واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


جنیاتی علوم اور انسانی زندگی

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 03-09-11, 12:59 AM   #1
جنیاتی علوم اور انسانی زندگی
سید محمد عابد سید محمد عابد آف لائن ہے 03-09-11, 12:59 AM

خدا نے ہر چیز کا ایک نظام بنایا ہے، سب چیزیں اسی نظام کے تحت چل رہی ہیں۔ سائنسدان گزشتہ کئی سالوں سے اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ انسان آخر کیسے وجود میں آیا اور یہ کیسے جی رہا ہے؟ ڈی این اے کی دریافت اور تحقیق نے یہ ثابت کر دیا کہ زندہ اشیا ایسی مکمل اور پیچیدہ ترتیب و ترکیب کا مرکب ہیں کہ یہ حادثاتی طور پر کسی اتفاق کے تحت وجود میں نہیں آسکتیں جب تک یہ کسی بڑے ماہر اور قادر مطلق بنانے والے کی کارگزاری نہ کہی جائے۔ اگر کسی مقام پر اینٹ، پتھر، گارا، مٹی، قالین، ایرکنڈیشنر، ٹی وی اور ریفریجریٹر اور دیگر سامان موجود ہو اور پھر اچانک ایک حادثہ یا اتفاقی واقعہ ایسا ہوجائے کہ یہ سب مل کر بادشاہ سلامت کا محل بن کر ابھر آئے، یہ جادو کی کہانی تو ہوسکتی ہے ایک سائنسی حقیقت کبھی نہیں ہوسکتی۔ ڈی این اے میں چھپے ہوئے اربوں کیمیائی حروف کوجان کر انسان کو اندازہ ہوا کہ ہر انسان کی الگ معلومات ہیں اور وہ جنوم میں ان کوڈ ہوتی ہیں جس کو جان کر ہرانسان کی پیدائش سے لے کر وفات تک کی تمام معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں۔ جنومز کے ذریعے ہر انسان کی الگ معلومات جیسے آباو اجداد کہاں سے آئے، اس کی اپنی شخصیت کیسی ہے، اس کے طبعی خدوخال، اس کی رنگت، اس کی موروثیت، نسل اور ذہنی استعداد وغیرہ کی مکمل تفصیلات موجود ہوتی ہیں۔ کیا بیماریاں ہیں یا کون سی بیماریاں ہونے کا امکان ہے۔

جنوم کی مکمل تحلیل سن 2000ءمیں کر لی گئی تھی جِس کے نتیجے میں اِنسانی جینیات پر تحقیق، طِب اور علم الادویہ میں نِت نئی دریافتوں کے دروازے کھل گئے۔ جینز میں انسان کی مکمل معلومات محفوظ ہوتی ہیں اور اگر اس میں تبدیلی رونما ہو تو جاندار کی خاصیتیں بدل جاتی ہیں۔ ایک انسانی خلیے میں تین سو ارب جنوم ہوتے ہیں۔ تمام انسانوں کا بنیادی جنوم ایک ہی جیسا ہوتاہے مگر اس میں کچھ فرق ہوتاہے اور یہی فرق ہے جس سے انسان کی نسل اور قوم کی شناخت ہوتی ہے۔جنوم کی یہ تفصیلات بہت اہم ہیں اور کی مدد سے انسانی زندگی اور صحت کے مسائل کوحل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

وطن عزیز پاکستان کے سائنسدانوں نے بھی چینی ماہرین کی مدد سے انسانی جنیات پر تحقیق کی ہے اور پاکستانی شہری کا مکمل جنیاتی خاکہ تیار کر لیا ہے۔ یہ مکمل خاکہ جامعہ کراچی کے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر فار مالیکیولر میڈیسن اینڈ ڈرگ ریسرچ اور چین کے بیجنگ جنومکس انسٹیٹیوٹ کے اشتراک سے چھ ماہ کے اندر تیار کیا گیا ہے۔ پاکستان دنیا کا چھٹا ملک ہے جہاں کسی انسان کا جنیاتی خاکہ تیار کیا گیا ہے ۔ اس سے پہلے امریکہ، یورپ، افریقہ ، بھارت اور یہودی شہریوں کے جنیاتی خاکے تیار کیے جا چکے ہیں۔ ان جنیاتی خاکوں کی مدد سے بے شمار بیماریوں کا علاج اور ان کے ہونے کی وجہ تلاش کرنے کے علاوہ انسانی زندگی سے متعلق دیگر مسائل پر تحقیق کی جا رہی ہے۔ ان جنیات کا مطالعہ کرنے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہماری قوم کون سی اقوام کے ملنے سے بنی ہے ۔انسانی جنوم سے متعلق پاکستانی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں کسی آثارِ قدیمہ کی جگہ سے کوئی ڈی این اے مل جائے تو ہم یہ بھی بتا سکتے ہیں کہ آج کا انسان پانچ ہزار سال پہلے کے انسان سے کس حد تک مختلف ہے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آخر کیا وجہ ہے کہ دو مماثل جڑواں بچے، جو بہ اعتبارِ جینوم مکمل طور پر یکساں ہیں، انکی طبائع، عادات واطوار، بولنے اور چلنے پھرنے کے اندازایک دوسرے سے مختلف ہوتے ہیں؟ مثال کے طور پرجڑواں بھائیوں کو مختلف مرض کیوں لاحق ہوتے ہیں؟ حالتِ طیش میں اِن بھائیوں کا رویہ ایک دوسرے سے جدا کیوں ہوتا ہے؟ ممکن ہے ایک بھائی صحت مند اور دوسرا کمزور ہو۔ جینیاتی یکسانیت کے باوجود آخریہ تفاوت کیوں؟ اِس سے ظاہر ہوتا ہے کہ جینیات اِنسان کی ظاہری حالت متعین کرنے میں مختارِکل نہیں، بلکہ بالائی جینوم کا ایک متوازی نظام بھی موجود ہے جو انسان کی ظاہری حالت متعین کرنے میں ایک نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔

ڈی این اے نہایت طویل سالمہ ہوتا ہے مگر مرکزے میں یہ ڈور کے پِنے کی طرح گتھم گتھا ہوتا ہے جِس کی وجہ سے اس کا حجم کم ہو جاتا ہے۔ ڈی این اے خاص قسم کی لحمیات پر پھرکی کے اوپر دھاگے کی طرح لِپٹاہوتا ہے۔ یہ لحمیات ہسٹون کہلاتی ہیں۔ اب یہ ہسٹون ہی ہیں جو جینز کے اظہار یا عدم اظہار کا موجب بنتی ہیں۔ ہسٹون میں کیمیائی تغیرات رونما ہوں توجینز بھی متاثر ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر آنکھ اور دِل ہی کو لے لیں۔ آنکھ کے پردہِ روشن کے خلاور دِل کے پٹھوں کے خلیے جینیاتی اعتبار سے بعینہ مماثل ہیں۔ اِن میں ذرہ بھر فرق نہیں۔ مگر آخر کیا وجہ ہے کہ پردہِ روشن کے خلیے نوراور رنگ کے نتیجے میں برانگیختہ ہوتے ہیں اور دِل کے خلیوں کامقدر یہ ٹھہر چکاہے کہ، جب تک سانس میں سانس ہے، وہ دھڑکتے ہی رہیں گے۔ اِس فرق کا تعین ہسٹون کے وہ کیمیائی مرکبات کرتے ہیں جن کے مجموعے اور ترتیب کو بالائی جینیات کانظام کہا جاتا ہے۔ ہر خلیہ اپنا اپنا کام کرتا ہیں اور اگر یہ خلیے اپنا حافظہ کھو بیٹھیں اور اپنا مخصوص کردار جو بالائی جینیاتی نظام نے وضع کر رکھاہے، فراموش کردیں تو کینسر جیسے سنگین نتائج روپذیر ہو سکتے ہیں۔

جینوم کی بدولت بیماریوں سے متعلق معلومات کے بارے میں بات کی جائے تو امریکہ میں ہر پانچویں سفید فام شخص میں ایسا جینیاتی نقص ہوتا ہے جس کی وجہ سے بلڈ پریشر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ اس بات کا اندازہ امریکہ میں کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جن لوگوں میں (ایسٹی کے 39) جین ہوتی ہے ان کا بلڈپریشر دوسرے لوگوں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا ہے۔ اس تحقیق میں امریکہ اور یورپ کے سینکڑوں سفید فام لوگوں کے جینیاتی خاکوں کا مطالعہ کیا گیا۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مغربی ممالک میں رہنے والے 25 فیصد لوگ ہائی بلڈ پریشر کا شکار ہوتے ہیں۔ یہ تحقیق امریکہ کی یونیورسٹی آف میری لینڈ میں کی گئی ہے۔ میری لینڈ یونیورسٹی کے ڈاکٹر ایلن شولڈینر نے اس تحقیق کے بارے میں کہا ہے کہ اس دریافت سے ہمیں یہ پتہ لگایا جا سکتا ہے کہ کن لوگوں کو بلڈ پریشر کا زیادہ خطرہ لاحق ہے اور پھر بیماری کے علاج میں بھی مدد ملے گی۔ اسی طرح جینز کا انسان کی طبیعت میں خرابی اور خوشگواری میں بھی بڑا تعلق ہوتا ہے۔

امریکہ اور یورپ میں ایسے کئی لوگ ہیں جو اپنے بچپن کی کچھ یادوں کے باعث خودکشی کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں یہ سب کچھ بھی جینز میں تبدیلی کے باعث ہی ہوتا ہے اور ایسے بیمار انسان کا علاج بھی انہی جینوم کی بدولت کیا جا سکتا ہے۔

تحریر: سید محمد عابد

جنیاتی علوم اور انسانی زندگی

جنیاتی علوم اور انسانی زندگی

 
سید محمد عابد's Avatar
سید محمد عابد
Senior Member
مقبول
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 230
Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے سید محمد عابد کا شکریہ ادا کیا
فیصل ناصر (09-09-11), نیلم خان (03-09-11), wajee (03-09-11), زبیرافتحار (03-09-11)
پرانا 03-09-11, 02:22 AM   #2
ذیلی ناظم
 
نیلم خان's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: Rawalpindi
مراسلات: 11,872
کمائي: 560,375
شکریہ: 25,518
10,398 مراسلہ میں 38,457 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شئیرنگ ہے ،
نیلم خان آف لائن ہے   Reply With Quote
نیلم خان کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 03-09-11, 06:48 AM   #3
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی شیئرنگ ہے بھائی
اقتباس:
جنومز کے ذریعے ہر انسان کی الگ معلومات جیسے آباو اجداد کہاں سے آئے
یہ تو تاریخی تناظر میں کہا جا سکتا ہے.اگر ہمارے پاس ان کے آباو اجداد کا ڈی این اے ہو تو
__________________
تم قاتل نہیں ہو پیشہ ور گدھے!
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
wajee (03-09-11), سید محمد عابد (03-09-11)
پرانا 03-09-11, 06:55 AM   #4
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
وطن عزیز پاکستان کے سائنسدانوں نے بھی چینی ماہرین کی مدد سے انسانی جنیات پر تحقیق کی ہے اور پاکستانی شہری کا مکمل جنیاتی خاکہ تیار کر لیا ہے۔
اس شہری کا نام ڈاکٹر عطا الرحمن ہے
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے زبیرافتحار کا شکریہ ادا کیا
wajee (03-09-11), سید محمد عابد (03-09-11)
پرانا 03-09-11, 06:59 AM   #5
Senior Member
 
زبیرافتحار's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مراسلات: 611
کمائي: 11,084
شکریہ: 130
384 مراسلہ میں 965 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

فورٹین سٹار..............
زبیرافتحار آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 03-09-11, 09:07 AM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,076
شکریہ: 5,188
5,037 مراسلہ میں 11,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کافی معلوماتی تحریر ہے ...
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
wajee کا شکریہ ادا کیا گیا
پرانا 09-09-11, 04:40 PM   #7
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,199
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زبیرافتحار مراسلہ دیکھیں
اس شہری کا نام ڈاکٹر عطا الرحمن ہے
جی زبیر صاحب آپ نے درست عرض کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 09-09-11, 04:47 PM   #8
Senior Member
مقبول
 
سید محمد عابد's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Mar 2011
مقام: Pakistan
عمر: 24
مراسلات: 188
کمائي: 5,199
شکریہ: 159
117 مراسلہ میں 349 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : wajee مراسلہ دیکھیں
کافی معلوماتی تحریر ہے ...
شکریہ وجی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سید محمد عابد آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کہانی, کراچی, پاکستان, پاکستانی, مکمل, ممکن, مسائل, آج, انسان, بے, بچپن, تلاش, خودکشی, خدا, دنیا, دریافت, زندگی, سائنس، جینوم، dna, شناخت, علوم, علم, علاج, عادات, عدم, عزیز, صحت


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
پاکستان میں خود کش حملوں کیلئے لڑکیاں خریدی جاتی ہیں،بھارتی اخبار عارف اقبال خبریں 7 19-04-11 11:39 PM
پاکستانی فنکاروں سے کام نہ لیں ورنہ سختی سے نمٹیں گے، شیوسینا کی بھارتی چینلز اور پروڈیوسرز کو دھمکی گلاب خان خبریں 0 21-02-11 06:52 AM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:30 AM
واضح شکست دیکھ کر بینظیر پھرن لیگ کی کشتی میں سوار ہونا چاہتی ہیں،پرویز الٰہی خرم شہزاد خرم خبریں 0 05-12-07 08:46 AM
جنرل پرویز ڈوبتی کشتی میں سوار ہیں، جسٹس وجیہہ خرم شہزاد خرم خبریں 0 21-11-07 08:29 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:47 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger