واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


جب رزق سے برکت ختم ہو جاتی ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 01-05-09, 10:15 AM   #1
جب رزق سے برکت ختم ہو جاتی ہے
ایس اے نقوی ایس اے نقوی آف لائن ہے 01-05-09, 10:15 AM

جھوٹ سراسر خسارے کا سودا ہے اس سے رزق میں برکت ختم ہو جاتی ہے

ہمارے دین کامل اسلام میں جھوٹ،بہت بڑا عیب اور بدترین گناہ کبیرہ ہے ،جھوٹ کا مطلب ہے”وہ بات جو واقعہ کے خلاف ہو“یعنی اصل میں وہ بات اس طرح نہیں ہوتی جس طرح بولنے والا اسے بیان کرتا ہے اس طرح وہ دوسروں کو فریب دیتا ہے جو اللہ اور بندوں کے نزدیک برا فعل ہے جھوٹ خواہ زبان سے بولا جائے یا عمل سے ظاہر کیا جائے مذاق کے طور پر ہو یا بچوں کو ڈرانے یا بہلانے کےلئے ہر طرح سے گناہ کبیرہ اور حرام ہت
جھوٹ ام الخبائث (برائیوں کی جڑ) ہے کیونکہ اس سے معاشرے میں بے شمار برائیاں جن لیتی ہیں جھوٹ بولنے والا ہر جگہ ذلیل و خوار ہورا ہے ہر مجلس میں اور ہر انسان کے سامنے بے اعتبار و بے وقار ہو جاتا ہے جھوٹ بولنے سے دنیا و آخرت کا نقصان ،عذاب جہنم اور قبر کی قسم قسم کی سزائوں میں مبتلا ہوتا ہے
جھوٹ بولنے سے آدمی اللہ تعالی اور اسکے فرشتوں ،نبیوں اور ولیوں کی رحمت و عنایت سے دور ہو جاتا ہے جھوٹے آدمی پر اللہ تعالی کی لعنت ہوتی ہے جھوٹ بو؛نے والے کا دل سیاہ اور چہرہ بے رونق ہو جاتا ہے رزق میں برکت ختم ہو جاتی ہے جھوٹ غم و فکر پیدا کرتا ہے کیونکہ ایسا آدمی وقتی طور پر مطمئن ہو جاتا ہے لیکن بعد میں اسکا ضمیر اسے ہمیشہ ملامت کرتا رہتا ہے جس کے نتیجے میں وہ اطمنیان قلب کی دولت سے محروم ہوجاتا ہے
جھوٹ گناہوں کا دروازہ ہے کیونکہ ایک جھوٹ بول کر اسے چھپانے کےلئے کئی جھوٹ بولنے پڑتے ہیں
قرآن و حدیث میں اس قبیح عادت کو چھوڑنے کی سختی سے تاکید کی گئی ہے
قرآن حکیم میں جھوٹ کی مذمت:ارشاد خداوندی ہے
”ان کے دلوں مین مرض ہے تو اللہ تعالی نے ان کے مرض میں اضافہ کر دیا اور ان کو جھوٹ بولنے کی وجہ سے ان کےلئے درد ناک عذاب ہے“
ایک اور جگہ ارشاد فرمایا:
” بتوں کی ناپاکی سے بچو اور جھوٹی بات سے“
جھوٹ اتنا خطرناک گناہ ہے کہ خدائے بزرگ و برتر نے اس کا ذخر شرک کے ساتھ کیا ہے اور مسلمانوں کو حکم دیا ہے کہ جھوٹ سے مکمل طور پر بچیں
”زور“ میں ہر قسم کا جھوٹ اور جھوٹی گواہی آجاتی ہیں زندگی کا اصل مقصد ہی ہدایت یافتہ ہونا ہے مگر جھوٹ ایسی چیز ہے جس سے ہدایت حاصٌ نہیں ہو سکتی کیونکہ جھوٹ میں اصل پر پردہ ڈال دیا جاتا ہے اس لئے جھوٹ سے حقیقت کیسے حاصل ہو سکتی ہے لہذا اللہ تعالی نے بھی جھوٹے کو ہدایت نہ ملنے کے بارے میں یوں ارشاد فرمایا ہے
””بے شک اللہ تعالی اس شخص کو ہدایت نہیں‌دیتا جو حد سے بڑھنے والا جھوٹا ہو““
قیامت کے دن جھوٹوں کے چہرے سیاہ ہوں گےاس بارے میں ارشاد فرمایا :
” اور قیامت کے دن جنہوں نے اللہ پر جھوٹ بولا ہے انکے چہرے سیاہ ہوں گے کیا متکبرین کےلئے جہنم کا ٹھکانہ کافی نہیں“
جھوٹ کی مذمت میں احادیث‌کریمہ:
رسول اللہ (ص) فرماتے ہیں کہ صدق کو لازم کر لو!
کیونکہ سچائی نیکی کی طرف لے جاتی ہے اور نیکی جنت کا راستہ دکھاتی ہے آدمی برابر سچ بولتا رہتا ہے اور سچ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ وہ اللہ کے نزدیک صدیق لکھ دیا جاتا ہے اور جھوٹ سے بچو کیونکہ جھوٹ فجور کی طرف لے جاتا ہے اور فجور جہنم کا راستہ دکھاتا ہے“
آدمی جھوٹ بولتا رہتا ہے جھوٹ بولنے کی کوشش کرتا رہتا ہے یہاں تک کہ اسے اللہ کے نزدیک کذاب لکھ دیا جاتا ہے
ایک فرمان نبوی(ص) ہے کہ جو شخص‌جھوٹ بولنا چھوڑ دے اور وہ جھوٹ باطل ہے تو اس کےلئے جنت کے کنارے میں مکان بنایا جائے گا جس نت جھگڑا کرنا چھوڑ دیا اور وہ حق ہر ہے یعنی حق پر پہنچنے کے باوجود جھگڑا نہیں کرتا
اس کےلئے جنت کے وسط میں مکان بنایا جائے گا اور جس نے اپنے اخلاق اچھے کئے اس کےلئے جنت کے اعلی درجہ میں مکان بنایا جائے گا
ارشاد نبوی (ص) ہے کہ جب بندہ جھوٹ بولتا ہے تو اس کی بدبو سے فرشتہ ایک میل دور ہو جاتا ہے مزید فرمایا کہ بڑی خیانت کی ات یہ ہے کہ تو اپنے بھائی سے کوئی بات کہے اور وہ تجھے اس میں سچا جان رہا ہے اور تو ا سے جھوٹ بول تہا ہے
آپ(ص) کو فرمان عالی ہے :
کہ مومن کی طبع میں تمام خصلتیں ہو سکتی ہیں مگر خیانت اور جھوٹ یعنی دونوں چیزیں ایمان کے خلاف ہیں مومن کو ان سے دور رہنا بہت ضروری ہے
ایک دفعہ رسول اللہ (ص)‌سے پوچھا گیا کہ مومن بزدل ہو سکتا ہے؟
فرمایا!‌ہاں
پھر عرض کیا گیا: کیا مومن بخیل ہو سکتا ہے؟
فرمایا ہاں
پھر پوچھا گیا : کیا مومن کذاب(جھوٹا) ہو سکتا ہے؟
فرمایا : نہیں
حضور نبی کریم(ص) نے فرمایا کہ کہ بندہ پورا مومن نہیں ہوتا جب تک مذاق میں بھی جھوٹ بولنا نہ چھوڑ دے اور جھگڑا کرنا نہ چھوڑ دے اگرچہ سچا ہو
ایک موقع پر آپ(ص)‌نے فرمایا کہ ہلاکت ہے اس کےلئے جو بات کرتا ہے اور لوگوں کو ہنسانے کےلئے جھوٹ بولتا ہے اس کےلئے ہلاکت ہے،اسکے لئے ہلاکت ہے
آپ (ص) نے مزید ارشاد فرمایا : کہ بندہ بات کرتا ہے اور مخص‌اس لئے کرتا ہے کہ لوگوں کو ہنسائے ،اسکی وجہ سے جہنم کی اتنی گہرائی میں گرتا ہے جو آسمان و زمین کے درمیان کے فاصٌہ سے بھی زیادہ ہے اور زبان کی وجہ سی جتنی لغزش ہوتی ہے وہ اس سے کہیں زیادہ ہےجتنی قدم سے لغزش ہوتی ہے
رسول اللہ (ص) نے فرمایا کہ آدمی ایک سچائی کا لفظ منہ سے نکالات ہے اور اسکی قدر و قمیت نہیں جانتا تو اسکے باعث اللہ تعالی اس کےلئے قیامت تک کی رضامندی لکھ دیتا ہے ایک آدمی جھوٹ منہ سے نکالات ہے اور اسکی حقیقت کو نہیں جانتا تو اسکے باعث اللہ تعالی اسکےلئے ملاقات تک نارضگی لکھ دیتا ہے
حضرت ابو سعید خڈری رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے کہ میں نے حضور نبی کریم(ص) کو یوں دعا کرتے ہوئے دیکھا کہ
اے اللہ! میرے دل کو نفاق اور نفس کو برائی سے اور زبان جھوٹ سے محفوظ رکھ نبی مکرم کا ارشاد عالی ہے اگر تم میری چھ باتوں پر عمل کر لو تو میں تمہیں جنت کی ضمانت دیتا ہوں
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یا رسول اللہ(ص) وہ کیا ہیں؟
تو آپ(ص) نے فرمایا : ایک یہ کہجب بات کرو تو جھوٹ نہ بولو ،دوسری یہ کہ وعدہ کرو تو وعدہ خلافی نہ کرو
تیسری یہ کہ امانت میں خیانت نہ کرو
چوتھی یہ کہ بری نگاہ سے کسی کو نہ دیکھو
پانچویں یہ کہ کسی کو تکلیف نہ دو
چھٹی یہ کہ شرمگاہ کی حفاظت کرو

تین صورتوں میں جھوٹ بولنا جائز ہے:
1 جنگ کی صورت میں کیونکہ یہاں اپنے مقابل کو دھوکہ دینا جائز ہے
2 اسی طرح ظالم ظلم کرنا چاہتا ہو تو اس کے ظلم سے بچنے کےلئے بھی جائز ہے
3 یہ ہے کہ مسلمانوں میں اختلاف ہے اور یہ ان میں‌صلح‌کرانا چاہتا ہے مثلا ایک کے سامنے یہ کہہ دے کہ وہ تمہیں اچھا جانتا ہے اور تمہاری تعریف کرتا ہے یا اس نے تمہیں سلام کہلا بیجھا ہے اور دوسرے کے سامنے بھی اس قسم کی باتیں کرے تاکہ دونوں میں عداوت کم ہو جائے اور صلح ہو جائے

اللہ ہم سب کو سیدھے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین

طالب دعا سید انجم شاہ

Last edited by ایس اے نقوی; 01-05-09 at 10:38 AM..

 
ایس اے نقوی's Avatar
ایس اے نقوی
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 876
Reply With Quote
14 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
Real_Light (02-05-09), فاروق سرورخان (02-05-09), پاکستانی (01-05-09), منتظمین (01-05-09), ماہی (18-06-09), محمدخلیل (01-05-09), مشال خان (22-05-09), ام غزل (01-05-09), ابو عمار (01-05-09), اسد لطیف (07-05-09), راشد احمد (03-05-09), رضی (19-05-09), سحر (03-05-09), طاھر (01-05-09)
پرانا 01-05-09, 11:51 AM   #2
Administrator
 
منتظمین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
عمر: 36
مراسلات: 11,360
کمائي: 171,613
شکریہ: 9,805
7,524 مراسلہ میں 22,595 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سر ورق کے لیے اپلائی کریں
منتظمین آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (01-05-09), ام غزل (01-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 01-05-09, 12:22 PM   #3
ناظم اعلی
 
پاکستانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2007
مقام: پاکستان
عمر: 25
مراسلات: 5,274
کمائي: 62,427
شکریہ: 10,292
3,094 مراسلہ میں 7,440 بارشکریہ ادا کیا گیا
پاکستانی کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں پاکستانی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت عمدہ تحریر ہے جناب۔ جزاک اللہ
پاکستانی آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے پاکستانی کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (01-05-09), ام غزل (01-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 01-05-09, 12:58 PM   #4
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

منتظمین اور پاکستانی بھائی کا شکریہ
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ام غزل (01-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 01-05-09, 02:48 PM   #5
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت ہی عمدہ تحریر ہے۔ آج سے میں آپ کا فین ہوں شاہ صاحب۔
monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے monee3s کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (01-05-09), ام غزل (01-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 01-05-09, 02:53 PM   #6
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بھائی تحریر پسند کرنے کا بہت شکریہ اور فین بازار سے بآسانی مل جاتا ہے مجھے کیا کرنا ہے
ارادے خطرناک لگ رہے ہیں آپ کے
( آپ کا شکریہ )
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ام غزل (01-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 01-05-09, 02:54 PM   #7
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,167
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شکریہ آپکا شاہ صاحب آپ نے بہت اہم بات پر توجہ دلائی
جھوٹ سو برائیوں کی ایک برائی ہے
اللہ ہم سب کو جھوٹ اور دوسری بد عادات سے بچنے کی توفیق دے
آمین
__________________
(اے پروردگار) ہم تیری ہی عبادت کرتے ہیں اور تجھ ہی سے مدد مانگتے ہیں
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
5 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (01-05-09), ام غزل (01-05-09), ابو عمار (01-05-09), رضی (19-05-09)
پرانا 01-05-09, 02:56 PM   #8
Senior Member

 
فیصل ناصر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Dec 2007
مقام: کراچی
مراسلات: 17,523
کمائي: 298,167
شکریہ: 36,134
13,828 مراسلہ میں 40,299 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مونی بھائی
اے سی کے دور میں فین کو کون پوچھتا ہے آجکل
فیصل ناصر آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے فیصل ناصر کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ام غزل (01-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 01-05-09, 02:57 PM   #9
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

شکریہ فیصل جی‌آپ کا میں آپ کا شکر گزار ہوں اور ان احباب کا بھی جو بندہ ناچیز کی ناقص اعلمی پر بھی ساتھ دیتے ہیں
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ام غزل (01-05-09), رضی (23-05-09)
پرانا 01-05-09, 03:05 PM   #10
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فیصل ناصر مراسلہ دیکھیں
مونی بھائی
اے سی کے دور میں فین کو کون پوچھتا ہے آجکل
فیصل بھائی میں غریب ہوں اے سی ایفورڈ نہیں کر سکتا اسلئے فین کی بات کر رہا ہوں۔
monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے monee3s کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ام غزل (01-05-09), رضی (21-05-09)
پرانا 01-05-09, 03:27 PM   #11
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

واہ تو آپ اے سی افورڈ نہیں کر سکتے تو مجھے ہی فین سمجھ لیا
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ام غزل (01-05-09), رضی (21-05-09)
پرانا 01-05-09, 03:33 PM   #12
Senior Member
 
monee3s's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: Muzaffarabad
عمر: 22
مراسلات: 989
کمائي: 20,309
شکریہ: 143
577 مراسلہ میں 1,181 بارشکریہ ادا کیا گیا
monee3s کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں monee3s کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

چلیں جی آج سے میں آپ کا پنکھا سوری فین ہوں۔
monee3s آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے monee3s کا شکریہ ادا کیا
ماہی (18-06-09), ام غزل (01-05-09), رضی (21-05-09)
پرانا 01-05-09, 03:41 PM   #13
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

جناب جی آپ ہماری جند جان ہو
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-05-09), ماہی (18-06-09), رضی (21-05-09)
پرانا 01-05-09, 06:47 PM   #14
ناظم اعلی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 2,866
کمائي: 28,498
شکریہ: 10,920
1,995 مراسلہ میں 4,853 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

انجم بھائی مہت ہی خوب!
جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے یہ اپنے راستے میں بہنے والوں کو شروع میں بےشک سہل حالات مہیا کرتا ہے مگر آہستہ آہستہ خود ہی اپنا ساتھ دینے والے کو شیطان کی طرح بدحالیوں اور اللہ کے عذاب کیلئے تنہا چھوڑ جاتا ہے۔
ام غزل آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے ام غزل کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (01-05-09), ماہی (18-06-09), ایس اے نقوی (01-05-09), رضی (21-05-09)
پرانا 01-05-09, 08:15 PM   #15
Senior Member
 
ایس اے نقوی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
عمر: 32
مراسلات: 5,924
کمائي: 352,016
شکریہ: 20,508
4,952 مراسلہ میں 14,662 بارشکریہ ادا کیا گیا
ایس اے نقوی کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں ایس اے نقوی کو Skype™ کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بہت شکریہ غزل جی آپ کا
نئی تحریر پیش خدمت ہے
اسلام ،عدل اجتماعی کا علمبردار
ایس اے نقوی آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے ایس اے نقوی کا شکریہ ادا کیا
ام غزل (02-05-09), رضی (19-05-09)
جواب

Tags
color, پاک, یاہو, لوگ, نظر, مہنگائی, معاشرہ, آج, اہل بیت, ایمان, اللہ, بھائی, بچوں, تحریر, جھوٹ, جواب, حدیث, خوش, دیکھو, دعا, راستہ, سیر, سودا, صلح, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
Swine Flu سوائن فلو‘‘ آخر ہے کیا؟ یہ بیماری کہاں سے آتی ہے اور کیسے پھیلتی ہے؟ Real_Light شعبہ طب 3 03-05-09 12:52 PM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:30 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:36 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger