واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


حقائق کی حقیقت کیا ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 09-02-11, 10:52 PM   #1
حقائق کی حقیقت کیا ہے
بزم خیال بزم خیال آف لائن ہے 09-02-11, 10:52 PM

بہت سال پہلے جب میڈیا الیکٹرانک کی بجائے صرف پرنٹ پر انحصار رکھتا تھا ۔خبریں زیادہ تو جگہ کی کمی رہتی تھی ۔صفحہ اول پر صرف اہم خبریں جگہ بنا پاتیں ۔ انٹرٹینمنٹ انڈسٹری یعنی فلم ٹی وی کی جگہ اندرونی صفحات تک محدود تھی ۔
جس رہنما کو عوامی پزیرائی کا طوق پہنانا مقصود ہوتا تو ایک آدھ بیان کسی غیر اہم موضوع پر چھاپ دیا جاتا ۔
دنیا گلوبل ویلج بننے سے خبریں اخبارات کی زینت بننے سے زیادہ میڈیا پر اشتہاری حیثیت میں پہنچ رکھتی ہیں ۔میڈیا کی بدولت بعض انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کی غیر معروف شخصیات اتنی قد آور بنا دی جاتی ہیں اور ٹی وی و اخبارات میں دکھا دکھا کر عوامی سروں پر بٹھا دیا جاتا ہے ۔انہیں یہ پزیرائی کسی فلاحی کام میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے کی خوشی میں نہیں ہوتی ۔بلکہ فیشن ، حسن اور سکینڈل سے ناموری پانے کے اعزاز کی بدولت ہوتی ہے ۔
کئی سال پہلے اسلام آباد کے ایک ہوٹل میں ایک صوبائی وزیر کی بیگم نے کامیاب چھاپہ کے بعد اچھی درگت بنائی تھی ۔اسی طرح دوسری بڑی پارٹی کے اعلی و ارفع رہنما عدالت میں نکاح نامہ پیش کر کے جان بخشی کروا چکے ہیں ۔
ثقافتی سفیر کے خطابات سے نوازنے میں میڈیا ایک اہم کردار ادا کرتا ہے ۔اور جب ان کا وہی بےباک پن اپنی حدو ں کے ساتھ ملکی سرحدوں سے باہر بھی نکل جائے تو وہی کردار میڈیا پر عزت کا جنازہ جا رہا ہے گاتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ ان پر لگائے جانے والے عوامی اعتراضات کو ایک بار پھر الیکٹرانک میڈیا سے بھرپور نمائندگی کے حق کی طرح پیش کیا جاتا ہے ۔اور یہ ثابت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے کہ انہیں وطن اسلام پاکستان کی نمائندگی کے حق سے دستبرادری پرمجبور نہیں کیا جاسکتا ۔
طوائف الملوکی کے شکار ملک میں سیاست وظائف سے ایسے ہی خوش ہوتی ہے جیسے طوائف تحائف سے راضی رہتی ہے ۔لاکھوں کی گاڑیاں ، کروڑوں کے بنگلے اور یورپ کے دورے کنگلوں کی حق حلال کی روزی سے بہت اوپر ہوتے ہیں ۔ان کے لئے الٹا سوال یہ رہ جاتا ہے کہ بچت نہ کر کے حج و عمرہ کی سعادت سے کیوں محروم ہیں ۔
حیرت ہوتی ہے کہ کیسی سوچ پنپ رہی ہے ۔دولت کا ہونا ہی عزت رہ گیا ہے ۔ زرائع چاہے کوئی بھی استعمال میں لائے گئے ہوں ۔اور نہ ہونا کسی گناہ سے کم درجہ نہیں رکھتا ۔
آبدوزوں کے کمیشن ہوں ، سٹیل مل کی نجکاری کا معاملہ یا بنکوں کی نجکاری میں بندر بانٹ ۔ ٹیکس نا دہندگان کے شمار کا کوئی تصور ہی نہیں ۔اربوں کھربوں کے مالک سالانہ ٹیکس دینے میں یورپ امریکہ کے ایک پرچون فروش سے بھی غریب دکھائی دیتے ہیں ۔
انتہا تو یہ ہے بیرون ملک اعلی تعلیم کے سکالرشپ کی بندر بانٹ میں معمولی ایم پی اے یا ایس پی اور ڈپٹی سیکرٹری کے درجہ تک درجہ چہارم میں آتے ہیں ۔ بڑے مگر مچھ شکار ہڑپ کرنے میں کوئی سستی کا مظاہرہ نہیں کرتے ۔ ثبوت کے طور پر نام لے بھی دوں تو کوئی فرق نہیں پڑنے والا ۔کیونکہ ہر کوشش کے بعد ہماری رائے یہ ہوتی ہے کہ انگور کھٹے ہیں ۔اگر ایک لسٹ اخبارات کے زینت بن بھی جائے تو ہم قہقہہ لگا کر دو گالیوں سے مطمعن ہو جاتے ہیں کہ سب چور ہیں ۔حالت تو ایسی ہے کہ
زہر مجھ کو ملتا نہیں وگرنہ کیا قسم ہےتیرے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں
زمانہ کی چال بدلی ہے چلن نہیں ۔پہلے سیاسی مذہبی رہنما انسانی دماغ کی رفتار بڑھانے والے مشروب کی نسبت خطاب سے نوازے گئے اب گاڑیوں کی رفتار بڑھانے والی گیس سے عزت افزائی پاتے ہیں ۔
حکمرانی حج و عمرہ کی ادائیگی بھی اب ایسے ہی مال مفت دل بے رحم کے مصداق دعوت طعام کی طرح اڑائی جاتی ہے ۔اس کے گھر میں اپنی ترقی و منزلت کی مزید دعا پڑھواتے ہیں ۔
اقتدار کا حصول ایسے ہے جیسے جوتیوں میں دال بٹ رہی ہو ۔ کوئی ایسا لیڈر ہے جو کسی فتوی کی زد میں آئے بنا اس قوم کی کشتی کو کنارے لگا سکے ۔قومیں دہائیوں میں ظلمت کی جس گہرا ئی میں اترتی ہیں ۔ صدیوں میں اس بھنور سے نکلتی ہیں ۔مذہبی اور سیاسی تحریکیں طاقت ور پروں کی پرواز رکھتی ہیں ۔این جی اوز بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جاتی ۔ مگر معاشرتی اصلاح کے لئے صرف انقلاب کا دروازہ کھلنے کا انتظار رہتا ہے ۔
سن تو یہ رکھا کہ جیسا دیس ویسا بھیس ۔ اب یوں بھی کہا جا سکتا ہے کہ جیسی ریاست ویسی سیاست ۔
اردو زبان کی خدمت کے دعوی دار تمام فورمز پر یہ ذمہ داری عائد کی جا سکتی ہے ۔ کہ آگے بڑھیں اور نوجوان نسل کو محبت کے اشعار ، گپ شپ موضوعات اور مذہبی اختلافات کو بھلا کر اس طرف بھی توجہ دلائیں کہ ہم ایک ہیں ۔کسی بھی فورم میں جھانکیں سب سے غیر اہم موضوع پاکستان نکلتا ہے ۔ جہاں لکھنا اندھے سے تختی لکھوانے کے مترادف ہے ۔ہمارے دعوے بڑے اور برداشت میں کمی ہے ۔ موقع ملنے پر اگر سننا اچھا نہ ملے تو تنقید چاہے مثبت کیوں نہ ہو برداشت کرنا زرا مشکل ہے

دلوں کا حال اللہ سبحان تعالی بہتر جانتا ہے ۔


سَہل اَنگاروں کا پیچھا پچھتاوے کرتے ہیں
گرہوں عاجز تو خوف کے مارے ڈرتے ہیں
وحدہُ لاشریک لہ کی اَمان میں جو نہیں رہتے
نفس کے کئی خداؤں سے وہ مرتے ہیں
قربتیں کم ہوں یا تفاوت بڑھ جائیں
ساعَت کی قید فرنگ سے نہیں نکل پاتے ہیں
بڑھتے درد کا صبر جب فریاد بن جائے
انصاف کے باب کھلنے سے نہیں رکتے ہیں
بلند پرواز میں نہیں رکھتے جو ماویٰ
بدلتی رتوں سے بھی گزرتے چلے جاتے ہیں


در دستک / محمودالحق
__________________
شائد میرا سفر یہیں تک تھا

 
بزم خیال's Avatar
بزم خیال
Senior Member
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 326
Reply With Quote
10 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
saraah (22-02-11), shafresha (22-02-11), فیصل ناصر (24-02-11), کنعان (10-02-11), مرزا عامر (11-02-11), ابن جمال (10-02-11), رضی (24-02-11), شمشاد احمد (10-02-11), عبدالقدوس (24-02-11), عبداللہ حیدر (10-02-11)
پرانا 10-02-11, 12:10 AM   #2
Senior Member
مقبول
 
ابن جمال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2009
مراسلات: 165
کمائي: 5,060
شکریہ: 266
149 مراسلہ میں 489 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اچھی تحریر ہے اورمیرے خیال سے اردو فورمز والوں کی بھی اپنی ایک انجمن ہو جس میں اس کے ذمہ داران مل بیٹھ بہتری کی تدبیریں سوچیں
ابن جمال آف لائن ہے   Reply With Quote
8 قاری/قارئین نے ابن جمال کا شکریہ ادا کیا
dxbgraphics (24-02-11), shafresha (22-02-11), کنعان (10-02-11), مرزا عامر (11-02-11), بزم خیال (22-02-11), شمشاد احمد (10-02-11), عبدالقدوس (24-02-11), عبداللہ آدم (24-02-11)
پرانا 22-02-11, 04:57 AM   #3
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن جمال مراسلہ دیکھیں
اچھی تحریر ہے اورمیرے خیال سے اردو فورمز والوں کی بھی اپنی ایک انجمن ہو جس میں اس کے ذمہ داران مل بیٹھ بہتری کی تدبیریں سوچیں
تحریر کی پسندیدگی کا شکریہ ابن جمال بھائی
رہی بات اردو فورم کی انجمن کی اور مل بیٹھ بہتری کی تدبیریں سوچنا ۔ ابھی بھائی آپ فورم پر نئے نئے ہو ۔ یہاں بھائی ہاتھی کے دانت دکھانے کے اور ، کھانے کے اور ہوتے ہیں ۔
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے بزم خیال کا شکریہ ادا کیا
shafresha (22-02-11), رضی (24-02-11), عبدالقدوس (24-02-11)
پرانا 22-02-11, 09:42 AM   #4
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
کمائي: 315,045
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم
محمود بھائی اچھی تحریر ہے
جہاں تک اردو فورمز کے بارے میں آپ نے لکھا ہے تو یہ ایک بہترین تجویز ہے
کیوں کہ جب سب کا مقصد ایک ہے تو پھر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر تو وہ مقصد پورا نہیں کیا جا سکتا ناں
__________________
محتاج اصلاح و دعا

راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
saraah (22-02-11), بزم خیال (24-02-11), عبدالقدوس (24-02-11)
پرانا 22-02-11, 11:05 AM   #5
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 278,002
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

