واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


حکومتی دعوے اور رشوت کا عروج ۔۔

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 16-11-10, 10:47 AM   #1
حکومتی دعوے اور رشوت کا عروج ۔۔
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 16-11-10, 10:47 AM

رشوت لینے والا اور رشوت دینے والا دونوں جہنمی ہیں۔
ہمارے معاشرے میں رشوت ناسور کی طرح پھیل چکی ہے اور اس نے پاکستان کی جڑوں کی کھوکھلا کر دیا ہے پاکستان میں روزانہ کروڑوں روپے کی رشوت کا لین دین ہوتا ہے، کئی افراد رشوت نہ دینے کے باعث اپنے حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں اور ان کی جگہ نا اہل لوگ رشوت دے کر حاصل کر لیتے ہیں محکمہ انٹی کرپشن خود کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے اور رشوت خور کے خلاف درخواست دینے والا چکر لگا لگا کر خود تھک جاتا ہے اور رشوت خور سینہ تانے پھرتے رہتے ہیں گذشتہ دنوں ہمارے وزیر اعلی پنجاب جناب محمد شہباز شریف نے نعرہ حق بلند کیا اور کہا کہ ترقیاتی کاموں میں ہونے والی کرپشن کو ہمیشہ کے لیے دفن کر دیا گیا ہے اگر ان سے ہو سکے تو ساتھ سفارش کی قبر بھی بنا دیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں کیونکہ پہلے رشوت کو جرم سمجھا جانے لگا ہے کچھ آفیسر تو ایسے بھی ہیں جو تنخواہ کا کم اور رشوت کا زیادہ حساب رکھتے ہیں اور رشوت نہ دینے والے کو تو ترقیاتی کاموں میں کوئی ٹینڈر ہی نہیں دیتا پہلے طریقہ کار کچھ اس طرح تھا کہ ایکسین یا ایس ڈی او رشوت لیتے تھے اور پھر اپنی سرپرستی کرنے والے ایم این اے، ایم پی اے تحصیل ناظم یا ضلع ناظم کو خود جا کر یا ان کے کار خاص کے ذریعے رشوت بھجوائی جاتی تھی لیکن موجودہ دور میں ان باری بعد میں آتی ہے جس حلقے میں ترقیاتی کاموں کے ٹینڈر لگتے ہیں اس کا ایم این اے یا ایم پی اے اپنے کار خاص کے ذریعے اپنے ڈیرے پر وصول کرتا ہے کارخاص اپنے سامنے رکھی لسٹ میں کمیشن لے کر ٹھیکیدار کا نام درج کر دیتا ہے شام تک یہ لسٹ فائنل ہو جاتی ہے اور منظور نظر نذرانہ دینے والے ٹھیکیداروں کو رات کی تاریکی میں ٹینڈر جاری کر دیئے جاتے ہیں اور انہیں کے نام ٹھیکہ جاری کیا جاتا ہے کمیشن یعنی رشوت نہ دینے والوں کو اگلے ٹینڈر کے انتظار میں رہنے کا کہہ کر طفل تسلیاں دی جاتی ہیں اور پھر ورک آرڈر جاری کرنے سے آذی چیک وصول کرنے تک ٹھیکیدار سرکاری ملازمین یعنی ایکسین یا ایس ڈی او کلرک بادشاہ سب کو منہ مانگی رشوت دیتا ہے یہ رشوت کی رقم وہ ناقص میڑیل لگا کر پوری کرتا ہے اور پھر اپنا منافع وہیں سے نکالتا ہے اس طرح یہ ناقص کام آنکھیں بند کر کے پاس کر دیا جاتا ہے یوں سالانہ اربوں روپے نا جائز طریقے سے ایک جیب سے دوسری جیب میں چلے جاتے ہیں اعلی حکام کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کی دی جاتی ہے ۔وزیراعلیٰ کی کوشش اچھی ہے لیکن ان کو اصل حقائق سے لا علم رکھا جاتا ہے عام آدمی یا نچلی سطح کے لوگوں کی ان تک رسائی نہیں ہے اور ان کے حواری ان کے قریب کسی کو آنے نہیں دیتے ۔کہاں ہوں حضرت عمرؓ رات کی تاریکی میں گشت کریں اور اصل حقائق معلوم کریں اور خوشامدی عناصر کو اپنے سے دور رکھیں۔لیکن طبقہ اشرافیہ پاکستان کی قسمت سنوارنے کا ٹھیکیدار بنا ہوا۔ بس ہے نام کی ہی جمہوریت ہے چند افراد کے ہاتھوں ملک کی تقدیر کا فیصلہ ہے ان میں اکثر بڑے بڑے مگرمچھ ہیں جن کے غیر ممالک میں اکاﺅنٹ ہیں اور وہ یہ سب کچھ لوٹ کر وہاں جمع کرواتے ہیں اگر حکمران کوشش کر دیں اور جس طرح سٹیل مل کیس میں سابق چیئر مین معین آفتاب کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا گیا اس کو پوری دنیا نے میڈیا پر دیکھا اس ظرح کرپٹ افراد کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے ان کو عبرتناک اور سر عام سزائیں دی جائیں اور انٹی کرپشن میں ایماندار افسروں کی تعینات کرنے کے علاوہ رشوت خوروں کو نشان عبرت بنا دیا جائے تو امید ہے کہ پاکستان درست سمت سفر کرنا شروع کردے گا لیکن رشوت خور یہ سوچ لیں کہ یہاں کی عیش و عشرت عارضی ہے تم جو دولت نا جائز طریقے سے اکٹھی کر رہے ہو وہ تمہارے کام نہیں آئے گی حرام کی کمائی سے پرورش پانے والی اولاد حرام کی اولاد کہلاتی ہے اور پھر وہ کام بھی ایسے ہی کرتی ہے اور پھر قبر میں اس نا جائز دولت کا حساب بھی تم نے خود ہی دینا ہے اور بدلے کے دن تجھ سے ایک ایک پائی کا حساب لیا جائے گا پھر سوائے کاش کہ میں ایسا نہ کرتا یہ صرف کہنے کے لئے جملہ رہ جائے گا اور وقت بیت جائے گا اس لیے ابھی وقت ہے سنھبل جاﺅ ورنہ پچھتاﺅ گے اور اللد کرے وہ دن جلد آئے جب واقعی حکومت کا کہ خواب شرمندہ تعبیر ہو اور رشوت ہمیشہ کے لئے دفن لو کر ملک اس لعنت سے پاک ہو جائے۔ آمین

حکومتی دعوے اور رشوت کا عروج ۔۔۔رانا محمد یحییٰ فاروقی
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 202
Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, php, کوشش, کلرک, پاکستان, وزیر, لوگ, نظر, موجودہ, معلوم, آدمی, جلد, جرم, حواری, خلاف, درخواست, رات, سفر, شام, عبرتناک, عدالت, عروج, عشرت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
موت آتی نہیں سیپ شاعری اور مصوری 1 27-12-10 12:18 AM
جنگجو ہلاکتیں: حکومتی دعوے، طالبان کی تردید wajee خبریں 4 21-10-09 10:41 PM
تیزی سے پھیلتا ہوا پولیو اور حکومتی دعوے ابن جلال خبریں 0 11-10-08 02:33 PM
بے گناہ شہریوں کو زندہ جلادینا فرعونیت ہے، ثروت قادری عبدالقدوس خبریں 0 14-04-08 10:39 AM
سڈنی ٹیسٹ آسٹریلیا کے نام،تاریخ بدلنے کے بھارتی کے بھارتی دعوے کھوکھلے نعرے ثابت ہوئے عبدالقدوس کھیل اور کھلاڑی 0 07-01-08 08:30 AM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:06 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger