واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


جی ایچ کیو کے بعد لاہور۔۔۔۔۔۔ کافی ہے یا کچھ اور؟؟

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 19-10-09, 12:41 PM   #1
جی ایچ کیو کے بعد لاہور۔۔۔۔۔۔ کافی ہے یا کچھ اور؟؟
راجہ اکرام راجہ اکرام آن لائن ہے 19-10-09, 12:41 PM

آج وطن عزیز کا ہر باسی بے پناہ مشکلات اور پریشانیوں سے دوچارہے۔لیکن ایک افتاد جو ہر اہل وطن کے لئے قدر مشترک کی حیثیت اختیار کر گئی ہے وہ ہے خوف۔ یوں تو کوئی فرد اور کوئی ادارہ اس خوف سے مبرا نہیں، تاہم کچھ ادارے ایسے ہیں جن کے بارے میں اکثریت کی رائے تھی کہ ابھی حالات اتنے نہیں بگڑے کہ ان کو نشانہ بنانا اتنا آسان ہو گیا ہے۔ ان اداروں میں سب سے سر فہرست جی ۔ایچ ۔کیو تھا۔

لیکن بروز ہفتہ جی ۔ایچ۔کیو پر ہونے والے حملہ نے عدم تحفظ کے احساس کو مزید گہرا کر دیا۔ یہ جملہ زبان زد عام ہو گیا کہ ”اگر جنرل ہیڈ کوارٹر محفوظ نہیں تو دوسری جگہوں کا کیا بنے گا؟“ ۔ اور عوام اس تشویش میں حق بجانب بھی ہے۔ کیوں کہ محافظ اگر خود اپنے گھر میں عدم تحفظ کا شکار ہوں تو دوسروں کو کیا تحفظ فراہم کریں گے۔

حملہ ہوا، انتہائی قیمی جانیں ضائع ہوئیں، 48 گھنٹے کی اس کاروائی میں ایک کے سوا تمام حملہ آور مارے گئے۔ فوجی جوان اور عام شہری شہید ہوئے۔ اور کئی ایک واقعات کی طرح یہ بھی گزر گیا۔ لیکن یہ واقعہ اپنے پیچھے بہت سے سوالات چھوڑ گیا ہے جن کا جواب شاید ہی کوئی دے سکتا ہو۔

ابھی اس واقعے کا ”دسواں “بھی نہ ہوا تھا کہ ایک اور مرگ ہو گئی، بلکہ اجتماعی مرگ۔ لاہور میں بیک وقت تین جگہوں پر حملہ ہو گیا۔ اور یہ تینوں جگہیں معمولی نہیں تھیں، پولیس کے دو مراکز اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کا صوبائی مرکزاس حملے کا نشانہ تھے۔ یہ واقعہ بھی اپنے پیچھے دو درجن سے زائد اموات، بیسیوں یتیم، کئی بیوائیں اور کتنے ہی بے سہارا بوڑھے والدین چھوڑ کر گزر گیا۔

واقعات تو اس کے علاوہ بھی اتنے ہیں کہ کئی کالم صرف ان کی تعداد بیان کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔ شانگلہ میں افواج کے قافلے پر حملہ ہو یا کوہاٹ میں پولیس تھانے پر حملہ سب ہی قابل صد افسوس ، قابل مذمت اور باعث تشویش ہیں ہی۔ لیکن افواج پاکستان کے ہیڈ کوارٹر ، پولیس یا ایلیٹ فورس کے ٹریننگ سینٹر اور وفاقی تحقیقاتی ادارے کی عمارت پر براہ راست حملے حالات کو مزید تشویش ناک بنا دیتے ہیں، عدم تحفظ کا وہ احساس جو انتہائی حدود کو پہنچ چکا ہے وہ نفسیاتی مرض کی شکل اختیار رکر جاتا ہے۔

انسان کے اعضاءو جوارح کے ساتھ ساتھ اس کے اعصاب و احساسات بھی شل ہو جاتے ہیں۔ برائی اور اچھائی کا تصور تقریبا ختم ہو جاتا ہے اور ایسے لوگوں کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا مشکل نہیں ہوتا۔ چنانچہ ایسے لوگ تخریب کار عناصر کا بہترین شکار ہوتے ہیں۔

اہم سوالات
پہلے تو صرف یہ تشویش تھی کہ جی ایچ کیو پر حملہ کس نے کیا؟ اس کے پیچھے خفیہ ہاتھ کس کا ہے؟ وہ ہاتھ بیرونی ہے یا اندرونی؟ اگر اندرونی ہے تو سیاسی ہے یا عسکری؟ اگر سیاسی ہے تو اس کے کیا مقاصد ہو سکتے ہیں؟ اگر بیرونی ہے ۔۔ تو یہ پیغام محبت پڑوس سے ہے یا سمندر پار بسنے والے پیا کی جانب سے ہے؟ پیامبر کون ہے؟ اس حملے میں بریگیڈئیر اور کرنل کی شہادت محض ایک اتفاق ہے یا اس کے پیچھے بھی کوئی غیر مرئی قوت کار فرما ہے۔ کیوں کہ گیٹ پر ان کا موجود ہونا سمجھ میں نہیں آتا؟


ان تمام سوالات کے تسلی بخش ابھی عوام کو نہیں ملے تھے کہ لاہور میں افتاد ٹوٹ پڑی۔ ایک بار پھر سوالات کی بوچھاڑ ہے جو ذہن میں موجزن ہے ، لیکن جواب کوئی نہیں۔

جی ایچ کیو پر حملے کے پیچھے کیا مقاصداور کون سے عناصر کار فرما ہو سکتے ہیں، اس سلسلے میں تو ”جتنے منہ انتی باتیں “کے مصداق کئی خدشات ظاہر کئے گئے۔ بعض کا خیال ہے کہ وزیرستان آپریشن کا جواز بنانے کے لئے یہ کھیل کھیلا گیا، لیکن یہ بات سمجھ میں نہیں آنے والی۔ کیوں کہ اس کاروانی کے جواز کے لئے فوج اتنی قیمتی جانوں کا ضیاع ہر گز نہیں کر سکتی۔ ایک خیال یہ بھی ہے کہ افواج پاکستان کی طرف سے کیری لوگر کی مخالفت پر یہ ”بگ باس “کی طرف سے یہ تنبیہ کرائی گئی ہے کہ” بڑوں کے سامنے نہیں بولتے“۔ اور اس پیغام رسانی کے لئے بلیک واٹر کی خدمات کا استعمال بعید از قیاس قرار نہیں دیا جا سکتا۔


لیکن ان تمام خدشات کے ساتھ ساتھ پڑوسی دوست کی طرف سے کسی قسم کی خوش فہمی ’احمقوں کی جنت ‘میں رہنے کے مترادف ہو گی۔ خاص طور پر لاہور میں ہونے والے حالیہ واقعات نے تو اس شک کو یقین میں بدل دیا ہے کہ ’را‘ پورے طریقے سے ممبنی حملوں کا بدلیہ لینے کے لئے سرگرم عمل ہے۔اگرچہ بھارت ان حملوں میں پاکستان کے ملوث ہونے کے شواہد تا حال پیش نہیں کر سکا۔

یک طرفہ دوستی میں ہم اتنے مخلص ہو چکے ہیں کہ بلوچستان، کراچی، سوات ، وزیر ستان، پنڈی ، اسلام آباد اور لاہور میں پے درپے ہونے والے حملوں میں واضح ثبوت پانے کے دعوے کرنے کے باوجود ہم صدائے احتجاج بلند نہیں کر سکتے۔ شرم الشیخ میں ذرا سا اشارہ دیا تھا تو منموہن سنگھ صاحب کی گھگی بندھ گئی تھی۔ ان کی معصوم صورت دیکھ کر ہمارے گیلانی صاحب کو ڈر لگا کہ کہیں یہ یک طرفہ دوستی خطرے میں نہ پڑ جائے۔ اس کے بعد بلوچستان سے اسلام آباد اور کراچی سے سوات اور وزیر ستان تک اودھم مچا رہا، حساس اداروں کی عمارتیں، قومی اور صوبانی مراکز، قانون نافذ کرنے والے ادارے سب کے سب خاک اور خون میں غلطاں ہوتے رہے لیکن ہم نے بے نام سا احتجاج بھی نہیں کیا۔

اس کے برعکس ممبئی حملوں کے فورا بعد بغیر تحقیق کے انڈیا نے جو لاوا اگلا تھا اس سے شاید ہی کوئی ناواقف ہو۔ ہم سے آئی ایس آئی کے ڈائیریکٹر جنرل کو انڈیا بھیجنے کا مطالبہ کیا گیا، اور ہم نے اتنے سارے واقعات کے بعد کسی سپاہی تک کا مطالبہ نہیں کیا۔

کیا یہ سارے واقعات ہماری آنکھیں کھولنے کے لئے کافی نہیں؟ کیا ان واقعات کی حکمت عملی اور طریقہ واردات دیکھ کر ہمارے ماہرین یہ اندازہ نہیں لگا سکتے کہ تربیت کہاں سے لی گئی ہے؟ کیا ہر واقعے کی ذمہ داری طالبان پر ڈال دینے سے معاملات حل ہو جائیں گے؟ کب تک ہم کبوتر کی طرح آنکھیں بند کیئے رہیں گے؟

اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنی ترجیحات کا تعین کریں، یک طرفہ دوستی اور تعاون کی پالیسی پر نظر ثانی کریں ، اوردوسروں کے بجائے ملکی مفاد کو مقدم رکھیں۔ ورنہ یہ آگ پھیلتی جائے گی اور ہم جلتے رہیں گے۔ خدارا مزید انتظار مت کریں اور بے نقاب کر دیں ان تمام کرداروں کو جو یہ آگ اور خون کی ہولی کھیل رہے ہیں۔
__________________
محتاج اصلاح و دعا


 
راجہ اکرام's Avatar
راجہ اکرام
ناظم اعلی
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 203
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
Abdul Monem Riaz (19-10-09), wajee (19-10-09), ام طلحہ (19-10-09), اخترحسین (19-10-09), حیدر (19-10-09), رضی (21-10-09), شاہ جی 90 (19-10-09), شاہد جمیل حفیظ (20-10-09), عبداللہ حیدر (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 01:23 PM   #2
Junior Member
اجنبی
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مراسلات: 19
کمائي: 687
شکریہ: 273
18 مراسلہ میں 47 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

کچھ سمجھ نہیں آتا اس ملک کے ساتھ کیا ہونے والا ہے۔
Abdul Monem Riaz آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے Abdul Monem Riaz کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (19-10-09), اخترحسین (19-10-09), راجہ اکرام (19-10-09)
پرانا 19-10-09, 01:36 PM   #3
Senior Member
 
شاہ جی 90's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2009
مقام: اٹک سٹی
عمر: 36
مراسلات: 4,843
کمائي: 98,040
شکریہ: 22,157
4,085 مراسلہ میں 10,802 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ جی
انتہائی اچھی تحریر کے لئیے ہماری جانب سے شکریہ قبول کریں
حالات ایسے ہو چکے ہیں کہ اس قسم کے سوالات ہر حساس پاکستانی کے ذہن میں آتے ہیں ،
اس کے پیچھے ہمارا وہ ازلی دشمن ہے جس سے ہمارے حکمران محبت کی پینگیں بڑھانا اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں اور ان کا ساتھہ اسرائیل اور افغانستان دے رہے ہیں ،
شاہ جی 90 آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے شاہ جی 90 کا شکریہ ادا کیا
ام طلحہ (19-10-09), اخترحسین (19-10-09), حیدر (19-10-09), راجہ اکرام (19-10-09)
پرانا 19-10-09, 03:40 PM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
کمائي: 315,045
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

شاہ جی شکریہ
حیرت کی بات یہ ہے کہ ایک عام شہری اس بات کا اندزہ بخوبی لگا سکتا ہے کہ ہمارا دشمن کون ہے لیکن حکمران نہ جانے کس جوش میں اندھے ہوئے جا رہے ہیں
اللہ ہدایت دے سب کو
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (19-10-09), حیدر (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 03:56 PM   #5
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,076
شکریہ: 5,188
5,037 مراسلہ میں 11,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

یہ جو ہمارے دشمن ہیں یہ انکے دوست ہیں انہی کے سہاروں سے تو یہ ہم پر حکمرانی کر رہیں ہیں جس دن انہوں نے انکو دشمن سمجھا اس دن انکی سیٹ کہیں اور ہو گی ۔

راز کی بات ہے ۔
__________________
Life is a gift given to us by Allah.Death is a gift returned to Allah.
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (19-10-09), حیدر (19-10-09), راجہ اکرام (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 04:52 PM   #6
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,076
شکریہ: 5,188
5,037 مراسلہ میں 11,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجہ بھائی بہت اچھی تحریر ہے کہاں سے چرا کر پوسٹ کی ہے
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 04:57 PM   #7
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
کمائي: 315,045
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ارے وقاص بھائی
ایسی راز کی باتیں برسر عام نہیں پوچھتے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ساری مارکیٹ خراب کر دو گے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (19-10-09), حیدر (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 05:08 PM   #8
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
کمائي: 315,045
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

سب کے سامنے راز کی باتیں نہیں پوچھتے
ساری مارکیٹ ویلیو خراب کرا دو گے

جب ملیں گے تو بتا دوں گا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
wajee (19-10-09), اخترحسین (19-10-09), حیدر (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 05:40 PM   #9
ناظم اعلی
 
حیدر's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 15,356
کمائي: 95,353
شکریہ: 52,431
11,145 مراسلہ میں 35,178 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : rajaikram مراسلہ دیکھیں
سب کے سامنے راز کی باتیں نہیں پوچھتے
ساری مارکیٹ ویلیو خراب کرا دو گے

جب ملیں گے تو بتا دوں گا
اب پتا نہیں کہ ملنے کی شرط ہے بتانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا بتانے کی شرط ہے ملنا
حیدر آن لائن ہے   Reply With Quote
4 قاری/قارئین نے حیدر کا شکریہ ادا کیا
wajee (19-10-09), اخترحسین (19-10-09), راجہ اکرام (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 05:42 PM   #10
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Sep 2008
مراسلات: 7,526
کمائي: 88,076
شکریہ: 5,188
5,037 مراسلہ میں 11,458 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ہاہاہاہاہا بدر بھائی آپ بھی۔
wajee آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے wajee کا شکریہ ادا کیا
حیدر (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 05:44 PM   #11
Senior Member
 
اخترحسین's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: karachi
مراسلات: 1,529
کمائي: 37,055
شکریہ: 4,903
809 مراسلہ میں 1,922 بارشکریہ ادا کیا گیا
اخترحسین کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں اخترحسین کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

کیا بھارت ہمارہ دشمن ھے ؟؟؟؟؟
اخترحسین آف لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے اخترحسین کا شکریہ ادا کیا
راجہ اکرام (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 05:54 PM   #12
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
کمائي: 315,045
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : بدرالزمان مراسلہ دیکھیں
اب پتا نہیں کہ ملنے کی شرط ہے بتانا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ یا بتانے کی شرط ہے ملنا
اپنی اپنی ترجیحات ہیں جناب
ویسے اپ کے لئے ایسی کوئی شرط نہیں
آپ جاب چاہیں جو چاہیں پوچھ سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔ذرا احتیاط سے
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
اخترحسین (19-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 19-10-09, 07:20 PM   #13
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Jan 2008
مراسلات: 665
کمائي: 7,276
شکریہ: 0
371 مراسلہ میں 828 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : اخترحسین مراسلہ دیکھیں
کیا بھارت ہمارہ دشمن ھے ؟؟؟؟؟
نہیں‌ ہمارا سگا بھائی ہے۔ انگریز کی طرف سے ورثہ میں ملا ہے!
arifkarim آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے arifkarim کا شکریہ ادا کیا
فاروق سرورخان (21-10-09), راجہ اکرام (20-10-09), شاہ جی 90 (20-10-09)
پرانا 21-10-09, 05:55 AM   #14
Senior Member
 
رضی's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اندھیر نگری
مراسلات: 5,743
کمائي: 42,536
شکریہ: 25,542
4,073 مراسلہ میں 10,925 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

راجی جی آپکی یونیورسٹی ۔
رضی آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 21-10-09, 09:18 AM   #15
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
کمائي: 315,045
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : رضی مراسلہ دیکھیں
راجی جی آپکی یونیورسٹی ۔
بس راضی بھیا
اب کس کس کا رونا روئیں
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, کوارٹر, پولیس, پاکستان, واقعات, نظر, محبت, آپریشن, آج, احتجاج, اسلام, بہترین, جواب, حل, خون, خوش, دوست, طالبان, عناصر, عمارت, عدم, عزیز, صوبائی, صدائے, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
لینکس کے مختلف رنگ؟؟ عرفان حیدر لائینکس کارنر 3 03-07-10 04:28 AM
ہم د و2 بار مریں گئے ؟؟ اور دو2 بار زندہ ہونگے ؟؟ حیدر Rehan علوم قرآن کریم 30 22-12-09 03:08 PM
تلاش ہے ....؟؟ اسد لطیف Ask Experts ماہرین کی رائے 4 17-12-09 06:47 PM
کیا پارلیمنٹ کیری لوگر بل کو مسترد کر سکتی ہے؟؟/؟؟ راجہ اکرام گپ شپ 9 11-10-09 06:35 AM
ھمارے حکمران کیا کرھےھے؟؟ حضرت بنگش سیاست 9 23-02-09 11:44 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:00 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger