گے اور ہاں میں تو رحمن ملک تک کرچکا ہوں ویسے
اسی وجہ سے رحمان ملک پھر قوم کے ساتھ وہ وہ سپیمنگ کرتا ہے کہ الامان الحفیظ۔ کراچی والے تو اُسکی سپیمنگ کے خاص طور پر گواہ اور نشانہ ہیں۔
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), نورالدین (02-11-10), منتظمین (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 09:55 AM   #11
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,090
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Thumbs up

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اچھا لکھا ہے ذوالفقار صاحب نے۔
لیکن کیا انہوں نے بھی وہی کردار ادا نہیں کیا جس کی وہ جاوید چوہدری صاحب کی منتیں کر رہے ہیں ۔
اگر وہ بھی جاوید چوہدری صاحب (یا ہم جیسے بے عمل) کو نصیحتیں کرنے کے بجائے خود ہی کوئی تجویز بھی پیش کر دیتے تو کہا جا سکتا تھا کہ ہاں "یہ ہے ڈیفرنس"۔ میرے نزدیک تو دونوں لکھاریوں کا عمل میرے جیسا ہی ہے۔
انہوں نے یہ باتیں اسی وقت کہیں ہی عملی کام کررہے ہيں جیسا کہ میں نے بیان کیا کہیک ادارہ چلا رہے ہیں ۔
جس میں نوجوان ، نو عمر ، خاص کر طلبہ و طالبات کو
زندگی کے مختلف مراحل پر رویوں اور فیصلوں کو مینیج کرنے کے لیے تیار کیا جاتا ہے
مختلف کورسز کے ذریعے ۔ان میں تعلیم اور روزگار کے سلسلے میں اعتماد پیدا کیا جاتا ہے۔
ان کو آنے والے وقتوں میں مشکلات کے لیے تیار کیا جاتا ہے۔
زندگی گزارنے یا اس قسم کے معاملات میں جھجک یا گھبراہٹ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے ۔
اس دور میں جب تعلیم کا ایک ایک لفظ پیسوں کی طلب کا محتاج ہے ان کی طرف اس قسم کا ادارہ چلانا انتہائی دانش مندانہ اور بہترین کار خیر ہے ۔

اس ادارے میں نوجوانوں کو ہر اس موضوع پر گائڈ کیا جاتا ہے جس کے بارے میں معلومات عام طور پر نہيں ملتیں ۔بلکہ یہ باتیں نہ جانے کتنا وقت ضائع کرنے کے بعد پتہ چلتی ہيں ۔
کورسز کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی سرگرمیوں کے متعلق بھی ایونٹس منعقد کیے جاتے ہيں ۔
جیسا کہ آپ نے پوچھا کہ
اقتباس:
خود ہی کوئی تجویز بھی پیش کر دیتے
تو یہ عرض ہے کہ ان کے پاس آئیڈیاز ہی آئیڈیاز ہيں ۔
مگر ایک ٹیچر ایک آئیڈیا پیش کرنے والے لوگ تیار کر سکتا ہے ۔ خود آئیڈیاز پیش کرنے اور ان کو نافذ کروانے کی کوششوں میں لگ جائے تو یہ ایک آدمی کی کوشش ہو گی جب کہ یہ کام کئی نوجوانوں اور نئی پود کو سکھا یا جائے تو ایک سےبھلے دو اور دو سے بھلے کئی ۔ آگے یہ نوجوان خود اپنے آئیڈیاز کو قابل عمل بنانے کے لیے جد و جہد کریں گے ۔


Last edited by نورالدین; 03-11-10 at 11:03 AM.
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), حیدر (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 09:59 AM   #12
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,090
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمدخلیل مراسلہ دیکھیں
میں نے اس تھریڈ کا لنک دے دیا ہے فیس بک پر چاوید چوہدری کے پیج پر
جاوید چوہدری صاحب کے پیج پر میں نے یہ پورا کالم پیسٹ کرنے کی کوشش کی تھی مگر نہيں ہوا
شاید جاوید چوہدری صاحب نے فیس بک کے اپنے پروفائل پر دوسروں کو پوسٹ کرنے کی سیٹنگ ہی نہيں رکھی ۔
لیکن میں "Notes" والے ٹیب میں جا کر اسے پیسٹ کیا اور اس کے بعد پبلش کر دیا ۔
نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), حیدر (02-11-10)
پرانا 02-11-10, 10:55 AM   #13
محسن
 
مسٹر رائٹ's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jul 2007
عمر: 36
مراسلات: 1,489
کمائي: 10,967
شکریہ: 280
495 مراسلہ میں 1,060 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

میں نے اپنے اعتراض کو ایک جواب کی صورت لکھ دیا ہے برائے مہربانی ادھر آپ اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔

Last edited by مسٹر رائٹ; 02-11-10 at 12:04 PM.
مسٹر رائٹ آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے مسٹر رائٹ کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10), نورالدین (02-11-10)
کمائي نے مسٹر رائٹ کو اس مراسلے کے لئے دیئے
تاریخ رکن عطیہ کرنے کی وجہ رقم
02-11-10 نورالدین لیکن کہاں ؟ لنک تو دیا ہی نہيں ! 1
پرانا 02-11-10, 11:08 AM   #14
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: یہیں کہیں آس پاس
مراسلات: 2,038
کمائي: 55,090
شکریہ: 11,755
1,557 مراسلہ میں 4,844 بارشکریہ ادا کیا گیا
نورالدین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں نورالدین کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Lightbulb

اقتباس:
یہ تنقید برائے تنقید ہے تنقید برائے تعمیر نہیں ہے۔ اگر وہ پہلے ہی human development کا ادارہ چلا رہے ہیں تو لفظ human development پر غور کریں۔
وہ خود تو اپنے ادارے میں آنے والوں کو پالش کرتے ہیں اور ساتھ ہی جاوید صاحب کی منتیں بھی کہ کوئی حل نکالیں۔ اگر وہ خود حل نکال کر دکھی عوام کی راہنمائی نہیں کر سکتے تو میں سمجھتا ہوں کہ ان کو
HUMAN DEVELOPMENT کا ادارہ بند کر دینا چاہئے کیونکہ ایسا ادارہ ایک راہنما چلا سکتا ہے نہ کہ ایک ایسا شخص جو خود مسائل کے حل کے لئے راہ تکتا ہو۔
وہ مسائل کے حل کے لیے راہ نہيں تک رہے بلکہ اس میدان میں اتر چکے ہیں اور منتوں کے ذریعے جاوید چوہدری صاحب کو آمادہ کر نا چاہ رہے ہیں کہ وہ بھی
تنقید برائے تنقید نہ کریں بلکہ عملی طور پر بھی کوشش کریں ۔ اورچوہدری صاحب کر بھی سکتے ہیں بس بات اتنی سی ہے کہ ان کو دراصل کالم لکھنے اور محض لکھنے کی عادت ہوگئی ہے
اور آس پاس ان کو ملنے والی ستائشوں نے بھی ان کو عملی کاموں سے غافل کر رکھا ہے ۔
بے شک میں بھی مانتاہوں کہ وہ تنقید ہماری اصلاح کے لیے ہی کر رہے ہيں مگر کب تک ؟
ایک ہی بات بار بار دہرا نے سے اس کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔
ان کو چاہیے کہ کچھ عملی کاموں کی طرف بھی دھیان دیں ۔ اپنی شخصیت اور ساکھ کا استعمال کرتےہوئے کوئی ادارہ یا آرگنائزیشن بنائیں ۔
جہاں شخصیت کی تعمیر ہو ۔ مستقبل کی اہمیت کا احساس جگایا جائے ۔
سینکڑوں لوگ ہیں جو شہرت کے بغیر یہ کام کر رہے ہیں اور کئی ہیں جو شہرت ملنے کے بعد یہ کام کر رہے ہیں۔
عمران خان ، ابرار الحق ، ساحر لودھی وغیرہ وغیرہ
اقتباس:
چوہدری صاحب لاکھوں قاری بنا لینا،ہزاروں افراد کو فیس بک پر اپنا ہمنوا بنا کر مسرت حاصل کر لینا ،ہر کالم پر بیسیوں تعریفی ایس ایم ایس اور کالز اٹینڈ کر لینا اور اپنے سرکاری دوروں کی کہانیاں بیان کر کے دیگر بیسیوں لکھاریوں کے دلوں میں چٹکیاں کاٹ لینا محض ذاتی نفسیاتی تسکین کا باعث تو ہو سکتا ہے، قوم کے دکھوں کا مداوا نہيں ۔



نورالدین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے نورالدین کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), یاسر عمران مرزا (13-11-10)
پرانا 02-11-10, 11:52 AM   #15
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Nov 2010
مراسلات: 1
کمائي: 136
شکریہ: 0
ایک مراسلہ میں 2 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

I agreed totally with NoorUlDin, Javed's job is dfferent. And it is totally irrational to compare him with Ulema of Bghdad. Ulema didnt try to wake upthe nation but Javaid is continuously trying. Obviously he is not MaoZeTung but a writer

Last edited by سعد; 02-11-10 at 11:55 AM.
سعد آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے سعد کا شکریہ ادا کیا
shafresha (02-11-10), نورالدین (02-11-10)
جواب

Tags
color, کالم, نفرت, نظر, موت, موجودہ, منصوبہ, ممکن, مسائل, معلوم, معاشرہ, معذرت, آج, ایس ایم ایس, جواب, جاوید چودھری, حکم, خون, خدا, ذوالفقار, رات, راستہ, عہد, علی, عزت, غصے, صبح


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ڈیرہ اسمٰعیل خان میں تباہی کی چند تصاویر ام طلحہ میرا پاکستان 12 25-12-11 12:41 AM
اوبامہ انڈیا میں ۔۔۔۔۔۔۔ نایاب تصاویر راجہ اکرام دلچسپ اور عجیب 21 09-08-11 01:20 AM
وکی پیڈیا ویب سائٹ پر پیغمبرِ اسلام کی خیالی تصاویر شائع کرنے پر مسلمانوں کا شدید احتجاج champion_pakistani خبریں 18 21-12-10 09:29 AM
انڈیا میں عید الفطر ( تصاویر ) نورالدین عید منائیں پاک ڈاٹ نیٹ کے سنگ 2 20-09-10 05:50 PM
ویب سا ئیٹ پروفشنل کمپنی سے بنوائیں ، ویب ہوسٹنگ اور ڈومین ۔۔۔۔۔۔ محمد عامر ریاض آپکے کاروباری اشتہارات 23 20-04-09 01:22 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:35 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger