واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


جو خود خبر بن گئے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 02-06-11, 04:46 AM   #1
جو خود خبر بن گئے
کنعان کنعان آن لائن ہے 02-06-11, 04:46 AM

پاکستان میں ایشیا ٹائمز کے بیورو چیف سید سلیم شہزاد کی منگل کے روز صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین سے لاش ملنے پر وہ رواں سال میں ہلاک کیے جانے والے چوتھے صحافی ہیں۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق پاکستان میں سنہ دو ہزار دس میں گیارہ صحافی ہلاک ہوئے۔


سنہ دو ہزار دس اور گیارہ میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی مختصر تفصیل مندرجہ ذیل ہے۔

عاشق علی منگی ، سترہ فروری 2010
عاشق علی منگی نجی ٹی وی چینل مہران ٹی وی کے لیے کام کیا کرتے تھے۔ سترہ فروری 2010 کو وہ اپنی موٹر سائیکل پر خیر پور پریس کلب جا رہے تھے جب ان کو دن دہاڑے ہلاک کیا گیا۔ عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ منگی نے ایک سابق پولیس افسر کی بدعنوانیوں کو منظر عام پر لائے تھے اور ممکن ہے کہ وہ پولیس افسر اس قتل کے پیچھے ہو۔

عاشق علی منگی کی ہلاکت کے حوالے سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

ملک عارف ، سولہ اپریل 2010
ملک عارف نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی کے ساتھ کوئٹہ میں منسلک تھے۔ ملک عارف دیگر صحافیوں کے ساتھ کوئٹہ میں ہسپتال میں اپنے فرائص انجام دے رہے تھے جب خودکش دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے نتیجے میں ملک عارف ہلاک ہو گئے جبکہ پانچ دیگر صحافی زخمی ہوئے۔ یہ صحافی ہسپتال ایک مظاہرے کی رپورٹنگ کے لیے گئے تھے۔ یہ مظاہرہ شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے ایک کاروباری شخصیت کی ہلاکت پر ہو رہا تھا۔


عظمت علی بنگش ، سترہ اپریل 2010
عظمت علی بنگش نجی ٹی وی چینل سماء ٹی وی کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں منسلک تھے۔ وہ پشاور سے تقریباً 65 کلومیٹر دور شہر کوہاٹ کے علاقے کچہ پخہ میں ہونے والے دو خودکش حملوں میں دوران فرائض جان بحق ہوئے۔ اس حملے ذمہ داری شدت پسند تنظیم لشکرِ جھنگوی نے قبول کی تھی۔


غلام رسول برہمانی ، دس مئی 2010
غلام رسول سندھی اخبار کے ساتھ صوبہ سندھ کے شہر دادو میں منسلک تھے۔ ان کو نو مئی کو دادو سے اغوا کیا گیا اور ان کی لاش دس مئی کو ملی۔ دادو کے جوہی ہسپتال کے ایک ڈاکٹر کے مطابق غلام رسول کے جسم پر تشدد کے نشانات تھے۔ عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کے مطابق ان کی موت کی ممکنہ وجہ ان کا لاشاری قبیلے میں دو نو عمر بچوں کی زبردستی شادی پر مضمون ہو سکتا ہے۔ غلام رسول کو پہلے بھی لاشاری قبیلے والے دھمکیاں دے چکے تھے۔


فیض محمد ساسولی ، ستائیس جون 2010
فیض محمد ساسولی صوبہ بلوچستان کے شہر خضدار میں اردو اخبار آج کل کے نمائندے تھے۔ وہ ستائیس جون کو اپنے اہل و عیال کے ہمراہ خضدار میں فیصل ہوٹل کے قریب سے گزر رہے تھے جب نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر مشین گن سے فائر کیا۔ ان کی ہلاکت کی ذمہ داری بلوچ قوم پرست تنظیم نے قبول کی۔ اس تنظیم نے الزام عائد کیا کہ فیض محمد کے تعلقات حکومت کی حمائتی ملیشیا سے تھے۔ فیض محمد پر اس سے قبل بھی دو بار حملے ہو چکے تھے۔ فیض محمد خضدار پریس کلب کے صدر بھی تھے۔


محمد سرور ، تین ستمبر 2010
صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں محمد سرور نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی کے ڈرائیور تھے۔ کوئٹہ میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والوں کا فلسطین کے حق میں مظاہرہ ہو رہا تھا جب ایک دھماکہ ہوا۔ اس دھماکے کے بعد فائرنگ شروع ہو گئی اور اس کے نتیجے میں محمد سرور ہلاک ہو گئے۔


اعجاز رئیسانی ، چھ ستمبر 2010
اعجاز بھی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نجی ٹی وی چینل آج ٹی وی کے ساتھ بطور کیمرہ مین منسلک تھے۔ وہ تین ستمبر کو دھماکے اور فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہوئے تھے۔


مصری خان ، چودہ ستمبر 2010
مصری خان صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر ہنگو کی صحافیوں کی تنظیم کے صدر تھے۔ چودہ ستمبر کو وہ اپنے دفتر سے نکلے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی اور وہ ہلاک ہو گئے۔ کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ ان کو ہلاکت سے ایک ہفتے قبل سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔


عبدالحمید ، اٹھارہ نومبر 2010
عبدالحمید صوبہ بلوچستان کے شہر تربت میں روز نامہ کراچی کے نامہ نگار تھے۔ ان کو پچیس اکتوبر کو بلوچستان کے شہر گوادر سے اغوا کیا گیا تھا۔ ان کو تین ہفتے تک تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔


پرویز خان ، چھ دسمبر 2010
پرویز خان نجی ٹی وی چینل وقت ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے۔ وہ ایک رپورٹر اور کیمرہ مین بھی تھے۔ وہ قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں ایک جرگے کی کوریج کر رہے تھے۔ اس جرگے میں دو خودکش دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں پچاس افراد ہلاک ہوئے بشمول پرویز خان کے۔ کالعدم تنظیم تحریکِ طالبان پاکستان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔


عبدالوہاب ، چھ دسمبر 2010
عبدالوہاب نجی ٹی وی چینل ایکسپریس ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے۔ وہ بھی قبائلی علاقے مہمند ایجنسی میں اسی جرگے کی کوریج کر رہے تھے جس کی کوریج پرویز خان کر رہے تھے۔ اس جرگے میں دو خودکش دھماکے ہوئے۔ ان دھماکوں میں پچاس افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے قبل وہ ایف ایم 103 کے ساتھ منسلک تھے جہاں وہ فیصل آباد سے ایک پروگرام کیا کرتے تھے۔ سنہ دو ہزار نو میں وہ کئی روز تک لاپتہ رہے تھے۔


سلمان تاثیر ، چار جنوری 2011
سلمان تاثیر صوبہ پنجاب کے گورنر ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی اخبار ڈیلی ٹائمز اور اردو اخبار آج کل کے مالک بھی تھے۔ اس کے علاوہ وہ ٹی وی چینل بی پلس کے مالک بھی تھے۔ ان کو اسلام آباد میں ان کے محافظ نے گولیاں مار کر ہلاک کردیا تھا۔


ولی خان بابر ، تیرہ جنوری 2011
ولی خان بابر کراچی میں نجی ٹی وی چینل جیو ٹی وی کے ساتھ منسلک تھے۔ وہ کراچی کے پرتشدد علاقے پہلوان گوٹھ میں پولیس آپریشن کی کوریج کر کے واپس دفتر جا رہے تھے جب نامعلوم افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔ ان کو پانچ گولیاں لگیں۔ جیو ٹی وی نے اس حملے کو ٹارگٹ کلنگ قرار دیا۔ اس واقعے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔


نصراللہ آفریدی ، دس مئی 2011
نصر اللہ آفریدی کا تعلق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ سے تھا۔ انہوں نے سنہ دو ہزار ایک میں اپنی صحافتی زندگی کا آغاز کیا۔ وہ پشاور کے ایک معروف اور مقامی اردو اخبار روزنامہ ’مشرق‘ سے وابستہ تھے جبکہ وہ سرکاری ٹیلی ویژن پی ٹی وی کےلیے بھی کام کرتے تھے۔ اس سے پہلے وہ کچھ وقت تک اردو اخبار روزنامہ ’انصاف‘ کے ساتھ بھی منسلک رہے۔ وہ باڑہ سب ڈویژن پریس کلب کے صدر بھی تھے۔ دس مئی کو پشاور میں ہونے والہ بم دھماکے میں وہ ہلاک ہوئے۔


سید سلیم شہزاد ، اکتیس مئی 2011
سید سلیم شہزاد ہانگ کانگ کے ایشیا آن لائن کے پاکستان میں بیورو چیف تھے۔ ان کو انتیس مئی کو اسلام آباد سے نامعلوم افراد نے اغوا کیا۔ ان کی لاش اکتیس مئی کو صوبہ پنجاب کے شہر منڈی بہاؤ الدین سے ملی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کے جسم پر پندرہ زخموں کے نشانات تھے اور ان کی موت دل کے قریب ضرب لگنے سے ہوئی۔

ح
__________________



Last edited by کنعان; 02-06-11 at 12:47 PM.. وجہ: کلک کی درستگی

 
کنعان's Avatar
کنعان
ذیلی ناظم
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مقام: ENGLAND
مراسلات: 5,499
شکریہ: 13,494
4,906 مراسلہ میں 16,690 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 226
Reply With Quote
7 قاری/قارئین نے کنعان کا شکریہ ادا کیا
ننھا بچہ (02-06-11), احمد نذیر (02-06-11), ارشد کمبوہ (02-06-11), حیدر (02-06-11), شمشاد احمد (02-06-11), عبدالقدوس (02-06-11), عدنان دانی (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 08:56 AM   #2
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,353
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ بیچ بیچ میں کلک کلک کیوں ہوتی رہتی ہے
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
کنعان (02-06-11), ننھا بچہ (02-06-11), احمد نذیر (02-06-11), راجہ اکرام (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 11:59 AM   #3
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,562
کمائي: 315,044
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : حیدر مراسلہ دیکھیں
یہ بیچ بیچ میں کلک کلک کیوں ہوتی رہتی ہے
میں بھی یہی سوچتا رہا کہ ہر پیرا گراف میں ایک کلِک ہے ۔۔ اس کی کیا وجہ ہو سکتی ہے
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
کنعان (02-06-11), احمد نذیر (02-06-11)
پرانا 02-06-11, 02:13 PM   #4
ذیلی ناظم
 
یاسر عمران مرزا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مقام: جدہ-سعودی عرب
مراسلات: 5,641
کمائي: 86,339
شکریہ: 9,614
4,226 مراسلہ میں 12,044 بارشکریہ ادا کیا گیا
یاسر عمران مرزا کو MSN کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

ہممم، افسوسناک بات ہے یہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یاسر عمران مرزا آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
کوئٹہ, کراچی, پولیس, پوسٹ, پاکستان, پسند, چینل, موٹر سائیکل, موت, ممکن, آپریشن, آج, الزام, اردو, اسلام, اغوا, بچوں, جیو ٹی وی, خودکش, خان, خبر, دھماکہ, زندگی, طالبان, علی


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 03:50 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger