واپس چلیں   پاکستان کی آواز > حالات حاضرہ > اپکے کالم



اپکے کالم ہم اپکے کالم کے نام سے ایک نیا سلسلہ شروع کر رہے ہیں۔ جس میں ہم تمام لکھاری حضرات کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اپنے کالم یہاں پر پوسٹ کریں۔


دل ہے کہ اداس بہت ہے

short url
جواب
 
LinkBack موضوع کے اختیارات موضوع کی درجہ بندی ظاہری انداز
پرانا 27-11-11, 06:52 AM   #1
دل ہے کہ اداس بہت ہے
سیفی خان سیفی خان آف لائن ہے 27-11-11, 06:52 AM

نیٹو کا حملہ 24 مسلمان پاکستانی فوجی شہید ۔ ۔ ۔ اللہ ان کی مغفرت فرمائے اٰمین
پاکستان کی سر زمین پر ایک عرصہ سے خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے ۔ ۔ کچھ غیروں کا ستم کچھ اپنوں کا کرم ۔ ۔ ۔ ۔

کل شام کو جب یہ خبر سنی یقین مانئیے دل بجھ سا گیا ۔ ۔ ۔ ۔ یوں لگا جیسے کسی نے دل کو مٹھی میں جکڑ لیا ہو ۔ ۔ ۔ ۔ میرے خدا یہ کیا معاملہ ہے ۔ ۔ ۔ آج مسلمان کا خون اتنا سستا کیوں ہو گیا ہے ۔ ۔ ۔ کبھی ڈرون آتے ہیں اور معصوم وبے گناہ مسلمانوں کو شہید کرتے ہیں اور کبھی یہ امریکی بے غیرت آتے ہیں ہمارے ملک کی خود مختاری کو تہس نہس کرتے چلے جاتے ہیں ۔ ۔
اپنے ملک سے محبت کسے نہیں ہوتی اگرچہ جو بندہ یہاں اسلام یا جہاد کی بات کرے اسے دہشت گرد کا لقب مل جاتا ہے ۔ ۔ ۔ میں بھی یہاں اسلام چاہتا ہوں کفار سے جہاد کا حامی ہوں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مگر پاکستا ن کے ہر زخم پر میں تڑپ کے رہ جاتا ہوں ۔ ۔ ۔ میں کبھی پاکستان کا پرچم نیچا نہیں دیکھنا چاہتا مجھے یہ پرچم اونچا فضا میں لہراتا بہت ہی پیارا لگتا ہے ۔ ۔ ۔
مگر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کل شام سے یوں لگ رہا ہے کہ میرا یہ پرچم گر گیا ہے ۔ ۔ ۔ میری دھرتی تڑپ رہی ہے ۔ ۔ ۔ کہ میرے محافظ کہاں گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ایسے میں میرے موبائل سے جنید جمشید کی آواز ابھرتی ہے ۔ ۔ طارق بن زیاد کی دعا ۔ ۔ ۔۔۔ ۔ طارق بن زیاد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں اپنے شاندار ماضی کی حسین یادوں میں کھو جاتا ہوں ۔ ۔ ۔ جہاں مجھے جرات اور بہادری اور غیرت نظر آتی ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں سوچ میں پڑگیا ہم کیا سے کیا ہو گئے ۔ ۔ ۔۔ ۔ ۔ بہادر سے بزدل ۔ ۔ ۔۔ ۔ غیرت مند سے بے غیرت ۔ ۔ ۔ ۔ کیوں ہوا یہ سب ۔ ۔ ۔ کیسے ہوا یہ سب ۔ ۔
تصور پرواز کرتا ہوا ۔ ۔ ۔ اپنے آقا و مولا محمد رسول اللہ کے روضہ انور
پر جا پنہچا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بے خودی میں ہاتھوں نے حلقہ بنا لیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آنکھیں برسنے لگیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پلکیں قدمین شریفین کے بوسے لینے لگیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
اس تصور میں ہی ۔۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ضبط کے بندھن ٹوٹ گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آنکھیں برسنے لگیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ساون کی جھڑی لگی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ آہ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
عرض کی کہ آقا ۔ ۔ ۔ آپ کے غلام بہت پریشان ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ہم غلاموں سے بھی بد تر زندگی گزار رہے ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ بیٹیاں لٹ گئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مسجدیں گرا دی گئیں ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ مسلمان کاٹ دئیے گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اسلامی ممالک تباہ ہو گئے ۔ ۔
یہ سب کیوں ہوا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔آقا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم بہت پریشان ہیں ۔ ۔ ۔ ۔ آپ کا رب ہم سے ناراض ہو گیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہم ذلتوں میں گر گئے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آواز آئی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ان ذلتوں کا انتخاب تم نے خود کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ اس غلام کو پسند تم نے خود کیا ہے ۔ ۔ مسلمان کے خون کو بے قیمت تم نے خود کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔
میں نے تو تمہیں بتایا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ عزت کی راہ دکھائی تھی ۔ ۔ ۔ غیرت کی زندگی بتائی تھی ۔ ۔ ۔ ۔ مگر تم روگردانی کی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ غیروں کی بات کو مانا مجھے چھوڑ دیا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ میں نے کہا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ کہ 2 چیزوں کو اپنے اندر نہ آنے دینا ۔ ۔ حب الدنیا و کراہیۃ الموت ۔ ۔ ۔ دنیا کی محبت اور موت کی نفرت ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ کیوں کہ یہ دونوں تمہیں غیرت کی زندگی سے دور کردین گی ۔ ۔ ۔
غیرت کی زندگی کیا ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
آواز آئی جہاد ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ہاں غیرت کی زندگی جہا د ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
تم دنیا سے محبت اور موت سے نفرت کروگے تو وَھَن جیسے مرض کا شکار ہو جاوگے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
پھر ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تم غیرت کی راہ یعنی جہاد کو چھوڑ دو گے ۔ ۔ ۔ ۔ پھر کیا ہوگا ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ پھر ۔ ۔ ۔ ۔ ذلت تمہارا مقدر بن جائے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔

میں تصور کی دنیا سے نکلا ۔ ۔ ۔ ۔ کیوں کہ میں سمجھ گیا تھا ۔ ۔ ۔ ۔ کہ یہ ذلت ہمارا مقدر کیوں ہے ۔ ۔ ۔ ۔

اور دل ہے کہ اداس بہت ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
__________________

میرا بلاگ۔ صدائےقلندرhttp://saifikhan011.blogspot.com/

 
سیفی خان's Avatar
سیفی خان
Senior Member
تاریخ شمولیت: Feb 2011
مقام: خاموش آباد
مراسلات: 3,531
شکریہ: 4,038
2,386 مراسلہ میں 5,923 بارشکریہ ادا کیا گیا
مناظر: 137
Reply With Quote
سیفی خان کا شکریہ ادا کیا گیا
بنت حوا (27-11-11)
جواب

Tags
پاکستانی, پسند, نفرت, نظر, موبائل, محبت, مسلمان, مسلمانوں, آج, اللہ, اسلام, اسلامی, خون, خبر, خدا, دل, دعا, زندگی, شاندار, شام, عرصہ, عزت, غیرت, غلام, غلاموں


Currently Active Users Viewing This Thread: 1 (0 members and 1 guests)
 
موضوع کے اختیارات
ظاہری انداز Rate This Thread
Rate This Thread:



تمام اوقات پاکستانی معیاری وقت ( +5 GMT) کے لحاظ سے ہیں۔ ابھی وقت ہے 04:17 PM

Powered by vBulletin® Copyright ©2000 - 2012, Jelsoft Enterprises Ltd.
Content Relevant URLs by vBSEO
جملہ حقوق نشرو اشاعت ©2000 - 2012,پاکستان کی آواز - پاکستان کے فورمزکی انتظامیہ کے پاس مخفوظ ہیں۔ ہم اردو ترجمے کے لیے جناب زبیرکے مشکور ہیں-
اپنا بلاگ مفت حاصل کریں wordpress.pk
ہم pak.net ڈومین نیم کے لیے جناب فاروق سرور خان کے مشکور ہیں

Template-Modifications by TMS
vBCredits v1.4 Copyright ©2007 - 2008, PixelFX Studios
Ad Management plugin by RedTyger