السلام علیکم

سب سے پہلے اتنی اچھی اورفکرانگیزتحریرپرمُبارکب اد قبول کیجئے۔

آپکی بات دُرست ہے کہ ہم میں برداشت کی کمی ہے۔ ہم اپنی بات کہہ دیتے ہیں لیکن کوئی دُوسراجواب دے تو ہمارا صبرجواب دے جاتا ہے۔ اُصولاًبات کر کے ہیں بات سُنے کا بھی حوصلہ رکھنا چاہئے کیونکہ ضروری نہیں جیسا ہم سوچتے ہیں سب اُسی سوچ کے حامل ہوں۔ شکریہ
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
3 قاری/قارئین نے زارا کا شکریہ ادا کیا
saraah (22-02-11), بزم خیال (24-02-11), رضی (24-02-11)
پرانا 24-02-11, 05:49 AM   #6
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم
محمود بھائی اچھی تحریر ہے
جہاں تک اردو فورمز کے بارے میں آپ نے لکھا ہے تو یہ ایک بہترین تجویز ہے
کیوں کہ جب سب کا مقصد ایک ہے تو پھر ڈیڑھ اینٹ کی مسجد بنا کر تو وہ مقصد پورا نہیں کیا جا سکتا ناں
و علیکم السلام
بہت شکریہ راجہ بھائی پسندیدگی کا !
ہر مسلک کی مسجد تو بنی دیکھی ہیں پاک نیٹ پہ ۔ یہ ڈیڈھ اینٹ کی مسجد کہاں بنی دیکھ لی آپ نے ۔
اور مقصد ؟ پورا کرنے کے لئے کس ؟ فوج میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی ۔

والسلام
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
بزم خیال کا شکریہ ادا کیا گیا
رضی (24-02-11)
پرانا 24-02-11, 05:55 AM   #7
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
السلام علیکم

سب سے پہلے اتنی اچھی اورفکرانگیزتحریرپرمُبارکب اد قبول کیجئے۔

آپکی بات دُرست ہے کہ ہم میں برداشت کی کمی ہے۔ ہم اپنی بات کہہ دیتے ہیں لیکن کوئی دُوسراجواب دے تو ہمارا صبرجواب دے جاتا ہے۔ اُصولاًبات کر کے ہیں بات سُنے کا بھی حوصلہ رکھنا چاہئے کیونکہ ضروری نہیں جیسا ہم سوچتے ہیں سب اُسی سوچ کے حامل ہوں۔ شکریہ
و علیکم السلام
بہت شکریہ مبارکباد وصول کر لی ۔
یہ برداشت کی کمی کیسے دور ہو ۔ کوئی ٹانک یا وٹامن شائد ابھی اس مرض کے لئے تجویز نہیں ہوا ۔

والسلام
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 24-02-11, 06:16 AM   #8
Administrator

 
عبدالقدوس's Avatar
 
تاریخ شمولیت: May 2007
مقام: گوگل
عمر: 24
مراسلات: 25,294
کمائي: 2,346,336
شکریہ: 18,821
12,630 مراسلہ میں 29,416 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبدالقدوس کو ICQ کے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو AIMکے ذریعے پیغام ارسال کریں عبدالقدوس کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : ابن جمال مراسلہ دیکھیں
اچھی تحریر ہے اورمیرے خیال سے اردو فورمز والوں کی بھی اپنی ایک انجمن ہو جس میں اس کے ذمہ داران مل بیٹھ بہتری کی تدبیریں سوچیں
ایسا ممکن نہیں بھائی کیونکہ 99 فیصدی پاکستانی فورمز پر کسی دوسرے فورم کی مثال تو دور نام لینے پر ہی بین کردیا جاتا ہے
__________________
http://voobuzz.com
it's the place where you can talk about things you find interesting, Share updates, photos, videos, and more.
عبدالقدوس آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے عبدالقدوس کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (25-02-11), عبداللہ آدم (24-02-11)
پرانا 24-02-11, 12:50 PM   #9
ناظم اعلی
 
راجہ اکرام's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: ڈیرا درویشاں دا
مراسلات: 21,563
کمائي: 315,045
شکریہ: 25,210
16,385 مراسلہ میں 41,615 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام
بہت شکریہ راجہ بھائی پسندیدگی کا !
ہر مسلک کی مسجد تو بنی دیکھی ہیں پاک نیٹ پہ ۔ یہ ڈیڈھ اینٹ کی مسجد کہاں بنی دیکھ لی آپ نے ۔
اور مقصد ؟ پورا کرنے کے لئے کس ؟ فوج میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی ۔

والسلام
میرا مطلب یہ ہے کہ ہر بندے نے اپنا فورم تو بنایا ہوا ہے اردو کی خدمت کے نام پر لیکن اسے اپنی جاگیر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ اے کیو بھائی نے کہا وہاں دوسرے فورم کا نام تک ذکر نہیں کرنے دیا جاتا۔
اگر تمام اردو فورمز مل کر کام کریں تو زیادہ فائدہ ہو گا
راجہ اکرام آن لائن ہے   Reply With Quote
2 قاری/قارئین نے راجہ اکرام کا شکریہ ادا کیا
بزم خیال (25-02-11), عبدالقدوس (25-02-11)
پرانا 24-02-11, 12:51 PM   #10
ذیلی ناظم
 
عبداللہ آدم's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Feb 2010
مقام: راولپنڈی
مراسلات: 6,027
کمائي: 99,883
شکریہ: 23,988
4,981 مراسلہ میں 14,690 بارشکریہ ادا کیا گیا
عبداللہ آدم کو Yahoo کے ذریعے پیغام ارسال کریں
Default

بات تو سچ ہے مگر......................
عبداللہ آدم آف لائن ہے   Reply With Quote
عبداللہ آدم کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (25-02-11)
پرانا 24-02-11, 12:59 PM   #11
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 278,002
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : محمودالحق مراسلہ دیکھیں
و علیکم السلام
بہت شکریہ مبارکباد وصول کر لی ۔
یہ برداشت کی کمی کیسے دور ہو ۔ کوئی ٹانک یا وٹامن شائد ابھی اس مرض کے لئے تجویز نہیں ہوا ۔

والسلام
لیکن انسان میں قوت برداشت توہوتا ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (25-02-11)
پرانا 24-02-11, 01:00 PM   #12
Senior Member
 
زارا's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jan 2009
مقام: اللہ کی زمین
عمر: 24
مراسلات: 9,850
کمائي: 278,002
شکریہ: 1,151
6,263 مراسلہ میں 14,131 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : عبدالقدوس مراسلہ دیکھیں
ایسا ممکن نہیں بھائی کیونکہ 99 فیصدی پاکستانی فورمز پر کسی دوسرے فورم کی مثال تو دور نام لینے پر ہی بین کردیا جاتا ہے
بالکل ایساہی کیا جاتا ہے۔
زارا آف لائن ہے   Reply With Quote
زارا کا شکریہ ادا کیا گیا
بزم خیال (25-02-11)
پرانا 25-02-11, 05:17 AM   #13
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : راجہ اکرام مراسلہ دیکھیں
میرا مطلب یہ ہے کہ ہر بندے نے اپنا فورم تو بنایا ہوا ہے اردو کی خدمت کے نام پر لیکن اسے اپنی جاگیر کی طرح استعمال کرتے ہیں۔ جیسا کہ اے کیو بھائی نے کہا وہاں دوسرے فورم کا نام تک ذکر نہیں کرنے دیا جاتا۔
اگر تمام اردو فورمز مل کر کام کریں تو زیادہ فائدہ ہو گا
آپ کی بات سے مجھے اتفاق ہے ۔ یہ مل کر کام کرنے کا خواب تو شرمندہ تعبیر ہوتا دکھائی نہیں دیتا ۔ ماضی کا ریکارڈ یہی بتاتا ہے ۔
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 25-02-11, 05:19 AM   #14
Senior Member
 
بزم خیال's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Jun 2009
مراسلات: 1,328
کمائي: 29,425
شکریہ: 4,416
1,048 مراسلہ میں 3,152 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اقتباس:
اصل مراسلہ منجانب : زارا مراسلہ دیکھیں
لیکن انسان میں قوت برداشت توہوتا ہے۔
انسان میں جب اخوت نہیں رہی تو برداشت میں قوت کہاں رہے گی ۔
بزم خیال آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
فورمز, پاکستان, وزیر, چور, نظر, مفت, موقع, محبت, اللہ, امریکہ, اردو, اسلام, اشعار, تعلیم, حسن, دیس, دعا, رفتار, سیاست, سال, عدالت, عزت, صبر, صدیوں, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:02 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger