واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


خوابوں میں اُلجھی پاکستانی قوم

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 12-02-11, 08:01 PM   #1
خوابوں میں اُلجھی پاکستانی قوم
ALI-OAD ALI-OAD آن لائن ہے 12-02-11, 08:01 PM

کچھ خواب ایسے ہوتے ہیں جو بہت لطیف اور خوش کن ہوتے ہیں لیکن یہ کبھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوتے۔ ایسے خواب دیکھنے والوں کو اگر کم فہم یا پھر دوسرے الفاظ میں معصوم کہا جائے توبے جا نہ ہوگا۔ یہ وہ خواب ہیں جو پاکستانی سیاست میں شامل چوراور لٹیرے قسم کے سیاست دان پاکستان کی انتہائی غریب اور بہت ہی بھولی عوام کو ہر روز دکھلاتے ہیں۔ بد قسمتی سے پاکستان اور پاکستانی عوام کا ہمیشہ سے واسطہ ایسے ہی فریبی اور دوغلے قسم کے سیاست دانوں سے پڑا ہے جو ہر وقت ملک سے غربت دور کرنے، مہنگائی میں کمی، لوڈشیڈنگ کے خاتمے اور خوشحال پاکستان کا ایسا سنہرا خواب غریب عوام کی فاقہ زادہ آنکھوں میں دکھلاتے رہتے ہیں جو آج تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا۔ پاکستانی عوام یا تو بہت معصوم ہے یا پھر حد درجہ سادی کہ ان سیاستدانوں کا داغ دار دامن اور ہاتھ کرپشن سے لتھڑے ہونے کے باوجود بھی ہم انہی چوروں اور لٹیروں کو سوچے سمجھے بغیر آنکھیں بند کر کے ووٹ ڈال دیتے ہیں۔

قصور ہمارا ہے کہ ہم کیوں ان کو کامیابی دلا کر سیاست کے ایوانوں میں لا کھڑا کرتے ہیں اور پھر رونا روتے ہیں کہ ہمارے منتخب نمائندے کرپشن کا بازار گرم کرنے کر رہے ہیں اور ایسے فیصلے کرتے ہیں جو عوام کی امیدوں اور امنگوں کے مخالف ہو تے ہیں۔ اکثر یہ سوچ کر ووٹ دیتے ہیں کہ ووٹ ایک امانت ہے جس کا ادا کرنا ہم پر واجب ہے۔ سوال یہاں یہ اٹھتا ہے کہ اگر چور، لٹیرے الیکشن لڑیں تو پھر کیا ہم ووٹ انہی کو ہی دیں گے؟ ہم الیکشن کا بائیکاٹ بھی تو کر سکتے ہیں یا پھر مخلص پاکستانیوں کو سیاست میں آگے لا کر سیاست کا کلچر تبدیل کر سکتے ہیں۔ اس کی بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے جس کی وجہ سے عوام میں شعور پیدا نہیں ہو سکا اور شاہد یہ بھی ہے کہ پاکستانی عوام اپنے اپنے پارٹی کے سربراہوں کو بھگوان اور دیوتا مانتے ہیں۔ اگر ان سیاست دانوں کے پجاریوں کو اُن کے دیوتا کا اصل چہرہ دیکھایا جائے تو وہ لڑنے مرنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔

وہ ان کے خلاف کسی بھی قسم کی بات نہیں سننا چاہتے اور آنکھیں بند کر کے اپنے اپنے لیڈروں کو فرشتہ ثابت کرنے پر تلے رہتے ہیں۔ حالانکہ یہ سب انسان ہیں باس دیتے ہوئے انسان جنہیں مردا کہا جائے تو بے جا نہ گا۔ان کا ماضی اور حال ہمارے سامنے ہیں، یہ سب کے سب اندر سے ایک ہیںاور ان کا ایجنڈا ایک ہی ہے کہ ملک کو لوٹا اور نوچا جائے مرُدار گدھ کی طرح۔ پاکستان کی موجودہ گورنمنٹ نے بھی الیکشن کے موقع پر روٹی، کپڑا، مکان کا نعرہ لگایا مگر حکومت میں آ کر عوام کو بھوک، ننگ، خودکشی، بم دھماکے اور مفلسی کے تحفے دیئے۔ اس حکومت نے تونااہلی کے پچھلے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور بڑے بڑے اداروں پر نا اہل لوگوں کو تعینات کیا اور کرپشن اپنی انتہا پر پہنچ گئی ہے۔

وہ تو اللہ بھلا کرے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کا کہ وہ نوٹس لے کر پاکستان کو ان نا اہل لوگوں سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں ۔
لیکن اکیلے چیف جسٹس کی کوششوں سے ملک میں انقلاب اور تبدیلی نہیں آ سکتی بلکہ ہمیں بھی کوشش کرنی پڑے گی اور ملک و قوم کی بہتری کے لئے آگے بڑھنا ہو گا تبھی تبدیلی ممکن ہو سکے گی۔ پاکستان میں جو ں جوں غربت بڑھتی جا رہی ہے ۔ پاکستانی عوام کی آنکھیں مزید خواب دیکھنے لگی ہے، ملک سے غربت کے خاتمے کا خواب، اچھی، معیاری اور مفت تعلیم کی فراہمی کا خواب، صحت کے بہترین مواقع کاخواب، میرٹ پر سرکاری نوکریوں پر بھر تی کے خواب ، مفت اور جلد انصاف کے خواب ، سر پر چھت کے خواب، مہنگائی کے خاتمے کا خواب۔

کو ن کون سے خواب کا یہاں ذکر کریں کس کس خواب کے ٹوٹنے کا رونا رویا جائے ،62سالوں سے یہ خواب خواب ہی رہے اور آج تک کسی سیاستدان نے عوام کی آنکھوں میں بننے والے خوابوں کو تعبیر نہیں دی اوراپنی کرپشن اور فرعونیت سے ان کو کرچی کرچی کر دیا۔ آخر کب تک؟ آخر کب تک؟ یہ عوام صرف خواب ہی دیکھے گی اور ان خوابوں کی تعبیرغربت، مہنگائی، لوڈشیڈنگ، کرپشن کی صورت میں ہمارے سامنے آئی گی۔ کوئی تو اس کا حل نکالے کوئی تو اس کا جواب دے۔ اس کا جواب بہت آسان ہے کہ جب تک پاکستانی عوام ایماندار، دیانتدار اور ملک و قوم کے لئے مخلص لوگوں کو سیاست کے میدانوں میں آگے نہیں لائے گی تب تک ہمارے خواب ریزہ ریزہ رہیں گے۔ تیونس، مصر کے عوام کی طرح ہمیں بھی سڑکوں پر آنا ہو گا اور ملک میں جاری ظلم کی اندھیر نگری کے راج کو اب چوپٹ کرنا ہو گا اور الیکشن کے موقع پر ایماندار، دیانتدار اور مخلص لوگوں کو منتخب کر کے ایوانوں میں بھیجنا ہو گا تبھی ہمارے خوابوں کو تعبیر ملے گی ورنہ ہم ہمیشہ خوابوں میں الجھی قوم ہی رہیں گے۔


خوابوں میں اُلجھی پاکستانی قوم (آصف نوید)
__________________
"اگرحق کونہیں پہچان سکتے،تو باطل کےتیروں پر نظررکھو،جہاں پرلگ رہے ہوں وہی حق ہے///شیخ الاسلام،،،امام ابن تیمیہ رحمتہ اللہ علیہ. (حافظ سعید زندہ باد)

 
ALI-OAD's Avatar
ALI-OAD
Senior Member
تاریخ شمولیت: Mar 2009
مقام: کراچی
عمر: 32
مراسلات: 1,689
شکریہ: 1,514
1,086 مراسلہ میں 3,337 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 151
Reply With Quote
ALI-OAD کا شکریہ ادا کیا گیا
مرزا عامر (13-02-11)
پرانا 13-02-11, 01:53 PM   #2
Senior Member
 
تاریخ شمولیت: Aug 2010
مقام: islamabad
عمر: 40
مراسلات: 3,708
کمائي: 43,220
شکریہ: 11,479
2,270 مراسلہ میں 5,225 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

ھم سے تو خواب دیکھنے کا حق بھی چھین لیا گیا ھے۔
عروج آف لائن ہے   Reply With Quote
پرانا 13-02-11, 10:06 PM   #3
Senior Member
 
saraah's Avatar
 
تاریخ شمولیت: Aug 2009
مقام: pakistan
مراسلات: 431
کمائي: 5,442
شکریہ: 630
273 مراسلہ میں 547 بارشکریہ ادا کیا گیا
Default

اس خواب تمنا کی تعبیر نا تھی کوئی
بس خواب تمنا تھا سو میں نہیں دیکھا
saraah آف لائن ہے   Reply With Quote
جواب

Tags
color, com, php, کورٹ, کوشش, پاکستانی, مہنگائی, مفت, موقع, موجودہ, ممکن, آج, اللہ, انسان, بہترین, تعلیم, جواب, جلد, حل, خوش, خلاف, سپریم, سیاست, صحت, صرف


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:


Similar Threads
موضوع موضوع شروع کیا فورم جوابات آخری مراسلہ
ستاروں سے آگے جہاں اور بھی ہیں محمدعدنان کائنات کے راز 3 04-09-11 03:20 AM
پاکستان میں امیروں کو بھی ٹیکس دینے ہوں گے ہیلری کلنٹن جاویداسد خبریں 7 19-10-10 11:56 PM
میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے خرم شہزاد خرم میرا پاکستان 12 29-07-08 07:59 PM
پاکستانی قوم دنیا کی بہترین قوموں میں سے ایک، عبدالستار ایدھی وجدان خبریں 0 09-07-08 11:28 AM
السلام علیکم پاکستان۔۔۔۔۔ میں بھی پاکستان ہوں تو بھی پاکستان ہے Zullu230 تعارف 9 21-07-07 10:59 PM


تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:12 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger