واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


جماعت اسلامی کی گو امریکہ گو مہم--میرافسر امان

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-04-11, 12:00 AM   #1
جماعت اسلامی کی گو امریکہ گو مہم--میرافسر امان
JISOUTH JISOUTH آف لائن ہے 12-04-11, 12:00 AM

یہ تقریباً پون صدی کی کہانی ہے جب مملکت پاکستان جس کاپوری اسلامی دنیا میں منفرد نام‘‘ اسلامی جمہوریا پاکستان‘‘ ہے آزاد ہوا۔اس کا آئین اسلامی ہے جو کہ دنیا میںکسی دوسری اسلامی مملکت کا نہیں(سوائے ایران کی)۔اس کی پارلیمنٹ اسلام کے خلاف قانون سازی نہیں کر سکتی بلکہ دستور میں اگر کوئی چیز غیر اسلامی ہے تو اس کو تبدیل کیا جا سکتا ہے تاکہ نظامِ حکومت اسلامی اصولوں کے مطابق چلے اور ایک اسلامی فلا حی ریاست مملکت مستحکم ہو۔ معروف میں یہ واحدمذہبی مملکت ہے جو اسلام اور اس نعرے ’’ پاکستان کامطلب کیا ‘‘لا الہ الا اللہ‘‘ کے نام پر بڑی جدوجہد اور بے انتہا قربانیوں کے بعد قائد اعظم ؒ نے اس وقت کی سپر پاور برطانیہ اور ہندو اکثریت سے جمہوری طریقے سے حاصل کی۔ جب پاکستان بن گیا تو ان حالات میں اس کو محفوظ اور مستحکم رکھنے کے لیے اس وقت کے حکمرانوں کوفکر ہوئی انہوں نے امریکہ سے اتحاد کی بنیاد رکھی جو یقینا ضرورت تھی وزیر اعظم لیاقت علی خان نے امریکہ کو خط لکھا تھا کہ ہمیں ملٹری اور اقتصادی امداد چاہےی۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی خواہش تھی کہ روسی کیمپ سے بھی تعلقات ہونے چاہیے مگر زندگی نے ان کا ساتھ نہ دیا۔دلچسب بات یہ ہے کہ لیاقت علی خان کی موت کے دوسرے دن یہ خط ہماری وزارت خارجہ نے امریکہ کے حوالے کیا جو انہوں نے تین ماہ قبل لکھا تھا۔ انہوں نے امریکہ سے اتحاد کی بنیاد رکھی جو اس وقت کی ضرورت تھی کیوں کہ بھارت نے دل سے پاکستان کو برداشت نہیں کیا اور ابتدا سے ہی اس کو نقصان پہنچانے کی کوششیں شروع کر دی تھیں اس کے حصے کے اثاثے روک لیے ۔آذاد رائے سے ریاستوں کی شمولیت کے فارمولے کو پس پشت رکھ کرحیدر آباد، جونا گڑھ اور کشمیر پر فوج کشی کر کے اپنا قبضہ جما لیا۔ ہمیں قرآن سے ہدایت ملتی ہے کہ ’’یہود ی اور عیسائی تم سے ہر گز راضی نہ ہوں گے جب تک تم ان کے طریقے پر نہ چلنے لگو‘‘(البقرہ ۰۲۱)یہودی اور عیسائی مسلمانوں کے دوست نہیں ہو سکتے جب تک مسلمان ان جیسے نہ ہو جائیںیعنی ان کا کلچراورانکی تہذیب نہ اختیار کر لیں۔یہی بات امت مسلمہ کے لیے زہر قاتل ہی۔ہم نے مجبوراً اپنی بقاء کے لیے امریکہ سے دوستی کی اور امریکہ نے اپنی پرانی روش کے مطابق ہم سے دغا کیا ۔امریکہ سے دوستی کا مطلب اس وقت کی دوسری بین الاقوامی طاقت روس سے دشمنی تھی جو ہمارا قریبی پڑوسی بھی تھا۔اس دوستی کے بدلے ہم نے بہت نقصان اُٹھایا۔ ہم نے امریکہ سے دوستی نبھائی اور اپنی سرزمین سے امر یکی جاسوسی جہاز یو ٹوپشاور کے قریب بڈ پیر سے اڑان کی اجازت دی،روس نے یہ جاسوس جہاز گرا دیا اور ہمیں دھمکی دی کہ اس نے اس علاقے پر ریڈ نشان لگا دیا ہے ۔ اس پر عمل کرتے ہوئے اس نے ہندوستان کی پاکستان توڑنے کی سازش میں مدد کی۔۱۷۹۱ ہندوستان کی ایٹمی آبدوزوں کے ذریعے مدد کر کے اپنا بدلہ پاکستان سے لے لیا۔ہمارے سنٹو اور سیٹو کے اتحادی امریکہ کا ساتواںبحری بیڑا ہماری مدد کو نہ پہنچ سکا بلکہ اس وقت کے وزیر خارجہ کی کتاب کی تحریر کے الفاظ’’ کہ امریکہ نے بنگلہ دیش بنانے میں کردار اداکیا‘‘۔یہ ہے یہود و نصارا کی دوستی!اس سے قبل ۵۶۹۱ کی پاکستان ہندوستان جنگ میں اسلحہ کے فاضل پرزے روک کر عین جنگ کے موقعے پر پاکستان کی پیٹھ میں چھرا کھونپایہ تو اللہ کی مدد تھی کہ چین اور دوسرے دوست ملکوں کی وجہ سے پاکستان نے ۵۶۹۱ کی جنگ میں ہندوستان پر برتری حاصل کی۔ایف ۶۱ ہوائی جہاز خریدنے کے لیے دی گئی نقد رقم کے باوجود ایف۶۱ وقت پر نہ دیے اور برسوں ٹامٹول کرتا رہااور سوابین کھانے کا تیل دیا۔اب جبکہ موجودہ جنگ میں ہمارا۰۵کھرب کا نقصان ہو چکا توکچھ ایف ۶۱ جہاز دےی۔ روس افغانستان جنگ میں پاکستان کی مدد سے روس کو شکست دلائی اور اپنا مطلب نکال کر ایک طرف ہو گیا اور ۰۵ لاکھ افغان مہاجرین کابھاری بوجھ اور اس سے متعلق دوسری خرابیاںاور روس سے پاکستان کی دشمنی ڈال کر ایک طرف ہو گیا۔پاکستان آج تک یہ بوجھ برداشت کر رہا ہی۔ایک بار پھر موجودہ امریکہ افغان جنگ میں پاکستان کو اسٹو ن ایج میں پہچانے کی دھمکی دے کر زبردستی لاجسٹک راہداری حاصل کر کے ہمیں ایک پڑوسی مسلمان دوست ملک کے خلاف کر دیا .ہماری مغربی سرحد غیر محفوظ ہو گی ۔اپنے مفادات کی جنگ کو پاکستان میں لے آیا جو گوریلا جنگ کی شکل اختیار کر چکی ہے جس میں ہمارے ۹ نام ور جرنیل شہید ہو چکے ہیں دوسرے جوفوجی حضرات اس کے علاوہ ہیں ہمارے ملک کو ۰۵ کھرب ڈالر کا نقصان دے کر اپنے پاکستانی پٹھوں حکمرانوں کو طوطے کی رٹ سکھا دی کی یہ پاکستان کی جنگ ہے اور بے ضمیر حکمرانوں کے ذہن میں یہ بات بٹھائی کہ پاکستان کو بھارت جس نے آج تک پاکستان کو قبول نہیں کیا اور جس سے تین جنگیں پاکستان اپنی بقا کے لیے لڑ چکا ہے کو کوئی خطرہ نہیں اور ہمارے حکمران کو جو امریکہ نے ڈکٹیٹ کر دیا وہی بات کہہ رہے ہیں کہ ہمیں بھارت سے کوئی خطرہ نہیں۔ شرم کا مقام ہے اس قسم کا رویہ تو غلاموں کا بھی نہیں ہوتا؟نیٹو کے جہاز آئے دن ہماری سرحدوں کی خلاف ورزی کر رہے ۔
۲
ہیں۔ڈرون حملے ہمارے شہریوں کو بے گناہ قتل کر رہے ہیں۔ہمارے ملک میں خود کش حملے ہو رہے ہیں ہمارے بزرگوں کے مزارات جن کو صدیوں سے کسی نے نقصان نہیں پہنچایا آج مسمار کیے جا رہے ہیںاور ان پر خود کش حملے ہو رہے ہیں ہماری مسا جد پر خودکش حملے ہو رہے ہیں۔ہمارے بازاروں پر خود کش حملے ہو رہے ہیں۔ہماری مہمان کرکٹ ٹیم پر بھی حملہ کیا گیا۔ یہ سارے کام امریکی بلیک واٹر کے کارندے جس کے بانی نے کہا تھا کہ میں نے یہ دہشت گرد تنظیم بنائی ہی اس لیے ہے کہ مجھے دنیا سے مسلمانوں کو ختم کرنا ہی۔ کچھ دن پہلے لاہورشہر میں سی آئی اے کا مقامی انچارچ اور جاسوس ریمنڈ ڈیوس ہمارے تین شہریوں کو قتل کر چکا ہے اور ایک خاتون خود کشی کر چکی ہے اس کا مقدمہ عدلیہ میں تھا۔ عدلیہ نے دیت کے قانون کے تحت اس کو رہا کر دیا ہے وہ امریکہ پہنچ چکا ہے حال میں ہی روسی خبر رساں اجنسی کی رپورٹ جو کہ بین القوامی میڈیا میں شایع ہو چکی ہے کہ ریمنڈ ڈیواس کے ذریعے امریکہ کا مشن اس بات پر کام کر رہا تھا کہ ریمنڈ ڈیواس کے ذریعے القاہدہ کو ایٹمی تھیار مہیا کئے جائیں اور اس سے امریکہ میں ۱۱۹ جیسا جعلی واقعہ کروایا جائے اور پھر اس بہانے پاکستان پر حملہ کر دیا جائے اور افغانستان میں موجود میرین اور پاکستان میں موجود بلیک واٹر کے تربیت یافتہ کمانڈوز سے نشان زدہ جگہوں پر حملہ کر ادیا جائے اور اس طرح اپنی پرانی اسکیم جس کو پاکستانی میڈیا وقتاً فوقتاً اخبارات میں بیان کرتا رہا ہے کو فائنل کرتے ہوئے پاکستان کے ایٹمی اثاثوں کو یورپ منتقل کر دیا جائے یہ ہے ہمارے دوست امریکہ کے عزائم ! مظلومہ امت ،ہمارے ملک کی شہری خاتون ڈاکٹر عا فیہ صدیقی جس کو پہلے کراچی سے اغوا کیا گیا پھر افغانستان کی بلگرام جیل میں رکھا گیا اس کے بعد پھر اسے امریکہ منتقل کیا گیا ظلم کی انتہا کرتے ہوئے اس کے بچوں سمیت پہلے عادی مجرموں کے ساتھ قید کیا رکھا جس سے وہ دماغی توازن کھو بیٹھی پھر اس ناکردہ گناہو ں کے بدلے اور جس نے کوئی قتل نہیں کیا کو ۶۸ سال قید کی سزا دی جو دنیا کی تاریخ میں کسی عورت کو انتہاہی سخت سزاکا عدالتی فیصلہ ہے اور اب وہ امریکی قید میں بند ہی۔ امریکہ اپنے قانون کی تو پابندی کر رہا ہے مگر ۳ پاکستانیوں کے قاتل جس کا مقدمہ پاکستان کی عدلیہ میں زیر سماعت تھا کو نہ مانتے ہوئے اپنے قاتل کو سفارتی اسثسنا کے لیے سر دھڑ کی بازی لگائے ہوئے تھے اور پھر اسلامی دیت کے قانون کے تحت جن قوانین کو خودمانتا نہیں آزاد کروا کر امریکا لے گیا۔پاکستان کی بقا کے مسئلہ کشمیر جسے بانیِ پاکستان قائد اعظم ؒ نے پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا ہمیشہ ویٹو پاور استعمال کر کے اقوام متحدہ میں پاکستان کو نقصان پہنچایا۔ اس لیے کہ یہ مسلمانوں کا مسئلہ ہی۔ دوسری طرف اسلامی ملک انڈونیشیا کے جزیرہ جو کہ عیسائی آبادی پر مشتمل ہے عوام کی رائے معلوم کر کے علیحدہ عیسائی مملکت بنا دیا ۔اس طرح چند دن پہلے سوڈان اسلامی ملک کی عیسائی آبادی والے علاقے میں ریفرنڈم کروا کے ایک دوسری عیسائی ریاست بنا دی۔فلسطین کے مسئلے کے حل میں بھی امریکہ ویٹو پاور استعمال کرتا ہے اور مسلمانوں فلسطینیوں کے مقابلے میں یہودیوں کی مدد کر رہا ہی۔ کیا کشمیر میں لوگوں کی رائے کے مطابق اور فلسطین میں فلسطینیوں کی رائے کے مطابق فیصلہ نہ کرنے دینا بلکہ اس کے خلاف ویٹو پاور استعمال کر کے ان مظلوموں کے ساتھ بے انصافی نہیں کر رہا یہ دوہرہ میعار نہیں تو کیا ہی؟ پاکستان اور پوری اسلامی دنیا میں لوگ امریکہ کے خلاف ہیںآے دن کے سروے اس بات کا ثبوت ہیں۔ صرف امریکی پٹھو مسلمان حکمران اس کے ساتھ ہیں ۔پاکستان میں ۵۸ فیصد لوگ امریکہ کے خلاف ہیں ۔
ان حالات میں کیا ہمیں امریکہ سے دوستی رکھنی چاہےی؟یقیناً نہیں!ملک کے اندر جماعت اسلامی نے گو امریکہ گو مہم چلا رکھی ہے عوام کو امریکی ظلم اور د و ہرے میعار سے آگاہ کر رہی ہے ریلیوں، مظاہروں، جلسوں، کانفرسوں اور ہر جمہوری اور پرامن طریقوں سے عوام کو امریکہ کے عزائم سے آگاہ کر رہی ہے ۔ دوسری سیاسی،مذہبی اور سماجی جماعتوں کو بھی اپنے اپنے طور پر کوششیں کرنی چاہیے تاکہ امریکی پاکستان میں اپنے عزائم میں ناکام ہوں امریکہ ہمارا پیچھا چھوڑے اور ہم آزاد قوم کے طور پر اپنے معاملات خود چلائیںآمین۔

JISOUTH
Member
اجنبی
تاریخ شمولیت: Apr 2011
مراسلات: 66
شکریہ: 16
53 مراسلہ میں 142 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 248
Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے JISOUTH کا شکریہ ادا کیا
منتظمین (12-04-11), حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 02:39 AM   #2
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,883
شکریہ: 23,988
4,981 مراسلہ میں 14,690 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا ہوا؟؟؟

امریکہ چلا گیا یا............................. مہم
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 07:58 AM   #3
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,347
کمائي: 154,198
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

مہم

بھائی سمجھا کرو ۔۔۔۔ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں نا
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-04-11), عبداللہ آدم (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 08:52 AM   #4
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,353
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عدنان دانی مراسلہ دیکھیں
مہم

بھائی سمجھا کرو ۔۔۔۔ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں نا
ان کی یہ مہم گزشتہ دو سال سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔
بڑے پُر امید لوگ ہیں پھر تو کہ اتنا عرصہ قبل ہی الیکشن کی امیدیں لگا بیٹھے تھے۔
اور ویسے بھی جیسے ہی الیکشن آنے ہیں انہوں نے بائیکاٹ کر دینا ہے۔ یہی انکی تیاری ہوتی ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
حیدر کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 12-04-11, 09:00 AM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Mar 2008
مقام: US
مراسلات: 3,594
کمائي: 31,027
شکریہ: 7,099
2,933 مراسلہ میں 8,707 بارشکریہ ادا کیا گیا
فاروق سرورخان کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اگر امریکہ چلا گیا تو کیا ہواا؟؟؟؟ اس کی جانشین جماعت اسلامی تو ہے ہی۔ جماعت ، امریکہ کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ جاؤ بھائی جاؤ، یہ ہیں‌نا۔!
__________________
فاروق سرور خان
ترے ضمیر پہ جب تک نہ ہو نزول کتاب
گرہ کشـا ہے نـہ رازی نـہ صـا حب کشـاف
فاروق سرورخان آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے فاروق سرورخان کا شکریہ ادا کیا
مہتاب (12-04-11), حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 09:28 AM   #6
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,347
کمائي: 154,198
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اگر امریکہ چلا گیا تو کیا ہواا؟؟؟؟ اس کی جانشین جماعت اسلامی تو ہے ہی۔ جماعت ، امریکہ کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ جاؤ بھائی جاؤ، یہ ہیں‌نا۔!
فاروق بھائی اقتدار سے پہلے میں بھی ایسا کہوں گا
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا
حیدر (12-04-11), عبداللہ آدم (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 09:29 AM   #7
Senior Member

 
عدنان دانی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Nov 2009
مقام: متحدہ عرب امارات
عمر: 22
مراسلات: 6,347
کمائي: 154,198
شکریہ: 4,887
4,397 مراسلہ میں 11,052 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
ان کی یہ مہم گزشتہ دو سال سے زائد عرصہ سے جاری ہے۔
بڑے پُر امید لوگ ہیں پھر تو کہ اتنا عرصہ قبل ہی الیکشن کی امیدیں لگا بیٹھے تھے۔
اور ویسے بھی جیسے ہی الیکشن آنے ہیں انہوں نے بائیکاٹ کر دینا ہے۔ یہی انکی تیاری ہوتی ہے
۔
عدنان دانی آن لائن ہے   Reply With Quote
عدنان دانی کا شکریہ ادا کیا گیا
حیدر (12-04-11)
پرانا 12-04-11, 09:59 AM   #8
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,353
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اگر امریکہ چلا گیا تو کیا ہواا؟؟؟؟ اس کی جانشین جماعت اسلامی تو ہے ہی۔ جماعت ، امریکہ کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ جاؤ بھائی جاؤ، یہ ہیں‌نا۔!
تصیح : جاؤ بھائی جاؤ، "ہم" ہیں‌نا

پھر تو آپ کو اپنے کئی پرانے مراسلے تبدیل کرنے پڑیں گے۔ جن میں آپ نے جماعت اسلامی پر تنقید کی تھی۔
ذرا بھٹو کا وہ چیک تو پیش کیجیے گا جو اس نے راجہ بازار میں لہرایا تھا کہ دیکھو جماعت اسلامی کو امریکہ سے امداد ملتی ہے۔
جیو امریکہ
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 12-04-11, 12:30 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,562
کمائي: 315,044
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : فاروق سرورخان مراسلہ دیکھیں
اگر امریکہ چلا گیا تو کیا ہواا؟؟؟؟ اس کی جانشین جماعت اسلامی تو ہے ہی۔ جماعت ، امریکہ کو یقین دلانا چاہتی ہے کہ جاؤ بھائی جاؤ، یہ ہیں‌نا۔!
فاروق صاحب
کیا آپ اپنے اس قول پر کامل یقین رکھتے ہیں؟؟
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
ہندو, کراچی, گو امریکہ گو مہم, پاکستان, پاکستانی, وزیر, قید, قرآن, لیاقت علی خان, چین, موت, موجودہ, منتقل, معلوم, آبادی, آج, ایران, اقوام متحدہ, امریکہ, اغوا, بچوں, جیل, خودکش, دوست, عورت, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
کیا باجماعت نماز تراویح بدعت ہے؟ عبداللہ حیدر ماہ رمضان اور روزوں کی تیاریاں 15 31-08-10 12:28 AM
::::: اچھی بدعت اور بری بدعت :::::: عادل سہیل ایمان 95 03-08-09 05:51 PM
گڈ بدعت اینڈ بیڈ بدعت sahj مذہبی مسائل اور ان کا حل 40 26-07-09 09:52 AM
::: نعت ::: ابو کاشان شعر و شاعری 1 24-12-07 08:41 AM
جیو پر پابندی کیخلاف درخواستیں،سندھ ہائیکورٹ میں5بار سماعت کے بعد ناقابل سماعت قرار دے کر خارج خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:28 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:43 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger